Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • امرود کے کرشماتی فوائد

    امرود کے کرشماتی فوائد

    امرود قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اس کا وزن 25سے لے کر 500گرام تک ہو سکتا ہے۔ اس کے چھلکے کا رنگ ہرا اور گودے کا رنگ سفید ، پیلا یا گلابی ہو سکتا ہے۔

    غذائی اہمیت

    امردو میں کاربوہائیڈریٹس ، وٹامن اے، اور جی بھر پور مقدار میں پایاجاتا ہے۔ سنتر ے کے مقابلے میں وٹامن سی اس میں پانچ گنا زیادہ ہوتا ہے۔
    امردو کے سو گرام گودے میں 86فیصد پانی ، 0.9فیصد پروٹینز، 0.1فیٹ ، 9.05فیصد کاربوہائیڈریٹس، 2.8فیصد فائبر موجود ہوتے ہیں۔

    فوائد

    کئی قسم کے انفیکشن ، عارضہ قلب، کچھ قسم کے کینسر اورسیر یبروو یسکولر آکسیڈینٹس کو روکنے کے لئے امرود کے استعمال کا مشورہ دیا
    جاتا ہے۔ جوس یا مربے کے طور پراس کا استعمال چھوٹے بچوں میں ڈائریا کا علاج کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

    ڈائریا کے معاملات میں امرود کے درخت کی چھال میں استعمال کی جاتی ہے کیونکہ اس کا غذائی قیمت بہت زیادہ ہے۔ عرق کے طور پر اس کے
    پتوں کا استعمال ایک ورمیسائیڈ کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔ اس سے غرارے بھی کئے جاتے ہیں جن سے مسوڑھوں اور منہ کے کسی بھی قسم کے درد کا علاج ہوتا ہے۔ اس عرق کا استعمال زخموں ، السر اور جلد کی عام انفیکشنز کے علاج میں بھی ہو سکتا ہے۔

    پھیپھڑوں کی جکڑن اورعام فلوسے ہونے والے گلے کے درد کے لئے تازہ امرود کا جوس اور آم کے جوس کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال تھوڑی تھوڑی مقدارمیں کریں۔

    امردو کھجلی، بہرے پن، پیٹ درد اور ٹانگوں کے کھنچاو کے علاج کے لئے بھی عمدہ ہے۔

    نروس سسٹم سے منسلک بیماریوں سے بچنے کے لئے امردو کی چھال اور جڑ کو صحت مندانہ دوائی کے طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

  • چھوٹے قد کے حامل افراد میں دل کے دورے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں

    چھوٹے قد کے حامل افراد میں دل کے دورے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں

    میامی: نئی تحقیق کے نتیجے میں ثابت ہوا ہے کہ میانہ اور چھوٹے قد والے افراد میں لمبے قد کے حامل افراد کی نسبت دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ تحقیق میں قد اوردل کے دورے کے درمیان تعلق کی تصدیق کی گئی ہے۔

    تحقیق میں سب سے پہلے تو یہ ثابت کیا ہے کہ دل کے دورے کا تعلق جینیاتی تبدیلیوں سے ہوتا ہے جو کہ یہ طے کرتی ہیں کہ قد کا لمبا یا چھوٹا ہونا طے کرتی ہیں۔

    یہ ریسرچ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔

    محققین نے لگ بھگ دو لاکھ افراد سے حاصل کئے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیے گئے 180 جینیاتی تغیرات پر تحقیق کی ہے جن کے سبب دل کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جواں مرگی کی وجوہات میں یہ سب سے عام وجہ ہے اور ہر چھ میں سے ایک مرد اور دس میں سے ایک عورت اس کا شکار بن جاتے ہیں۔

    تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ قد اور دل کی بیماری کا تناسب ڈھائی انچ قد پر13.5 فیصد ہے یعنی قد میں ہونے والا ہرڈھائی انچ کا اضافہ 13.5 فیصد دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

  • تربوزگرمی کی شدت سے لڑنے کا قدرتی ہتھیار ہے

    تربوزگرمی کی شدت سے لڑنے کا قدرتی ہتھیار ہے

    موسمِ گرما کی سوغات تازہ، رسیلا اور مکمل طور پر فرحت بخش تربوز تمام عمر کے لوگوں کے درمیان ایک پسندیدہ پھل ہے۔ موسم گرما کی سخت گرمی میں دعوت کے طورپرلطف اندوز ہونے کیلئے تربوز ذائقے میں بھی بہترین پھل ہے۔ یہ گرمی کے دنوں میں جسم میں پانی کی کمی کیلئے ایک بہترین دوا ہے کیونکہ اس میں اعلیٰ پانی کا مواد موجود ہے۔ تربوز چھ حیرت انگیز صحتمندانہ فائدے دیتا ہے۔

    چربی میں کمی

    تربوز میں 92 فیصد پانی کا مواد موجود ہے جو ہمیں تازگی بھرا احساس دلاتا ہے اور موٹاپے سے روکتا ہے۔ مزید یہ کہ تربوز ہمارے جسم میں جمع شدہ چربی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔.

    طاقتور دل

    اس پھل کی دو خصوصیات ایسی ہیں جو دل کی صحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ایک لائکوپین کی موجودگی اور دوسری اعلیٰ پانی کا مواد۔ لائکوپین دل کے سخت پٹھوں کے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے لیئے ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ یہ خون میں بہاؤ بہتر بنانے کیلئے دل کے پٹھوں پر دباؤ کم کردیتا ہے۔

    مضبوط ہڈی

    تربوز لائکوپین اور پوٹاشئیم کی بھرپور غذائیت رکھتے ہیں۔ یہ دونوں ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط رکھتے ہیں۔ لائکوپین سے ہمارے جسم میں آسٹیوپوروسس (ایک ایسی بیماری جو ہڈیوں کو کمزور کرتی ہے ) کو شروع ہی سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔ پوٹاشیئم کیلشم کو حاصل کرنے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ جس کا شماراُن ضروری معدنیات میں ہوتا ہے جو ہمارے جسم کی ہڈی اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کیلئے ہے۔

    فعال گردے

    اس میں شامل پانی کا اعلیٰ مواد جگراور گردوں پر کشیدگی کا دباؤ کم کرتا ہے۔ کیفیئن پر مشتمل کھانے کی اشیاء کے برعکس تربوز ہمارے جسم پر جبری اخراج کا سبب نہیں بنتا۔ دراصل یہ فضلہ ضایع کرنے اور ہٹانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    صحت مند آنکھیں

    تربوز کا غذائیت سے بھرا سرخ رنگ براہ راست غذائیت سے بھرا بیٹاکروٹین کو جمع کرنے کا سُراغ لگاتا ہے۔ بیٹا کروٹین ہمارے جسم میں وٹامن اے تبدیل کرتا ہے۔ یہ عمر کی وجہ سے آنکھوں کی بیماری جیسا کہ اندھاپن وغیرہ کو قدرتی طور پر روکنے میں مدد کرتا ہے۔

    مدافعاتی عمل معاون

    تربوز میں وٹامن سی اسٹور کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ یہ وٹامن ہمارے جسم کے مدافعاتی عمل کو بہتر بناتا ہے، اینٹی آکسائیڈینٹ کے لیئے فعال کردار ادا کرتا ہے اور اس کو توانائی بخشتا ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرتا ہے بلکہ اس کے علاوہ خلیوں کی مرمت اور زخموں کو تیزی کے ساتھ بھرتا ہے۔

  • صحت کا عالمی دن: فارم سے پلیٹ تک

    صحت کا عالمی دن: فارم سے پلیٹ تک

    کراچی: آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ” ورلڈ ہیلتھ ڈے “ بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔

    اس سال ڈبلیو ایچ او نے اس دن کے لئے’’محفوظ خوراک‘‘ کے موضوع کا انتخاب کیا ہے اور اس کے لئے سلوگن ’’فارم سے پلیٹ تک‘‘ تک تجویز کیا ہے۔

    اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں وزارت صحت، محکمہ صحت، پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن، دیگر طبی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    سیمینارز اور کانفرنسز میں محفوظ خوراک اور صحت مند زندگی گزارنے کی سنہری اصولوں بارے آگاہی دی جائے گی اور ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے مقررین صحت کے حوالے سے درپیش خطرات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

    دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950ءمیں منایا گیا، 1948ء میں عالمی ادارہ صحت کے ذیلی ادارے ڈبلیو ایچ او ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7اپریل کو ” ورلڈ ہیلتھ ڈے “ منایا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ہر سال پاکستان میں ہزاروں بچے پینے کا صاف پانی میسر نا ہونے اور غذائی قلت کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، محفوظ خوراک کے موضوع پر ملک میں بے پناہ آگاہی کی ضرورت ہے۔

  • اولاد سے محروم جوڑوں کیلئے ٹماٹر انمول تحفہ

    اولاد سے محروم جوڑوں کیلئے ٹماٹر انمول تحفہ

    امریکہ : اولاد سے محروم جوڑوں کیلئے ٹماٹر قدرت کا انمول تحفہ ہے، اولاد کی نعمت سے محروم جوڑے اس انمول تحفے کے حصول کے لیے ہر طرح کی تگ و دو کرتے ہیں اور بعض اوقات علاج پر لاکھوں کروڑوں بھی خرچ کردیتے ہیں۔

    لیکن ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ تولیدی صحت کی بہتری کے لیے ٹماٹر کرشماتی اثرات رکھتے ہیں اور ٹماٹر کھانے سے مردوں میں سپرم کی تعداد میں 70 فیصد کا ناقابل یقین اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چونکہ اولاد نہ ہونے کا سبب جتنا عورت کے مسائل ہوسکتے ہیں اتنے ہی مردوں کے مسائل بھی بے اولادی کا سبب بن سکتے ہیں اور چونکہ ٹماٹر مردوں میں سپرم کی تعداد اور صحت میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتا ہے۔

    ٹماٹر کی یہ حیرت انگیز خصوصیت اس میں موجود ایک مادے لائیکو پین کی وجہ سے ہے اور اسی جادوئی مادے کی وجہ سے ٹماٹر کا رنگ چمکدار سرخ ہوتا ہے۔

    تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے اس فائدے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بے اولاد جوڑے اولاد کی خوشیاں دیکھ سکیں۔ یاد رہے کہ صرف برطانیہ میں ہر چھ میں سے ایک جوڑا بے اولاد ہے۔

  • بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے امرود نہایت مفید

    بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے امرود نہایت مفید

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نہایت مفید اور مؤثر ہے ۔

    سردتر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھر پور ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیم پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزاء خون کی روانی کو کم کرکے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    موسم سرما کے موسم میں امرود کا استعمال صحت کے لئے کافی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، امرود میں کئی طرح کے وٹامن ملتے ہیں، جو جسم کو صحت برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں، امرود دل متعلق بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے، دل سے متعلق بیماریوں کے علاج میں امرود کارگر ہے۔

    طبی ماہرین کے مطا بق امرود کھانے کے علا وہ اس کے پتوں کا رس چہر ے پر لگا نے یا پتے ابال کر اس کے پا نی سے منہ دھو نے سے چہر ے کے دلکشی میں اضافہ ہو تا ہے اورامرود میں مو جو د وٹا مز اور پو ٹاشیم جلد کو جھر یو ں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ ماہر ین کے مطا بق جلد کی حفا ظت کے علا وہ امر ودہا ضمہ بہتر بنا نے ، فشا رِ خو ن کو معمول پر رکھنے اور وزن کم کر نے میں بھی معاون ثابت ہوسکتاہے۔

  • بالوں کو لمبا کرنے کا صدیوں پرانا نسخہ

    بالوں کو لمبا کرنے کا صدیوں پرانا نسخہ

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو میں آج بالوں کو لمبا کرنے کا صدیوں پرانا نسخہ بتایا گیا، جس کے استعمال سے آپ ڈیڑھ فٹ بال لمبے کرسکتے ہیں۔

    نسخہ:

    سب سے پہلے ایک ناریل لے لیں، جس میں پانی ہوں پھر ناریل میں تیز دار آلہ سے چھوٹا سا سوراخ کریں، اس کے بعد ایک چھٹانک یا ایک پاؤ میتھی دانہ لیں اور باریک پیس لیں۔

    باریک پسا ہوا میتھی دانہ ناریل میں اتنا ڈالے کہ ناریل پورا بھر جائے، پھر اسکو چوئنگم یا کسی چیز سے بند کردیں۔

    اگر آپ کے گھر میں کوئی درخت ہیں تو اس کی جڑوں کے پاس ایک فٹ گہرا گڑھا کریں اور ناریل کو سیدھا ڈال کر اوپر مٹی ڈال دیں اور سات دن کیلئے بھول جائے۔

    سات دن کے بعد اس ناریل کو نکالے پھر ناریل کے پانی اور میتھی دانہ کے مکسچر کو جوسر میں ڈال کر بلینڈ کریں، آپ کے پاس ایک تیل تیار ہوجائے گا۔

    اس تیل کو نہانے سے آدھا گھنٹے پہلے اپنے بالوں میں لگالیں اور اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں۔

    بال لمبے کرنے کا یہ آزمودہ نسخہ ہے، 12 دفعہ استعمال کرنے سے آپ ڈیڑھ فٹ تک بال لمبے کرسکتے ہیں۔

  • بصارت بہتر کرنے کے حیرت انگیز طریقے

    بصارت بہتر کرنے کے حیرت انگیز طریقے

    انسانی حواس میں بصارت سب سے اہم ہےاگر آپ اپنی نظر کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل کیجئے ، آپ کی نگاہ ہمیشہ تیز رہے گی۔

    • بہترین نظر کے لئے صحت بخش غذا

    نگاہ تیز رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ غذا میں صحت بخش اشیاء کا انتخاب کیا جائے، اس بات کو یقینی بنائیے کہ آپ کی غذا میں صحت بخش اشیاء شامل ہوں۔ چند مندرجہ ذیل اشیاء آنکھوں کی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے جس میں مچھلی(سالمن اور ٹونا)، گاجریں،جوسز اور سبزیاں آنکھوں کو نقصان سے بچاتی ہیں۔ انڈہ آنکھوں کی صحت برقرار رکھنے کے لئے بے پناہ مقوی ہے۔

    • آنکھوں کو بنفشی شعاوٗں سے محفوظ رکھیں

    کیسا رہے گا اگر ہم آپ کو ایک تیر سے دو شکار کرنا سکھا دیں؟ اپنی نظر کو بچائیں اور وہ بھی اسٹائل کے ساتھ۔ یہ بالکل سادہ ہے اپنے لئے ایسے سن گلاسزکا انتخاب کیجئے اور اپنی آنکھوں کو سورج کی تیز شعاوٗں سےمحفوظ رکھیں

    • پڑھائی کے دوران روشنی کا مناسب اہتمام کریں

    جی ہاں! یہ سب سے اہم نکتہ ہے جب بھی آپ کچھ لکھ یا پڑھ رہے ہوں تو روشنی کامناسب انتظام کریں اور اس میں صرف وافر مقدار میں روشنی کا موجود ہونا ہی کافی نہیں بلکہ وہ صفحہ جس پر آپ لکھ رہے ہوں یا پڑھ رہے ہیں ہوں اس پر کسی قسم کا سایہ نہ ہو

    • زندگی میں تبدیلی لائیں

    اگر آپ اپنے روز مرہ کے معمولات میں بے پناہ مصروف ہیں تو ایک لمحے کے لئے رک کر اپنی صحت پر توجہ دیں ۔ کام میں وقفہ لیں اور تھوڑا سکون حاصل کریں کیونکہ ذہنی دباوؐ سے بھی دیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

    • کھیرے کا استعمال

    تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ آنکھوں کی اعصابی صحت کے لئے کھیرے کے تازہ قتلوں کو آنکھ کے پپوٹوں پر رکھنے سے زیادہ فائدہ مند کوئی اور شے نہیں ہے۔

    • سگریٹ نوشی سے جان چھڑائیے

    یقین جانئے سگریٹ آپ کو کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں پہنچاتی، یہ کینسر ہے اور آپ کے بصری اعصاب کے لئے بے حد نقصان دہ ہے۔ سگریٹ نوشی کے سبب آپ کو دھندلاہٹ کی شکایت لاحق ہوسکتی ہے۔

  • شریان ڈھونڈنےمیں مدددینےوالاآلہ ایجاد

    شریان ڈھونڈنےمیں مدددینےوالاآلہ ایجاد

    انجیکشن کےڈر سے ڈاکٹرکے پاس نہ جانےوالےافراد کیلئے خوشخبری۔امریکی ماہرین نےایجاد کیا ہےایسا آلہ، جوڈاکٹرزکو شریان ڈھونڈنےمیں مدد فراہم کرےگا۔

    اب انجیکشن کی چبھن سے ملے گا چھٹکارا کیونکہ امریکی طبی ماہرین نے ایک ایسا آلہ بنالیا ہے جس کی مددسے ڈاکٹراور نرسیں جسم کے اندر شریانیں دیکھ سکیں گے اور وہ بلا ضرورت یا غلط طریقے سے سوئی نہیں لگائیں گے۔

    وین ویوور نامی آلے کو مریض کے ہاتھ پرلگایا جاتا ہے جس میں سے نکلنے والی انفرا ریڈ شعائیں ڈاکٹرکو شریان ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔

    اس آلے کی ایجاد سے ایسے مریض جو کہ نفسیاتی طور پر سوئی سے خوفزدہ ہوتے ہیں انہیں کافی راحت ملے گی اور ان کے خوف میں کمی واقع ہوگی۔

  • ہیڈ فون پر زیادو دیر تک گانے سننا صحت کے لئے مضر ہے

    ہیڈ فون پر زیادو دیر تک گانے سننا صحت کے لئے مضر ہے

    کراچی: (ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ اس وقت ایک ارب دس کروڑ نو عمر نوجوان غیر محفوظ آواز میں ہیڈ فون کے ذریعے زیادہ دیر تک موسیقی سننے کی وجہ سے خود کو سماعت کے مستقل نقصان کے خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔

    عالمی ادارہ صحت "ڈبلیو ایچ او” نے کہا ہےکہ نوجوانوں کو دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ ہیڈ فون پر موسیقی نہیں سننی چاہیئے۔

    ایک رپورٹ میں اسمارٹ فونز اور آڈیو آلات پر آواز کے غیرمحفوظ استعمال کی وجہ سے قوت سماعت کو پہنچنے والے نقصان کے خطرے سےخبردار کیا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ تیز آواز میں موسیقی سننے سےسماعت کی صلاحیت متاثر ہونےکا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

    ایک سابقہ تحقیق کے مطابق امریکہ میں 1994 سے 2006 کے درمیان نو عمر نوجوانوں میں سماعت کے نقصان کے کیسز کی تعداد 3.5  سے  بڑھ کر 5.3 تک جا پہنچی ہے جبکہ ہیڈ فون کے ذریعے موسیقی سننے والوں کی تعداد میں 1990 سے2005  تک 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔