Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • خربوزے کااستعمال کینسرکےخطرات کوکم کرنے میں مدد دیتا ہے

    خربوزے کااستعمال کینسرکےخطرات کوکم کرنے میں مدد دیتا ہے

    کراچی: (ویب ڈیسک) خربوزے کا استعمال انسانی صحت کے لیے مفید ہے جبکہ کینسر کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق خربوزے میں پچانوے فیصد تک مختلف وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

    خربوزے میں قدرتی طور پر وٹامن اے، بی، سی کے علاوہ فاسفورس اور کیلشیم جیسے پروٹین بھی شامل ہوتے ہیں۔

    خربوزے میں شامل کروٹینائڈ نامی پروٹین کینسر سے بچاﺅ کا قدرتی علاج ہے اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات کو بہت حد تک کم کر دیتا ہے۔

  • ماں کا دودھ بچوں کوذہین بناتا ہے

    ماں کا دودھ بچوں کوذہین بناتا ہے

    کراچی: حالیہ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بچے جنہیں مائیں فیڈز کرواتی ہیں، ان کی ذہانت اورآئی کیو لیول دوسرے بچوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    نیا دور اور جدید ٹیکنالوجی، لائف اسٹائل میں کچھ ایسی تبدیلیاں لائی کہ طرز زندگی بدل کر رکھ دیا،لیکن بڑے بوڑھوں کے کہے کی جدید سائنس خود تصدیق کرتی ہے۔ اب مائیں اس بات کو خاطر میں لائیں یا نہ لائیں، لیکن جدید ریسرچ نے ثابت کردیا کہ ماں کا دودھ پینے والے بچے دوسروں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

    برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف پیلوٹاز کی ریسرچ ٹیم نے 6ہزار نومولود بچوں کا 30سال کی عمر تک پہنچنے تک کا ڈیٹا جمع کیا اور 30سال کی عمر کو پہنچنے پر انہیں، ایک آئی کیو ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ کے نتائج نے ثابت کیا کہ وہ بچے جو ماں کا دودھ پی کر بڑے ہوئے دوسرے بچوں کے مقابلے میں ان کا آئی کیو لیول زیادہ رہا، یہی نہیں،ماں کا دودھ پینے والوں کا نہ صرف ذریعہ معاش بہترین رہا بلکہ وہ تعلیمی میدان اور سماجی زندگی میں بھی دوسروں کی نسبت آگے نظر آئے۔

    اسی متعلق ہونے والی گذشتہ ریسرچ میں بھی یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ماں کا دودھ بچوں کو معدے کی بیماریوں، سینے کے انفیکشن، دمے اورالرجیز سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

  • سیاہ قہوہ کو شوگر کا خطرہ کم کرنے میں مددگارہوتا ہے

    سیاہ قہوہ کو شوگر کا خطرہ کم کرنے میں مددگارہوتا ہے

    نیو یارک:  ماہرین کے مطابق سیاہ قہوہ شوگر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    امریکی اور جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ تین کپ سیاہ قہوہ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مفید ہے، تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ سیاہ قہوہ کا استعمال جسم میں گلوکوز کی مقدار کم کرنے کام کرتا ہے، جس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔

    امریکا کی رامنگھم یونیورسٹی کے مطابق چائے میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں کاربو ہائیڈریٹس کے ذریعہ بلڈ شوگر بڑھنے سے روکتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق سیاہ قہوہ میں شامل قدرتی اجزا بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں ۔

  • موٹاپے سے نجات کیلئے شکر کا استعمال کم کریں،عالمی ادارہ صحت

    موٹاپے سے نجات کیلئے شکر کا استعمال کم کریں،عالمی ادارہ صحت

    نیو یارک : عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک میں شکر کی مقدار میں کمی لاکر موٹاپے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سال دوہزار چودہ میں ایک اعشاریہ نو ارب سے زائد افراد موٹاپے کا شکار تھے، جس کی بڑی وجہ شکر کا زیادہ استعمال تھا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بچوں اور بڑوں کو خوراک میں شکر کی مقدار دس فیصد تک کم کر دینی چاہئے ۔ گذشتہ کئی سالوں سے ایسی چیزوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جس میں شکر ، گلوکوز اور فرکٹوز کی مقدار زیادہ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک میں شکر کی مقدار کم کر کے نہ صرف موٹاپےسے نجات ممکن ہے بلکہ دانت بھی محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بچوں اور بڑوں کو خوراک میں شکر کی مقدار دس فیصد تک کم کر دینی چاہئے۔

  • گاجر سرطان کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے

    گاجر سرطان کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے

    گاجر کے استعمال سے سرطان کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنیکی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کا استعمال نا صرف کینسرکی گٹھلیاں بننے کے عمل کو روکتا ہے بلکہ اس کا مسلسل استعمال کینسر کے موذی مرض پر قابو پانے میں بھی معاون ثابت ہوا ہے۔

    گاجر میں موجود اجزاء کینسر کے موذی مرض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ انسانی صحت پرانتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے گاجر کا روزانہ استعمال بڑی آنت کے کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور چھاتی کے کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے اثرات کو کم کرتی ہے، یہ بات تحقیق سے ثابت ہوئی ہے کے فیلکیرینول اور فیلکیری یہ دو ایسے مرکبات ہیں جو کینسر سے لڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    گاجر کا جوس جسم کو وٹامن اے، بی اور ای کے علاوہ کئی قسم کے وٹامن مہیا کرتا ہے، گاجر کا جوس قبل از وقت زچگی خواتین کو کئی فوائد پہنچاتا ہے۔ گاجر بصارت، ہڈیوں اور دانتوں کی کمزوری، امراض جگر، ناخنوں، جلد اور بالوں کیلئے بہت مفید ہے۔

    اس کا جوس یا مربہ انسانی صحت کیلئے کارآمد ہے، شوگر کے مریض اس کا جوس استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں کیونکہ اس میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

  • انجیر کھائیں، موٹاپا بھگائیں

    انجیر کھائیں، موٹاپا بھگائیں

    انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانےکھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔

    انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزائ، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاء شامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔

    انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔ لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔

    خون کے دباﺅ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔

    انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاﺅ کا بھی موجب ہیں۔

  • پیاز کا عرق ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی موثر

    پیاز کا عرق ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی موثر

    کراچی: (ویب ڈیسک) پیاز کا عرق ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انتہائی موثر ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کا عرق خون میں ذیابیطس اور کولیسٹرول کی زائد مقدار کو کم کرنے میں معاون ہے۔

    پیاز کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی بلکہ یہ صحت کی محافظ بھی ہے، ماہرین کے مطابق پیاز کی تاثیر بعض تکلیف دہ امراض میں نہایت سود مند ثابت ہوتی ہے۔

    تحقیق کے مطابق پیاز کی تہوں میں ذیابیطس ختم کرنے والی دوامیٹ فارمین پائی جاتی ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں میں کولیسٹرول اورگلو کوزکی زیادہ مقدارکو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

  • روزانہ بیس منٹ چہل قدمی سے ذیابیطس اور دل کے دورے سے بچاؤ ممکن

    روزانہ بیس منٹ چہل قدمی سے ذیابیطس اور دل کے دورے سے بچاؤ ممکن

    روزانہ بیس منٹ چہل قدمی کرنے سے ذیابیطس اور دل کے دورے سے بچا جاسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد میں ذیابیطس کا مرض پیدا ہورہا ہے وہ صرف بیس منٹ چہل قدمی کرکے دل کے دورے سے بچ سکتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق ایسے افراد جن میں ذیابیطس کا مرض ابتدائی مراحل میں ہو وہ اگر اپنے معمول سے بیس منٹ روزانہ پیدل چلیں تو ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت حد تک کم ہو سکتا ہے جبکہ معمول سے زائد پیدل چل کر دل سے متعلق امراض کی شرح میں آٹھ فیصد تک کمی کر سکتے ہیں۔

    تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد ایک برس تک روزانہ 2000 قدم یعنی ڈیڑھ کلومیٹراپنے معمول سے زائد پیدل چل کر دل سے متعلق امراض کی شرح میں آٹھ فیصد تک کمی کر سکتے ہیں۔

  • نفسیاتی بیماریوں میں ہلدی انتہائی مفید

    نفسیاتی بیماریوں میں ہلدی انتہائی مفید

    کراچی: (ویب ڈیسک) ہلدی اور اس سے بننے والی غذائیں نفسیاتی امراض کے شکار افراد کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

    سٹی یونیورسٹی نیو یارک میں کی گئی تحقیق کے مطابق ہلدی برے واقعات کو دماغ سے مٹانے میں مدد دیتی ہے،  ہلدی اور اس سے بننے والی غذاؤں کے روز مرہ استعمال سے ماضی کے تلخ تجربات کے باعث ذہن پر چھانے والے خوف سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق ہلدی میں موجود اجزاء کئی نفسیاتی امراض اور الزائمرز جیسی پیچیدہ بیماریوں سے بچاؤ میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق انڈہ ، سبزی ، مچھلی کے ساتھ ہلدی کا استعمال انسانی صحت کیلئے بہت زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ نہ صرف متعدد بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ پہلے سے موجودبیماری کے علاج میں بھی معاونت کرتا ہے۔ لہذا ہلدی کو روزمرہ کی غذاؤں کا ضرور حصہ بنایا جائے۔

    درد اور زخموں کے علاج وغیرہ کے لئے ہلدی کا استعمال تو قدیم زمانوں سے کیا جا رہا ہے۔

  • اسٹرابیری کا روزانہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے

    اسٹرابیری کا روزانہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے

    اسٹرابیری کا روزانہ استعمال نہ صرف انسان کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے بلکہ ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بھی کم کرتاہے

    اسٹرابیری نہ صرف کھانے میں مزیدار ہے بلکہ اس کا روزانہ استعمال انسان کو صحت مند بھی بناتا ہے، اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔

    اسٹرابیری کھانے والا دل کے مہلک امراض کا شکار نہیں ہوتا، ماہرین طب کا کہنا ہےکہ ہر دوسرے روز اسٹرابیری کا استعمال دل کے دورے کے خطرے کو ایک تہائی حد تک کم کردیتا ہے جبکہ اسٹرابیری جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔

    اس میں موجود فولیٹ اور مائع تکسید اجزا سرطان سے بچائو کے کام آتے ہیں۔ اسٹرابیری کھانے سے کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچے رہتے ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا بلاناغہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے دوا کا کام کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اسٹرابیری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس رگوں میں خون کی روانی کو کم کر کے متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    اسٹرابیری میں بیس مختلف اجزا اینٹی ایجنگ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جھریوں اور بڑھاپے سے بچائو انسانی جسم کو  جوان رکھتی ہیں۔