Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • بٹر کافی، تیزی سے وزن گھٹانے والا مشروب

    بٹر کافی، تیزی سے وزن گھٹانے والا مشروب

    نیویارک : وزن کم کرنے انوکھا نسخہ سامنے آگیا ، بٹر کافی کے نام سے مشہور یہ مشروب اس وقت نہ صرف وزن کم کرنے کے لئے مقبول ہوچکا ہے۔

    بلکہ اس کا ذائقہ بھی عام کافی سے مختلف ہے، بٹر کافی کو پینے والے اسے ناشتے کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کررہے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کے جسم کی توانائی ضروریات باآسانی پوری ہو رہی ہیں۔

    ایک کپ بٹر کافی میں ناشتے کی تمام توانائی موجود ہوتی ہے اور یہ کافی دوپہر کے کھانے تک تازہ دم رکھتی ہے ، چکنائی سے بھرپور اور بہت کم کاربوہائیڈرئیٹ والا یہ مشروب تیزی سے وزن بھی گھٹاتا ہے۔

    برطانوی ریسٹورنٹ کے مطابق وہ گذشتہ ایک سال سے یہ کافی بیچ رہے ہیں اور دن بدن اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ بھاری قسم کی ورزش کے عادی ہیں ان کے لئے بھی یہ کافی طاقتور ٹانک سے کم نہیں کیونکہ اس میں ہر قسم کی توانائی پائی جاتی ہے۔

    یہ آئلی کافی اصل میں ایک امریکی کاروباری ڈیو ایسپرے کی ایجاد سمجھی جاتی ہے، جسے تبت میں چائے کے ساتھ مکھن کھلایا گیا تھا اور وہ اسے اتنا پسند آیا کہ اس نے اسے کافی کے ساتھ استعمال کرنے کی روایت متعارف کروائی۔

  • فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال سے بچوں کی ذہنی نشوونما متاثرہوسکتی ہے

    فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال سے بچوں کی ذہنی نشوونما متاثرہوسکتی ہے

    کراچی (ویب ڈیسک)فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال سےبچوں کی ذہنی نشوونما متاثر ہونے سمیت انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ میں آئرن کی کمی کے باعث دماغ کے مخصوص حصوں کی نشوونما سست پڑ جاتی ہے، جس سے بچے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

     فاسٹ فوڈ میں شامل ٹرانس فیٹ سے امراض قلب،دماغی انتشار،ذیابطیس ،کینسر اور موٹاپے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

  • نیند کی کمی، موٹاپے کا سبب

    نیند کی کمی، موٹاپے کا سبب

    پینسلوانیا :آج کل ہر انسان اپنے بڑھتے ہوئے جسمانی وزن کو لےکر پریشان رہتا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ  کھانے کی عادات کی وجہ سے وزن بڑھ رہا ہے ۔

    امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں  یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ  کے وزن بڑھنے کی وجہ آپ کے کھانے کی عادات نہیں بلکہ آپ کی خراب نیند ہوسکتی ہے۔

    پینسلوانیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایک رات میں نیند کی کمی بھی لوگوں کے اندر بہت زیادہ چربی والی غذاﺅں کا رجحان بڑھا دیتی ہے۔


    تحقیق کے دوران 34 رضاکاروں کا جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ نیند کی کمی لوگوں کو زیادہ خوراک کی جانب لے جاتی ہے اور کھانے کا انتخاب بھی ایسا ہوتا ہے جو موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی لوگوں کے اندر موٹاپے کا سبب بننے والی خوراک کی رغبت بڑھا دیتا ہے اور وہ لوگ صحت بخش کھانوں کو ناپسند کرنے لگتے ہیں۔

    اس سے قبل ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نیند کی عادات اور جسمانی وزن میں اضافے کا باعث میٹابولک ہارمونز میں تبدیلیاں آنا ہے تاہم اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درحقیقت ہمارے دماغی نیٹ ورک میں آنے والی تبدیلیاں ہمیں وزن میں اضافہ کرنے والی خوراک کی جانب لے جاتی ہیں۔

  • لہسن کا استعمال پھیپھڑوں کے امراض میں مفید ہے

    لہسن کا استعمال پھیپھڑوں کے امراض میں مفید ہے

    ایڈینبرا: لہسن غذا کے ساتھ ساتھ دوا بھی ہے ، پھیپھٹروں کے امراض میں مبتلاافراد کے لیے لہسن کا استعمال مددگار ثابت ہوتا ہے۔

       یونیورسٹی آف ایڈینبرا میں ہونے والے والی تحقیق کے مطابق لہسن پھیپھڑوں میں پیدا ہونے والے خطرناک بیکٹیریا کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق لہسن میں قدرتی طور پر ایک جز الیسن پایا جاتا ہے، جو پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا کرنے والے خطرناک بیکٹیریا کو ختم کرتے ہوئے پھیپھڑوں کو صاف کرتا ہے، تحقیق کار کا کہنا ہے کہ لہسن کو پیس کر یا چبا کر بھی استعمال کرنے سے یہ کیمیکل نکلتاہے اور بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے لہذالہسن کاآزادانہ استعمال ہمارے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے۔

    طبی ماہرین نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ لہسن کا باقاعدہ استعمال کینسر اور جلدی امراض سے بچاتا ہے۔ جبکہ اس سے جسم کی قوت مدافعت بھی بڑھتی ہے ۔

    برطانوی طبی ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں کہا ہے کہ لہسن میں موجود سلفر کے اجزاء جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں جبکہ متعدد وبائی امراض کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں، تحقیق میں مزید کہاگیا ہے کہ لہسن کے خون کو صاف کرنے کا کام بھی کرتا ہے ۔

    لہسن صرف ہمارے کھانے کے ذائقہ کو ہی نہیں بڑھاتا ہے بلکہ ہمارے جسم کو بھی کئی بیماریوں سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے. لہسن میں کچھ ایسی اینٹی بیکٹیریل عنصر پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کو بیکٹیریل انفیکشن ہونے سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں، لہسن جسم میں موجود خون کو پتلا کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں خون کے كلٹس بھی نہیں بننے دیتا۔

    اس کے علاوہ، لہسن کا استعمال کرنے سے جوڑوں کے درد سے تو راحت ملتی ہی ہے، اس کے ساتھ ہی جلد میں چمک آ جاتی ہے. لہسن ہمارے دل کو بھی محفوظ رکھتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک جیسی بیماری کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

  • زیتون کے تیل کا استعمال کینسر کے مہلک مرض سے بچا سکتا ہے

    زیتون کے تیل کا استعمال کینسر کے مہلک مرض سے بچا سکتا ہے

    برطانیہ : زیتون کے تیل کی ایک نئی خوبی سامنے آگئی ہے، جس میں اسے کینسر کی بیماری کے خاتمے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ اس سے کسی قسم کے سائیڈ ایفکٹس کا بھی کوئی خطرہ نہیں۔ زیتون کے تیل کا استعمال کینسر کے وائرس کو بھی شکست دے سکتا ہے۔

    ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق زیتون کے تیل میں شامل جز کنٹھال کینسر کے خلیات کو ختم کرتا ہے اوراس سے صحت بخش خلیات متاثر نہیں ہوتے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ جز نقصان دہ خلیات میں جذب ہوکرایک پروٹین خارج کرتا ہے، جو ان نقصان دہ خلیات کے خاتمے کا کام کرتاہے۔ بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں اب زیتون کے تیل سے معدے اورآنتوں کے کینسرکا علاج کیا جا رہا ہے۔.

    سائنس دانوں نے زیتون کے تیل کے اس حیران کن فائدے کو جاننے کے لیے تیل میں موجود اینٹی آکسی ڈینٹ عنصر اولیو کینتھل کو زندہ کینسر سیل پر استعمال کیا جس سے کینسر سیل موت کا شکار ہوگئے بالکل اسی طرح جس طرح کیمو تھراپی کو کینسر سیل مارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    تحقیق میں کہا گیا ہے کہ زیتون کے تیل سے کینسر کے خلاف مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ادھر کسی نے زیتون کا تیل پیا اور کینسر سیل مرنا شروع ہوگئے۔

    محقین کا کہنا ہےکہ یہ بات تو واضح ہوگئی کہ زیتون کے تیل میں موجود اولیو کینتھل کینسر دشمن ہے جب کہ دلچسپ اور اہم بات یہ ہے کہ کیمو تھراپی کی طرح اس کے منفی اثرات جسم پر ظاہر نہیں ہوتے۔

    کیمو تھراپی میں مریض سستی، متلی، بالوں کا گرنا اور بھوک کا ختم ہوجانا جیسی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے لیکن زیتون کے تیل سے اس طرح کا کوئی بھی سائیڈ ایفکٹس سامنے نہیں آیا۔

    اسی طرح زیتون کے تیل کا استعمال دل کے امراض، ذیابطیس ٹائپ ٹو، ہائی بلڈ پریشر اور الزائمر کا خطرہ کم کر دیتا ہے۔

  • انار سپر فوڈز میں سر فہرست ہے

    انار سپر فوڈز میں سر فہرست ہے

    کراچی (ویب ڈیسک) غذائی ماہرین کے نزدیک سپر فوڈ کے طور پروہ جن پھلوں کو منتخب کرتے ہیں ان میں انار سر فہرست ہے۔

    انار اینٹی آکسیڈنٹ، فائبر، وٹامنز، معدنیات اور دیگرغذائیت سے بھرپور وہ پھل ہے جس میں ہماری صحت مندی، لمبی عمراور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی خصوصیات شامل ہیں۔

     اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں ماہرین کے مطابق روزانہ انار کا جوس پینے سے کمر کے اردگرد چربی کا خاتمہ ہوتا ہے جبکہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بھی انار کے جوس کو بہترین ٹانک قرار دیا گیا ہے۔

    انار قدرت کا شاندار تحفہ ہے، اس کے درخت کی چھال، پھول، پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں، پرانی کھانسی میں بھی سفوف استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔ انار کے پھولوں کے جوشاندے میں تھوڑی سی پھٹکری ملا کر اس سے غرارے کرنا گلے کی خرابی کا بہترین علاج ہے۔

     انار کے درخت کی چھال کے جوشاندے سے کلیاں کرنا منہ اور مسوڑھوں کے زخم کے لئے فائدہ مند ہے، اس کی چھال کا گاڑھا جوشاندہ پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لئے انتہائی موثر ہے۔

  • سائیکو تھراپی سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے

    سائیکو تھراپی سے ڈپریشن کا علاج ممکن ہے

    پاکستان میں ڈپریشن کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے سائیکو تھراپی سے اس مرض کا علاج ممکن ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق معاشرے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال، معا شی تنگیوں اور رویوں کی تبدیلی ڈپریشن کی اہم وجوہات ہیں، یہ قابلِ علاج مرض ہے اور انفرادی اور اجتماعی کوششوں کے ساتھ سائیکو تھراپی اوراودیات سے اس کا علاج ممکن ہے۔

    ماہرین کے مطابق انفرادی اور اجتماعی طور پر سوچ اور رویے میں مثبت تبدیلی اور آپس کے تعلقات میں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھا جائے تو ڈپریشن کا خدشہ کم کیا جا سکتا ہے۔

    بعض لوگوں میں ڈپریشن کی کوئی خاص وجہ ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی۔ بہت سے لوگوں کو جو اداس رہتے ہیں اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں، اپنی اداسی کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔اس کے باوجود ان کا ڈپریشن بعض دفعہ اتنا شدید ہو جاتا ہے کہ انھیں مدد اور علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ڈپریشن میں اکثر لوگوں کو اپنے احساسات کسی با اعتماد شخص کے ساتھ شیئر کرنے سے طبیعت بہتر محسوس ہوتی ہے۔بعض دفعہ اپنے احساسات رشتہ داروں یا دوستوں کے ساتھ بانٹنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں ماہر نفسیات  سے بات کرنا زیادہ آسان لگتا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ہر سال لگ بھگ 10 لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں، جن کی ایک بہت بڑی تعداد ڈیپریشن کا شکار ہوتی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک حاملہ خاتون بھی زچگی سے قبل ڈیپریشن کا سامنا کرتی ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیپریشن کا مرض دنیا کے تمام خطوں میں موجود ہے اور ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک اس سے یکساں متاثر ہیں۔

  • سورج کی شعاعوں سے ہائی بلڈ پریشر کا علاج

    سورج کی شعاعوں سے ہائی بلڈ پریشر کا علاج

    آسٹریلیا: سورج کی شعاعیں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔

    آسٹریلیا میں ہونے والی جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سورج کی شعاعیں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے دوائوں سے بھی زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی شعاعوں میں موجود وٹامن ڈی اس مرض کے خاتمے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوپ سینکنے میں توازن رکھنا ضروری ہے۔ہمارے جسم کو کس قدر سورج کی روشنی کی ضرورت ہے، اس کا انحصار ہماری صحت، عمر اور جلد کی صحت پر منحصر ہے۔

       ماہرین نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ شعاعیں صحت کے لئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہیں ۔لیکن سورج سے بالکل کترانے کا رویہ بھی درست نہیں ہے کیونکہ سورج کی روشنی سے انسانی جسم کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

    اگرچہ اس سے قبل بھی بلند فشار خون کے مریضوں کو دھوپ کھانے کا مشورہ دیا گیاتھا لیکن یہ پہلی تحقیق ہے، جس میں وٹامن ڈی کی کم سطح اور بلند فشار خون کے درمیان ایک مضبوط تعلق پایا گیا ہے۔

    ماہرین نے کہا کہ یہ تحقیق ایک اہم پیش رفت ہے کہ وٹامن ڈی کا بلند فشار خون کم کرنے میں اہم کردار ہے۔ لیکن اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر آزمائشی تجربات کئے جانا ضروری ہیں جس کے بعد معالج بلڈ پریشر کے مریضوں کو وٹامن ڈی کی سستی اور موثر دوا تجویز کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

  • نیند کی کمی ذیابیطس کا سبب بن سکتی ہے

    نیند کی کمی ذیابیطس کا سبب بن سکتی ہے

    شکاگو: نیند کی کمی یوں تو ذہنی سکون بربادکرنے ساتھ ساتھ کئی مسائل کا سبب بنتی ہے، نیند کی کمی کے باعث ذیابطیس میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

    امریکا کی شکاگو یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے شکار افراد کے خون میں فیٹی ایسڈز کی مقدار میں بتدریج اضافہ اورانسولین کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

    تحقیق کے دوران ماہرین نے 18 سے 30 برس کی عمر کے 19 افراد کے روز مرہ معمولات کا تجزیہ کیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ مسلسل 3 روز صرف 4 گھنٹے کی نیند لینے سے ان کے خون میں فیٹی ایسڈز کی مقدار میں بتدریج اضافہ اور انسولین کی صلاحیت کم ہوتی گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی خون میں فیٹی ایسڈز کی سطح کو بڑھا دیتی ہے، جس کے باعث میٹابولزم کا عمل متاثر ہوتا ہے اور خون میں انسولین بنانے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے جوکہ خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول کرتی ہے۔

    تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنے کے باوجود اگر نیند پوری نہ کی جائے تو صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

  • کریلا ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کرنےمیں اہم کردارادا کرتا ہے

    کریلا ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کرنےمیں اہم کردارادا کرتا ہے

    کراچی : (ویب ڈیسک) کریلے کا استعمال ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    شنگھائی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل کی رپورٹ کے مطابق کریلے میں چار انتہائی بائیو ایکٹو اجزاء پائے جاتے ہیں جو ٹائپ ٹو ذیابیطس پر قابو پانے کی افادیت رکھتے ہیں۔

     ٹائپ ٹو ذیابیطس کے افراد کے جسم میں خون میں موجود شکر سے توانائی نہیں بنتی کیونکہ ان کے جسم میں انسولین جمع نہیں ہو رہی ہوتی۔

     کریلے کے اجزاء اے پی ایم مادے کو متحرک کرتے ہوئے ان خلیوں کو تعمیر کرتے ہیں جو ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

    غذائی و کیمیاوی اجزائ:۔ 100 گرام کریلے میں غذائی صلاحیت 29.4 فیصد رطوبت 1-6 پروٹین‘ .20 فیصد ریشہ 4.2 فیصد کاربوہائیڈریٹس ۔
    معدنی وحیاتیاتی اجزائ:۔ کیلشیم 30 ملی گرام ‘ فاسفورس 70 ملی گرام آئرن 108 ملی گرام وٹامن 88 ملی گرام ایک سو گرام کریلے میں 25 کیلوریز ہوتی ہیں۔