Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • ڈائٹنگ اور زیادہ ورزش صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے

    ڈائٹنگ اور زیادہ ورزش صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے

    کراچی: (ویب ڈیسک) ڈائٹنگ اور زیادہ ورزش صحت کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے

    موٹاپے سے بچنے کے لیےڈائٹنگ اور بہت زیادہ ورزش کی عادت ذیابطیس اور دماغی امراض کا شکار بنا سکتی ہے۔

    امریکا کے یالے اسکول آف میڈیسن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈائٹنگ یا بہت کم کھانے کی عادت سے جسمانی دفاعی نظام کا وہ حصہ بلاک ہوجاتاہے۔

     جو ذیابطیس ٹائپ ٹو اور الزائمر جیسے امراض کو روکنے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جسمانی دفاعی نظام کا یہ حصہ جسمانی سوجن کو کنٹرول کرتے ہوئے ذیابطیس اور الزائمر کو دور رکھتا ہے ۔

  • انناس کا استعمال قوت مدافعت میں اضافے کے لیے مفید ہے

    انناس کا استعمال قوت مدافعت میں اضافے کے لیے مفید ہے

    انناس ایک ایسا پھل ہے جو ذائقے میں اچھا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر کئی بیماریوں سے نمٹنے کی قدرتی طاقت بھی رکھتا ہے، انناس کا استعمال مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

     آرتھرائیٹس کے مریضوں کے لیے انناس قدرت کا عطیہ ہے ، انناس نہ صرف یہ کہ جوڑوں میں سوجن کو ختم کرتا ہے بلکہ زخموں کو بہت جلد مندمل بھی کر دیتا ہے۔ انناس کے رس میں ”بروملین” نامی جز پایا گیا، جسے جوڑوں کے درد میں بہت مفید قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ یہ ہر قسم کی سرجری کے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کھانے سے اندرونی چوٹوں اور زخموں کا خاتمہ ہوتا ہے، انناس میں موجود اینزائم برومیلین ، اینٹی آکسیڈنٹ اوروٹامن سی کی موجودگی جگر اور معدے کے زخموں کو جلد بھرتی ہے۔

    گلے کی سوزش اور آرتھرائٹس میں بھی یہ خوش ذائقہ پھل مفید ثابت ہوتا ہے، انناس میں وٹامن سی کی موجودگی قوتِ مدافعت میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

    انناس اپنے اندر بے انتہا قوت و افادیت رکھتا ہے، اس کے کھانے سے انسان نظام ہضم تیز ہوتا ہے، ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کے کھانے کے بعد ایک انناس کھانے سے پیٹ نہیں نکلتا اور انسان اسمارٹ رہتا ہے۔

    انناس نہ صرف یہ کہ جوڑوں میں سوجن کو ختم کرتا ہے بلکہ زخموں کو بہت جلد مندمل بھی کر دیتا ہے۔ انناس کے رس میں ”بروملین” نامی جز پایا گیا جسے جوڑوں کے درد میں بہت مفید قرار دیا گیا ہے۔ آرتھرائیٹس کے مریضوں کے لیے انناس قدرت کا عطیہ ہے اس کے علاوہ یہ ہر قسم کی سرجری کے زخموں کو بھی بھر دیتا ہے۔
    بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انناس تازہ حالت میں استعمال کریں اور کھانے کے بعد کھائیں تو بروملین کو خون میں شامل ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔
  • امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نہایت مفید ہے

    امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نہایت مفید ہے

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نہایت مفید اور مؤثر ہے ۔

    سردتر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھر پور ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیم پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزاء خون کی روانی کو کم کرکے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    موسم سرما کے موسم میں امرود کا استعمال صحت کے لئے کافی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، امرود میں کئی طرح کے وٹامن ملتے ہیں، جو جسم کو صحت برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں، امرود دل متعلق بیماریوں میں فائدہ پہنچاتا ہے، دل سے متعلق بیماریوں کے علاج میں امرود کارگر ہے۔

    طبی ماہرین کے مطا بق امرود کھانے کے علا وہ اس کے پتوں کا رس چہر ے پر لگا نے یا پتے ابال کر اس کے پا نی سے منہ دھو نے سے چہر ے کے دلکشی میں اضافہ ہو تا ہے اورامرود میں مو جو د وٹا مز اور پو ٹاشیم جلد کو جھر یو ں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ ماہر ین کے مطا بق جلد کی حفا ظت کے علا وہ امر ودہا ضمہ بہتر بنا نے ، فشا رِ خو ن کو معمول پر رکھنے اور وزن کم کر نے میں بھی معاون ثابت ہوسکتاہے

  • انجیر کھائیں، موٹاپا بھگائیں

    انجیر کھائیں، موٹاپا بھگائیں

    انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانےکھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔

    انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزائ، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔

    اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاء شامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔

    انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔ لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔

    خون کے دباﺅ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے، پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔

    انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاﺅ کا بھی موجب ہیں۔

  • ایڈز کی جانچ کیلئے آلہ تیار

    ایڈز کی جانچ کیلئے آلہ تیار

    امریکہ : امریکی ماہرین نے ایڈز کی جانچ کیلئے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے، جو صرف پندرہ منٹ میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کرسکتا ہے۔

    دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا جان لیوا مرض ایڈز کی تشخیص کیلئے امریکی ماہرین نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے، جو پندرہ منٹ میں ایڈز کی تشخیص کر کے نتائج بتاتی ہے ۔

    ڈونگل نامی ڈیوائس کو کسی بھی اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور دوسرے الیکٹرانک آلات کے ساتھ منسلک کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ڈیوائس میں پلاسٹک کلیکٹر پر اُنگلی سے خون کا قطرہ رکھا جاتا ہے ، پھر اسمارٹ فون پر ایپلی کیشن کے ذریعے ڈونگل کا ایک بٹن دبانا ہوتا ہے۔ جس کے پندرہ منٹ بعد ہی ٹیسٹ کا نتیجہ اسمارٹ فون پرآجاتا ہے۔

  • ٹماٹرکا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مفید

    ٹماٹرکا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مفید

    آسٹریلیا :سرخ ٹماٹروں کا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ٹماٹروں میں پائے جانے والے جُز لائکو پینے کی روزانہ پچیس ملی گر ام مقدار خون میں چکنائی کی سطح کو دس فیصد تک کم کرسکتی ہے۔

    ٹماٹر سے قدرتی طور پر ہائی بلڈ پریشر نارمل کرنے میں مدد ملتی ہے، ٹماٹر میں قدرتی طور پر پوٹاشیئم موجود ہوتا ہے، جو ہمارے بلند فشار خون کو روکتا ہے۔

    ٹماٹر لائکوپین حاصل کرنے کا ایک غیر معمولی ذریعہ ہے۔ اس میں ہمارے جسم کی صحت کے لئے بے شمار فائدے ملتے ہیں، مثال کے طور پر لائکوپین میں موجود فیٹوکمپاؤنڈ ایل ڈی ایل کے ہمارے جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں اس قدرتی غذا کی یہ افادیت دوسری غذاؤں کے مقابلے میں برعکس ہے، یہ وہ غذا ہے جس کو پکانے کے بعد بھی اس کی غذائیت میں کوئی کمی نہیں آتی۔

    ٹماٹر میں موجود وٹا من بی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔اس کے نتیجے میں یہ فالج ، دل کے د ورے اور دیگر خطرناک مسائل سے بچاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کو پکا کرکھانا یا اس کا پیسٹ استعمال کرنا کچے ٹماٹر کھانے سے زیا دہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور روزانہ پچاس گرام ٹماٹر کے پیسٹ کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

    امریکا میں ہونیوالی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر اور ٹماٹر سے بنی ہوئی چیزوں کو خوراک میں شامل کرنے سے نہ صرف کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، بلکہ دل کی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے، ٹماٹر کھانے سے انسان صحت مند رہتا ہے۔

    ٹماٹر میں وٹامن کے اور کیلشیم بھی خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں اور ہڈیوں کے ٹشوز کے لیے مفید ہوتا ہے

  • پیٹرولیم جیلی : ایک مخملی احساس کانام

    پیٹرولیم جیلی : ایک مخملی احساس کانام

    اے آر وائی (ویب ڈیسک)خوبصورت نظر آنا خواتین کی بنیادی خواہش ہے اور وہ اپنے حسن کی حفاظت کے لیے مختلف مصنوعات استعمال کرتی ہیں جن میں سر فہرست بازار میں ملنے والی مہنگی پیک اشیاء ہیں لیکن اگر حسن وخوبصورتی قائم رکھنے کے لیے ایک سستا نعم البدل مل جائے جس سے ایک دو کی بجائے بے شمار فائدے حاصل ہوجائیں تو کیاکہنا، اورجو زیادہ مہنگی بھی نہ ہو۔ بمشکل ہی کوئی ہوگا جس کے ڈریسنگ ٹیبل یا دراز میں ویسلین نہیں ہوگی ۔ پیٹرولیم جیلی کو معمولی نہ جاننے یہ موم‘ آئل اوردوسرے قدرتی اجزاء پرمشتمل ایک اہم مصنوع ہے ۔ جو سستی تو ہے مگر اس کے بے پناہ فائدے ہیں ۔ اگرچہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے واقف نہیں کہ پیٹرولیم جیلی کا مقصد صرف سردیوں میں خراب ہاتھوں یاپھٹی ہوئی ایڑیوں کی دیکھ بھال نہیں ہے بلکہ اس کو ہم اوربھی بہت سے مقاصدکے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

    پیٹرولیم جیلی کے استعمال کو جاننے سے پہلے یہ جائزہ لیتے ہیں کہ پیٹرولیم جیلی بنی کس طرح ؟ اس کے بارے میں عام قیاس یہ ہے کہ انیسویں صدی کے اوآخر میں ایک کیمیا دان رابرٹ چیز برونے مشاہدہ کیا کہ فیکٹری کے ملازم جلد میں نمی کے لیے موم بتی استعمال کرتے ہیں جوزخم اورکسی بھی طرح کی خراش کو بھی مندمل کرنے کاکام کرتی ہے ۔ رابرٹ چیز برو نے اس بات کو ذہن نشین کرتے ہوئے مختلف قسم کی مصنوعات تیار کیں جن کابنیادی جز پیٹرولیم جیلی تھا اوران کو مختلف طرح کے جار میں محفوظ کرلیا۔ اس طریقے سے جیلی ہم تک پہنچی جس کو ہم محدود پیمانے پر استعمال کرتے ہیں ۔ آپ حیران ہو رہے ہوں گے کہ بھلا پیٹرولیم جیلی کااور کیا استعمال ہو سکتا ہے۔ حیران ہونا چھوڑیں اورپٹرولیم جیلی کا صحیح فائدہ اٹھائیں ۔

    کیاآپ جانتے ہیں کہ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آپ اپنی مسکراہٹ میں ایک خاص چمک پیدا کر سکتے ہیں کہ دیکھنے والا دیکھتا رہ جائے ۔ ٹی وی پر ماڈلز کے دانتوں کی جگمگاہٹ کسی اوروجہ سے نہیں بلکہ یہ پیٹرولیم جیلی کی مرہون منت ہے اپنی انگلی پر تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی لیں اوراسے دانتوں اورمسوڑھوں پر اچھی طرح مل لیں اورپھر کمال دیکھیں کہ یہ کیسے موتیوں کی طرح دکھتے ہیں ۔
    ایک سادہ لپ گلوس جو آپ کے پاس موجود ہے ۔ وہ پیٹرولیم جیلی ہی ہے جب بھی ہونٹ خشک ہوں یا ویسے ہی ہونٹوں کو نرم وملائم تاثر دینے کیلئے ان پر پیٹرولیم جیلی لگائیں یہ نہ صرف ہونٹوں کونمی دے گی بلکہ ایک چمک بھی پیدا کردے گی۔ اس کے علاوہ لپ اسٹک لگانے کے بعد بھی گلوس کی بجائے پیٹرولیم جیلی لگائیں۔

    اگرآپ کے بال خشک ہیں تو ان کواسٹائل دینے کے لیے پیٹرولیم جیلی استعمال کریں جو نہ صرف بالوں میں چمک پیدا کرے گی بلکہ ان سے بال گھنے بھی لگیں گے۔ انگلیوں پر پیٹرولیم جیلی لگا کر بال سیٹ کریں جسے عام طورپر کئے جاتے ہیں۔ پیٹرولئم جیلی بالوں کو قابو کرکے ایک دلکش اسٹائل دے گی اوراگر بالوں میں کبھی چیونگم لگ جائے تو بالوں کو کاٹنے کی بجائے اسے اتارنے کیلئے بالوں پرپیٹرولیم جیلی رگڑیں چیونگم آسانی سے اتر جائے گی پیٹرولیم جیلی آئی برو کو ایک جگہ سیٹ رکھنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے بہت تھوڑی مقدارمیں پیٹرولیم جیلی کو فنگر ٹپ یا آئی بروبرش کی مدد سے آئی بروپر لگالیں۔ آئی میک اپ اتارنے کے لیے کسی ریمور کی بجائے پیٹرولئم جیلی سے فائدہ اٹھائیں ۔ کسی صاف نرم کپڑے‘ تولیے یا کاٹن پر پٹرولیم جیلی لگا کے نرمی سے میک اپ اتار لیں ۔ آپ دیکھیں گی کہ پیٹرولیم جیلی سے نا صرف میک اپ صاف ہو جاتا ہے ۔ بلکہ مسکارااتارنے بھی معاون ہے ۔ خود سے اٹھنے والی خوشبو کو تادیر قائم رکھنے کے لیے اپنی کلائی‘ گردن اور جس حصے پر آپ پرفیوم یا باڈی اسپرے لگاناچاہتے ہیں وہاں پیٹرولیم جیلی لگالیں ۔
    کمزورناخنوں کے کنارے بہت جلد ٹوٹ جاتے ہیں اور ایسے ناخن دیکھنے میں بھدے لگتے ہیں ناخنوں کی مضبوطی کیلئے ان پر پیٹرولیم جیلی لگایا کریں یہ ناخنوں کو مضبوطی دیتی ہے ۔

    اگرآپ کے پاؤں کھردرے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ یہ نرم وملائم ہوجائیں تو ان کی حفاظ کے لیے روزانہ رات کو سونے سے پہلے انہیں اچھے طرح دھو کر ان پر پیٹرولیئم جیلی لگائیں اور جرابیں پہن کر سوجائیں کچھ ہی دنوں بعد آپ کے پاؤں نرم وملائم ہونے کے ساتھ ان کی رنگت بھی نکھرآئے گی اس طرح ہاتھوں کی خوصورتی برقرار رکھنے کے لیے برتن دھونے اورکپڑے دھونے سے پہلے ہاتھوں پر پیٹرولیئم جیلی لگالیں تاکہ صابن میں موجود ایسڈ جلد کو نقصا ن نہ پہنچائیں اوررات کو سوتے وقت بھی پٹرولیئم جیلی لگائیں اپنے جسم سے مردہ خلیات کو ختم کرنے کے لیے پیٹرولئیم جیلی اورسمندری نمک کو باہم ملائیں اورنہانے سے پہلے سارے جسم پر اس کا مساج کریں اورپھر دھولیں اس اسکرب سے نہ صرف مردہ خیلات ختم ہوں گے بلکہ جسم کو ایک بہترین موئسچرائزر بھی ملے گا اس کے علاوہ نہانے کے بعد گیلے جسم پر پیٹرولیئم جیلی لگانے سے یہ جلد کو چکنا کئے بغیر نرم رکھتی ہے ۔

    اگر لوگوں کی کہنیاں کالی اورکھردری ہوتی ہیں ان پر روزانہ پیٹرولئیم جیلی سے ہلکا سا مساج کریں اس سے کہنیاں آہستہ آہستہ نرم ہوجائیں گی اوراس میں شامل محفوظ ترین بلیچ سے رنگت بھی نکھرآتی ہے ۔ پیٹرولیم جیلی بچوں کے لیے بھی بہترین مصنوعات میں سے ایک ہے بچوں کو ڈائپر لگانے سے پہلے پیٹرولیئم جیلی لگائیں اس سے بچے آرام محسوس کرتے ہیں خاص طور پر رات کو پرسکون نیند سوتے ہیں ۔ کچھ بچے نہاتے ہوئے روتے ہیں کیونکہ صابن ان کی آنکھوں میں جا کے جلن پیدا کرتا ہے پیٹرولیئم جیلی نے اس کا حل بھی پیش کر دیا ہے۔ نہانے سے پہلے بچوں کی بھنوؤں پر پیٹرولیم جیلی لگادیں اس سے ان کی آنکھیں صابن اور شیمپو سے محفوظ رہیں گی ۔ توکہیے کیسا لگا آپ کو پٹرولیم جیلی کے بارے میں جان کے؟ اب اسے صرف ڈریسنگ ٹیبل کی زینت بنانے کی بجائے اس کا صحیح استعمال کریں۔

  • الزائمر سے بچنے کے لیے بھنی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز ضروری

    الزائمر سے بچنے کے لیے بھنی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز ضروری

    زیادہ تلی اور بھنی ہوئی اشیاءکا استعمال الزائمر جیسے مرض کا باعث بنتا ہے۔

    طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق زیادہ درجہ حرارت پر پکائے جانے والے کھانوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں، جو الزائمر کا باعث بنتے ہیں۔

    الزائمرکے مرض میں دماغی خلیے متاثر ہونے سے یاداشت اور اعصاب پر منفی اثر پڑتا ہے ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گوشت کو بلند درجہ حرارت پر بھونا یا تلا جائے تو اس میں الزائمر کا باعث بننے والے جز کی مقدار کافی حد تک بڑھ جاتی ہے۔

    پہلے سے تیار شدہ کھانے تلی ہوئی اشیاء کی طرح بازاری تیار کھانے بھی مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتے ہیں، اس کے علاوہ اس سے دماغی ابتری کی شکایت ہوجاتی ہے، جو بعد میں الزائمر کا باعث بنتی ہے۔

    ایک تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے تمام کھانے جن میں نمک کی بڑی مقدار استعمال کی جاتی ہے وہ دماغی صحت کو بھی متاثر کرتے ہیں اور اس سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر بھی برا اثر پڑتا ہے، اس کے علاوہ نمکین کھانے ذہانت کو بھی متاثر کرتے ہیں، بہت زیادہ نمک والے کھانے اور نکوٹین کا استعمال بالکل منشیات کی طرح ہی صحت پر برے اثرات مرتب کرتا ہے۔

  • روزانہ سیب کھانے کی عادت کولیسٹرول کو قابو میں رکھتی ہے

    روزانہ سیب کھانے کی عادت کولیسٹرول کو قابو میں رکھتی ہے

    روزانہ ایک سے دو سیب کا استعمال کولسیٹرول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں مضر کولیسٹرول میں اضافے کے باعث ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوتا ہے اور انسانی جسم میں کولیسٹرول کا توازن برقراررکھنے کے لیے روزانہ سیب کا استعمال فائدہ مند ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق سیب میں موجود اینٹی اکسائیڈنٹس کولیسٹرول کو شریانوں میں اکھٹے نہیں ہونے دیتے اور اس طرح خون میں کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتے ہیں۔

    اسی طرح یہ پھل موٹاپے سے تحفظ دینے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور یہ محاورہ تو سب کو ہی معلوم ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر کو دور رکھتا ہے۔

    دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یا اس کا مربہ کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے، اسمیں فولاد ، وٹامن اے کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں، جو انسانی صحت کے لئے ضروری ہوتے ہیں، اسکے علاوہ وٹامن بی اور سی بھی ہوتے ہیں۔

    کینیڈین ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ سیب چھلکے کے ساتھ کھانے سے بلڈ پریشر کی بیماری سے بچاؤ ممکن ہے، ماہرین کے مطابق سیب چھلکے کے ساتھ کھانا سبز چائے اور بلیو بیریز کی نسبت زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے، یہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے اور اس کے روزانہ استعمال سے بلڈ پریشر کی بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔

    یہ دوسرے طریقوں سے چھ گنا زیادہ اثر انداز ہوتا ہے، یہ فشار خون کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ سیب کو کھانے کے بہت سے فوائد ہیں، یہ جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے، سیب کھانا اچھی صحت کیلئے ضروری ہے، یہ پھل قدرت کا قیمتی تحفہ ہے۔

  • پا نی کا زیادہ استعمال یاداشت بہتر بناتا ہے

    پا نی کا زیادہ استعمال یاداشت بہتر بناتا ہے

    امریکا: پانی کا زیادہ استعمال اچھی صحت کے ساتھ یاداشت تیز کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

    امریکا میں پانی کے فوائد پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق پانی کا زیادہ استعمال صرف جلد کی ترو تازگی اور شادابی کا ضامن نہیں بلکہ اس سے ذہن بھی تیز ہوتا ہے، پانی انسانی ذہنی و جسمانی نشو ونما میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ کا ساٹھ فیصد حصہ پانی سے بنا ہوا ہے، اس لیے پانی کا زائد استعمال ذہن کو توانا رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    زیادہ پانی پینے سے جسم میں نمکیات کی کمی نہیں ہوتی اور ذہنی کمزوریوں سے بھی نجات ملتی ہے۔

    پانی پینے کے اسلامی طریقہ سے موجودہ سائنسی تحقیق نے بھی اتفاق کیا ہے ۔ پانی بیٹھ کر پیا جائے تو جسم کی حاجت کے مطابق پانی جسم میں جا تا ہے ۔ جبکہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے جسم کی ضرورت سے زائد پانی جسم میں جا تاہے۔

    برطا نیہ میں فوڈ اینڈ مو ڈ پرا جیکٹ نے عمومی صحت اور ذہنی کیفیت پر خورا ک کے اثرات کے حوالے سے تجر بات کئے جس سے ثابت ہوا ہے کہ ایسے 80 فی صد لو گ ہیں ، جنہو ں نے پانی کے ذریعے ذہنی طور پر صحت بہتر بنانے کی کو شش کی اور تسلی بخش بہتری د یکھنے میں آئی