Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • گاجرکا استعمال بینائی تیز کرنے کے ساتھ کینسر میں بھی مفید

    گاجرکا استعمال بینائی تیز کرنے کے ساتھ کینسر میں بھی مفید

    گاجر کا استعمال بینائی تیز کرنے کے ساتھ کینسر کی روک تھام میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق گاجر میٕں وٹامن اے  بھرپور تعداد میں پایا جاتا ہے، جو بینائی تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہےجبکہ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے گاجر کا روزانہ استعمال بڑی آنت کے کینسر، پھیپھڑوں اورچھاتی کے کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے خدشے کو کم کرتا ہے۔

    گاجر میں موجود اجزاء کینسر سے لڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

  • دو وقت کا کھانا اسمارٹ اور فٹ رکھتا ہے، تحقیق

    دو وقت کا کھانا اسمارٹ اور فٹ رکھتا ہے، تحقیق

    واشنگٹن: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسان دن میں دو مرتبہ کھانا کھائیں تو یقینی طور پر اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

    امریکی تحقیقاتی ادارے کے ماہرین کے مطابق انسان کو دن میں صرف دو مرتبہ ہی کھانا کھانا چاہئے، زیادہ کھانا کھانے کی عادت پر کنٹرول کرکے کو لیسٹرول، ذیابیطس اور موٹاپے جیسی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ  ہمیں اپنے کھانے کے اوقات  کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیے، وہ لوگ جو رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں، انہیں یہ عادت فوری طور پر تبدیل کرلینی چاہئے کیوں کہ یہ بھی موٹاپے کی ایک وجہ بن سکتا ہے، لہٰذا ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں کھانے کے اوقات کارپر بھی قابو پاکر  وزن میں کمی کرسکتے ہیں۔

     ماہرین کے مطابق  صحت مند زندگی کے لئے غذاؤں کا استعمال بڑی اہمیت رکھتا ہے اوراس کے لئے ہمیں وہ غذائیں استعمال کرنی چاہئے، جو قوت سے بھرپور ہوں۔

  • چہرے پر بالوں کا آنا ،مگراس سے چھٹکارا کیسے

    چہرے پر بالوں کا آنا ،مگراس سے چھٹکارا کیسے

    ہرسوٹیزم :ایک ایسی حالت ہے کہ جس میں جسم کے ان حصّوں پر بال آجاتے ہیں جہاں قدرتی طور پر بہت کم بال ہوتے ہیں یا عموماً ہوتے ہی نہیں۔ جیسے چہرے،پیٹھ ، چھاتی اور کانوں وغیرہ پر۔یہ ہارمونز کی بے اعتدالی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ان عو رتو ں میں جن کو پولی سسٹک اوورین سنڈروم کی بیما ری ہو تی ہے۔بو ڑھی عو رتیں جن میں 50۔40سال کے بعد کی عمر کے بعد ہا ر مو نز کی تبدیلیا ں آتی ہیں۔
    پولی سسٹک اوورین سنڈرو:
    یہ ایک ایسی بیما ری ہے جو پیریڈز میں بے اعتدالی ،با نجھ پن ،ظا ہری خو بصو رتی اور دل کو متا ثر کرتی ہے۔
    وجوہات:
    غذا میں مو جو د کیمیکلز جو آج کل نہا یت بے احتیاطی سے خو را ک کو زیا دہ عر صے کے لئے محفو ظ کرنے میں استعمال کئے جا رہے ہیں۔ایسی غذا ﺅ ں کا استعمال ایسی بیماری کو جنم دیتا ہے جیسا کہ آلو دہ پانی ، ڈبے میں محفوظ کرنے والی ادویا ت کا بے تحا شہ استعمال، ایسی بیما ری کا مو جب بنتا ہے۔کیو نکہ یہ کیمیکلز ہما رے جسم کے ہا ر مو نز میں تبدیلیا ں پیدا کرتے ہیں،اور غیر ضرو ری ہا رمو نز کا اخراج بڑھا دیتے ہیں۔وزن کا زیادہ ہو نا۔ ۔خاندان میں پہلے کسی کو یہ بیما ری ہو نا۔
     علا ما ت:
    چہرے پر بالو ں کا آجا نا ۔بانجھ پن ۔پیریڈز کے دنو ں میں کمی بیشی ہو نا ۔چہرے پر کیل مہا سے بن جا نا۔ سر کی خشکی۔مو ٹا پا ۔ بہت زیا دہ پریشا نی یا ڈپر یشن کا شکا ر ہو جانا ،علامات میں شامل ہے،مرض سے بچنے کیلئے ورزش با قا عدگی سے کریں۔خو راک میں سبزیو ں پھلو ں اور تازہ جو س کا استعمال زیا دہ کریں۔ ڈبے میں محفو ظ خو راک اور ادویا ت سے پکا ئی گئی سبزیو ں پھلو ں کا استعمال کم سے کم کریں۔ ایسے گو شت کا استعمال ہر گز نہ کریں جو زیا دہ عر صے تک محفو ظ کر کے رکھا گیا ہے۔ اس کے علاج کے لئے ڈا کٹر سے طبی معا ئنہ کرا نا بہت ضر و ری ہے۔کیو نکہ ہا ر مو نز کے لیول کو بہتر کرنے کے لئے جو ادویا ت استعما ل کی جا تی ہیں اس سے چہرے کے بال بھی کا فی حد تک ختم ہو جاتے ہیں۔جن کو آپ ڈاکٹر سے مشورے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔ہرسوٹزم کے علاج کے مختلف طریقے درج ذیل ہیں۔ عارضی علاج اس بیماری سے چھٹکارہ پانے کے لئے باقاعدہ علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔اس مقصد کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر اور اپنی بیماری کی نوعیت جانے بغیر کوئی گھریلو ٹوٹکے یا حکیموں کی ادویات استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ہرسوٹزم کے علاج کیلئے درج ذیل طریقے استعمال کئے جا رہے ہیں۔
    بلیچنگ:
    ایک انتہائی سستا اور آسان علاج بلیچنگ ہے۔بلیچ سے ناپسندیدہ بال گولڈن ہونے کے بعد چہرے پر نمایاں نہیں ہوتے۔لیکن یہ علاج بہت باریک اور چھوٹے بالوں کے لیئے مفید ہے۔بہت زیادہ موٹے اور کالے بالوں کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعدمختلف ذرائع استعمال کئے جاتے ہیں اور بلیچ کرنے سے جلد جل جاتی ہے۔

    شیونگ:
    یہ بھی ایک آسان طریقہ ہے بالوں کو صاف کرنے کے لیئے لیکن اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ شیونگ کے بعد پہلے سے زیادہ تیزی سے نکلتے ہیں اور دوبارہ پہلے سے کئی گنا زیادہ اور موٹے بال آجاتے ہیں۔ ویکسنگ،پلکنگ وغیرہ ٹیوزر سے بال جلد کی اوپر والی سطح سے اکھاڑ لیا جاتا ہے،جبکہ بالوں کی جڑوں میں یہ موجود رہتا ہے۔اس لئے مختلف قسم کی پیچیدگیوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ویکسنگ سے بال جڑ کے ساتھ سے ا±کھڑتا ہے اور یہ باقی ماندہ طریقوں سے زیادہ موزوں مگرتکلیف دہ ہے۔ لیکن اس طریقے کے استعمال سے بھی اسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جوپلکنگ یا ٹیوزرسے ہوتی ہیں۔سال ہا سال استعمال کے بعد اس سے بال کچھ حد تک کم بھی ہوتے ہیںلیکن اس کے لئے ایک طویل عرصہ درکارہے۔
     مستقل علاج:
    اس بیماری کے مستقل علاج کے لیئے ڈاکٹر کے مشورے کی ضرورت پڑتی ہے۔پھر ڈاکٹر کے بنائے ہوئے طریقے سے ان غیر ضروری بالوں سے عمر بھر کے لیے نجات مل جاتی ہے۔لیکن یہ طریقے بہت زیادہ مہنگے ہیں اور ان کے لیے باقاعدگی سے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا ہے ان طریقوں کا مختصر ذکر یہ ہے۔
     ELECTROLYSIS
    اس میںایک باریک سی تار کا استعمال ہے جوکہ بال کی جڑ میںداخل کی جاتی ہے اور پھر الیکٹرک کرنٹ اور ہئیر فولیسل کو ختم کیا جاتا ہے۔یہ ایک لمبا علاج ہے اور اس کو ایک بار کرنے سے 8-10 بال ختم ہو جاتے ہیں۔اور ان جگہوں پر نشان بھی پڑ جاتے ہیں۔
     Diathermy :
    اس میں ہائی فریکوینسی کاکرنٹ استعمال کیا جاتا ہے اور یہ طریقہ electrolysis کی نسبت زیادہ تیز ہے۔لیکن یہ دونوں طریقے کافی زیادہ درد ناک ہوتے ہیں۔
     لیزر ٹریٹمنٹ :
    یہ طریقہ سب سے آسان اور کم تکلیف دہ ہے اس طریقے سے ایک ہی وقت میںجسم کے سب حصّوںکو صاف کیا جا سکتا ہے۔اس کے بعد پیچیدگیوں کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا لیکن اس طریقے کا استعمال 6-10 بار کرنا پڑتا ہے۔لیزر کے 7-8 سیشنز کے بعد جسم کے 70% غیر ضروری بال ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتے ہیں۔ یہ طریقہ باقی سارے طریقوں کی نسبت زیادہ مفید اور طویل عرصے کے لیے ہوتا ہے۔لیکن باقی طریقوں کی نسبت قدرے مہنگا ہے۔

  • چلغوزہ، کینسر اور دل کے امراض کےلئے نہایت مفید

    چلغوزہ، کینسر اور دل کے امراض کےلئے نہایت مفید

    کراچی: (ویب ڈیسک) ماہرین کہتے ہیں کہ چلغوزے میں موجود اجزا کینسر اور دل کے امراض سے بچاتے ہیں۔

    طبی تحقیق کے مطابق چلغوزے میں موجود کیلیشم فاسفورس اور آئرن انسان کو نہ صرف دل کے امراض کے ساتھ کینسر جیسے موذی مرض سے تحفظ دیتے ہیں بلکہ ان کو کھانا بصارت کے لئے مفید ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق چلغوزے کے کھانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے جبکہ تھکان اور دباو کو دور کرنے کے لئےبھی چلغوزہ نہایت کار آمدہے۔

  • کمزوری دور کرنے کے لئے مونگ پھلی کا استعمال انتہائی مفید

    کمزوری دور کرنے کے لئے مونگ پھلی کا استعمال انتہائی مفید

    کراچی: (ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا ا ستعمال کم وزن افراد کیلئے انتہائی مفید ہے۔

    سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی مزا ہے تاہم اس کا باقاعدہ استعمال دبلے افراد کے لئے انتہائی غذائیت بخش ہے،ماہرین طب کے مطابق مونگ پھلی میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی آکسیڈنیٹ پائے جاتے ہیں جو غذائیت کے اعتبار سے سیب، گاجر اور چقندر سے بھی زیادہ ہوتے ہیں جو کم وزن افراد کے لئے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں،جبکہ مونگ پھلی میں موجودقدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • ملیریا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد نصف رہ گئی

    ملیریا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد نصف رہ گئی

    عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ عالمی پیمانے پر ملیریا کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اس مرض کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد نصف ہو گئی ہے۔

    رپورٹ میں پاکستان کو مشرقی بحیرۂ روم کے خطے میں شامل کیا گیا ہے، اور وہاں بھی سنہ 2000 کے بعد سے ملیریا سے ہونے والی اموات کی شرح آدھی رہ گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس خطے میں ملیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد سنہ 2000 میں 2166 تھی، جو 2013 میں کم ہو کر 1027 رہ گئی۔ خطے کے دو سب سے متاثرہ ملکوں میں سوڈان اور پاکستان شامل ہیں، جہاں اس خطے کی 90 فیصد اموات واقع ہوئیں: سوڈان میں 688 اور پاکستان میں 244۔

    اس خطے میں ملیریا کے کل مریضوں کا 27 فیصد حصہ رہتا ہے۔

    تاہم رپورٹ میں لکھا ہے کہ غیر معیاری ڈیٹا کی ترسیل کے باعث پاکستان میں سال بہ سال رجحان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

    قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں مرض پیدا کرنے والا جرثومہ پلازموڈیم فیلسی پیرم نہیں، جو افریقہ میں بڑی تعداد میں اموات کا باعث بنتا ہے، بلکہ یہاں پلازموڈیم وائویکس ملیریا پیدا کرتا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

  • ایسی غذائیں جو جلد وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے

    ایسی غذائیں جو جلد وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے

    نیویارک: آج کل کے لائف اسٹائل میں ہم سب کو وزن میں اضافے کا مسئلہ درپیش ہے اور اس کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے بھی استعمال کئے جاتے ہیں، کبھی کھانا چھوڑ دیا جاتا ہے اور کبھی بھاگ بھاگ کے وزن کم کیا جاتا ہے لیکن کچھ ایسی غذائیں ہیں، جن کے استعمال سے آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

    انڈے پروٹین سے بھرپور غذا ہے ، یہ غذا وزن کم کرنے میں انتہائی سازگار ہوتی ہے، اس میں پروٹین اور کیلشیم کافی زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اور یہ انسان کے لئے مکمل غذا ہے، اس بات کو بھول جائیں کہ اس سے دل کو کوئی نقصان ہوگا، انڈوں کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنالیں۔

    دالوں میں پروٹین ہوتی ہے اور یہ انسولین کے لئے مفید ہوتی ہے، جس سے آپ کو وزن کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    سیب ایک بہت اچھا انٹی آکسیڈینٹ ہے اور یہ وزن کم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے، اگر ہر کھانے سے پہلے آپ صرف ایک عدد سیب کھالیں تو یہ آپ کی خوراک ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان عوامل کو روکتا ہے، جس سے وزن بڑھتا ہے۔

    اگر آپ بھرپور ناشتہ کریں تو یہ آپ کے لئے انتہائی مفید ہے اور اگر ناشتے میں جو کا دلیہ کھا لیا جائے تو آپ ایک انتہائی شاندار غذا سے دن کا آغاز کر رہے ہیں کیونکہ یہ متوازن غذا ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے جسم کی اضافی چربی کو پگھلانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    بیریز کی تمام اقسام انسانی صحت کے لئے مفید ہیں لیکن اگر بلیو بیریز کو ’برنچ‘ میں استعمال کیا جائے تو چربی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

    ویسے تو تمام مچھلیوں کی اقسام انتہائی مفید ہیں لیکن اگر آپ سولمن مچھلی کا استعمال کریں تو یہ آپ کے جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر آپ کے پیٹ کو کم کرتی ہے۔ اس مچھلی میں پایا جانے والااومیگا تھری آپ کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔

  • تمباکو نوش افراد کو کینسر کے خطرے سے آگاہ کرنے کا طریقہ دریافت

    تمباکو نوش افراد کو کینسر کے خطرے سے آگاہ کرنے کا طریقہ دریافت

    تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو کینسرکے خطرے سے قبل ازوقت آگاہی کا طریقہ دریافت کرلیا گیا۔

    برطانیہ میں یونیورسٹی کالج آف لندن کے سائنسدانوں نے پہلی دفعہ ایک ایسا ٹیسٹ ایجاد کر لیا ہے جس کے ذریعے سگریٹ نوشوں کے خلیات کا معائنہ کرکے یہ بتایا جاسکتا ہے کہ انہیں پھیپھڑے کے کینسر کا خدشہ ہے یا نہیں۔

    اس ٹیسٹ کیلئے منہ اور ناک سے خلیات لےکر ان میں سے انفرا ریڈ روشنی گزاری جاتی ہے،انفراریڈ روشنی گزارنے پر ان خلیوں سے انعکاس یا انعطاف مختلف طرح سے ہوتا ہے جس کے باعث کینسر کا پتا چلانا ممکن ہو جاتا ہے۔

  • اورنج جوس جلد کی خوبصورتی کا ضامن

    اورنج جوس جلد کی خوبصورتی کا ضامن

    طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک گلاس اورنج جوس پینے سے نہ صرف جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے کہ بلکہ ان میں وٹامن سی بکثرت پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے ٹشوز کی نشوونما اور صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔

    سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں کینو بھی آ چکے ہیں جو ذائقے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہیں۔

    ماہرین کے مطابق کینو میں قدرتی طور پر ایسے اجزاء موجود ہیں جو جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتے ہیں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق روزانہ اورنج جوس پینے سے ناصرف نزلہ زکام سے بچاؤ ممکن ہے بلکہ بصارت کی کمزوری دور کرنے کیلئے یہ ایک تریاق کی سی حیثیت رکھتا ہے۔

  • کافی کے حیرت انگیز فوائد

    کافی کے حیرت انگیز فوائد

    سردی کا موسم ان دنوں اپنے مکمل عروج پر ہے ، سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے چائے، کافی کیساتھ دیگر گرم مشروبات کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے ۔

    ملازمت پیشہ افراد کی اکثریت تھکاوٹ دور کرنے کیلئے کافی کا استعمال ضرور کرتی ہے، کافی کے کچھ ایسے فوائد ہے، جو آپ کے لیے بھی شاید نئے ہوں، کافی کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ کافی میں موجود کیفین خون کی نالیوں کی سوجن کو کم کرتی ہے، جس سے سر درد میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

    کافی لکڑی کے فرنیچر کیلئے فائدہ مند ہے اگر لکڑی کے فرنیچر میں کہیں کوئی دراڑ ہو تو آپ کافی کا گاڑھا پیسٹ بنالیں اور اسکو اس دراڑ پر لگادیں، کافی کی پتی کو گاڑی میں رکھیں تو اس میں موجود بدبو ختم ہوجاتی ہے ۔کافی کو چہرے پر لگائیں تو سردیوں میں چہرے پر ہونیوالی خشکی سے نجات ملتی ہے ۔

    کافی کو بیس منٹ تک بالوں پر لگائیں اور پھر دھو لیں تو بالوں میں چمک آجاتی ہے، گوشت کو لذیذ بنانے کیلئے بھی اس میں بلیک کافی ملادیں ۔ایک کپ کافی لیکر اس کو گرم کریں اور اس برتن کو پالتو جانوروں والے کمرے میں رکھ دیں تو انکی بدبو سے نجات مل سکتی ہے، اس کے علاوہ آپ کافی کے خالی پیک یا کین سے بھی کئی مفید کام لے سکتے ہیں۔