Category: صحت

Health News in Urdu

صحت سے متعلق خبریں آپ کو تازہ ترین طبی تحقیق، بیماریوں کے پھیلنے، اور صحت مند رہنے کے طریقوں کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

  • دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرہ کو کم کر دیتا ہے

    دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرہ کو کم کر دیتا ہے

    ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹوکا شکار ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر دیتا ہے۔

    ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق دہی میں شامل بیکٹیریا ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرے میں کمی لانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔

    تحقیق کےمطابق دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس کے خطرہ کو بیس فیصد تک کم کر دیتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر کے کھانے میں دہی کا مستقل استعمال انسانی صحت پر خوش گوار اثرات مرتب کرتا ہے۔

  • چینی کا ذیادہ استعمال ذہنی تناؤ کا سبب بن سکتا ہے

    چینی کا ذیادہ استعمال ذہنی تناؤ کا سبب بن سکتا ہے

    میٹھے کے زیادہ استعمال کےنتیجے میں مایوسی ا ور ذہنی تناؤ جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق چینی کے ذیادہ استعمال سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ یہ ذیابطیس اور موٹاپے کا باعث بھی بنتی ہے۔

    امریکا میں طبی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق چینی کا استعمال نوجوانوں میں ڈپریشن اور ڈر جیسے ذہنی مسائل کا سبب بن سکتا ہے جبکہ تناؤ سے نمٹنے کی صلاحیت بھی محدود ہوجاتی ہے۔

  • شیشہ پینے والوں کے لیے انتہائی خطرناک تحقیق

    شیشہ پینے والوں کے لیے انتہائی خطرناک تحقیق

    نیویارک: ہمارے نوجوانوں کو جکڑنے والا تازہ ترین فیشن شیشا یا جدید حقہ ہے، جس کا دھواں اڑاتے ہوئے نوعمر لوگ خود کو فلمی ہیرو محسوس کرتے ہیں لیکن اگر انہیں اس انتہائی خطرناک فعل کے نتائج معلوم ہوں تو وہ کبھی بھی اس کے قریب نہ جائیں۔

    امریکا میں کی گئی ایک تازہ ترین سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک نشست کے دوران شیشا پینا ایسا ہی ہے، جیسا کہ آپ تقریباً 20 سے 40 سگریٹ مسلسل پئیں، سائنسدانوں کے مطابق چاہے یہ روایتی حصہ ہو جس میں تمباکو کو کوئلوں پر جلایا جاتا ہے یا جدید شیشا جس کیمیکل ملا دھواں پانی میں سے گزرتا ہے، دونوں صورتوں میں اس میں زہریلا بینرین پیدا ہوتا ہے جو خون کے کینسر اور جگر اور پھیپھڑوں کے امراض کا باعث بنتا ہے۔

    تحقیق میں شامل 105 نوجوانوں کے پیشاب کے نمونوں میں  نامی کیمیکل کی مقدار بھی نارمل سے چار گنا زیادہ پائی گئی، جسے انتہائی تشویشناک صورتحال قرار دیا گیا۔

    ماہرین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اکثر نوجوان محض فیشن کے شوق میں اپنے جسموں میں زہر انڈیل رہے ہیں۔

  • ورزش سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے، تحقیق

    ورزش سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے، تحقیق

    لندن: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں تین بار ورزش کرنے سے نفسیاتی عارضے ڈپریشن کے امکانات میں 16 فیصد کمی آ جاتی ہے، اس کے علاوہ ہفتہ وار ہر اضافی جسمانی ورزش اس بیماری کے امکانات میں مزید کمی کا سبب بنتی ہے۔

    برطانیہ میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ پابندی سے کی جانے والی ورزش ڈپریشن کے ممکنہ مریضوں میں ایک ہی وقت میں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔

    جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ فارغ اوقات میں تسلسل کے ساتھ کی جانے والی جسمانی ورزش ڈپریشن سے بچاؤ کا ایک موثر ذریعہ ہے، بیس سے چالیس سال کی درمیانی عمر کے ایسے افراد، جنہوں نے پہلے کبھی جسمانی ورزش نہ کی ہو، جب پابندی سے ہر ہفتے تین بار جسمانی ورزش اور سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں تو ان میں ڈپریشن کی بیماری کے خطرات 16 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن دنیا بھر میں پائے جانے والے ذہنی عارضوں میں سب سے عام بیماری ہے اور دنیا بھر میں 35 کروڑ افراد اس کا شکار ہیں، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق ڈپریشن دنیا بھر میں انسانوں کی کار کردگی میں نقص پیدا ہونے کا سب سے بڑا سبب ہے۔