ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔
پاکستان شاہینز سیمی فائنل میں پرتھ اسکارچرز کے مدمقابل آئیں گے، پہلا سیمی فائنل شکاگو کنگزمین اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دونوں سیمی فائنل اتوار کی صبح کھیلےجائیں گے۔ پاکستان شاہینز نے چھے گروپ میچز میں سے چار میں کامیابی سمیٹی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے گزشتہ روز نیپال کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرایا تھا۔
یہ پڑھیں: پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دے دی
ڈارون میں جاری ایونٹ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز اسکور کیے تھے۔
کپتان عرفان خان نے 42، عبدالصمد نے 26 اور وسیم جونیئر نے 23 رنز بنائے، سومپال کامی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 7 و کٹ پر 143 رنز تک پہنچ سکی، نیپال کو آخری اوور میں جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے، جو اُس کے بیٹر حاصل نہ کرسکے۔
اس جیت کے نتیجے میں پاکستان شاہینز نے ایونٹ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔