Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہونے کا امکان

    ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہونے کا امکان

    ایشیا کپ سے متعلق اچھی خبر ہے کہ ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں ہی کروائے جانے کا امکان ہے۔

    غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ میں بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے تاہم نیوٹرل وینیو کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔

    یو اے ای، عمان، سری لنکا یا پھر انگلینڈ میں بھارت کے میچز ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ مقابلوں کا آغاز رواں برس ستمبر میں ہوگا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایشیا کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے اس معاملے کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے فیصلے سے منسلک کردیا۔

    انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے دیں اس کے بعد وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے جب کہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے،اس کا مؤقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک شفٹ کیا جائے۔

    بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھی رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا ہے۔

  • اذہان کا پہلا عمرہ، شعیب ملک نے پیغام شیئر کردیا

    اذہان کا پہلا عمرہ، شعیب ملک نے پیغام شیئر کردیا

    قومی کرکٹر شعیب ملک نے بیٹے اذہان مرزا کی عمرے کی ادائیگی کے بعد محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شعیب ملک نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصویر شیئر کی جس میں اذہان کو شلوار قمیص اور ٹوپی پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    شعیب ملک نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اذہان بابا کا پہلا عمرہ، مجھے تم سے پیار ہے بیٹا۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہیں عبایا پہنے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ مدینہ منورہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے الحمدللہ لکھا۔

    انہوں نے مدینے کی چند مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ، اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے۔‘

    ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر تصاویر میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے خوبصورت مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

    انہوں نے اس سے قبل دو تصاویر شیئر کی تھیں ایک میں کبوتر زمین سے دانا چُگ رہے ہیں جبکہ اسے کوہ احد کے نام سے ٹیگ کیا گیا۔

  • ایشیا کپ، پاکستان اپنے موقف پر ڈٹ گیا

    ایشیا کپ، پاکستان اپنے موقف پر ڈٹ گیا

    بھارت کے ایشیا کپ کے لیے آنے سے انکار پر پاکستان بھی اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں سال ایشیا کپ پاکستان میں شیڈول ہے اس کے بعد بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ہونا ہے۔ بھارت سیکیورٹی کو جواز بنا کر ایشیا کپ میں نہ آنے کے لیے بہانے تراش رہا ہے لیکن ساتھ ہی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے لیے اپنی چالبازیوں سے بھی باز نہیں آ رہا ہے۔

    ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پہلے بی سی سی آئی نے گیند حکومت کے کورٹ میں ڈالی اور کہا کہ حکومت کی اجازت ہوگی تو ٹیم انڈیا ایشیا کپ کھیلنے بھارت جائے گی جب کہ حال ہی میں سابق بھارتی اسپنر ہربجن سنگھ نے بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلا اور ٹیم کو یہاں نہ بھیجنے کے معاملے کو بے جا اچھالا۔

    ایشیا کپ میں شرکت کے لیے انڈیا کے پاکستان نہ آنے پر جواباً پاکستان نے بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا کہہ چکا ہے۔ تاہم عالمی ایونٹ کا پاک بھارت مقابلہ سب سے بڑا ہوتا ہے اور پاکستان کے بغیر یہ ایونٹ اپنی اہمیت کھو دیتا ہے اس لیے اب بھارت نے روایتی چالبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کے حوالے سے اپنے موقف پر یوٹرن لیا اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کو ویزے دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

    گزشتہ دنوں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں ایشیا کپ کے لیے انڈین ٹیم پاکستان بھیجنے کے معاملے پر پرانے موقف سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بی سی سی آئی کا ہے یعنی گیند بھارتی کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں ڈال دی ساتھ ہی جھانسہ دینے کے لیے یہ یقین دہانی کرائی کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت پاکستانی ٹیم کو ویزے دے گا۔

    تاہم پاکستان اب بھارت کے کسی جھانسے میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ایشیا کپ کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے کہ کھیل میں کوئی سیاست نہیں ہے دنیا کو یہ دکھاؤ اور ’’پہلے ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان آؤ، پھر ورلڈ کپ کے لیے ہمیں بھارت بلاؤ۔‘‘

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی آئی سی سی اور اے سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام تر تیاریوں سے گئے ہیں اور اس حوالے سے اپنا بھرپور موقف سامنے رکھیں گے۔

  • 360 ڈگری پر شاٹس کھیلنے والے سوریا کمار یادیو کی ’0‘ کی ہیٹ ٹرک

    360 ڈگری پر شاٹس کھیلنے والے سوریا کمار یادیو کی ’0‘ کی ہیٹ ٹرک

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 360 پر شاٹس کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو ایک منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود کھلاڑی سوریا کمار یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف تینوں میچ میں پہلی گیندوں پر صفر پر پویلین لوٹے۔

    پہلے 2 میچوں میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارتی بیٹر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ تیسرے میچ میں اسپن بولر نے انہیں بولڈ کیا۔

    سوریا کمار یادیو گولڈن ڈک (پہلی گیند پر آؤٹ ) ہونے والے دنیا کے چودھویں بیٹر بن گئے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

  • بابر اعظم نے ستارہ امتیاز ملنے کے بعد کیا کہا؟

    بابر اعظم نے ستارہ امتیاز ملنے کے بعد کیا کہا؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز  بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

    بابر اعظم کوگورنر ہاؤس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بابر اعظم کو ستارہ امتیاز  کا میڈل پہنایا۔

    تاہم اب بابر اعظم نے اب ٹوئٹ پر اُس تقریب کی تصاویر شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

    بابر اعظم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ اپنی والدہ اور والد کی موجودگی میں ستارہِ امتیاز حاصل کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

    28 سالہ بابر اعظم نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ والدین مداحوں اور پاکستان کے لوگوں کے نام کرتا ہوں۔

    بابر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، ان سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

  • ویڈیو: کپتان بابراعظم کو ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا

    ویڈیو: کپتان بابراعظم کو ستارہِ امتیاز سے نواز دیا گیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کھیلوں کے میدان میں شاندار کارکردگی اور نمایا خدمات پر پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ستارہِ امتیاز نے نوازا گیا ہے۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں 28 سالہ اسٹار بیٹر بابر اعظم کو ایوارڈ سے نوازا۔

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں اب بھی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    بابر اعظم ایک بہترین بیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین کپتان بھی ہیں انہوں نے کم عمری میں کود کو ایک شاندار کپتان ثابت کیا، بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی 2021 کا سیمی فائنل اور اے سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلا تھا۔

    پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن میں انہوں نے پشاور زلمی کی قیادت سنبھالی تاہم ٹرافی اٹھانے میں ناکام رہے، لیکن قومی ٹیم کے کھلاڑی نے اب تک کئی عالمی ریکارڈ توڑیں ہیں جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

    واضھ رہے کہ مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت چار سابق کپتانوں کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

    ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔

    بابر اعظم سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

  • پاکستانی ٹیم کا دبئی پہنچنے پر شاندار ومنفرد استقبال

    پاکستانی ٹیم کا دبئی پہنچنے پر شاندار ومنفرد استقبال

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی اس موقع پر اسکواڈ کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کا منفرد انداز میں استقبال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے مابین تین ٹی 20 میچوں پر سیریز کل سے شارجہ میں شروع ہو رہی ہے جس کے لیے قومی اسکواڈ دبئی پہنچ گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر ٹیم کا منفرد انداز میں استقبال کیا گیا اور افغانستان کا ثقافتی لباس پہنے بچوں نے کھلاڑیوں کو پھول پیش کرکے انہیں خوش آمدید کہا۔

    یہ افغانستان کی ہوم سیریز ہے کو افغان ٹیم اپنے ملکی حالات کے باعث شارجہ میں کھیل رہی ہے۔

     

    تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ 24 مارچ جمعے کو ہوگا جب کہ 26 اور 27 مارچ کو دوسرا اور تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔

    اس سیریز میں ایک طرف شاداب خان تو دوسری جانب ہوں گے شاداب خان دنیا کے دو بہترین لیگ اسپنرز سیریز میں اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

    پاکستان کو نئےٹیلنٹ سے ہیں امیدیں بڑی کیونکہ پی ایس ایل میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صائم ایوب، اعظم خان، زمان خان اور احسان اللہ افغانستان کے لیے کر سکتے ہیں مشکل کھڑی۔

    دوسری جانب افغانستان کا اسپنر اٹیک شاندار اور جاندار ہے۔ راشد خان، مجیب الرحمان اور محمد نبی کرسکتے ہیں قومی ٹیم کو پریشان۔

    24 سے 27 مارچ تک اگر دونوں ممالک کے کھلاڑی میدان میں رنگ جمائیں گے تو ان کے فینز اسٹیڈیم میں اپنی اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان ناقابل شکست ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ٹی 20 کے تین انٹرنیشنل مقابلے ہوئے ہیں جس میں گرین شرٹس کامیاب رہی ہے۔

  • سابق جرمن فٹبالر اوزل نے بڑا اعلان کر دیا

    سابق جرمن فٹبالر اوزل نے بڑا اعلان کر دیا

    سابق جرمن اور آرسنل کے مایہ ناز فٹبالر میسوٹ اوزل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    فٹبال ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں مڈفیلڈر کی ذمہ داریاں نبھانے والے میسوٹ اوزل نے 34 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ ریال میڈرڈ اور آرسنل کے سابق فٹبالر برازیل 2014 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ جیتنے والی جرمن ٹیم کے رکن تھے۔

    اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کرتے ہوئے فٹبالر نے لکھا کہ میں پروفیشنل فٹ بال سے اپنی فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں مجھے تقریباً 17 سالوں سے ایک پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور میں اس موقع کے لیے ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں کچھ انجریز کا سامنا کرنے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ اب فٹبال کو چھوڑنے کا وقت ہے۔

    اسٹار کھلاڑی میسوت اوزیل نے نسلی تعصب پرمبنی رویے کے باعث ٹیم میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ مسیوت اوزیل کا کہنا تھا کہ فٹبال ورلڈکپ 2018 میں جرمنی کی خراب کارکردگی کا الزام بھی ان پرہی عائد کیا جا رہا ہے۔

    ترک نژاد جرمن فٹبالر اوزیل اور گوندوگان کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کرنے اور تصویرلینے پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ میسوت اوزیل نے ترک صدر کو اپنی دستخط کی ہوئی قیمض دی تھی جس پرلکھا تھا کہ میں اپنے معزز صدر کا بہت احترام کرتا ہوں۔

  • تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست، سیریز آسٹریلیا نے جیت لی

    تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست، سیریز آسٹریلیا نے جیت لی

    آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میچ میں 21 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

    چنئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 رنز بنائے 270 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایڈم زمپا کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ویرات کوہلی کے 54 اور ہاردک پانڈیا کی 40 رنز کی اننگ بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    کپتان روہت شرما 30 رنز بنا کر سین ایبٹ کا نشانہ بنے، شبھمن گل کو 37 رنز پر ایڈم زمپا نے پویلین کی راہ دکھائی، سوریا کمار یادیو تیسرے ون ڈے میں بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے چار ایشٹن اگر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 269 رنز بنائے تھے، مچل مارش 47 اور الیکس کیری 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

    اسٹیو اسمتھ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ وارنر نے 23 اور مانوس لبوشین نے 28 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ اکشڑ پٹیل اور محمد سراج دو، دو وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔

  • سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر نے سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی، انہیں خانہ کعبہ کے قریب احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’اس کرم کا شکر کروں کیسے ادا۔ سہیل تنویر نے عمرے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    سابق فاسٹ بولر کو عمرے کی ادائیگی پر قومی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے اور دعاؤں کی درخواست کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سہیل تنویر نے قطر کے شہر دوحہ میں کھیلی جانے والی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں شرکت کی تھی۔

    یاد رہے کہ لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔