Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • افغانستان کیخلاف سیریز میں کیا حکمت عملی ہوگی؟ شاداب خان نے بتادیا

    افغانستان کیخلاف سیریز میں کیا حکمت عملی ہوگی؟ شاداب خان نے بتادیا

    قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کرنا سب سے بڑا خواب ہوتا ہے۔

    شاداب خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر میں افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے منتخب قومی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں ایک کیپشن بھی تحریر کیا۔

    شاداب خان  نے لکھا کہ اس ٹیلنٹ سے بھرپور نوجوان ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، ہم جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    شاداب خان نے لکھا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی کرنا سب سے بڑا خواب ہوتا ہے، اس پر اللہ کا جتنا بھی شکر کروں کم ہیں۔

    انہوں نے آخر میں لکھا کہ نوجوانوں کو سپورٹ کرنا مت بھولیے گا، یہ ہمارا مستقبل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔

  • بدلہ لینا ہے! پاک بھارت ورلڈکپ فائنل کی پیشگوئی

    بدلہ لینا ہے! پاک بھارت ورلڈکپ فائنل کی پیشگوئی

    پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت میں شیڈول آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    شعیب اختر 2011 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت سے ہار کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان کی جیت کے لیے پرُامید ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ فائنل ممبئی یا احمد آباد میں ہو سکتا ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ میں انڈیا اور پاکستان کا فائنل چاہتا ہوں چاہے وہ ممبئی میں کھیل رہے ہوں یا احمد آباد میں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/indias-odi-world-cup-has-a-lot-of-confidence-in-pakistan/

    اس کے علاوہ شعیب اختر نے ایشیا کپ کے حوالے سے حالیہ تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملا کرکٹ بورڈز کو شامل کرنے کے بجائے دونوں ممالک کی حکومتوں پر چھوڑ دیا جانا چاہیے۔

  • وہاب ریاض نے عہدہ سنبھال لیا

    وہاب ریاض نے عہدہ سنبھال لیا

    لاہور: پاکستان کے کھلاڑی وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے چارچ سنبھالنے کے بعد سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب سے ملاقات، ملاقات میں سیکرٹری اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے وہاب ریاض کو اسپورٹس کے امور پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ویاب ریاض نے کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وہاب ریاض نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ اسپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، اسپورٹس کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ویاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اسپورٹس کے فروغ کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

  • پاک افغان سیریز: محمد یوسف ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے

    پاک افغان سیریز: محمد یوسف ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نجی وجوہات کی بنا پر ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات نہیں جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق محمد یوسف کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہے، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم انتظامیہ کو شارجہ سیریز کے لیے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

    اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان ٹیم کے ہمراہ ہی سفر کریں گے دریں اثناء فاسٹ بولر نسیم شاہ ذاتی وابستگیوں کے باعث گزشتہ روز ہی دبئی پہنچ گئے ہیں۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

    دوسری جانب بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی غیر موجودگی میں ہیڈکوچ عبدالرحمان پاک افغان سیریز  کے لیے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اور پاکستان کے امام الحق ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

    بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھےنمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی 8ویں، کپتان روہت شرما 9 ویں،کین ولیمسن 10 ویں اورفخر زمان 11  ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ  پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • ’ہماری ٹیم میں بھی پٹھانوں کی بھرمار ہے‘

    ’ہماری ٹیم میں بھی پٹھانوں کی بھرمار ہے‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم میں بھی پٹھانوں کی بھرمار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز جمعہ 24 مارچ سے شارجہ میں شروع ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال یو اے ای میں ایشیا کپ کے ایک میچ پاکستان سے افغانستان کی شکست کے بعد افغان تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی اور پاکستانی تماشائیوں پر حملے کیے تھے جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز سے متعلق افغان تماشائیوں کے رویوں سے متعلق سوال اٹھ رہے ہیں۔

    اسی سے متعلق ایک پاکستانی صحافی نے قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن سے سوال کیا کہ شارجہ میں پٹھان تماشائی زیادہ ہوں گے اس سے ہمارے کھلاڑی دباؤ میں تو نہیں آ جائیں گے؟

    صحافی کے اس سوال کا عبدالرحمٰن نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں بھی پٹھانوں کی بھرمار ہے، میں خود بھی پٹھان ہوں۔

    واضح رہے کہ پاک افغان ٹی 20 سیریز کا جمعے سے شارجہ میں آغاز ہوگا دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

  • بھارت کی ون ڈے ورلڈ کپ کیلیے پاکستان کو بڑی یقین دہائی

    بھارت کی ون ڈے ورلڈ کپ کیلیے پاکستان کو بڑی یقین دہائی

    بھارت نے رواں برس اپنے ملک میں شیڈول آئی سی سی ایک روزہ عالمی کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ایک روزہ عالمی کپ کا میلہ رواں سال بھارت میں شیڈول ہے۔ اس حوالے سے میزبان ملک نے روایتی حریف پاکستان کو پوری ٹیم کے ویزے دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    اس سے قبل بھارت روایتی تعصب اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو کئی عالمی ایونٹ میں ویزے دینے سے انکار کرکے اسے ایونٹ سے بغیر کھیلے باہر کرنے کی سازش کرچکا ہے۔

    کھیلوں میں بھارتی تعصب کی تاریخ یوں تو بہت طویل ہے لیکن ہم یہاں گزشتہ چند سال کے ان عالمی ایونٹس کے بارے میں جانتے ہیں جب بھارت نے پاکستانی ٹیموں کو ویزے دینے سے انکار کرکے اسے بغیر کھیلے ایونٹ سے باہر کیا۔

    2015 میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان انڈر سیون ٹین ریسلنگ ٹیم کو ویزا دینے سے انکارکر دیا تھا۔

    2016 میں بھارت نے پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کو ویزے جاری نہیں کیے تھے اور پاسپورٹ بھی دبا لیے تھے۔ جس کے نتیجے میں پاکستان جونئیر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا تھا۔ اسی طرح 2017 میں ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کو ویزا نہیں دیا گیا جس کے باعث قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ بھارتی ہاکی کمیشن نے اس کے علاوہ بغیر کوئی وجہ بتائے پاکستان انڈر سیون ٹین ریسلنگ ٹیم اور آفیشلز کے پاسپورٹ ویزا لگائے بغیر ہی واپس کر دیے تھے۔

    ان تمام ایونٹس میں متعلقہ کھیلوں کی عالمی تنظیموں نے بھارت کے اس متعصبانہ رویے پر اس کو سزا دینے کے بجائے گرین شرٹس کو ہی ایونٹس سے باہر کرکے بھارتی تعصب کی مبینہ طور پر پشت پناہی کی۔

    2019 میں بھی بھارت اپنی پاکستان دشمنی سے باز نہ آیا اور روایتی ہٹ دھرمی کو دہراتے ہوئے پاکستان کو ٹینس کے دو عالمی ایونٹس سے باہر کرنے کی سازش کی لیکن اس بار یہ سازش اس کے اپنے گلے پڑ گئی اور بھارت کو دو عالمی ایونٹس کی میزبانی سے ہاتھ دھونا پڑے۔

    پہلے اپریل 2019 میں ہونے والے ٹینس جونیئر ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو ویزے نہ دینے پر اس سے میزبانی واپس لے کر ایونٹ تھائی لینڈ میں کرایا گیا تاہم بھارت پھر بھی باز نہ آیا اور جونیئر فیڈریشن کپ کے لیے بھی گرین شرٹس کو ویزے جاری نہ کیے جس پر اسے اس کی میزبانی سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔

    2019 میں دو عالمی ایونٹس سے ملنے والی سزا بھی بھارت کی تعصب پرستی دور نہ کرسکی اور گزشتہ سال دسمبر 2022 میں اس نے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے ویزے جاری نہیں کیے اور یوں متعدد بار کی بلائنڈ ورلڈ کپ کی عالمی چیمپئن گرین شرٹس اس بار بغیر کھیلے ایونٹ سے باہر ہوئی تھی۔

  • ثانیہ مرزا عمرے کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئیں

    ثانیہ مرزا عمرے کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئیں

    قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں عبایا پہنے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ مدینہ منورہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے الحمدللہ لکھا۔

    انہوں نے مدینے کی چند مزید تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمدللہ، اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر تصاویر میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے خوبصورت مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

    انہوں نے اس سے قبل دو تصاویر شیئر کی تھیں ایک میں کبوتر زمین سے دانا چُگ رہے ہیں جبکہ اسے کوہ احد کے نام سے ٹیگ کیا گیا۔

    دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے احاطے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ٹینس کو الوداع کہا تھا اور اپنا آخری میچ جوڑی دار روہن بھوپنا کے ساتھ کھیلا تھا جس کے فائنل میں انہیں شکست ہوئی تھی۔

  • پریمیئرلیگ میں افطاری کیلیے میچ روکنے کا فیصلہ

    پریمیئرلیگ میں افطاری کیلیے میچ روکنے کا فیصلہ

    پریمیئر لیگ نے مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے میچ روکنے کی اجازت دے دی۔

    اسکائی اسپورٹس کے مطابق ریفرینگ باڈیز نے پریمیئر لیگ اور انگلش فٹ بال لیگ کے میچ آفیشلز سے کہا ہے کہ وہ کھیل کو روک سکتے ہیں تاکہ کھلاڑی رمضان کے مقدس مہینے میں اپنا روزہ افطار کر سکیں۔

    دنیا کی سب سے بڑی اور کامیاب فٹ بال لیگ کے میچ آفیشلز کو رہنما ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کھلاڑی کھیل میں وقفے کے دوران ٹچ لائن پر روزہ افطار کر سکیں۔

    ریفریوں کو ان کھلاڑیوں کی شناخت کرنے کی بھی ترغیب دی گئی ہے جو روزہ رکھیں گے اور میچ کے دوران افطاری کے لیے درکار وقت کا دورانیہ طے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    لیورپول کے فارورڈ محمد صلاح، چیلسی کے مڈفیلڈر این گولو اور مانچسٹر سٹی کے ونگر ریاض مہریز ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو روزہ رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ 2021 میں لیسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کے درمیان ہونے والے میچ کو ریفری گراہم اسکاٹ نے آدھے گھنٹے بعد روک دیا تھا تاکہ ویزلی فوفانا اور چیخو کوئیٹ افطاری کر سکیں۔

  • "افغان سیریز میں سینیئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی”

    "افغان سیریز میں سینیئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی”

    لاہور: پاکستانی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ دورہ افغانستان میں سینیئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا میرے لئےاعزاز کی بات ہے،میرے لئے بڑا موقع ہے کوشش ہوگی اپنی صلاحیتیں دکھا سکوں۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمرگل اور محمد یوسف بڑانام ہیں۔
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سینئر کھلاڑی آرام کر رہے ہیں ان کی کمی محسوس ہوگی البتہ نوجوان کھلاڑی بھی پرفارم کرکےٹیم میں آئےہیں، ٹیم کی بیٹنگ او ر بولنگ دونوں مضبوط ہے۔

    عبوری ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے میچز ہمیشہ کانٹے کے ہوتے ہیں دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کی ٹیم افغانستان کے مقابلے بہت مضبوط ہے، اس ٹی ٹوئنٹی سیریز شاداب خان ٹرمپ کارڈ ہونگے۔