Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • افغانستان کیخلاف کونسا پاکستانی کھلاڑی ٹرم کارڈ ثابت ہوگا؟

    افغانستان کیخلاف کونسا پاکستانی کھلاڑی ٹرم کارڈ ثابت ہوگا؟

    لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ ہمارے ٹرم کارڈ ثابت ہوں گے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، افغانستان کے خلاف سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے کہ مگر ہماری ٹیم مضبوط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں تمام کھلاڑی فارم میں ہیں اور ٹیم کی بیٹنگ بولنگ مضبوط ہے۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ یقین ہے کہ نتیجہ اچھا آئے گا ہم شارجہ کے حالات دیکھ کر ٹیم کمبی نیشن بنائیں گے سب کی مشاورت سے ایک ٹیم بنیں گی۔

    عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم ٹی 20 میں مضبوط ہے لیکن ہمارے نوجوان کھلاڑی بھی بھرپور فارم میں ہیں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہے جو 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

  • ’بھارت فیورٹ ضرور ہے لیکن پاکستان ورلڈکپ جیت سکتا ہے‘

    ’بھارت فیورٹ ضرور ہے لیکن پاکستان ورلڈکپ جیت سکتا ہے‘

    پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ 2023 جیتنے کے لیے فیورٹ ضرور ہے لیکن پاکستان کو بھی کم تر نہیں سمجا جا سکتا اور گرین شرٹس کے ٹرافی پر قبضہ جمانے کی صلاحیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کا باؤلنگ اٹیک دنیا کے بہترین باؤلنگ اٹیک میں سے ایک ہے اور ان کا کپتان ایک بہترین کھلاڑی ہے۔

    ایک انٹرویو میں وسیم اکرم سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان اس سال ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ "یقینا میں ہاں کروں گا” دونوں شاندار ٹیمیں ہیں ہمارا کپتان ایک بہترین کھلاڑی ہے اور ہمارے پاس بہترین تیز رفتار بولنگ لائن اپ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اس وقت بہترین فارم میں ہیں انہوں نے اپنی ٹیم کو دوسری بار پی ایس ایل میں فتح دلائی ہے وہ ایک آل راؤنڈر کے طور پر کافی ترقی کر رہے ہیں اس کے بعد حارث رؤف اور نسیم شاہ ہیں۔ (محمد) حسنین ہیں احسان اللہ ایک پرجوش نوجوان فاسٹ باؤلر ہیں میرے خیال میں چونکہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے، اس لیے وہ ٹیم ہے جو مضبوط باؤلنگ اٹیک کے ساتھ کامیاب ہو گی کیونکہ پچز بلے بازوں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔”

    سوئنگ کے سلطان کا خیال ہے کہ مضبوط ترین باؤلنگ اٹیک والی ٹیم ٹورنامنٹ میں کامیاب ہو گی، خاص طور پر بھارت میں جہاں پچز بلے بازوں کے موافق ہوتی ہیں۔

  • پاکستان کیخلاف افغان ٹیم کا اعلان، نیا کپتان مقرر

    پاکستان کیخلاف افغان ٹیم کا اعلان، نیا کپتان مقرر

    پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینئر افغان آل راؤنڈر راشد خان پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت کریں گے۔

    افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت راشدخان کو سونپی گئی ہے۔

    Image

    افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف ہوم تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیریز 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

    افغانستان اسکواڈ:

    راشد خان، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عثمان غنی، صدیق اللہ اتل، نجیب اللہ زدران، افسر زازئی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان رحمان، فرید احمد، فضل حق فاروقی اور نوین الحق۔

    ریزرو کھلاڑیوں میں ننگیال خروٹی، ظاہر خان اور نجات مسعود شامل ہیں۔

  • ایشیا کپ کیلیے پاکستان ٹیم بھیجنے کا معاملہ، بھارتی وزیر کھیل کا بڑا یوٹرن

    ایشیا کپ کیلیے پاکستان ٹیم بھیجنے کا معاملہ، بھارتی وزیر کھیل کا بڑا یوٹرن

    رواں سال پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے متعلق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن لے لیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹیم بھیجنے کے حوالے سے گیند ہمیشہ حکومت کے کورٹ میں ڈالتا رہا ہے کہ حکومت اجازت دے گی تو ٹیم پاکستان جائے گی ورنہ نہیں اور رواں برس پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے بھی بی سی سی آئی نے یہی حربہ استعمال کیا۔

    دوسری جانب بھارتی حکومت بھی سیکیورٹی کو جواز بنا کر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتی آئی ہے۔ زیادہ دور نہ جائیں گزشتہ برس اکتوبر میں وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کھلاڑیوں کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔

    تاہم اب یہی وزیر کھیل سوال بھی وہی لیکن جواب میں انہوں نے اپنے سابقہ بیان سے مکمل یوٹرن لے لیا اور بھارتی کرکٹ ٹیم بھیجنے کا معاملہ بی سی سی آئی کے کورٹ میں ڈال دیا۔
    ناگپور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جب وہ مختلف حکومتی پالیسیز پر بات کر رہے تھے تو ان سے بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ کیلیے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا گیا۔ اس سوال پر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے اپنا فیصلہ کر لینے دیں، اس کے بعد ہی وزارت کھیل اور داخلہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

    پی سی بی کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلیے پاکستان نہیں آتی تو پھر اکتوبر میں شیڈول ورلڈ کپ کیلیے گرین شرٹس کو بھی بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔

    یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شا نے از خود ہی ایشیا کپ کو پاکستان سے کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا فیصلہ سنادیا تھا، اس پر نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا بلکہ اس کے مطالبے پر ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بلائی گئی جس میں معاملے پر غور مارچ تک موخر کیا گیا تھا اور یہ معاملہ ابھی تک ہوا میں ہی معلق ہے۔

     پی سی بی سربراہ نجم سیٹھی اس حوالے سے دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ وہ آئی سی سی اور اے سی سی میٹنگز میں اس حوالے سے ٹھوس موقف پیش کریں گے۔

  • پاکستان کو نئے کرکٹ اسٹارز پھر مل گئے

    پاکستان کو نئے کرکٹ اسٹارز پھر مل گئے

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 نے ملک کو ایک بار پھر مستقبل کے نئے کرکٹ اسٹارز دے دیے کامیاب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی دھوم رہی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے سب سے مقبول میلے پی ایس ایل نے اپنی روایت برقرار رکھی اور سابقہ ایونٹ کی طرح جب پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن اختتام پذیر ہوا تو کئی نئے نوجوان کھلاڑی اپنے کھیل سے دھاک بٹھا کر دنیائے کرکٹ کو اپنی جانب متوجہ کرچکے تھے۔

    پی ایس ایل 8 جب ختم ہوا تو احسان اللہ، زمان خان، صائم ایوب، طیب طاہر، عباس آفریدی یہ وہ نام ہیں جن کی گونج کرکٹ کے حلقوں میں چہار جانب سنائی دی اور کرکٹ کے پنڈت انہیں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے اسٹارز قرار دے رہے ہیں۔

    احسان اللہ نے پی ایس ایل کی 8 سالہ تاریخ میں 22 وکٹوں کے حصول کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور بیسٹ بولر کا اعزاز پانے والے پہلے بولر بنے تو زمان خان نے بھی دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوا دیے۔

    مذکورہ بلے بازوں نے گیند سے جادو جگایا تو صائم ایوب اور طیب طاہر بلے چلا کر بولروں کا بھرکس نکالا۔

    اس اعلیٰ کارکردگی کا ملا ان کو اجر اور چار کھلاڑیوں احسان اللہ، صائم ایوب، طیب طاہر اور زمان خان کو تو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں قومی اسکواڈ میں شامل بھی کر لیا گیا ہے اور اب وہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ آج دنیا میں پاکستان کا کرکٹ کے میدانوں میں نام بلند کرنے والے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، فخر زمان، شاداب خان، حسن علی سمیت کئی دیگر کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کی ہی دریافت ہیں۔

  • ویڈیو: زمان خان کا آبائی علاقے پہنچنے پر والہانہ استقبال

    ویڈیو: زمان خان کا آبائی علاقے پہنچنے پر والہانہ استقبال

    ویڈیو: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 فائنل کے ہیرو زمان خان کا ان کے آبائی علاقے کشمیر پہنچنے پر  والہانہ استقبال کیا گیا۔

    لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں اہم کامیابی سمٹنے کے بعد اپنے آبائی علاقے پہنچے تو مداحوں نے ہار پہنائے، پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں جس کی ویڈیو لاہور قلندرز  کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمان خان گاڑی میں موجود ہے جبکہ لوگوں کا ایک ہجوم قافلے کی صورت میں فاسٹ بولر کی گاڑی کیساتھ چلتا رہا ہے۔

              واضح رہے کہ نوجوان پیسر نے ملطان سلطان کے خلاف فائنل کے آخری اوور میں تیرہ رن کا کامیاب دفاع کر کے قلندرز کو چیمپئن بنایا تھا۔

  • شاہد آفریدی نے لیجنڈ لیگ کی ٹرافی کس کے نام کی؟

    شاہد آفریدی نے لیجنڈ لیگ کی ٹرافی کس کے نام کی؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ کرکٹ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    ایشیا لائنز کی جانب سے سابق سریلنکن بیٹر اپل تھرنگا اور تلکارتنے دلشان کی نصف سنچریوں کی بدولت ٹیم جائنٹس کو 7 وکٹ اور 23 گیندوں سے شکست دی۔

    دوسری بار لیجنڈر لیگ کی ٹرافی اٹھانے کے بعد شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کو ٹرافی پکڑائی اور کہا کہ یہ ٹرافی میں اصغر کو دیتا ہوں۔

    ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمد اللہ ہم نے یہ ٹرافی تمام کھلاڑیوں کی کوشش کی وجہ سے جیت لیا ہے، یہ ٹرافی خاص طور پر اصغر کو دے رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اصغر کو ٹرافی دینے کا مقصد یہ ٹرافی ہم سب کی طرف سے افغانستان کے لوگوں کے لیے ہے، جس کے بعد سابق کپتان اصغر افغان نے تحفہ قبول کیا۔

  • شاہد آفریدی کی بھارتی صحافی کو شٹ اپ کال

    شاہد آفریدی کی بھارتی صحافی کو شٹ اپ کال

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے متنازع سوال دہرائے جانے پر ایک بھارتی صحافی کو جھاڑ پلاتے ہوئے شٹ اپ کال دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد فاتح ٹیم ایشیا الیون کے کپتان شاہد خان آفریدی جب میڈیا سے بات چیت کرنے آئے تو بھارتی صحافی نے روایتی انداز اختیار کرتے ہوئے متنازع سوال کیے۔

    شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حقیقت سے آنکھیں نہیں پھیر سکتے، ظلم جہاں بھی ہوگا میں بولوں گا۔

    اس موقع پر بھارتی صحافی نے متنازع سوال دہرائے تو آفریدی غصے میں آگئے اور مذکورہ صحافی کو جھاڑ پلاتے ہوئے شٹ اپ کال دے دی۔

    سابق قومی کپتان نے واضح کیا کہ میں یہاں کرکٹ کھیلنے آیا ہوں اور کوئی تنازع نہیں چاہتا۔

    واضح رہے کہ قطر میں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ میں شاہد آفریدی کی زیر قیادت ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی دکھانے پر  پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا جس کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کو 23 مارچ بروز جمعرات کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز  دیا جائے گا، بابر اعظم  28 سال کے ہیں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔

    بابر اعظم پہلے ہی پاکستان کے لیے مختلف فارمیٹس میں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں وہ اس وقت تینوں فارمیٹس کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں ہیں۔

    ان کی کپتانی میں پاکستان نے 2021 میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی اور قومی ٹیم کے رنز مشین نے پاکستان کو ورلڈ کپ اور 2022 میں ایشیا کپ کے فائنل تک بھی پہنچایا۔

    حکومت پاکستان نے گزشتہ برس 14 اگست کو اعلان کیا تھا کہ بابر کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا اور اب تقریب کی تاریخ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

  • شاہین آفریدی کے بعد شاہد آفریدی نے بھی وننگ ٹرافی اٹھالی

    شاہین آفریدی کے بعد شاہد آفریدی نے بھی وننگ ٹرافی اٹھالی

    پی ایس ایل میں اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کی کامیابی کے بعد شاہد آفریدی کی ٹیم نے بھی قطر میں ہونے والی لیگ میں فتح اپنے نام کرلی۔

    قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کو 7وکٹوں کے شکست دے کر دوسری لیجنڈز لیگ کرکٹ کی ٹرافی اٹھالی۔

    ورلڈ جائنٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جو شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔

    بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے اسپنر عبدالرزاق کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔