Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • کامران اکمل لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئے

    کامران اکمل لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئے

    قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں والدین کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    پی ایس ایل 8 کے لیے اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں کامران اکمل اور یونس خان پروگرام کا حصہ رہے اور آخری روز کامران اکمل نے ٹریبیوٹ پیش کیے جانے پر اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ’کیریئر میں والد اور والدہ نے بہت سپورٹ کیا۔‘

    کامران اکمل نے کہا کہ ’جن کی بدولت میری کرکٹ اسٹارٹ ہوئی ان میں نیشنل بینک، عطا الرحمان کے بھائی عامر ملک نے بہت ساتھ دیا، شروعات میں اچھے لوگ ملے جس کی وجہ سے اللہ نے بہت عزت دی۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’والد صاحب مجھے ساتھ لے کر جاتے تھے اس موقع پر بھائی خلاف ہوتے تھے کہ اس کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے کام نہیں کروا رہے لیکن انہیں یہ نہیں پتا تھا کہ میں اس وقت کرایے کے لیے ان کا ہی لوہا بیچ رہا ہوتا تھا۔‘

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ ’یہ فخر کی بات ہے کہ ہم تینوں بھائی پاکستان کے لیے کھیلے ہیں۔

    واضح رہے کہ کامران اکمل نے گزشتہ ماہ تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا وہ پی ایس ایل کی 74 اننگز میں 1972 رنز بنائے ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    وکٹ کیپر بیٹر نے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ملکی نمائندگی کی اور آخری میچ 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔

  • مشفیق الرحیم نے تیزترین سنچری بنا ڈالی

    مشفیق الرحیم نے تیزترین سنچری بنا ڈالی

    بنگلادیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم نے ون ڈے میں اپنے ملک کی جانب سے تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

    انہوں نے یہ کارنامہ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے ایک روزہ میچ میں اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر انجام دیا۔

    دائیں ہاتھ کے بیٹر نے 60 گیندوں پر 100 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 349 تک پہنچایا۔ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

    یہ ان کے کیریئر کی 9ویں سنچری اور کسی بھی بنگلادیشی پلیئر کی تیزترین ون ڈے سنچری ہے۔

    Image

    اس کے ساتھ ساتھ ان کے ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 ہزار رنز بھی مکمل ہوگئے۔ وہ یہ اعزاز رکھنے والے تیسرے بنگلادیشی پلیئر بھی بن گئے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑی پاکستان کیوں نہیں آرہے؟

    نیوزی لینڈ کے کئی اہم کھلاڑی پاکستان کیوں نہیں آرہے؟

    پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے مستقل کپتان کین ولیمسن سمیت کئی اہم کھلاڑی پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق 5 ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کراچی کے بجائے لاہور سے شروع ہو گی ابتدائی 3 ٹی ٹوئنٹی لاہور میں، 2 ٹی توئنٹی اور ایک ون ڈے میچ پنڈی میں ہوں گے۔

    اس کے علاوہ آخری4 ون ڈے کراچی میں ہوں گے، واضح رہے کہ سیریز 14 اپریل سے7 مئی تک ہو گی۔

    https://urdu.arynews.tv/change-in-pak-new-zealand-series/

    سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے کئی اہم پلیئرز بھارتی لیگ کا حصہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئیں گے جن میں کین ولیمسن، ٹم ساؤتھی، ڈیون کانوے، مچل سنٹنر شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ بورڈ نے بھارتی لیگ کو قومی ذمہ داریوں پر ترجیح دیتے ہوئے ان کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔

  • بھارتی ٹیم کو پھر 10 وکٹوں سے شکست، روہت شرما نے کیا کہا؟

    بھارتی ٹیم کو پھر 10 وکٹوں سے شکست، روہت شرما نے کیا کہا؟

    آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    وشا کھاپٹنم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے تین ون ڈے میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    بھارت کی جانب سے دیے گئے 118 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 11ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا، آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 66 اور ٹراوس ہیڈ نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔

    بھارتی ٹیم آسٹریلیا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے نہ ٹک سکی اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 26 اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

    بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ اکسر پٹیل 29، جڈیجا 16 اور روہیت شرما نے 13رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 5  وکٹیں حاصل کیں، شان ایبٹ 3 اور نیتھن ایلیس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    تاہم میچ کے بعد روہت شرما سے پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ ٹیم  میں وائٹ بال گیم کے لیے لفٹ آرم بولرز کی کمی ہے، جس پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ بولرز لفٹ آرم ہو یا رائٹ ہماری توجہ وکٹیں لینے پر ہونی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ آخری میچ سے پہلے کہا غلطی ہورہی ہے اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے، ہم ہر طرح کی چیزوں کا جائزہ لیں گے ہم کیسے آؤٹ ہو رہے ہیں، ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے، ہم کس طرح بہتر منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران وائٹ بال کرکٹ میں یہ بھارت کے خلاف کسی بھی ٹیم کی تیسری مرتبہ 10 وکٹوں سے فتح ہے۔

    2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان، 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

  • انٹرنیشنل ٹورنامنٹ:رنز، وکٹ اور نہ ہی کوئی کیچ لیا، پھر بھی مین آف دی میچ!

    انٹرنیشنل ٹورنامنٹ:رنز، وکٹ اور نہ ہی کوئی کیچ لیا، پھر بھی مین آف دی میچ!

    آپ کرکٹ کے شوقین ہیں تو یہ ضرور جانتے ہوں گے کہ میچ میں بہترین بیٹنگ، بولنگ یا فیلڈنگ پر مین آف دی میچ دیا جاتا ہے لیکن ایک کھلاڑی ایسا بھی جس نے ایسا کچھ نہیں کیا پھر بھی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پایا۔

    کرکٹ کی تاریخ کھنگالیں تو لوگ جان پائیں گے کہ عموماً میچ میں سب سے زیادہ یا اہم رنز بنانے والے، زیادہ یا میچ کے اہم لمحات میں کھیل پلٹ دینے والے کھلاڑی کی وکٹیں لینے والے یا پھر کوئی حیرت انگیز فیلڈنگ سے میچ جتوانے والے کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہوں کہ اس دلچسپ کھیل میں ایک ایسا مین آف دی میچ ایوارڈ بھی دیا گیا ہے کہ جس کے حامل کھلاڑی نے میچ میں کوئی رن بنایا، نہ وکٹ لی اور نہ ہی کسی بلے باز کا کیچ پکڑا۔

    یہ یادگار میچ تھا 2001 میں میں کوکا کولا ون ڈے کپ کا پہلا میچ جو 23 جون کو ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا اور اس کے مین آف دی میچ تھے کیریبیئن فاسٹ بولر کیمرون کفی جو کرکٹ کی تاریخ میں اس انوکھے مین آف دی میچ کے حقدار ٹھہرے۔

    اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 266 رنز بنائے اور کیمرون کی بیٹنگ ہی نہیں آسکی۔ کرس گیل، ڈیرن گنگا اور چندر پال سے نصف سنچریاں بنائیں۔
    267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 239 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 27 رنز سے جیت لیا۔ میرون ڈلون اور مارلن سیمیوئلز نے 3،3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    تاہم جب ایوارڈ تقریب میں مین آف دی میچ کا نام پکارا گیا تو شاید اسٹیڈیم میں موجود سب حیران رہ گئے ہوں کیونکہ میچ کا بہترین کھلاڑی نصف سنچریاں بنانے اور تین تین اہم کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے والے بلے بازوں یا بولرز میں سے کسی کو نہیں دیا گیا بلکہ اس کے لیے کیمرون کفی کا نام پکارا گیا۔

    کیمرون کفی کو مین آف دی میچ دینے کی وجہ تھی ان کی نپی تلی بولنگ جس نے زمبابوے کو ہدف کے قریب پہنچ کر بھی اس میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ فاسٹ بولر نے اپنے 10 اوورز کے کوٹے میں کوئی وکٹ تو نہیں لی مگر کفایتی بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز دیے اور دو اوورز میڈن بھی کرائے۔

  • شاہین شاہ نے اہلیہ کے ہمراہ جیت کا جشن منایا، تصویر اور وڈیو وائرل

    شاہین شاہ نے اہلیہ کے ہمراہ جیت کا جشن منایا، تصویر اور وڈیو وائرل

    پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کو دوبارہ چیمپئن بنانے کے بعد کپتان شاہین شاہ نے جیت کا جشن اپنی نئی نویلی دلہن انشا کے ساتھ منایا اور ٹرافی کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

    یوں تو رواں پی ایس ایل میں شاہین شاہ کی اہلیہ انشا آفریدی جو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی بھی ہیں لاہور قلندرز کے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آتی رہیں تاہم فائنل دیکھنے کے لیے وہ بطور خاص اپنی بڑی بہن اقصیٰ آفریدی کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم آئیں اور ان کی وڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک تصویر اسٹیڈیم کے اندر کی وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہین شاہ کو اپنی اہلیہ انشا اور سالی اقصیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وڈیو میں انشا نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا ہے۔

     

    شاہین آفریدی نے بعد ازاں انشا کے ہمراہ پی ایس ایل ٹرافی کی تصویر بنوا کر اپنی جیت کا جشن منایا اور یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    صارفین جہاں لاہور قلندرز کی جیت پر خوش ہیں وہیں سوشل میڈیا پر شاہین اور انشا کی تصاویر اور ویڈیو پر توصیفی اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

    ایک منچلے صارف نے تو اپنے تبصرے میں لکھا کہ لو جی شادی کے بعد تو یہ بندہ آل راؤنڈر بن گیا۔

  • چیمپئن بننے پر لاہور قلندرز نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کر دی، کس کو کیا ملا؟

    چیمپئن بننے پر لاہور قلندرز نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کر دی، کس کو کیا ملا؟

    پی ایس ایل 8 میں اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے اور دوبارہ چیمپئن بننے پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اپنے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کر دی۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے نہ صرف دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔ ٹیم کی اس شاندار کارکردگی کر لاہور قلندرز فرنچائز کے مالکان نے بھی اپنے خزانے کے منہ چیمپئن کھلاڑیوں کے لیے کھول دیے۔

    پی ایس ایل ٹرافی کے کامیاب دفاع پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیم کے ہر رکن کو پلاٹ دینے کااعلان کیا ہے جبکہ فائنل میں قائدانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو 2 کنال کا اضافی پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ فائنل میں شاندار پرفارمنس پر ڈیوڈ ویسا کو آئی فون 14 کا تحفہ دیا گیا جب کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی کو آئی فون 14 اور قلندرز سٹی میں ایک کنال کا پلاٹ مل گیا۔

    عبداللہ شفیق، راشد خان، زمان خان اور فخر زمان کو بھی ایک ایک کنال کے پلاٹ مل گئے۔

    پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان کو دو کنال کا اضافی پلاٹ بھی دیا گیا یے۔ لاہور قلندرز کی سی او او اور منیجر لاہور ثمین رانا نے کہا کہ خواہش ہے شاہین شاہ آفریدی وہاں اپنا فارم ہاؤس بنائیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 کے ابتدائی اور فائنل میچ میں حیرت انگیز مماثلت

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے گروپ اسٹیج میں بھی لاہور قلندرز فخر زمان سمیت کئی کھلاڑیوں کو ان کی فاتحانہ کارکردگی پر پلاٹ انعام میں چکی ہے۔

  • شاہد آفریدی نے عمران خان سے متعلق وائرل بیان کی تردید کردی

    شاہد آفریدی نے عمران خان سے متعلق وائرل بیان کی تردید کردی

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اپنے نام سے منسوب سوشل میڈیا پر وائرل بیان کی تردید کردی۔

    گزشتہ روز سے شاہد آفریدی کے نام سے منسوب ایک بیان وائرل ہے جس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری دے دینی چاہیے تاکہ ملک سے مسائل میں کمی آسکے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا اور  کہا کہ ‘میں کل سے دیکھ رہا ہوں کہ میرے نام سے عمران خان کے حوالے سے ایک بیان چل رہی ہے، یہ بہت افسوس کی خبر ہے، جو بھی یہ کررہا ہے وہ بہت گندی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1637378958684553216?s=20

    سابق کپتان نے کہا میں ان کی سیاست میں نہ پڑنا چاہتا ہوں، نہ اس کا حصہ ہوں، اور الحمداللہ میری اتنی ہمت ہے کہ کچھ کہنا ہوگا تو خود سے کہہ سکتا ہوں، مجھے کہیں بھی دکھا دیں کہ میں نے عمران بھائی کےحوالے سے کوئی ایسی بات کی ہو۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو، میرا یقین صرف ایک قسم کی سیاست پر ہے اور وہ عوام اور ملک کی خدمت کرنا ہے ۔

  • پنجاب میں ممکنہ الیکشن کا معاملہ، پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تبدیلی

    پنجاب میں ممکنہ الیکشن کا معاملہ، پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تبدیلی

    لاہور: پنجاب میں ممکنہ الیکشن کی وجہ سے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا ، دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے کھیلے جائیں گے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی پھر کراچی اور آخر میں راولپنڈی میں میچز ہوں گے۔

    اس سے قبل جاری کیے گئے شیڈول میں سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 5 ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کراچی کے بجائے لاہور سے شروع ہو گی ابتدائی 3 ٹی ٹوئنٹی لاہور میں، 2 ٹی توئنٹی اور ایک ون ڈے میچ پنڈی میں ہوں گے۔

    اس کے علاوہ آخری4 ون ڈے کراچی میں ہوں گے، واضح رہے کہ سیریز 14 اپریل سے7 مئی تک ہو گی۔

  • پی ایس ایل 8 کے ابتدائی اور فائنل میچ میں حیرت انگیز مماثلت

    پی ایس ایل 8 کے ابتدائی اور فائنل میچ میں حیرت انگیز مماثلت

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن لاہور قلندر کی فتح کے ساتھ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا اس کے ابتدائی اور اختتامی میچ میں مماثلت سے سب حیران ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایک ماہ تک شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز میچوں سے لطف اندوز کرنے کے بعد لاہور قلندر کے چیمپئن بننے کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ ایونٹ کے دوران کئی اعصاب شکن میچز اور دلچسپ لمحات شائقین کرکٹ کو برسوں یاد رہیں گے وہیں اس ایونٹ کے ابتدائی اور اختتامی (فائنل) میچ میں حیرت انگیز مماثلت بھی کبھی نہیں بھولے گی۔

    پی ایس ایل 8 کے ابتدائی اور اختتامی میچز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے یوں یہ سلسلہ جہاں سے شروع ہوا وہیں اختتام پذیر ہوا لیکن شائقین کرکٹ کے جاننے کے لیے ابھی بہت کچھ ہے۔

    اس میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو صرف ایک رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تو فائنل میچ میں ابتدائی میچ کا ایکشن ری پلے ہوا اور قلندرز نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سلطانز کو ایک رنز سے ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

    آخری اوور میں لاہور قلندرز کے نوجوان پیسر زمان خان بنے مرد بحران اور سامنے رہے سلطانز کے خوشدل خان۔ دونوں بار ہی زمان نے خوشدل کو مطلوبہ ہدف تک پہنچنے نہیں دیا اور رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے اپنی ٹیم کو دوبارہ چیمپئن بنوا دیا۔

    اس میچ میں اگر کوئی سب مشترکہ نہیں تھی تو وہ وینیو تھا۔ پہلا میچ ملتان میں کھیلا گیا اور فائنل میچ لاہور میں کھیلا گیا۔