Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ’رضوان کو سائیڈ میں کردیں وہ تھکا دیتا ہے‘

    ’رضوان کو سائیڈ میں کردیں وہ تھکا دیتا ہے‘

    پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے اوپنر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ رضوان تیز بھاگتا ہے اس کو سائیڈ میں کردیں وہ تھکا دیتا ہے۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام ’کرکٹ کہانی‘ میں فخر زمان اور حارث رؤف نے شرکت کی اور میزبان شعیب ملک کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔

    شعیب ملک نے پوچھا کہ فخر آپ کو کس کے ساتھ بیٹنگ کرنے میں مزہ آتا ہے۔

    فخر زمان نے کہا کہ ’میں نے امام الحق کے ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے تو اس سے اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے لیکن بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنا اچھا لگتا ہے لیکن رضوان رننگ میں تھکا دیتے ہیں انہیں سائیڈ میں کردیتے ہیں۔‘

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ بابر اعظم رننگ کے دوران اچھی کالنگ کرتے ہیں لیکن امام کا کبھی آپ کو پتا نہیں تھا وہ سن رہتا ہے۔‘

    انہوں نے بتایا کہ ’جب امام الحق کو رننگ کے دوران کچھ کہو تو کہتا ہے فخری کال نہیں کی میں کہتا ہوں کال کی تھی تم نے سنا نہیں ہے۔‘

    شعیب ملک نے حارث رؤف سے پوچھا کہ شاہین آفریدی کے علاوہ آپ کو بولنگ کرنے میں کس سے ساتھ مزہ آتا ہے؟

    فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہین کے انجرڈ ہونے کے بعد نسیم شاہ کے ساتھ بولنگ کرنا اچھا لگا کیونکہ پارٹنر ایسا ہونا چاہیے جو آپ کو بھی اعتماد دے۔

  • لاہور قلندرز سے متعلق احمدشہزاد کی پیشگوئی

    لاہور قلندرز سے متعلق احمدشہزاد کی پیشگوئی

    قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کوالیفائر کھیلنے والی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کر دی۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے سوال جواب سے متعلق سیشن میں جب ان سے پوچھا گیا کہ لاہور قلندرز فائنل کھیلے گی تو احمد شہزاد نے ہاں میں جواب دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز سے بنا ہوا میچ ہارنے پر لاہور قلندرز سے سر تو جوڑے ہوں گے لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔

    احمد شہزاد نے کہ اگر قلندرز فائنل میں جگہ نہ بنا سکی تو لاہوریے ضرور افسردہ ہوں گے۔

    فخرزمان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھے ہارڈ ہٹر کھلاڑی ہیں جب کہ عماد وسیم اور محمد نواز کو پاکستان ٹیم میں ایک ساتھ کھلایا جاسکتا ہے دونوں ہی اچھے بولر اور بیٹر ہیں۔

    شاند مسعود کے بارے میں احمدشہزاد نے کہا کہ انہیں ملتان سلطانز فائنل ضرور کھلائے گا۔

  • کولن منرو کو ’سخت ردعمل‘ دینا مہنگا پڑ گیا

    کولن منرو کو ’سخت ردعمل‘ دینا مہنگا پڑ گیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو پر کوالیفائر 1 میں پشاور زلمی کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست کے دوران پاکستان سپر لیگ کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد چارج کیا گیا ہے۔

    منرو کو آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا جو کرکٹ کے سامان یا کپڑوں، گراؤنڈ آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ فاسٹ بولر سلمان ارشاد کے ہاتھوں بولڈ ہونے کے بعد انہوں نے اپنے بلے سے اسٹمپ کو نشانہ بنایا۔

    Image

    منرو نے الزام کا اعتراف کیا اور میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ منظوری کو قبول کیا۔

    یہ الزام آن فیلڈ امپائر احسن رضا اور فیصل آفریدی، تھرڈ امپائر ایلکس وارف اور فورتھ امپائر راشد ریاض نے لگایا تھا۔

  • پی ایس ایل، شاہد آفریدی کا شاہین سے متعلق حیران کُن انکشاف

    پی ایس ایل، شاہد آفریدی کا شاہین سے متعلق حیران کُن انکشاف

    پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے متعلق شاہد آفریدی نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

    سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی گزشتہ چند دنوں سے بخار میں مبتلا ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف پی ایس ایل 8 کا کوالیفائر کھیلا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین نے جیت کو یقینی بنانے کے لیے میچ کھیلا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر آپ کو بخار ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو کھیلنا چاہیے لیکن وہ میچ جیتنا چاہتے تھے اور فائنل تک آرام کرنا چاہتے تھے۔

    واضح رہے کہ شاہین نے پی ایس ایل 8 کے 10 میچوں میں 8.61 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 14 وکٹیں حاصل کیں۔

    دوسرے ایلیینٹر میچ میں آج لاہور قلندرز کے لیے اہم ہے کیونکہ ایلیمینیٹر 2 میں وہ ایک بار پھر پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے جیتنے والی ٹیم ملتان سلطانز سے کل فائنل میں ٹکرائے گی۔

  • ہربجھن سنگھ نے پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا

    ہربجھن سنگھ نے پاکستان کے خلاف زہر اگل دیا

    ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارت ٹیم کے آئندہ ایشیا کپ میں پاکستان کا سفر کرنے کی مخالفت کردی۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر سابق بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ پاکستان اور قومی ٹیم کے حوالے سے ہمیشہ ہی بیان دیتے رہیں ہیں تاہم اب انہوں نے ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بیان دے کر ایک بار پھر بتایا کہ انہیں کتنی نفرت ہے۔

    ہربجھن کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ کھلاڑیوں کا پاکستان جانا محفوظ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے لوگ اپنے ملک میں ہی محفوظ نہیں تو ہمارے کھلاڑی سفر کرنا کا خطرہ کیوں مول رہے ہیں؟، بھارتی حکومت کا فیصلہ درست ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے مزید کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت ہے۔

  • پی ایس ایل پریزینٹر ایرن ہالینڈ کے لاہور کے تاریخی مقامات کے سیر سپاٹے

    پی ایس ایل پریزینٹر ایرن ہالینڈ کے لاہور کے تاریخی مقامات کے سیر سپاٹے

    پاکستان سپر لیگ کی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے فراغت کے لمحات لاہور کے تاریخی مقامات کے سیر سپاٹے کرتے گزارے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے دوران ملنے والے فراغت کے لمحات کی مصروفیات ڈھونڈ لی اور ان لمحوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کے سیر سپاٹے کرکے یادگار بنا لیا۔

    ایرن ہالینڈ نے مغل دور کی یادگار بادشاہی مسجد، دہلی دروازہ ، اندرون لاہور میں انارکلی مارکیٹ ودیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

     

    پی ایس ایل پریزینٹر نے اپنے دورہ لاہور کی یہ تصاویر ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور لکھا کچھ چیزیں آپ کو سوچنے پر مجبورکرتی ہیں اور بادشاہی مسجد ان میں سے ایک ہے۔

    ایرن نے کمنٹیٹر ڈیرن گنگا کے ساتھ گریٹر اقبال پارک میں رکشے کی سواری بھی کی اور سورج غروب ہونے کا منظر بھی عکس بند کیا۔

    واضح رہے  کہ ایرن ہالینڈ کی گزشتہ روز اردو بولنے، گنتی گننے اور گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کو صارفین نے بے حد سراہا تھا۔

  • ویڈیو: شکیب الحسن مداحوں کی افراتفری سے فرش پر گر پڑے، پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو: شکیب الحسن مداحوں کی افراتفری سے فرش پر گر پڑے، پھر کیا ہوا؟

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مشہور آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنے ملک میں ناقابل یقین حد تک مقبل شخصیت ہیں، وہ کہی بھی جاتے ہیں ان کے مداح کھلاڑی سے ملنے پہنچ جاتے ہیں۔

    تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر ایک تقریب سے واپسی نکل رہے تھے کہ بھگدڑ مچ گئی اور اس دوران وہ گرتے ہوئے بال بال بچ گئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے واپسی پر شکیب الحسن کو مداحوں نے گھیر لیا، اس دوران ان کو دھکے دیے گئے اور شرٹ بھی کھینچی گئی۔

    ایک موقع پر شکیب بھی تقریباً فرش پر گر گئے لیکن وہ خود کو توازن میں رکھنے میں کامیاب رہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے غصے پر قابو رکھا اور مسکراتے ہوئے باہر نکلنے کی کوشش میں آگے بڑھتے رہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ بھی ایک تقریب کے دوران شکیب الحسن کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی تاہم اس وقت انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا تھا ، انہوں نے مداح کو اپنی ٹوپی سے ہی پٹائی کردی تھی۔

  • عامر خان کو لندن میں لوٹنے والے 2 ملزمان کا اقرار جرم، 2 کا انکار

    عامر خان کو لندن میں لوٹنے والے 2 ملزمان کا اقرار جرم، 2 کا انکار

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گزشتہ برس لوٹنے والے 4 میں سے 2 ملزمان نے اپنا جرم ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گزشتہ برس لندن میں اس وقت لوٹا گیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ریسٹورینٹ سے واپس آ رہے تھے۔ لٹیروں نے ان سے 70 ہزار پاؤنڈ مالیت کی قیمتی گھڑی چھین لی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔

    ملزمان کا ٹرائل گزشتہ روز برطانوی عدالت میں ہوا جہاں دو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جب کہ ایک ملزم نے ڈرائیور کی حیثیت سے ڈکیتی کی مذکورہ واردات میں سہولت کاری کا اعتراف کرلیا۔

    جمعرات کو ٹرائل کے دوران جیوری کو عامر خان کیساتھ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی جس میں دیکھا گیا کہ 36 سالہ باکسر عامر خان اپنی اہلیہ 31 سالہ فریال مخدوم کے ساتھ ریستوران سے نکل کر سڑک عبور کرکے اپنی کار کی طرف جا رہے ہیں جسے انکا دوست عمر خالد چلا رہا تھا، اس دوران سامنے کھڑی مرسڈیز کار سے 2 ڈاکو باہر نکلتے ہیں۔

    جیسے ہی عامر خان کار کا دروازہ کھولنے کے لیے جاتے ہیں ایک ڈاکو انکی طرف دوڑتا ہے اور ان پر بندوق تان لیتا ہے، ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو جاتے ہیں۔

    اس ٹرائل میں ڈکیتی کے کیس میں ملزم بانا نے واردات میں ملوث ہونے اور نقلی آتشیں اسلحہ رکھنے کا اعتراف کرلیا جبکہ دو ملزمان نے جرم قبول کرنے سے انکار کردیا۔ 25 سالہ احمد بانا اور بندوق بردار ڈینٹ کیمبل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عامر خان کیساتھ ڈکیتی کی واردات میں اپنے کردار کا اعتراف کیا جبکہ 24 سالہ اسماعیل محمد اور 25 سالہ نورالامین نے جرم قبول کرنے سے انکار کردیا۔

  • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم؟

    پی ایس ایل میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم؟

    پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں سیزن بھی کامیابی کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ہے لیگ کے 8 سالوں میں سب سے زیادہ 50 میچز پشاور زلمی نے جیتے ہیں۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ہر ایڈیشن گزشتہ ایونٹ سے کچھ بڑھ کر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ اس کی مقبولیت بھی بڑھتی جا رہی ہے اور آج اس کا شمار دنیا کی مقبول ترین لیگز میں ہوتا ہے۔ پی ایس ایل کا آٹھوں سیزن بھی ایک ماہ تک شائقین کرکٹ کو محظوط کرنے کے بعد اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے تمام ایڈیشنز میں سب سے کامیاب ٹیم پشاور زلمی رہی ہے جس نے دیگر ٹیموں کے مقابلے میں آٹھوں ایڈیشن میں سب سے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ 8 میں زلمی آج دوسرا ایلیمینٹر کھیلے گی جو اس لیگ میں اس کا 93 واں میچ ہوگا۔ اب تک کھیلے گئے 92 میچز میں پشاور نے 50 میچ جیت کر پی ایس ایل میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

    پشاور زلمی نے اپنی فتوحات کی نصف سنچری گزشتہ روز ایونٹ کے پہلے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر مکمل کی ہے۔

    پشاور نے ایک میچ سپر اوور جبکہ 49 میچز براہ راست مقابلے کے ذریعے جیتے جب کہ یہ پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز کا پلے آف کھیلنے والی واحد ٹیم ہے۔ زلمی کی کامیابیوں کا تناسب 54.39 فیصد ہے۔

    پشاور زلمی تمام ایڈیشن کا پلے آف کھیلنے والی واحد ٹیم ہے، جبکہ زلمی کی کامیابیوں کا اب تک کا تناسب 54.39 فیصد ہے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنسی خیز مقابلے میں شکست دے کر پی ایس ایل میں 50 ویں جیت اپنے نام کی تھی۔

  • ویڈیو: بابر اعظم کو سابق کپتان کہنے پر شاداب خان نے صحافی کو کیا کہا؟

    ویڈیو: بابر اعظم کو سابق کپتان کہنے پر شاداب خان نے صحافی کو کیا کہا؟

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابر اعظم کو سابق کپتان کہتے پر انہیں یاد دلایا کہ بابر ہی موجودہ کپتان ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل 8 میں میچ کے بعد ہونے والی کانفرنس میں پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو سابق کپتان کہتے پر ایک صحافی کو درست کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور چیف سلیکٹر نے گزشتہ دنوں پاک افغان سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ اور حارث رؤف کو ریسٹ دیا گیا، تاہم بابر کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے۔

    https://twitter.com/SaadIrfan258/status/1636436389955813395?s=20

    صحافی نے پریس کانفرنس میں شاداب خان سے سوال کیا کہ آج سابق کپتان اور موجودہ کپتان کا میچ ہوا جس میں سابق کپتان نے فتح حاصل کی اس پر آپ کیا کہیں گے؟

    جس پر افغانستان سیریز کے لیے مقرر کپتان شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم سابق کپتان نہیں، بس ’کپتان‘ ہیں، بس آرام کررہے ہیں کیوں کہ میں اس کا وزیر ہوں تو وہ بادشاہ ہے وہ نہیں ہے تو اس کا وزیر اس کا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔