Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • بابر اعظم کو ماضی یاد آگیا، ویڈیو دیکھیں

    بابر اعظم کو ماضی یاد آگیا، ویڈیو دیکھیں

    پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے جمعرات کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے دوران باؤنڈری کے باہر ایلکس ہیلز کا کیچ پکڑنے پر بابر  نے نوجوان کو  داد دی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

    اس میچ کے دوران ایلکس ہیلز نے چھکا مارا، تاہم باؤنڈری لائن پر موجود نوجوان نے کیچ لے لیا جس پر باؤنڈری کے پاس بال لینے آئے بابر بھی نوجوان کو  داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔

    بابراعظم کی بال پکر کو داد دینے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، ویڈیو میں بال پکر نے شاندار کیچ پکڑنے کے بعد بال بابر کی طرف اچھال دی جس پر بابر نے بال پکر کی حوصلہ افزائی کی۔

    واضح رہے کہ 2007 میں جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں بابراعظم بطور بال پکر باؤنڈری لائن پر موجود ہوتے تھے، انہوں نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں  اسی پوزیشن پر ایسا ہی کیچ لیا تھا۔

    اس حوالے سے بابر اعظم نے بھی بتایا تھا کہ میرا کرکٹ کا سفر 2007 میں شروع ہوا تھا۔ مجھے کھیل کا جنون تھا اور میں بین الاقوامی ستاروں کو اپنے سامنے کھیلتے دیکھنا چاہتا تھا تو اس وقت جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان آئی ہوئی تھی تو میں نے کسی سے کہہ کر گیند پکر بنا اس دوان میں نے باؤنڈری سے باہر کیچ لیا۔

  • زلمی اور قلندرز کے ایلیمینیٹر میچ میں کھیل کو الٹ پلٹ کرنے والے لمحات

    زلمی اور قلندرز کے ایلیمینیٹر میچ میں کھیل کو الٹ پلٹ کرنے والے لمحات

    پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمینٹر میں پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا کھیل کے کچھ لمحات نے پورے میچ کو الٹ پلٹ کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کامیاب انعقاد کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایلیمینٹر میں پشاور زلمی نے ایونٹ کی مضبوط ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے ہی باہر کر دیا۔

    اس مقابلے میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 128 رنز بنا لیے تھے۔ کریز پر ایلکس ہیلز 57 اور صہیب مقصود 60 رنز بنا کر موجود تھے اور دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا ہوا تھا۔

    اس مرحلے پر عامر جمال اور سلمان ارشاد کے اسپیل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں پر قہر ڈھا کر ان کے میچ جیتنے کے ارمان پر پانی پھیر دیا۔ دونوں بالرز نے صرف رنز بنانے کی رفتار پر ہی قابو نہیں پایا بلکہ جارحانہ بلے بازوں کو پویلین بھی بھیجا۔

    پہلے عامر جمال نے 60 رنز پر صہیب مقصود کو بولڈ کیا تو اگلے ہی اوور میں پی ایس ایل کے اسٹیج گروپ میں بولرز پر برسنے والے اعظم خان کو ہاتھ کھولنے سے قبل ہی سلمان ارشاد نے قابو کرلیا اور 2 رنز کے انفرادی اسکور پر ان کی وکٹ اڑا دی۔

    اس سے اگلے اوور میں عامر جمال نے ایلکس ہیلز کو آؤٹ کیا تو سلمان نے تن تنہا میچ جتوانے کی صلاحیت رکھنے والے کولن منرو کو چار رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

    میچ میں زلمی کی بولنگ کی جاندار نہیں رہی بلکہ پھرتی اور عقل کے شاندار استعمال نے بھی ان کی جیت کی راہ ہموار کی۔ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو کریز پر جوائن کرنے والے فہیم اشرف کو عامر جمال نے رن آؤٹ کرکے امیدوں کے چراغ مکمل بجھا دیے۔ شاداب خان دوسرے اینڈ پر اپنی ٹیم کے بلے بازوں کو پویلین سے آتا اور واپس جاتا دیکھتے رہے۔

    شاندار بولنگ کے ساتھ چابکدستی سے فیلڈنگ، یہ وہ لمحات تھے جنہوں نے میچ کا رخ پشاور زلمی کی طرف پلٹ دیا۔

  • پاکستانی نونہالوں نے سری لنکا میں سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا

    پاکستانی نونہالوں نے سری لنکا میں سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا

    پاکستان کے نونہالوں کی کراٹے ٹیم نے سری لنکا میں یورپی اور ایشین کراٹے کاز کو پچھاڑتے ہوئے کراٹے چیمپئن شپ جیت لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکا میں چھوٹے ایتھلیٹس نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ جرمنی ، جاپان اور بھارت ٹیموں کو زیر کرکے پیچھے چھوڑتے ہوئے کراٹے چیمپئن شپ جیت لی اور جزیرائی ملک میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔

    پاکستان کی لڑکیوں کی کراٹے ٹیم نے پیر کو سری لنکا کے گال اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ 25 ویں کینشو انٹرنیشنل اوپن کراٹے چیمپئن شپ 2023 کی انڈر 14 ٹرافی جیت لی۔

    ننھے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ کے مکس مارشل آرٹ مقابلوں میں لوہا منوایا۔ پاکستان نے تین گولڈ اور ایک سلور میڈل لے کر انڈر 14 لڑکیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اناہیتا فاطمہ، ایانا اور آئرہ عادل نےطلائی تمغے جیتے جب کہ زہاب غضنفر نے سلور میڈل حاصل کیا۔

    اناہیتا فاطمہ، آیانا نول اور آئزہ عادل نے بالترتیب 40 کلو گرام، 35 کلو گرام اور 20 کلو گرام کٹیگریز میں گولڈ میڈل جیتے۔ اس مرحلے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اناہیتا فاطمہ نے مخالف کھلاڑی کو صرف 20 سیکنڈز میں شکست سے دوچار کیا۔

    دیار غیر میں ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے کمسن کھلاڑیوں کا وطن واپس پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

    اناہیتا فاطمہ نے انٹرنیشنل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کہا کہ اُن کا خواب ہے کہ وہ اولمپک میں شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کریں۔

    واضح رہے کہ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی پاکستان ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیا جس میں پانچ دیگر ممالک کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔

    ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیمیں سری لنکا، جاپان، جرمنی اور بھارت سے تھیں۔

  • ’بابر اعظم بادشاہ، میں ان کا وزیر ہوں‘

    ’بابر اعظم بادشاہ، میں ان کا وزیر ہوں‘

    رواں ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف ٹی 20 میچوں پر مشتمل کی سیریز کیلیے قومی ٹیم کے کپتان کی شاداب خان نے کہا ہے کہ بابراعظم میرے بادشاہ اور میں ان کا وزیر ہوں۔

    قومی آل راؤنڈر شاداب خان جو رواں ماہ افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلے جانیوالی تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں بابر اعظم کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے نے کہا ہے کہ بابراعظم سابق کپتان نہیں، بس ’کپتان‘ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان اب بھی بابراعظم ہیں۔ وہ آرام کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔ وہ میرے بادشاہ اور میں ان کا وزیر ہوں۔

    شاداب کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اچھی ہے۔ اسپنرز لاجواب ہیں۔ ان کے کھلاڑی ہر جگہ لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں بالخصوص ایشین کنڈیشنز میں وہ اچھا کھیلتی ہے اس لیے اس سیریز میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو مجھے آتا ہے کوشش کروں گا وہی کروں۔ بے خوف کرکٹ کے ساتھ اسمارٹ کھیلنا ہوتا ہے کیونکہ یہی دور جدید کی کرکٹ ہے ۔

    شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ مجھ سے ٹیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔ تجربہ اہم ہوتا ہے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملے گا جو کہ اچھی چیز ہے۔ میں اپنے ٹیلنٹ کیلیے بہت پرجوش ہوں اس سے ہماری بینچ اسٹرینتھ مضبوط ہو گی۔

  • شاداب خان نے پی ایس ایل 8 سے خالی ہاتھ باہر ہونے کا ذمے دار کس کو قرار دیا؟

    شاداب خان نے پی ایس ایل 8 سے خالی ہاتھ باہر ہونے کا ذمے دار کس کو قرار دیا؟

    پی ایس ایل 8 کے ایلیمینیٹز میں پشاور زلمی سے آسان شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ہار کا ذمے دار پوری ٹیم کو قرار دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس شکست کے بعد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کی ابتدا می ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں تھی۔ ہمارے بولرز پہلے 10 اوورز میں ہمیں بہت مہنگے پڑے۔

    شاداب خان نے کہا کہ مجھ سے ایونٹ میں مس فیلڈ نگ ہوئی، کیچز ڈراپ ہوئے، جب لیڈر ایسا کرے تو اس سے فرق پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گرنے سے بھی میچ ہمارے ہاتھ میں نہیں آسکا۔ ہم نے ایک پرفیکٹ ٹیم کھلائی لیکن ایونٹ میں وہ حاصل نہیں کر سکے جو کرنا چاہیے تھا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بولنگ اور بیٹنگ میں ہم نے کم بیک کیا لیکن پشاور زلمی نے بہت اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ان کے پاس بولنگ آپشن اچھے تھے، بابر اعظم کے پاس بہت تجربہ ہے انہوں نے بولرز کا اچھا استعمال کیا۔ ڈیتھ اوورز میں انکی بال ریورس سوئنگ بھی ہوئی۔

  • فائنل میں جانے کا جنون، قلندرز اور زلمی آج ٹکرائیں گے

    فائنل میں جانے کا جنون، قلندرز اور زلمی آج ٹکرائیں گے

    لاہور قلندرز اپنے اعزاز کے دفاع کیلیے ایک قدم آگے بڑھائیں گے یا پھر پشاور زلمی ایک بار پھر چیمپئن بننے کی کوشش کے لیے فائنل میں جگہ بنائے گا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا کامیاب آٹھواں سیزن بھی اختتام کی جانب گامزن ہے۔ رواں ایونٹ میں شائقین کرکٹ کو جہاں کئی اعصاب شکن اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملے وہیں کچھ میچز ٹیموں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جیتے۔ آج دوسرا ایلیمینٹرز کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم ٹرافی کے حصول کے لیے کل ملتان سلطانز سے فائنل کی جنگ لڑے گی۔

    آج قذافی اسٹیڈیم میں ایک بار پھر چھکوں چوکوں کی برسات ہوگی اور وکٹیں بھی اڑیں گی۔ فائنل میں جانے کا جنون لیے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی میدان میں اتریں گی۔

    لاہور قلندرز اپنے اعزاز کے دفاع کیلیے ایک قدم آگے بڑھائیں گے یا پھر پشاور زلمی ایک بار پھر چیمپئن بننے کی کوشش کے لیے فائنل میں جگہ بنائے گی۔ اس کے لیے مخالف ٹیم کو زیر کرنا لازمی ہوگا۔ فاتح ٹیم کل ملتان سلطانز سے مقابلہ کرے گی اور ہارنے والی ٹیم خالی ہاتھ گھر کو واپس لوٹے گی۔

    رواں پی ایس ایل میں گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم لاہور قلندرز کو کوالیفائر میں ملتان سلطانز سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تو گزشتہ روز پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر دوسرے ایلیمینٹر میں جگہ بنائی۔

    گزشتہ شکست کے بعد جہاں قلندرز چوکنے ہیں تو وہیں زلمی کے بھی گزشتہ روز پہلے ایلیمینٹر میں مضبوط اسلام آباد کو ہرا کر حوصلے بلند ہیں اور وہ ہار ماننے کو تیار نہیں تاہم آج کے میچ میں کسی بھی ٹیم کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

    دونوں ٹیموں کے باہمی مقابلوں پر نظر ڈالی جائے تو پشاور زلمی کو 17 میں سے 10 میچز جیت کر برتری حاصل ہے جب کہ رواں ایونٹ کے گروپ اسٹیج میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔

  • محمد حسنین کس کو فلم میں ہیروئن بنائیں گے؟

    محمد حسنین کس کو فلم میں ہیروئن بنائیں گے؟

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے اپنی پسندیدہ ہیروئن کا نام بتادیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر ایکسپریس‘ میں فاسٹ بولر محمد حسنین نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔

    محمد حسنین سے پوچھا گیا کہ کس بیٹر کو آؤٹ کرنا چاہیں گے؟ انہیں ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ کے نام دیے گئے؟

    فاسٹ بولر نے کہا کہ ’ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا چاہوں گا۔‘

    ان سے پوچھا گیا کہ کس کو اپنی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کریں گے؟ آپشنز میں علیزے شاہ، ہانیہ عامر اور اقرا عزیز شامل تھیں۔

    محمد حسنین نے پہلے تو کہا تینوں کو نہیں جب میزبان نے ان کے قریب جاکر پوچھا تو کہنے لگے تینوں کو ہی بنالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جب مداح آکر کہتے ہیں کہ ہم آپ کی طرح بننا چاہتے ہیں بولنگ کرنا چاہتے ہیں تو بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    محمد حسنین نے کہا کہ جب کلب کرکٹ کھیلنا شروع کی تو ذہن میں یہ تھا کہ ہم نے پاکستان سے کھیلنا ہے۔

    واضح رہے کہ محمد حسنین نے پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی جبکہ قومی ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم میں حسنین شامل رہے ہیں۔

  • پہلا ایلمینیٹر: زلمی نے اسلام آباد کو ایونٹ سے باہر کردیا

    پہلا ایلمینیٹر: زلمی نے اسلام آباد کو ایونٹ سے باہر کردیا

    لاہور: عامر جمال اور سلمان ارشاد کے شاندار اسپیل نے پشاور زلمی کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دیتے ہوئے دوسرےایلیمینیٹرکیلئےکوالیفائی کرلیا ہے۔

    ایونٹ کے فائنل میں جانے کیلئےپشاورزلمی کا مقابلہ کل لاہورقلندرزسے ہوگا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ 184 رنز ہدف کے تعاقب میں 171 رنز تک محدود رہی، صہیب مقصود اورایلکس ہیلز کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔

    پشاور زلمی کی جانب سے عامرجمال اور سلمان ارشاد نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل کپتان بابراعظم کی عمدہ نصف سینچری اور حارث کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     کپتان بابراعظم نے39 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابرکی اننگز میں 10 چوکے بھی شامل تھے۔ محمد حارث نے 17 گیندوں پر 34 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ، صائم ایوب 23رنز بناکر نمایاں رہے۔

    یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وسیم جونیئر،فضل فاروقی،فہیم اشرف،حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پشاور زلمی اسکواڈ

    صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان،سلمان ارشاد شامل ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ

    ایلکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، صہیب مقصود، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، فہیم اشرف، مبشر خان، حسن علی، محمد وسیم اور فضل الحق فاروقی۔

  • بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    رنز مشین بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں انہوں نے یہ کارنامہ 245 اننگز میں انجام دیا ہے۔

    بابر اعظم نے تیز ترین 9 ہزار رنز بنا کر کرس گیل کو ریکارڈ سے محروم کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 249 اننگز میں 9 ہزار رنز بنائے تھے۔

    بھارت کے مایہ ناز بیٹر نے 271 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے 9 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 273 اننگز کا سہارا لیا۔

    بابر اعظم نے ایلیمینٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 29 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی اور یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

     

  • ورلڈکپ کی دوڑ میں نیپال کی بڑی کامیابی

    ورلڈکپ کی دوڑ میں نیپال کی بڑی کامیابی

    ورلڈکپ کی دوڑ میں نیپال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

    متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائرز میں جگہ بنالی۔ نیپال نے یواےای کیخلاف ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت نو رن سےفتح سمیٹی۔

    کیرتی پور میں میزبان ٹیم کوسپورٹ کرنے تماشائیوں کا جم غفیر امڈ آیا۔ اسٹیڈیم میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی، لوگوں نے گراؤنڈ کےباہر درختوں کی شاخوں پرچڑھ کرمیچ دیکھا۔

    Image

    آئی سی سی ون ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائنگ مرحلے میں کامیابی کے بعد نیپال اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے جہاں وہ کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت 7 ٹیمیں پہلے ہی ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر چکی ہیں جن میں افغانستان بھی شامل ہے۔