Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • پی ایس ایل فائنل کی تاریخ تبدیل کردی گئی

    پی ایس ایل فائنل کی تاریخ تبدیل کردی گئی

    لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ممکنہ بارش کے پیش نظر پی ایس ایل کے فائنل کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 19 کے بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ پی ایس ایل کا فائنل بارش کے باعث متاثر ہو۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ جو شائقین ٹکٹس خرید چکے ہیں وہ اسی ٹکٹ پرر ہفتے کو میچ دیکھ سکیں گے۔

  • کراچی کنگز کےکپتان عماد وسیم کا پیغام

    کراچی کنگز کےکپتان عماد وسیم کا پیغام

    کراچی کنگز کےکپتان عماد وسیم نے مداحوں کے نام پیغام جاری کر دیا۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں کپتان نے رواں سیزن میں کراچی کنگز کی کارکردگی اور مداحواں کی جانب سے ملنے والی سپورٹ پر اظہارِ خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں کرکٹ اچھی کھیلی لیکن نتیجہ ہمارےحق میں نہیں آیا، کچھ میچز بہت کلوز تھے تین چار میچز ہماری طرف ہو سکتے تھے اور آج ہم کوالیفائر میں ہوتے۔

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پلےآف میں نہ جانےکا جتنا دکھ فینز کو ہے اس سےکہیں زیادہ کھلاڑیوں کو ہے کوشش ہے اگلےسیزن میں شائقین کومایوس نہ کریں۔

  • علیم ڈار دستبردار، ایک اور پاکستانی امپائر ایلیٹ پینل میں شامل

    علیم ڈار دستبردار، ایک اور پاکستانی امپائر ایلیٹ پینل میں شامل

    پاکستان کے معروف امپائر علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے دستبردار ہو گئے اور ان کی جگہ تجربہ کار امپائر احسن رضا کو پینل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے احسن رضا کو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں ترقی پر مبارکباد دی ہے اور علیم ڈار کو تقریباً دو دہائیوں تک ایلیٹ پینلسٹ کے طور پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کا مثبت امیج دکھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    احسن 2010 سے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن ہیں اور بطور امپائر پچاس ٹی ٹوئنٹی کے نمبر تک پہنچنے والے پہلے امپائر ہیں۔ مجموعی طور پر انہوں نے سات ٹیسٹ اور 41 ون ڈے کے ساتھ 72 T20I میں امپائرنگ کی ہے۔

    Umpire Ahsan Raza makes emotional confession about Sri Lanka T20I in Lahore

    احسن رضا پینل میں ہم وطن علیم ڈار کی جگہ لیں گے جنہوں نے 2004 میں ممتاز گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
    علیم نے ریکارڈ 144 ٹیسٹ اور 222 ون ڈے اور 69 ٹی ٹوئنٹی سمیت عالمی ریکارڈ 435 بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی۔ علیم نے 2009 سے 2011 تک لگاتار تین سال تک آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ یہ پوری قوم کے لیے بڑے فخر اور خوشی کا لمحہ ہے کہ احسن رضا آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہونے والے تیسرے پاکستانی امپائر بن گئے ہیں، میں احسن کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس عظیم پیشے کے امیج اور پروفائل کو بڑھانے کے لیے لگن اور جذبے کے ساتھ محنت جاری رکھیں گے۔

  • سرفراز کو مزید کپتانی کرنی چاہیے؟ کرکٹر نے’ہاں‘ کہہ دیا

    سرفراز کو مزید کپتانی کرنی چاہیے؟ کرکٹر نے’ہاں‘ کہہ دیا

    پاکستان کے ٹیسٹ پلیئر خرم منظور نے سرفراز احمد کے بطور کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حمایت کر دی۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے سوال جواب سیشن میں جب ان سے پوچھا گیا کہ سرفراز احمد کو پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنی چاہیے؟

    انہوں نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دو بار فائنل میں پہنچی اور ایک میں ٹرافی جیتی تو میرا خیال ہے سرفراز کو قیادت کرنی چاہیے۔

    خرم منظور کا کہنا تھا کہ کھیل میں اپ اینڈ ڈاؤن آتا رہتا ہے اس لحاظ سے سرفراز کپتانی کر سکتے ہیں۔

    افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنانے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے خرم منظور نہیں کہا کہ بہتری کے لیے کچھ اقدامات کیے جاتے ہیں تو یہ ایک اچھا فیصلہ ہے امید ہے پاکستان کرکٹ کے لیے بہتر ہو۔

  • وقار یونس کی شاہین آفریدی پر کڑی تنقید

    وقار یونس کی شاہین آفریدی پر کڑی تنقید

    قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی پر کڑی تنقید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے شاہین آفریدی پر گزشتہ روز میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ آرڈر میں خود کو ترقی دینے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

    لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر پی ایس ایل 8 میں اپنی بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتے رہے ہیں۔

    وقار یونس نے کہا کہ شاہین کا اس طرح کے اہم میچ میں خود کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا جبکہ ٹیم کے اہم بیٹرز موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین کو اپنی جگہ سکندر رضا اور دیگر بیٹرز کو بھیجنا چاہیے تھا۔

    وقار یونس نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی کی جگہ کسی اور کو نئی گیند دے دی جائے تو وہ کیسا محسوس کریں گے آپ اس طرح کے بڑے میچ میں یہ فیصلے نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے پہلے پلے آف میں ملتان سلطانز کے 161 رنز کے تعاقب میں قلندرز 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

  • ’آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر بھارت کیخلاف بولنگ نہیں کریں گے‘

    ’آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر بھارت کیخلاف بولنگ نہیں کریں گے‘

    آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر مچل مارش بھارت کے خلاف بولنگ نہیں کروائیں گے۔

    جمعہ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں مچل مارش کو بطور مستند بلے باز شامل کیا گیا ہے جو بیٹنگ لائن میں مڈل آرڈر پر کھیلیں گے۔

    مچل مارش انجری کے باعث طویل عرصے کرکٹ نہیں کر سکے تھے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

    Australia's Marsh to play as specialist batsman in India ODIs

    ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ اس سیریز میں بولنگ نہیں کروائیں گے اور بطور اسپیشلسٹ بلے باز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے بہت ساری کرکٹ کھیلی ہے اس لیے وہ کیریئر کو طول دینے کے لیے آل راؤنڈر کے طور پر نہیں کھیل سکیں گے۔

  • ریکارڈ ماسٹر رضوان نے پی ایس ایل میں منفرد اعزاز پا لیا

    ریکارڈ ماسٹر رضوان نے پی ایس ایل میں منفرد اعزاز پا لیا

    دنیائے کرکٹ میں کئی عالمی اور ملکی اعزازات اپنے نام کرنے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پی ایس ایل میں منفرد اعزاز پالیا۔

    ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز بھرپور فارم میں ہیں اور مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اب تک کئی عالمی اور ملکی اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں ایک منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

    پی ایس ایل 8 کے گزشتہ روز کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں جب سلطانوں کے کپتان محمد رضوان 17 کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو رواں ایونٹ میں ان کا یہ 500 واں رن تھا اس کے ساتھ ہی وہ ایک منفرد ریکارڈ کے حامل ہوگئے۔

    محمد رضوان پاکستان سپر لیگ کے مسلسل تین ایڈیشنز میں 500 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ رواں ایونٹ میں ان کے رنز کی تعداد 516 ہوچکی ہے جب کہ گزشتہ سال پی ایس ایل 7 میں انہوں نے 546 جبکہ 2021 میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں انہوں نے 500 رنز بنائے تھے۔

    وکٹ کیپر بلے باز نے ابھی فائنل میچ کھیلنا ہے۔ اگر وہ اس اننگ میں 31 رنز بنانے م کامیاب رہے تو پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے کا اپنا ریکارڈ ہی توڑ دیں گے۔

  • ایشیا کپ کہاں ہونا چاہیے؟ شعیب اختر نے بتا دیا

    ایشیا کپ کہاں ہونا چاہیے؟ شعیب اختر نے بتا دیا

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے لیے نئی جگہ کا نام دیا ہے۔

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر دوحا میں انٹرویو دیتے ہوئے ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ایشیا کپ میچز پاکستان میں ہوں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر 2022 کی دفاعی چیمپئن سری لنکا میں یہ مقابلے کروا لینے چاہییں۔

    اسپیڈ اسٹار  نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔ پاک بھارت میچ سے بڑا آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی مقابلہ نہیں۔

    ایشیا کپ کہاں اور کیسے ہوگا اس کا کوئی آسان جواب نہیں، نجم سیٹھی

    واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی دے رکھی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار کرچکا ہے۔

    بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ ایشیاکپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کردیا جائے گا، جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا اور دھمکی دی گئی تھی کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو اگلے برس ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان بھارت کا دورہ نہیں کرے گا۔

  • بابر اعظم پریکٹس سیشن میں کتنی گیندیں کھیلتے ہیں؟

    بابر اعظم پریکٹس سیشن میں کتنی گیندیں کھیلتے ہیں؟

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے عالمی کرکٹ میں اپنی کامیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں  اس بات  پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ’’پریکٹس انسان کو پرفیکٹ بناتی ہے‘‘۔

    پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میں بابراعظم نے انٹرویو دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا میں روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس سیشن کے دوران 500 سے 600 بالز  کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل ہوسکے۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب فارم میں نہیں ہوتا یا اچھی کارکردگی نہیں دے پاتا تو بعض دفعہ اس نمبر کی تعداد ڈبل جاتی ہے

    بابر اعظم کے مطابق میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پریکٹس اہم ہے کیوں کہ پریکٹس انسان کو پرفیکٹ بناتی ہے ۔

    ویڈیو: غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بھی بابر اعظم کی فین

    پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن میری کوشش ہے اپنے بلے سے جواب دوں، اسٹرائیک ریٹ میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ٹائم لگتا ہے۔

    اس کے علاوہ میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ کا کٹ بیگ اتنا بڑا اور بھاری ہے اس میں آپ کیا رکھتے ہیں، جس پر کپتان نے کہا کہ ہمیشہ ایک جملے کہتے ہیں کہ نالائق کے بیگ بھاری ہوتے ہیں۔

    بلاشبہ بابر اعظم کی اس بہترین پریکٹس کا پھل انہیں ملا ہی ہے انہیں دنیا میں ایک بہترین بیٹر سمجھا جاتا ہے اس کے علاوہ انہیں حال ہی میں ان کی شاندار کارکردگی پر آئی سی سی نے انہیں کرکٹر آف دی ایئر کے ایواڈ سے نوازا۔

  • کوہلی کی کوئیک اسٹائل ڈانسر کے ساتھ ویڈیو وائرل

    کوہلی کی کوئیک اسٹائل ڈانسر کے ساتھ ویڈیو وائرل

    ممبئی:بھارت کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی معروف نارویجین ڈانس گروپ دی کوئیک اسٹائل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

    ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ دی کوئیک اسٹائل کے گروپ کے ساتھ موجود ہیں۔

    ویرات کوہلی نے کیپشن میں لکھا کہ ’دیکھیں میری ممبئی میں کس سے ملاقات ہوئی ہے‘۔

    دوسری جانب انسٹاگرام پر ہی دی کوئیک اسٹائل نے ویرات کوہلی کو ٹیگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں اسٹار بیٹر گروپ کے ساتھ ہاتھ میں بیٹ تھامے دلچسپ انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

    کوئیک اسٹائل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب ویرات کوہلی اور کوئیک اسٹائل ملتے ہیں‘۔

    ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ کا ایک ممبر کرکٹ بیٹ اٹھاتا ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ اسے معلوم نہیں ہے کہ اسے بیٹ کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

     پھر ویرات کوہلی کی اینٹری ہوتی ہے اور وہ بتاتے ہیں کہ اس بیٹ سے کیسے پرفارم کیا جاسکتا ہے اتنے میں بیگ گراونڈ میں گانا بجتا ہے اور ویرات کوہلی گانے کی دھن پر کوئیک اسٹائل ڈانس گروپ کے ہمراہ ڈانس کرتے ہیں۔

     کوئیک سٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔

    اس گروپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں جو دیسی گیتوں پر ڈانس کرتے ہیں۔