Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • محمد عامر کا شاہین آفریدی کو اہم مشورہ

    محمد عامر کا شاہین آفریدی کو اہم مشورہ

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ سے متعلق مشورہ دے دیا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی اپنی بیٹںگ پر کام کرے تو وہ ہاردک پانڈیا کی طرح بن سکتے ہیں۔

    محمد عامر نے کہا کہ اگر شاہین یقینی طور اپنی بیٹنگ پریکٹس بہتر بنالیں تو انہیں لگتا ہے کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پریکٹس ہی انسان کو بہتر بناتی ہے، میں نے دیکھا ہے وہ لمبے چھکے لگاسکتا ہے اور ففٹی بھی بناسکتا ہے۔

    محمد عامر نے ورلڈکپ پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنا اسپن ڈپارٹ مضبوط کرنا ہوگا کیوں کہ بھارت میں جس ٹیم کا اسپن اٹیک مضبوط ہوگا وہی ٹیم ورلڈکپ جیتے گی۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ان دنوں کرکٹ اتنی تیز ہوگئی ہے کہ آپ نے سیکنڈز میں فیصلے لینے ہوتے ہیں، ٹیکسٹ بک بورڈ کرکٹ اب بے معنی ہوگئی ہے، اب بیٹر اپنے گیم پلان میں اتنا ورسٹائل ہوچکے ہیں کہ آپ نے مختلف بیٹسمین کو مختلف صورتحال کو دیکھنا پڑتا ہے۔

    واضح رہے کہ محمد عامر ان دنوں لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • شاداب خان داماد کیسے بنے؟ ثقلین مشتاق نے کہانی بتادی

    شاداب خان داماد کیسے بنے؟ ثقلین مشتاق نے کہانی بتادی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ شاداب خان ان کے  داماد کیسے بنے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ شاداب خان کی ایسی کیا خوبی آپ کو نظر آئی جس کی وجہ سے آپ نے اپنی انہیں اپنی بیٹی دی۔

    اس پر سابق کوچ ثقلین مشتاق نے بتایا کہ رشتہ چند دنوں میں ہی ہوا، شاداب کے والدین گھر آئے انہوں نے مجھ سے  ایک عجیب بات کی، شاداب کے والدین نے کہا کہ بیٹی بادشاہ کی ہو یا فقیر کی شادی کرنی ہی کرنی ہے۔

    شاداب خان نے شادی کے بعد پیغام جاری کردیا

    انہوں نے کہا کہ شاداب کی 2 باتوں نے مجھے بہت متاثر کیا، پہلی بات یہ کہ اس نے اپنے والدین سے یہ بولا کہ میرے لیے رشتہ آپ ڈھوندین دوسری بات یہ کہ وہ 5 وقت کا نمازی ہے۔

    ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے تک ٹیم کا کوچ تھا، شاداب ٹیم کا وہ لڑکا ہے جو ہر ایک کھلاڑی کے دروازے بجا کر نماز کے لیے اٹھاتا تھا۔

    ثقلین مشتاق نے بتایا کہ رشتہ آنے کے بعد سوچنے کیلئے دو دن کی مہلت مانگی جس کے بعد منگنی ہوئی دعا خیر ہوئی اور اگلے دو روز بعد دونوں کا نکاح ہوگیا جسے میں نے پڑھایا، اپنی بیٹی کا نکاح پڑھانے کی کیفیت بیان نہیں کرسکتا۔

  • نیسم شاہ سوشل میڈیا پر نیگٹوٹی سے خود کو کیسے بچاتے ہیں؟

    نیسم شاہ سوشل میڈیا پر نیگٹوٹی سے خود کو کیسے بچاتے ہیں؟

    معروف پاکستانی بالر نسیم شاہ نے شعیب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر منفی تبصروں سے کس طرح نمٹتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ اور محمد نواز نے، شعیب ملک کے پروگرام کرکٹ کہانی میں شرکت کی اور ان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

    سوشل میڈیا سے متعلق سوال پر نسیم شاہ نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا پر منفی تبصروں سے فرق نہیں پڑتا، وہ خود کو دھوکا دیتے ہیں۔

    نیسم نے کہا کہ وہ خود بھی منفی تبصروں سے متاثر ہوتے ہیں لہٰذا ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کمنٹس کم سے کم دیکھیں، اور خاص طور پر کوئی بڑا میچ ہے تو اس دن کمنٹس دیکھنے سے گریز کریں۔

    محمد نواز نے کہا کہ وہ بھی سوشل میڈیا دیکھتے تو ضرور ہیں لیکن ان کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی منفی چیز نہ دیکھیں تاکہ اس سے متاثر نہ ہوجائیں۔

    دونوں نے ایک دوسرے کی بالنگ اور بیٹنگ سے متعلق اعداد و شمار بھی بوجھے اور دلچسپ جوابات دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ASports (@asportstv.pk)

  • نسیم شاہ کس کے ساتھ بولنگ نہیں کرنا چاہتے؟

    نسیم شاہ کس کے ساتھ بولنگ نہیں کرنا چاہتے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بتایا کہ انہیں کس کے ساتھ بولنگ کرنا پسند ہے اور کس اسپنر کے ساتھ بولنگ کرنا نہیں پسند ہے

    اے آر وائی اسپورٹس کے شو ’کرکٹ کہانی‘ کے شو میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور اسپنر محمد نواز نے شرکت کی، جہاں شو کے میزبان شعیب ملک نے نسیم سے سوال کیا کہ انہیں کس بولر کے ساتھ بولنگ کرنا پسند ہے۔

    جس پر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں ان بولرز کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے زیادہ انجوائے کرتا ہوں جو بیٹرز پر بہت زیادہ پریشر ڈالتا ہے، اس سے بیٹرز پر پریشر ہوتا ہے تو بولنگ کرانے میں مزا آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بولنگ کرانے میں اچھا لگتا ہے، وہ ہوں یا میں پہلے اوور میں جب اوپنر کو آؤٹ کرتے ہیں تو اس سے بہت حوصلہ ملتا ہے۔

    اس کے علاوہ نسیم شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اسپنر بول کروا رہا ہوں تو اتنا مزہ نہیں آتا، محمد نواز کے ساتھ بولنگ کا مزہ نہیں آتا، وہ اسپنر ہیں اور کچھ ہی منٹ میں ان کا اوور مکمل ہوجاتا ہے۔

  • پی ایس ایل 8 میں ریکارڈز کا انبار، کچھ عالمی تو کچھ منفرد

    پی ایس ایل 8 میں ریکارڈز کا انبار، کچھ عالمی تو کچھ منفرد

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے گروپ اسٹیج میں ایسے ریکارڈ بھی بنے ہیں جس نے کئی عالمی ریکارڈز کو چکنا چور کردیا۔

    دنیا کی مقبول ترین لیگز میں شامل پاکستان سپر لیگ ہر سیزن میں کامیابی اور مقبولیت کے نئے سنگ میل طے کر رہا ہے۔ رواں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں شائقین کرکٹ کو گروپ اسٹیج میں جہاں کئی دلچسپ، سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے دیکھنے کو ملے وہیں اس ایونٹ میں کچھ ایسے نئے اور منفرد ریکارڈز بھی بنے جس نے عالمی ریکارڈز کو چکنا چور کر دیا۔

    پی ایس ایل 8 میں جہاں ٹی 20 کی تاریخ میں ایک میچ میں مجموع طور پر بننے والے رنز کا عالمی ریکارڈ ٹوٹا وہیں مختصر دورانیے کی کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا ہدف بھی حاصل کیا گیا تو وہیں مہنگے ترین بولر کا منفی ریکارڈ بھی حصے میں آیا۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے خلاف 262 رنز سجائے جو اب تک پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑا ٹوٹل بنا تاہم اس میچ میں ایسا کچھ بھی ہوا جو ٹی 20 کرکٹ کی بیس سالہ تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔

    اس میچ میں ملتان سلطانز کے 262 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنائے۔ یوں ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں نے 250 سے زائد رنز اسکور کیے اس کے ساتھ ہی ایک میچ میں مجموعی طور پر 515 رنز بھی بنے جو اس سے قبل کبھی نہیں بنے تھے یوں دو عالمی اعزاز پی ایس ایل 8 نے اپنے نام کیے۔

    رواں ایونٹ کے گروپ اسٹیج میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 243 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کرکے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا بڑا ہدف حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ مختصر دورانیے کی اس کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف عبور کرنے کا اعزاز صرف ایک رنز کے فرق سے آسٹریلیا کے پاس ہے جو اس نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2018 میں 244 کا ہدف حاصل کرنے بنایا تھا۔

    پی ایس ایل 8 کو یہ بھی اعزاز حاص ہوگیا کہ ایونٹ کے کسی ایک بھی سیزن میں سب سے زیادہ سنچریاں بھی رواں ٹورنامنٹ میں یہ بنی ہیں جن کی تعداد 7 ہے جب کہ چار میچز جاری ہیں۔ ان میں سے 4 سنچریاں ملکی جب کہ 3 سنچریاں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بنائیں۔ ایونٹ کے 4 میچز باقی ہے اور سنچریوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ نوجوان صائم ایوب نے 5 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

    عثمان خان نے جہاں 36 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کر ڈالا تو وہیں جیسن روئے نے 145 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیل کر لیگ کی اب تک کی سب سے بڑی اننگ داغ دی۔

    رواں پی ایس ایل لاہور قلندرز کے فخر زمان 26 چھکے لگا کر سب سے آگے ہیں تو بابر اعظم سب سے زیادہ 47 چوکے لگا چکے ہیں اور دونوں ہی بلے باز پلے آف میں اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنانے کی جستجو کریں گے۔
    رواں پی ایس ایل میں ایک ہیٹ ٹرک کے ساتھ 22 وکٹیں لے کر ملتان سلطانز کے عباس آفریدی ٹاپ بولر ہیں تو اسی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود احسان اللہ 12 رنز کے عوض 5 شکار کرکے بہترین بولنگ فیگرز کا اعزاز لے اڑے۔

    پی ایس ایل 8 کا ایک منفی ریکارڈ قیص احمد کا مہنگا ترین اسپیل رہا جس میں انہوں نے چار اوورز کے کوٹے میں مخالف ٹیم کو 77 رنز دے ڈالے۔

  • پی ایس ایل 8: لاہور میچ سے متعلق اہم اعلان

    پی ایس ایل 8: لاہور میچ سے متعلق اہم اعلان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کا پہلا کوالیفائز راؤنڈ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کے مطابق ہونگے۔

    رپورٹ کے مطابق لاہور میں کشیدگی اور خرابی حالات کی وجہ سے پی ایس ایل 8 کے کوالیفائرز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار ہوگیا تاہم پی ایس ایل کی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اس حوالے سے شائقین کو اچھی خبر دی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان پہلا کوالیفائر راؤنڈ شیڈول کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی دو ٹاپ ٹیموں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ آج کھیلا جائے گا۔

    کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلمینیٹر کے ونر سے مقابلہ کرے گی۔

  • زمان پارک کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار

    زمان پارک کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں حالات خراب ہیں جس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 8 کے بقیہ میچز غیر یقینی کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کشیدگی اور خرابی حالات کی وجہ سے پی ایس ایل 8 کے کوالیفائرز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار ہوگیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیموں کی تیاری مکمل ہے مگر پنجاب حکومت کی کلیئرنس کا انتظار کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل پلے آف میچز نہ ہونے کا نقصان بڑا ہوگا، پی ایس ایل کے میچز منسوخی یا منتقلی کا اثر ایشیا کپ پر پڑ سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پی ایس ایل پر منفی خبریں چلا رہا ہے، بھارت ایشیا کپ کو پاکستان سے منتقل کروانا چاہتا ہے جس کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کا کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1، 2 اور فائنل میچ بالترتیب 15، 16، 17 اور 19 مارچ کو لاہور میں ہونا ہے۔

  • پی ایس ایل 8 فائنل میں جگہ بنانے کا معرکہ، آج دفاعی چیمپئن قلندرز اور سلطانز ٹکرائیں گے

    پی ایس ایل 8 فائنل میں جگہ بنانے کا معرکہ، آج دفاعی چیمپئن قلندرز اور سلطانز ٹکرائیں گے

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر میں آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز میں مقابلہ ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کرکٹ کی مقبول ترین لیگز میں شامل پاکستان سپر لیگ 8 کی ٹرافی کی جنگ اب چار ٹیموں کے درمیان سمٹ آئی ہے۔ ایونٹ کے پلے آف مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوالیفائر میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز پنجہ آزمائی کریں گے۔ فاتح ٹیم فائنل کا ٹکٹ کٹائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں جانے کے لیے ایلیمینیٹر 2 میں ایک اور موقع ملے گا۔

    رواں ایونٹ میں اب تک لاہور قلندرز حریف ٹیموں پر بھاری رہے ہیں اور ابتدائی مرحلے کے 10 میں سے 7 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہے۔

    قلندرز کے مدمقابل آنے والی گزشتہ سال کی فائنلسٹ ٹیم ملتان سلطانز بھی کسی سے کم نہیں اس نے بھی 10 میچوں میں سے 6 میں فتح سمیٹی۔

    ایونٹ میں اب تک اگر ملتان سلطانز کی بیٹنگ ٹاپ کلاس رہی ہے تو لاہور قلندرز کے بولرز بھی خطرناک ہیں۔

    ایک جانب سلطانز کپتان رضوان، شان مسعود نے خوب رن بنائے ساتھ ہی ٹیم ڈیوڈ، پولارڈ اور روسو نے بلند وبلا چھکے لگائے تو قلندرز نے حریف بلے بازوں کی وکٹیں اڑا کر اپنی دھاک بٹھائی۔ شاہین شاہ، حارث رؤف، راشد خان اور زمان کے سامنے ملتان کے بیٹرز کا رنز بنانا آسان نہیں ہوگا۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں لاہور نے 8 جب کہ ملتان نے 7 میچز جیتے ہیں جب کہ رواں ایونٹ کے دونوں میچز میں فتح قلندرز نے اپنے نام کی ہے۔

    پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے کا پہلا ہائی وولٹیج مقابلہ قذافی اسٹیڈیم میں آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • ’نواز کو کمرے سے نکالنے کیلیے دروازہ توڑنا پڑتا ہے‘

    ’نواز کو کمرے سے نکالنے کیلیے دروازہ توڑنا پڑتا ہے‘

    پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا بتانا ہے کہ محمد نواز کو کمرے سے نکالنے کے لیے دروازہ توڑنا پڑتا ہے۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام میں کرکٹ کہانی میں محمد نواز اور نسیم شاہ نے شرکت کی اور میزبان شعیب ملک کو مختلف قصے سنائے۔

    نسیم شاہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ نواز چوبیس گھنٹوں میں تقریباً سولہ گھنٹے سوتا ہے اور 8 گھنٹے جاگتا ہے۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ محمد نواز کو کمرے سے باہر نکلنا پسند نہیں ہے یہ مجھے بنگلہ دیش میں حارث رؤف نے بتایا تھا پھر نسیم شاہ کہنے لگے کہ میں اسے زبردستی نکالتا ہوں پھر دروازہ توڑنا ہی پڑتا ہے۔

    محمد نواز نے کہا کہ ’ناشتے کے لیے کہتا ہوں اٹھا دیا کرو، جب شعیب ملک نے پوچھا کہ ناشتہ کتنے بجے ہوتا ہے؟ نواز کہنے لگے کہ ساڑھے گیارہ بجے ہوتا ہے۔

    نسیم شاہ نے دنیا کی دیگر لیگز کے مقابلے میں پی ایس ایل میں بولنگ کے معیار کو بہترین قرار دیا۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمارے لوکل بولرز اچھی بولنگ کرتے ہیں، جس لیگ میں لوکل پلیئر اچھے ہوتے ہیں اسے بہترین لیگ کہا جاتا ہے۔‘

    فلم سے متعلق سوال پر نواز نے کہا کہ ’کافی دنوں سے کوشش کررہا ہوں کہ ’پٹھان‘ دیکھنی ہے لیکن وقت نہیں مل رہا، نسیم شاہ نے کہا کہ تامل فلمیں اور عرفان خان کی فلمیں دیکھتا تھا۔

  • نجم سیٹھی کا پنجاب حکومت سے اہم مطالبہ

    نجم سیٹھی کا پنجاب حکومت سے اہم مطالبہ

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم مطالبہ کر دیا۔

    مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پی ایس ایل فائنل کے لیے بھرپور انتظامی معاونت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ انیس مارچ کو پچیس ہزار سے زائد لوگ میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنےآئیں گے اور دنیا بھرمیں کروڑوں لوگوں کی نظریں پی ایس ایل فائنل پرہوں گی۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے اور شہریوں کی سکیورٹی اورٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت اور پی سی بی میں سیکورٹی کے معاملات پر ٹھن گئی تھی تاہم یقین دہانیوں کے بعد میچز شیڈول کے مطابق پنجاب میں منعقد ہو رہے ہیں۔