Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ایشیا کپ کہاں اور کیسے ہوگا اس کا کوئی آسان جواب نہیں، نجم سیٹھی

    ایشیا کپ کہاں اور کیسے ہوگا اس کا کوئی آسان جواب نہیں، نجم سیٹھی

    لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمیں بھارت کا مؤقف پتا ہے اس بات کو دھرانے کی ضرورت نہیں ہے ایشیا کپ کہاں ہوگا اور کیسے ہوگا اس کا کوئی آسان جواب نہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سیریز کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ کافی سنجیدہ ایشو ہے، ابھی اس پر فیصلہ ہونا باقی ہے، ایشیا کپ کہاں ہوگا اور کیسے ہوگا اس کا جواب دینا آسان نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کامؤقف ہے کہ پاکستان میں نہیں کھیلیں گے ہے ایشیا کپ کو پاکستان سے منتقل کیاجائے، ہمارا مؤقف ہے بھارت ایشیاکپ کھیلنے نہیں آئیگا تو ہمیں بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے جانے پر سوچنا پڑےگا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ دونوں ملک کے درمیان میچز میں ایک آئی سی سی اور ایک اے سی سی  کا مسئلہ  ہے، یہ بہت سنجیدہ قسم کا ایشو ہے، دونوں سے بات کرکے کوئی پوزیشن لیں گے۔

     مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے کیلئےحکومت، سیکیورٹی ایجنسیز کا مؤقف سامنے رکھنا پڑےگا، اخباروں میں خبر چل رہی ہے کہ بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے پر حکومت آمادہ نہیں لیکن اس بات ہونا باقی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے سیکیورٹی کو ایشو بنایا ہوا ہے لیکن دنیا کی ٹاپ ٹیمیں کہتی ہیں کہ پاکستان میں کوئی سیکیورٹی کا ایشو نہیں ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ بھارت میں ہماری ٹیم محفوظ نہیں کیوں کہ وہاں کے حالات کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

  • پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

    لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان افغانستان کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم کے کپتان ہونگے۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سیریز کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کیخلاف سیریز کو ہم ٹریننگ راؤنڈ سمجھیں گے، اس لیے ہم نے سلیکٹرز سے مشورہ کرنے کے بعد ہم نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، میں نے تمام ٹاپ پلئیرز کو اعتماد میں لیا ہے اس کے بعد سلیکٹرز نے ٹیم بنائی ہے۔

    چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ میں نے بابر اعظم ، محمد رضوان، شاہین اور فخر سے بات کرلی ہے، ان کی جگہ ٹیم میں پکی ہے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابر ہمارا بہترین کپتان ہے، وہ ٹیم کےکپتان برقرار ہیں، جس دن وہ کہیں گے اس پر ان کی کپتانی کا فیصلہ کریں گے، ہمارے سینئرز کھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ان کی جگہ پکی ہے، نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کررہے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا ہےکہ پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چیف سلیکٹر نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسکواڈ میں احسان اللہ، صائم ایوب، طیب طاہر اور زمان خان ڈیبیو کریں گے، اس کے علاوہ اعظم خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، عماد وسیم، افتخار احمد، زمان خان اور محمد حارث اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    اس کے علاوہ 15 رکنی اسکواڈ میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک افغان سیریز میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو ریسٹ دیا گیا ہے۔

  • قومی ٹیم کی کپتانی کی خبریں: شاہین آفریدی کا معنی خیز ٹوئٹ وائرل

    قومی ٹیم کی کپتانی کی خبریں: شاہین آفریدی کا معنی خیز ٹوئٹ وائرل

    ان دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغان سیریز کے لیے کپتانی کی کمان کسی دوسرے کھلاڑی کو دینے کی خبر گردش میں ہے۔

    جس کے لیے پاکستانی کرکٹ کے شائقین کی نظریں قومی ٹیم کے کپتان پر ہیں کہ افغانستان سے سیریز میں بابر اعظم کے بجائے کس کھلاڑی کو کپتانی ملے گی۔

    اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ نجم سیٹھی نے شاہین سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کپتانی کی پیشکش کی تھی جسے فاسٹ بولر نے قبول بھی کرلیا تھا ، اس سارے معاملے میں سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

    https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1634999315503677441?s=20

    اور اب شاہین نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہمراہ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی ہے جب کہ کیپشن میں کچھ لکھنے کے بجائے پاکستان کے جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا۔

    تاہم شاہین شاہ کا یہ ٹوئٹ ٹیم میں اتحاد قائم رکھنے کی طرف اشارہ دے رہا ہے لیکن صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1635004891264589828?s=20

    یاد رہے کہ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان سے سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی سمیت حارث رؤف کو آرام دیا جائے گا اور کپتان شاداب خان ہوں گے۔

  • انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا بیگ چوری ہوگیا

    انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا بیگ چوری ہوگیا

    انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہوگیا جس پر انہوں نے سوشل میڈیا پر شدید غصے کا اظہار کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش رگبی ٹیم کا فرانس کے خلاف میچ دیکھنے کے لیے کاؤنٹی کمبریا میں واقع اپنے گھر سے لندن کے سفر کے دوران کنگز کراس اسٹیشن پر بین اسٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہو گیا۔

    اپنا بیگ چوری ہونے پر انگلش کپتان بھڑک اٹھے اور اپنا سارا غصہ سوشل میڈیا پر نکال دیا۔

    بین اسٹوکس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنگز کراس اسٹیشن پر جس نے بھی میرا بیگ چوری کیا ہے میں امید کرتا ہوں کہ میرے کپڑے اس کے لیے بہت بڑے ہوں گے۔

     

  • شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    شاداب خان کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کے لیے شاہین آفریدی کے منع کرنے پر شاداب خان کو کپتانی دی جائے گی۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام دینےکا امکان ہے، ساتھ ہی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق ، احسان اللہ، اعظم خان کی شمولیت کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اورافغانستان میں شارجہ میں ٹی 20 سیریز 24مارچ سے شروع ہوگی۔

  • افغانستان کیخلاف سیریز میں قومی کپتان کون ہوگا؟ آج پتہ چل جائے گا

    افغانستان کیخلاف سیریز میں قومی کپتان کون ہوگا؟ آج پتہ چل جائے گا

    افغانستان کے خلاف رواں ماہ شیڈول تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان کون ہوگا آج پتہ چل جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان کے خلاف رواں ماہ 24 مارچ سے شارجہ میں کھیلی جانے والی تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔

    چیئرمین سلیکشن کمیٹی ہارون رشید آج لاہور میں قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے جس کے ساتھ ہی کپتانی کے تنازع پر جاری افواہوں کا زور ٹوٹ جائے گا اور سب کو معلوم ہو جائے گا کہ اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کون کرے گا۔

    واضح رہے کہ میڈیا خبروں کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ افغانستان کے خلاف مذکورہ سیریز میں ریگولر قومی کپتان بابر اعظم کو آرام دے کر شاہین شاہ آفریدی کو قیادت سونپنا چاہتا ہے۔

    ان اطلاعات کے بعد کرکٹ حلقوں میں کپتانی کے معاملے پر افواہیں گردش کر رہی ہیں اور ذرائع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پی سی بی مستقبل کے لیے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت کی صلاحیتوں کو آزمانا چاہتا ہے۔

    اس حوالے سے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا شاہین شاہ آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اسٹار فاسٹ بولر نے قیادت کی ذمے داری لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی آل راؤنڈر عماد وسیم سمیت رواں پی ایس ایل 8 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بیٹرز صائم ایوب، اعظم خان اور بولر احسان اللہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    پاکستان افغانستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز شارجہ میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ، دوسرا 26 جب کہ تیسرا میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل 8 کا پلے آف مرحلہ، کون سی ٹیم کس کے مدمقابل؟ شیڈول جاری

    پی ایس ایل 8 کا پلے آف مرحلہ، کون سی ٹیم کس کے مدمقابل؟ شیڈول جاری

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا پلے آف مرحلے کا آغاز بدھ 15 مارچ سے ہوگا شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    دنیا کی مقبول ترین لیگز میں شامل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پہلے مرحلے کا اختتام ہوگیا۔ 30 میچوں پر مشتمل اس مرحلے میں شائقین کرکٹ کو کئی سنسنی خیز، دل کی دھڑکنیں تیز کرنے والے اعصاب شکن اور دلچسپ میچز دیکھنے کو ملے۔ لیگ کے دوسرے مرحلے پلے آف کا آغاز 15 مارچ سے ہو رہا ہے جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس مرحلے میں بھی دلچسپ میچ ہونے کی توقع ہے۔

    پاکستان سپر لیگ 8 کے پلے آف مرحلے کا آغاز 15 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور سے ہوگا جہاں کوالیفائر مرحلے میں دفاعی چیمپئن لاہور کے قلندرز اور پی ایس ایل 7 کی رنر اپ ملتان کے سلطانز ٹکرائیں گے۔

    اس میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل کے لیے ٹکٹ کٹا لے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ٹرافی کے حصول کے لیے اپنے جوہر دکھانے کا ایک اور موقع ملے گا۔

    پلے آف مرحلے کا پہلا ایلیمینیٹر 16 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس میچ میں بابر اعظم کی پشاور زلمی اور شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

    اس میچ میں ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جب کہ فاتح ٹیم فائنل تک رسائی کے لیے کوالیفائر میچ ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

    پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمینیٹر 17 مارچ کو ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اور کوالیفائر جیتنے والی ٹیم 19 مارچ کو لاہور میں ہی ٹرافی کے حصول کی جنگ کے لیے میدان میں اتریں گی۔

    پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے کے تمام میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے اور اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

  • قومی ٹیم میں کپتانی کا تنازع، یونس خان اور کامران اکمل بھی بول پڑے

    قومی ٹیم میں کپتانی کا تنازع، یونس خان اور کامران اکمل بھی بول پڑے

    افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کپتان بابر اعظم کو آرام دینے اور شاہین شاہ کو کپتان بنانے کی خبروں پر یونس خان اور کامران اکمل بھی بول اٹھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ رواں ماہ افغانستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ریگولر کپتان بابر اعظم کو آرام دینا اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا چاہتا ہے۔ میڈیا میں قومی ٹیم کی کپتانی کا تنازع کھڑا ہونے پر سابق چیمپئن کپتان یونس خان اور سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھی اس معاملے پر بول اٹھے ہیں۔

    چیمپئن کپتان یونس خان نے قومی ٹیم میں اچانک کھڑے ہونے والے کپتانی کے تنازع پر کہا کہ پی سی بی کو بتا دینا چاہیے کہ ان کا آئندہ کا پلان کیا ہے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے خلاف نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، پی سی بی کوشش کرے کہ اس سیریز میں زیادہ تر نئے کھلاڑیوں کو کھلایا جائے۔

    پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اس معاملے پر کہا کہ ریگولر کپتان کو 3 میچوں میں آرام دینے سے کوئی مسئلہ نہیں ہو جائے گا۔ کھلاڑیوں کو ان سب پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ اگر افغانستان کے خلاف سیریز میں بھی فُل اسٹرینتھ ٹیم منتخب ہوئی تو سابق کرکٹر اس پر بھی شور کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں کو اب موقع نہیں دیں گے تو کب دیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے اور ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے افغانستان سیریز کے لیے کپتانی کی ذمے داری لینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

    دوسری جانب مذکورہ معاملے پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے متنبہ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ 90 کی دہائی سے سبق لیں اور کپتانی کی اس جنگ میں پاکستان کرکٹ کو برباد نہ کریں۔

    رمیز راجا نے کہا کہ افسوس ہے کہ کپتانی کی جنگ میں بابر اعظم، شاہین شاہ اور شاداب خان آمنے سامنے ہیں۔ اس سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا۔

  • بنگلادیش کی انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح

    بنگلادیش کی انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح

    ہوم گراؤنڈ پر بنگال ٹائیگرز کا بول بالا ہو گیا۔ ورلڈ چیمپئن انگلش شیروں کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی دھو ڈالا۔

    میرپور میں میزبان ٹیم نے چار وکٹ سے فتح سمیٹ لی۔ تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    انگلینڈ کی ٹیم پہلے کھیل کر ایک سو سترہ رن پر ڈھیر ہوئی۔ مہدی حسن نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ بنگلادیش نے ایک سواٹھارہ رن کا ہدف سات گیند قبل پورا کیا۔

    Image

    شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر مہدی حسن پلیئر آف دی میچ رہے۔

  • کہاں غلطیاں ہوئیں؟ کراچی کنگز کے کپتان نے بتادیا

    کہاں غلطیاں ہوئیں؟ کراچی کنگز کے کپتان نے بتادیا

    لاہور: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ اصل مقصد ٹیم کو جتوانا تھا لیکن ناکام رہا، آئندہ سیزن میں اچھا کھیل پیش کرینگے۔

    لاہور قلندرز سے فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عماد وسیم نے کہا کہ ہمیں ابتدائی میچز جیتنے چاہئے تھے، اس سیزن میں ہم نے جو بھی میچز جیتے بڑے مارجن سے مخالف ٹیم کو شکست دی۔

    کراچی کنگز کے کپتان نے اعتراف کیا کہ کپتانی دباؤ والا کام ہے مگر میں ذمے داری انجوائے کرتا ہوں۔

    انہوں نے برملا اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹیم نا جیتے تو انفرادی کارکردگی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، اصل مقصد ٹیم کی فتح تھی لیکن میں ناکام رہا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے دی

    میڈیا سے گفتگو میں کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ اگلےسیزن میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کا پی ایس ایل 8 میں سفر تمام ہوچکا ہے، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔