Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے دی

    کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے دی

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے آخری گروپ میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو86رنزسےشکست دے دی ہے، لاہورقلندرز197رنزکےتعاقب میں110رنزپرڈھیر ہوگئی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے حسین طلعت25،حارث رؤف18رنزبناسکے، راشد خان ریٹائر ہرٹ ہوئے، اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کراچی کنگز کے بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمر،عمران طاہر،عاکف جاوید،عمادوسیم نے2،2شکارکیے۔

    اس سے قبل محمد اخلاق ، طیب طاہر اور کپتان عماد وسیم کی دلکش اننگز کی بدولت کراچی کنگز نے جیت کے لئے دفاعی چیمپئن کو 197 رنز کا ہدف دیا تھا گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے رواں ایڈیشن میں ڈیبیو کرنے والے محمد اخلاق نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، طیب طاہر نے بھی 40 رنز بنائے۔

    کپتان کراچی کنگز کی ان فارم کارکردگی کا تسلسل جاری رہا، عماد وسیم نے 31 گیندوں پر 45 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، اختتامی اوورز میں بین کٹنگ کی جارحانہ 33 رنز کی بدولت ہدف 197 رنز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان،حسین طلعت اورحارث رؤف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹاس کے بعد گفتگو میں کراچی کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ رواں سیزن کے تین میچز ایسے تھے جو ہمیں جیتنے چاہئے تھے مگر ہم اچھی طرح ان کا اختتام نہ کرسکے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا اختتام کرنا چاہتے ہیں، ٹیم میں تبدیلی سے متعلق عماد وسیم   نے  بتایا کہ آج کے میچ کے لئےآٹھ تبدیلیاں کیں ۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین محمد اخلاق نے کراچی کنگز کے لیے اپنا ڈیبیو کو یادگار بنایا، ایمرجنگ کیٹیگری میں قاسم اکرم کی جگہ محمد عرفان خان کو شامل کیا گیا تھا، حیدر علی،عاکف جاوید، محمد عمر، عمران طاہر، اوور سیزکھلاڑیوں میں سے جیمز فلراور بین کٹنگ بھی پلئنگ 11 کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ طیب طاہر اور قاسم اکرم  بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاورزلمی فاتح

    لاہور قلندرز نے آج کے میچ کے لئے دو تبدیلیاں کیں، کپتان شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ان کی جگہ ڈیوڈ ویزے کو ذمے داری سونپی گئی۔

    پلئنگ الیون میں کپتان ڈیوڈ ویزے، فخر زمان ، عبداللہ شفیق اور شین ڈیڈزویل، دلبر حسین، کامران غلام ، حسین طلعت ، حارث رؤف، زمان خان، سیم بلنگز اور راشد خان شامل تھے۔

  • شاہین آفریدی کی ممکنہ کپتانی، شاداب لاعلم نکلے

    شاہین آفریدی کی ممکنہ کپتانی، شاداب لاعلم نکلے

    افغانستان کیخلاف سیریز میں شاہین آفریدی کو کپتان بنانےکے معاملے پر قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان لاعلم نکلے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ شاہین آفریدی کو ممکنہ کپتان بنائے جانے کے بارے میں عمل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سےکوئی رابطہ نہیں کیا گیا اگریہ فیصلہ ہوابھی ہےتو مجھے، بابر یا رضوان کو اس بات کا علم نہیں۔

    فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کےلیے پی سی بی کو مثبت اشارہ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق چیرمین منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے ساتھ شاہین آفریدی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتانی کرنےکےلیے تیار ہیں۔ سیریز میں بابراعظم کے آرام کرنے کی صورت میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گے۔ بابراعظم کو آرام کروانے کے پلان کے تحت شاہین آفریدی کو کپتانی کی آفر دی گئی۔

  • قومی ٹیم کی قیادت؟ شاہین نے نجم سیٹھی سے کیا کہا؟

    قومی ٹیم کی قیادت؟ شاہین نے نجم سیٹھی سے کیا کہا؟

    فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کےلیے پی سی بی کو مثبت اشارہ دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق چیرمین منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کے ساتھ شاہین آفریدی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتانی کرنےکےلیے تیار ہیں۔

    سیریز میں بابراعظم کے آرام کرنے کی صورت میں شاہین آفریدی کپتان ہوں گے۔ بابراعظم کو آرام کروانے کے پلان کے تحت شاہین آفریدی کو کپتانی کی آفر دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق وقت مانگنے کے بعد شاہین آفریدی نے چیرمین منجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کو مثبت اشارہ دیا تاہم پی سی بی نے تاحال بابراعظم کو آرام کروانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

    چیرمین سیلیکشن کمیٹی ہارون رشید کل افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان لاہور میں کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، اعظم خان، احسان اللہ اور عماد وسیم اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

    شاہین آفریدی سے کپتانی کے حوالے سے رابطہ صرف افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کیاگیاہے۔

  • معین خان سرفراز احمد پر برس پڑے

    معین خان سرفراز احمد پر برس پڑے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ معین خان ٹیم کے پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے سے باہر ہونے پر کپتان سرفراز احمد پر برس پڑے۔

    معین خان نے خراب پرفارمنس پر کپتان سرفراز احمد کو آڑے ہاتھوں کے لیا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد محنت دگنی کریں یا کسی نوجوان کھلاڑی کیلئے راستہ آسان کریں۔

    معین خان نے کہا کہ مقابلہ جب رضوان جیسےاچھے کھلاڑی سے ہو تو محنت ڈبل ہونی چاہئے محمد رضوان نے محنت کی اور اب انہیں اس کا صلہ مل رہا ہے۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ریلی روسو کو چھوڑ کر غلطی کی ہے مجھے اس پر افسوس ہے کیونکہ میں نے اسے T20 میں بہت زیادہ ویلیو دی۔

    انہوں نے مزید کہا اسی طرح، ہمیں اعظم خان کو ریلیز کرنا پڑا یہ ان کے کیریئر کی بہتری کے لیے تھا کیونکہ انہیں وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں جگہ نہیں مل رہی تھی ہمارے پاس سرفراز پہلے ہی بطور کیپر موجود تھا۔

  • کپتانی کی جنگ؟ رمیز راجہ نے خبردار کردیا

    کپتانی کی جنگ؟ رمیز راجہ نے خبردار کردیا

    لاہور:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پاکستانی ٹیم کی کپتانی سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کرڈالا۔

    ایک نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں رمیز راجہ نے معںی خیز انداز میں کہا کہ نوے کی دہائی سے سبق لیں اور پاکستان کرکٹ کو برباد نہ کریں۔

    سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کپتانی کیلئےآمنےسامنے نہ کھڑاکریں، کپتانی کی وجہ سےڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگا۔

    بعد ازاں اپنے ٹوئٹ میں رمیز راجہ نے واضح کیا کہ افسوس ہے کہ بابر اعظم، شاداب خان اور شاہین شاہ کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں شاہین آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کررہے ہیں، شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ بابراعظم پشاور زلمی کی کمان سنبھالیں ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کے بیان پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں، پی سی بی

    دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ تینوں کھلاڑیوں کی ٹیمیں پی ایس ایل 8 کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرچکی ہیں۔

    پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان کا مقابلہ لاہور سے ہوگا، فائنل میں جانےکیلئے کوالیفائرمیچ بدھ کوکھیلاجائےگا جبکہ سیزن 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

  • سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاورزلمی فاتح

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاورزلمی فاتح

    راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا ایک اور سنسنی خیز مکمل ہوا، جہاں پشاور زلمی نے اسلام آباد کو پچھاڑا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو13رنزسے شکست دے دی۔

    پشاور زلمی کی جانب سے دئیے گئے 180رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 166رنزبناسکی، آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 13گیندوں پر 38 رنز کی تیز ترین اننگ کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔

    رحمان اللہ گرباز کے 33 اور کپتان شاداب خان کے 25 رنز بھی رائیگاں گئے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے صفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،عامر جمال اورجمی نیشم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر179رنز اسکور کیے تھے، محمد حارث نے 79بنا کر نمایاں بیٹر ہے،بھنوکا راجاپاکسے نے بھی 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

    اسلام آباد کی جانب سے حسن علی نے 3 شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    آج کے میچ میں پشاور زلمی اپنے مستقل کپتان بابر اعظم کے بغیر میدان میں اتری اور ٹیم میں ریکارڈ 6 تبدیلیاں کی گئیں جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی

    پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان کا مقابلہ لاہور سے ہوگا، فائنل میں جانےکیلئے کوالیفائرمیچ بدھ کوکھیلاجائےگا۔

    سیزن 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی کےدرمیان ایلیمنیٹر میچ جمعرات کو ہوگا،فائنل سمیت ایونٹ کے بقیہ تمام میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

  • شاہد آفریدی سے موازنے پر عثمان خان نے کیا کہا؟

    شاہد آفریدی سے موازنے پر عثمان خان نے کیا کہا؟

    پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری کرنیوالے عثمان خان نے بوم بوم آفریدی سے موازنے پر کہا ہے کہ وہ شاہد آفریدی کے قدموں کے برابر بھی نہیں ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ 8 میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے صرف 36 گیندوں پر سنچری بنا کر لیگ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری کرکے نہ صرف پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری کا قائم ریکارڈ 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں توڑ کر اپنے نام کرلیا بلکہ 27 سال قبل کینیا میں شاہد خان آفریدی کی 36 گیندوں پر سنچری کی یاد تازہ کردی۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے جب عثمان خان کا موازنہ 1996 میں کھیلی گئی شاہد آفریدی کی اُس تاریخ اننگ سے کیا تو عثمان خان نے کسر نفسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہد آفریدی کے قدموں کے برابر بھی نہیں ہیں۔

    پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی سنچری سے ہمیں شاہد آفریدی کی یاد تازہ ہوگئی۔ اُن کی تیز ترین سنچری کے بعد لوگوں نے انہیں جاننا شروع کیا تھا۔ اب آپ بھی اچانک منظرِ عام پر آئے ہیں، تو کرکٹر کے طور پر کسے آئیڈل مانتے ہیں؟

    اس کا جواب دیتے ہوئے عثمان خان نے کہا کہ آپ نے شاہد بھائی کا نام لیا ہے۔ ہم ان کے برابر تو کیا پاؤں کے برابر بھی نہیں ہیں، لیکن میں ہمیشہ اپنا نیچرل گیم کھیلتا ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ سنچری اسکور کروں گا۔

    کرکٹ میں آئیڈیل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عثمان نے کہا کہ موجودہ دور میں محمد رضوان ہی میرے آئیڈیل ہیں جیسے وہ اننگز بناتے ہیں، اس وقت ان سے اچھا کوئی نہیں۔ میں ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر بہت مضبوط ہیں۔

    واضح رہے کہ عثمان خان نے گزشتہ روز 36 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور اننگ کا اختتام 120 رنز پر کیا جس کے لیے انہوں نے صرف 43 گیندوں کا سامنا کیا۔

  • پشاور زلمی آج بابر اعظم کے بغیر میدان میں اتری ہے

    پشاور زلمی آج بابر اعظم کے بغیر میدان میں اتری ہے

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی پہلے مرحلے کا آخری میچ ریگولر کپتان بابر اعظم کے بغیر کھیلنے کے لیے میدان میں اتری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز اور اعصاب شکن دلچسپ میچوں سے بھرپور پہلے مرحلہ آج اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے اور اپنے بولرز کو پہلے آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تاہم پشاور زلمی اس میچ میں اپنے مستقل کپتان بابر اعظم کے بغیر میدان میں اتری ہے۔ وہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں ان کی جگہ ٹوم کیڈمور ٹیم قیادت کر رہے ہیں۔

    آج کے میچ کے لیے زلمی کی ٹیم میں ریکارڈ 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پشاور کی پلیئنگ الیون میں میں راجا پکسے، جیمی نیشم، عامر جمال، سلمان ارشاد، خرم ارشاد اور سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اعظم خان اور مدثر خان کی جگہ حسن نواز اور صہیب مقصود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ پشاور زلمی گزشتہ دو میچز بڑے اسکور کرنے کے باوجود جیتنے میں ناکام رہی۔ زلمی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹر کے خلاف 240 اور ملتان سلطانز کے خلاف 242 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی تھی۔

  • اسلام آباد یونائیٹد کا ٹاس جیت کر پہلے بولرز آزمانے کا فیصلہ

    اسلام آباد یونائیٹد کا ٹاس جیت کر پہلے بولرز آزمانے کا فیصلہ

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز اور اعصاب شکن دلچسپ میچوں سے بھرپور پہلے مرحلہ آج اختتام پذیر ہو رہا ہے۔

    آج پی ایس ایل میں ڈبل دھمال ہوگا اور دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ کے لیے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹاس ہوچکا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے اور اپنے بولرز کو پہلے آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آج کے میچز کا پی ایس ایل کے اگلے مرحلے پلے آف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ اگلے مرحلے میں پہنچنے والی چار ٹیموں کا پہلے ہی فیصلہ ہوچکا ہے۔ لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی اس مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہی ہیں۔

    اسلام آباد کی آج کے میچ میں جیت اسے دوسری پوزیشن دلا سکتی ہے جس پر ملتان سلطانز براجمان ہے۔

    آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ میں دو جب کہ پشاور زلمی میں 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    پلے آف مرحلے کا آغاز دو روز کے وقفے کے بعد 15 مارچ سے لاہور میں ہوگا۔

  • پی ایس ایل 8، آج 2 میچز کے ساتھ پہلا مرحلہ آج اختتام پذیر ہوگا

    پی ایس ایل 8، آج 2 میچز کے ساتھ پہلا مرحلہ آج اختتام پذیر ہوگا

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا پہلا مرحلہ دو میچز کے انعقاد کے ساتھ آج اختتام پذیر ہو جائے گا پلے آف مرحلے کا آغاز 15 مارچ سے ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ رواں سیزن کے آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس کے ساتھ ہی سنسنی خیز، اعصاب شکن اور دلچسپ لمحات سے بھرپور میچز پر مشتمل پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

    پی ایس ایل میں آج ہوگا ڈبل دھمال، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ٹکرائیں گے۔ میچ دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قلندرز روایتی حریف کراچی کنگز کا سامنا کریں گے یہ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    رواں ایونٹ کے پلے آف مرحلے کا آغاز دو روز کے وقفے کے بعد 15 مارچ سے لاہور میں ہوگا۔ اس مرحلے میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

    اسلام آباد آج کے میچ میں جیت اسے دوسری پوزیشن دلا سکتی ہے جس پر ملتان سلطانز براجمان ہے۔ تاہم ہار بھی پشاور زلمی کو پلے آف کھیلنے سے نہیں روک سکے گی کیونکہ گزشتہ روز کوئٹہ کی شکست نے اسے اس مرحلے تک پہنچنے میں مدد فراہم کی۔

    دوسرے میچ میں روایتی حریف کراچی اور لاہور مدمقابل ہوں گے۔ قلندرز ہوم گراونڈ پر کنگز سے بدلہ لینے کا عزم لے کر اتریں گے تو کراچی کنگز بھی ایونٹ کا آخری میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا اچھے سائن کے ساتھ اختتام کرنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔