Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

    پی ایس ایل 8 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 263 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں  9 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بناسکی۔

    عمیر یوسف اور افتخار احمد کی نصف سنچریاں بھی کوئٹہ کو شکست سے نہ بچاسکیں دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 67 اور 53 رنز بنائے۔

    عمر اکمل 28 رنز بنا کر عباس آفریدی کا نشانہ بنے جبکہ کپتان محمد نواز 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے ہیٹ ٹرک کی اور پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، احسان اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز نے عثمان خان کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    اوپنر عثمان خان اور کپتان محمد رضوان نے 157 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، عثمان خان نے پی ایس ایل تیز ترین سنچری اسکور کی اور 43 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے جبکہ عثمان خان کو محمد نواز نے عمر اکمل کے ہاتھوں اسٹمپڈ آؤٹ کروایا۔

    کپتان محمد رضوان 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رائلی روسو 15 رنز بناسکے، ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے قیس احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد نواز نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کی ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم میں اظہار الحق نوید کو شامل کیا گیا جبکہ انجری کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد شامل نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے دس میچز میں مدمقابل آئیں، ملتان سلطانز نے 6 میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ گلیڈی ایٹرز 4 میچز میں فتحیاب رہی۔

    اسکواڈ

  • عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری جڑ دی

    عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری جڑ دی

    پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے اوپنر بیٹر عثمان خان نے تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 8 کے 28ویں میچ میں سلطانز کے اوپنر بیٹر عثمان خان نے 36 گیندوں پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سنچری اسکور کی۔

    عثمان خان کی طوفانی اننگز میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔


    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے ہی رائلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

  • نسیم شاہ کو سلطانز کیخلاف نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی

    نسیم شاہ کو سلطانز کیخلاف نہ کھلانے کی وجہ سامنے آگئی

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں سلطانز کے خلاف گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے کہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد نواز نے ٹاس جیت کر سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تاہم میچ میں کپتان سرفراز احمد اور نسیم شاہ شامل نہیں۔

    سرفراز احمد گزشتہ دنوں انجری کا شکار ہوئے تھے اس لیے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

    فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ آج کے میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

    نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں اسی لیے ان کی جگہ ٹیم میں عمید آصف کو شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا اور اگلے میچ میں پشاور زلمی کی شکست کا انتظار بھی کرنا ہوگا۔

  • لیجنڈز لیگ: آفریدی کے ہاتھ ملانے پر نظریں چُرانے والے گھمبیر پر تنقید

    لیجنڈز لیگ: آفریدی کے ہاتھ ملانے پر نظریں چُرانے والے گھمبیر پر تنقید

    لیجنڈز لیگز کے پہلے میچ میں ٹاس کے وقت ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی کے ہاتھ ملانے پر انڈیا مہاراجاز کے کپتان گوتم گھمبیر نے نظریں چرائیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    قطر کے دارالحکومت دوحا میں لیجنڈز لیگ کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے گوتم گھمبیر کی ٹیم انڈیا مہاراجاز کو 9 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔

    میچ میں شاہد آفریدی 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن سابق کپتان مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز بنائے اور ان کی اننگز نے ایشیا لائنز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    تاہم میچ کو چھوڑ کر سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے گوتم گھمبیر سے ہاتھ ملانے پر دلچسپ میمز بنائی جارہی ہیں اور گوتم گھمبیر پر تنقید کی جارہی ہے۔

    یہ تصویر ٹاس کے وقت کی ہے جب آفریدی نے خوشگوار موڈ میں گوتم گھمبیر سے ہاتھ ملایا تو وہ نظریں چُراتے ہوئے نیچے کی جانب دیکھنے لگے۔

    اس تصویر پر پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آفریدی کی تعریف کی گئی اور کچھ صارفین نے گوتم گھمبیر پر تنقید کی۔

    آئیے کچھ سوشل میڈیا صارفین کی میمز دیکھتے ہیں۔

  • خوشدل شاہ کو امپائر سے بحث کرنے پر سزا مل گئی

    خوشدل شاہ کو امپائر سے بحث کرنے پر سزا مل گئی

    راولپنڈی: پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کے بیٹر خوشدل شاہ کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں امپائر سے بحث کرنے پر سزا مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کو امپائر سے بحث کرنے پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    خوشدل شاہ نے ملتان کی بیٹنگ کے دوران دو مرتبہ امپائرز کو گیند چیک کرنے کو کہا تھا۔ خوشدل شاہ پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.4 کے تحت لیول ون کی کارروائی کی گئی۔

    ملتان سلطانز کے بیٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانے کو تسلیم کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی ہدف حاصل کیا تھا، رائلی روسو کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ آج پی ایس ایل 8 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • ایمازونز نے سپر ویمن کو 33 رنز سے شکست دے دی

    ایمازونز نے سپر ویمن کو 33 رنز سے شکست دے دی

    راولپنڈی: ویمنز نمائشی میچ میں ایمازونز نے سپریم ویمن کو شکست دے کر 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ایمازونز کی جانب سے دیے گئے 219 رنز کے تعاقب میں سپر ویمن کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بناسکی۔

    چیمارا اتاپتو کی شاندار سنچری بھی اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

    ارم جاوید 35 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ منیبہ علی نے 12 رنز بنائے دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔

    ایمازونز کی جانب سے فاطمہ ثنا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈینی وائٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل فیصلہ کن میچ میں ایمازرنز نے سپرویمن کو جیت کیلئے 219 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    راولپنڈی میں جاری وینمز  لیگ نمائشی میچ میں ایمازونز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر 218 رنز بنائے، کپتان بسمہ معروف ففٹی بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

    ایمازونز کی کھلاڑی ڈینی وائٹ نے 43 رنز، ٹامی بیومونٹ نے 39رنز اسکور کیے، جبکہ سپرویمن کی جانب سے ایمن انور نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ  3میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

  • رائلی روسو نے سلطانز کو کامیابی دلوادی، زلمی کو شکست

    رائلی روسو نے سلطانز کو کامیابی دلوادی، زلمی کو شکست

    پی ایس ایل 8 کے 27ویں میچ میں رائلی روسو کی شاندار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 243 رنز کا ہدف 5 گیندوں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    رائلی روسو نے 51 گیندوں پر 121 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 12 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے، کیرون پولارڈ 52 اور انور علی نے 8 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

                ملتان سلطانز کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مجیب الرحمان، صائم ایوب اور ارشد اقبال ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب نے 134 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، صائم ایوب 58 اور بابر اعظم 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹام کوہلر کیڈ مور نے 18 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

    محمد حارث نے 11 گیندوں پر 35 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔رومن پاول 2 رنز بنا کر عباس آفریدی کا نشانہ بنے جبکہ حسیب اللہ بھی 7 رنز بنا کر عباس آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسامہ میر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    پشاور زلمی کی ٹیم میں لیگ اسپنر عثمان قادر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں خوشدل شاہ اور کوٹریل کو شامل کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی اسکواڈ

    بابر اعظم کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، رومن پاول، حسیب اللہ خان، عظمت اللہ عمرزئی، وہاب ریاض، عثمان قادر، ارشد اقبال اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز اسکواڈ

     محمد رضوان کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، کیرون پولارڈ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، شیلڈن کوٹریل اور احسان اللہ شامل ہیں۔

  • رائلی روسو نے پی ایس ایل تیز تیز ترین سنچری بنادی

    رائلی روسو نے پی ایس ایل تیز تیز ترین سنچری بنادی

    راولپنڈی: پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو نے پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنادی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔

    رائلی روسو نے پشاور زلمی کے خلاف 41 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور اپنی ہی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا، روسو نے 2020 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

    سلطانز کے بیٹر رائلی روسو نے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    اس سے قبل کامران اکمل نے بھی 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

    رائلی روسو نے اننگز میں 6 چوکے اور پانچ بلند و بالا چھکے لگائے۔

    دوسری جانب سلطانز کے ہی انور علی پی ایس ایل کے دوسرے مہنگے ترین بولر بن گئے ہیں، انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف چار اوورز میں 66 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، انہیں مخالف ٹیم کے بیٹرز کی جانب سے 4 چھکے اور 7 چوکے رسید کیے گئے۔

    پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے مہنگی ترین بولنگ کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے۔

    شاہد آفریدی نے 2022 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 67 رنز دیے تھے جبکہ اسلام آباد کے ظفر گوہر نے 2021 میں پشاور زلمی کے خلاف چار اوورز میں 66 رنز دیے تھے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پر جرمانہ عائد

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پر جرمانہ عائد

    راولپنڈی: پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی کو نامناسب زبان کے استعمال پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    پی ایس ایل کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

    فاسٹ بولر کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔

    یہ واقعہ لاہور قلندرز کی بیٹنگ کے 19ویں اوور میں پیش آیا جب فاروقی نے بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب زبان کا استعمال کیا۔

    فاروقی نے الزام کا اعتراف کیا اور میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ جرمانے کو قبول کیا۔ واضح رہے کہ آن فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور فیصل خان آفریدی نے فضل الحق فاروقی کے خلاف میچ ریفری سے شکایت کی تھی۔

  • شاداب سمیت 3 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

    شاداب سمیت 3 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور ملتان سلطانز کے شان مسعود اور ٹم ڈیوڈ پر اپنی ٹیم کے میچ کے دوران الگ الگ واقعات میں ضابطہ اخلاق (کوڈ آف کنڈکٹ) کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    تینوں کھلاڑیوں نے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیےکوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی، جس کا تعلق "میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنا” ہے۔

    شاداب کے معاملے میں یہ واقعہ ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر پیش آیا جب آن فیلڈ امپائر کی جانب سے وائیڈ بال دی گئی اور اس پر شاداب باؤنڈری لائن سے بھاگتے ہوئے آئے اور فیصلے پر غصے کا اظہار کیا۔

    PSL 2023: PCB fines Shadab, Shaheen, Tim David, Fazalhaq

    ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے 14ویں اوور کی آخری گیند پر شان مسعود نے امپائر کی جانب سے شارٹ پچ گیند کے لیے اشارہ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

    اسی طرح ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے 18ویں اوور کی دوسری گیند پر ٹم ڈیوڈ نے لیگ امپائر کی جانب سے شارٹ پچ گیند کو وائیڈ ڈلیوری نہ کہنے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا۔

    شاداب اور شان نے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری روشن مہاناما کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندیوں کو قبول کر لیا جس کے بعد رسمی سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

    اس دوران ڈیوڈ نے اس فیصلے کو چیلنج کیا اور باقاعدہ سماعت کے بعد میچ ریفری نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔ یہ الزامات آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور راشد ریاض نے لگائے تھے۔