Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • سائمن ڈول کی تنقید، انضمام الحق بابر کے دفاع میں آگئے

    سائمن ڈول کی تنقید، انضمام الحق بابر کے دفاع میں آگئے

    نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر و کمنٹیٹر سائمن ڈول کی بابراعظم پر کڑی تنقید پر لیجنڈ بلے باز انضمام الحق کپتان کے دفاع میں آگئے۔

    پاکستان کے سابق کرکٹر نے ایک مقامی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے 28 سالہ کپتان کا دفاع کیا اور اس بات پر زور دیا کہ انہیں مجموعی طور پر صرف بابر کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ ڈیرن سیمی اور کیڈمور زلمی کے باؤلنگ اٹیک کے بارے میں بات کر رہے تھے تو میں نے جا کر ان سے کہا کہ ہم نے بری باؤلنگ نہیں کی تاہم ہم نے 25 رنز سے کم بنائے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بابر اس وقت کیا سوچ رہا تھا کہ شاید ہم کافی اسکور کر چکے ہوں گے ، 240 ایک بڑا ٹوٹل ہے لیکن بعد میں چیزیں کھل گئیں کہ ہمیں کچھ اور رنز بنانے چاہیے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/simon-doull-criticises-babar-azam-for-selfish-psl-century/

    لیجنڈ بلے باز کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو یقینی طور پر تو نہیں کہہ سکتا کہ بابر کے ذہن میں سنچری اسکور کرنا چل رہا تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ تیزی سے رنز بنا رہے تھے اور ہونا بھی ایسے ہی چاہیے تھا۔

    پنڈی میں میچ کی کمنٹری کے دوران سائمن ڈول نے بابر اعظم کی سنچری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کپتان کو سنچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔

    کمنٹیٹر سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی اننگز اعداد و شمار کے لحاظ ہے بہترین ہے لیکن انہیں ٹیم کیلئے کھیلنے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول اس سے پہلے بھی بابراعظم پر تنقید کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم نے 65 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوا نے میں ناکام رہے تھے کیونکہ اسی میچ میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 20 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 145 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

    میچ کے بعد بابر اعظم سے ان پر ہونے والی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میراکام کھیلنا ہے اور میں اپنی کارکردگی پر فوکس کرتا ہوں کوئی اگر کچھ کہتا ہے تو وہ اس کی اپنی رائے ہے ۔

  • النصر کی ہار پر رونالڈو غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    النصر کی ہار پر رونالڈو غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    ریاض: سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو الاتحاد کے خلاف شکست پر غصے میں آگئے۔

    النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ٹیم کی شکست پر غصے میں آگئے اور اپنا غصہ پانی کی بوتلوں پر نکال دیا۔

    اس میچ میں سب کی نظریں رونالڈو پر تھیں کہ وہ سعودی عرب کی سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان مقابلہ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں لیکن وہ لگاتار دوسرے گیم میں کوئی گول اسکور نہ کرسکے اور انکی ٹیم کو 0-1 سے شکست ہوئی۔

    الاتحاد کے ہاتھوں شکست کے بعد رونالڈو کی ٹیم لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔

  • راشد خان کا جادوئی اسپیل، یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست

    راشد خان کا جادوئی اسپیل، یونائیٹڈ کو 119 رنز سے شکست

    راشد خان کے جادوئی اسپیل کی بدولت دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے یونائیٹڈ کو 119 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ 227رنز کےتعاقب میں107 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، راشد خان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    حارث رؤف اور زمان خان نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل جارح مزاج بیٹر فخر زمان کی شاندار سینچری کی بدولت لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کیلئے227رنز کا ہدف دیا تھا۔

    فخرزمان نے شاندار 115 رنز بنائے، فخر کی اننگ میں 8 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

    اس کے علاوہ کامران غلام41،سیم بلنگز32رنزبناکرنمایاں رہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل فاروقی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن علی اور وسیم جونئیر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    ٹاس جیتنے کے بعد شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کریں گے اور اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے ۔

    اسلام آباد یونا ئیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے ، اب لاہور قلندرز کو کم اسکور پر محدود کریں گے۔

  • عالمی چیمپئن انگلینڈ کو بنگلادیش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

    عالمی چیمپئن انگلینڈ کو بنگلادیش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

    نجم الحسین کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت بنگلادیش نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اپ سیٹ شکست دے دی۔

    چٹگانگ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نجم الحسین نے 30 گیندوں پر 51 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

    مہمان انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بٹلر نے فل سالٹ کے ساتھ ابتدائی شراکت میں 80 رنز بنائے لیکن کپتان کو گنوانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور صرف 156 رنز تک محدود رہی۔ انگلینڈ نے آخری پانچ اوورز میں صرف 21 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش نے مثبت آغاز کیا جب رونی تالقدار (21) اور لٹن داس (12) نے اوپننگ اسٹینڈ میں 33 رنز بنائے۔ عادل رشید نے تالقدار کو بولڈ کر کے اوپننگ جوڑی کو توڑا تو جوفرا آرچر نے جلد ہی لٹن کو پویلین بھیج دیا۔

    Image

    لیکن نجمل اور ڈیبیو کرنے والے توحید ہردوئے نے تیسری وکٹ کے لیے 65 رنز جوڑ کر بنگلادیش کی گرفت میچ پر مضبوط بنا دی۔ بنگلادیش نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    مہمان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دو روز قبل بنگلادیش نے اسی میدان پر ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

  • پاک افغان سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

    پاک افغان سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

    افغانستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ طور پر پاکستان کے خلاف افغانستان کی تین میچوں کی ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلیوں پر اتفاق کیا ہے۔

    سیریز کا آغاز گزشتہ شیڈول سے ایک دن قبل ہوگا۔ سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا جب کہ آخری دو میچ 26 اور 27 مارچ کو متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

    یہ تبدیلیاں پہلے سے طے شدہ تاریخوں کے لیے ہاک آئی ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کی گئی ہیں۔

    دونوں بورڈز نے شیڈول کے پروگرام میں تبدیلیوں پر اتفاق کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دونوں فریقوں کے درمیان افتتاحی T20I سیریز کے لیے تمام ضروری نشریاتی ٹیکنالوجیز دستیاب ہیں۔

    نظر ثانی شدہ شیڈول

    پہلا میچ 24 مارچ
    دوسرا میچ 26 مارچ
    تیسرا میچ 27 مارچ

  • عمرگل کی جگہ افغان ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر

    عمرگل کی جگہ افغان ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر

    افغانستان نے سابق فاسٹ بولر حامد حسن کو عمرگل کی جگہ قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

    افغان کرکٹ بورڈ نے اس نئی تقرری سے متعلق اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ سابق انٹرنیشنل فاسٹ بولر حامد حسن کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    ان کی تعیناتی پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ ہوئی ہے جن کا معاہدہ ختم گزشتہ سال ختم ہو گیا تھا۔ افغان بورڈ نے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ اور فیلڈنگ کوچ رائن میرن کے معاہدے میں توسیع کی تاہم عمرگل سے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی۔

    معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر عمرگل میعاد مکمل ہونے کے بعد وطن لوٹ گئے تھے اور اب وہ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ ہیں۔

    نئے بولنگ کوچ حامد حسن پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ یہ سیریز رواں ماہ کے آخر میں شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

  • شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر میدان میں پھر آمنے سامنے

    شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر میدان میں پھر آمنے سامنے

    لیجنڈز لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیر ایک بار پھر آمنے سامنے آئیں گے۔

    قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی لیجنڈز لیگ 2023 کا آغاز 10 مارچ سے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں شرکت کے لیے سابق کرکٹرز قطر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں ایشیا لائنز کی نمائندگی کریں گے جن میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، عبدالرزاق، محمد عامر، مصباح الحق، سہیل تنویر شامل ہیں۔

    لیجنڈز کے لیے 8 میچز شیڈول ہیں اور تمام میچز ایشیا ٹاؤن اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    ایشیا لائنز میں شاہد آفریدی (کپتان)، اصغر افغان، تلکارتنے دلشان، مصباح الحق، محمد حفیظ، دلہارا فرنینڈو، شعیب اختر، اپل تھرنگا (وکٹ کیپر)، پارس کھڑکا، تھیسارا پریرا، عبدالرزاق، اسرو اڑانا، محمد عامر، نوروز منگل، سہیل تنویر، دیمن گھوش (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

    عالمی جائنٹس میں ایرون فنچ (کپتان)، بریٹ لی، مورنی وین وِک، کرس گیل، شین واٹسن، راس ٹیلر، ریکارڈو پاول، مونٹی پنیسر، کیون اوبرائن، ٹینو بیسٹ، دنیش رامدین (وکٹ کیپر)، جیک کیلس، ہاشم آملہ، کرسٹوفر مپوفو، لینڈل سیمنز، پال کولنگ ووڈ شامل ہیں۔

    انڈیا مہاراجہ میں گوتم گمبھیر (کپتان)، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، محمد کیف، ایس سری سانتھ، اشوک ڈنڈا، پرگیان اوجھا، سریش رائنا، رابن اتھپا، پرویندر آوانہ، مانویندر بسلا (وکٹ کیپر)، ریتیندر سنگھ سودھی، پروین کمار، پروین تامبے اور اسٹورٹ بنی شامل ہیں۔

  • بھارتی سرزمین پر 16 سال بعد "پاکستانی” کی سینچری

    بھارتی سرزمین پر 16 سال بعد "پاکستانی” کی سینچری

    ممبئی: آسٹریلوی اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ نے احمد آباد ٹیسٹ میں سینچری جڑتے ہوئے اپنے عزائم ظاہر کردئیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوتھا اور آخری ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔

    آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کینگروز نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنالئے ہیں۔

    پہلے دن کی خاص بات آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ کی شاندار سینچری تھی، خواجہ نے 251 گیندوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں 15 چوکے بھی شامل ہیں۔

    سولہ سال بعد کسی پاکستانی کی بھارتی سرزمین پر یہ پہلی سینچری ہے اس سے قبل مصباح الحق نے دو ہزار سات میں بھارت کے خلاف ایڈن گارڈن میں 161 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

    یاد رہے کہ عثمان خواجہ کی ٹیسٹ کیرئیر میں یہ 14ویں جبکہ بھارتی سرزمین پر پہلی سینچری ہے، اس کے علاوہ  پاکستان، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کے خلاف تین تین سینچریاں بناچکے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف 2، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ سینچری جڑ چکے ہیں۔

  • بابراعظم اور کوہلی ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے؟

    بابراعظم اور کوہلی ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے؟

    دنیائے کرکٹ کے دو اسٹائلش بلے باز بابراعظم اور ویراٹ کوہلی ایک ٹیم میں کھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سولہ سال بعد ایفرو ایشیا کپ ہونے کا امکان ہے جس میں پاک بھارت کھلاڑی آمنے سامنے ہوں گے۔

    ٹورنامنٹ کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کےاجلاس میں کیا جائےگا۔ اےسی سی ذرائع نے بتایا ایفرو ایشیا کپ رواں سال جون میں کرائےجانے کا امکان ہے۔

    ایشیاکپ میں پاکستان اوربھارت کے کھلاڑی ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایفروایشیا کپ دوہزار پانچ اور دو ہزار سات میں منعقد ہوا تھا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کےصدر جےشاہ ایونٹ کرانےکےحق میں ہیں۔ شاہد خان آفریدی اور بھارتی گوتم گمبھیر بھی ایک بار پھر میدان میں آمنے سامنے آئیں گے۔

  • جیسن روئے نے بابراعظم کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے

    جیسن روئے نے بابراعظم کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے

    انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی پی ایس ایل کی پہلی سنچری پر ان کی تعریفوں کے پلُ باندھ دیے۔

    میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے بلے باز زلمی کے کپتان بابر اعظم کی پی ایس ایل کی پہلی سنچری کی تعریف کرتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر کی سنچری دیکھنا میرے لیے ناقابل یقین تھا تاہم بدقسمتی سے یہ ہمارے خلاف بنی ہے میرا مطلب ہے کہ یہ وہ چیزیں ہیں جو میں ٹی وی پر بار بار دیکھتا ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl8-jason-roy-set-new-record/

    ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ بابر کی آٹھویں سنچری تھی اور اسے دیکھنا تھا میرے لیے انتہائی خاص تھا ان کا بیٹنگ انداز دلکش ہے اور خوبصورت بیٹنگ کرتے ہیں۔

    جیسن رائے نے نوجوان پلیر صائم ایوب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے سرے سے بابر کے ساتھی صائم نے بہت اچھی طرح سے مدد کی جو نوجوان پلیئر ہے بابر کو پہلی بار دیکھنا بہت خاص تھا یہ کرکٹ کا ایک ناقابل یقین میچ تھا جسے میں ساری زندگی یاد رکھوں گا۔

    واضح رہے کہ جیسن روئے نے خود پشاور زلمی کے خلاف میچ میں 145 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیل کر کوئٹہ کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا تھا۔