Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • شعیب اختر کا بابر کو اعظم خان سے سیکھنے کا مشورہ

    شعیب اختر کا بابر کو اعظم خان سے سیکھنے کا مشورہ

    قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اعظم خان کے انٹرویو سے متاثر ہوگئے اور بابر اعظم کو ان سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ وہ اننگز کو بنانے کے لیے اعظم خان کی ذمہ دارانہ انداز اور ان کے اسمارٹ انٹرویو کی مہارت سے بہت متاثر ہیں اور بابر اعظم کو بھی ان ہی کی طرح گفتگو کرنی چاہیے۔

    شعیب اختر نے کہا کہ ’اعظم خان بیٹنگ کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اننگز کو آگے بڑھاتے ہیں جبکہ انہوں نے انٹرویو میں بھی ہوشیاری سے بات کی جسے سن کر اچھا لگا۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں بیس سال پہلے کھیل رہا تھا تو مجھے پرواہ نہیں تھی کہ میں کس طرح بات کرتا ہوں لیکن آج کے دور میں میڈیا میں رہنا آپ کے کام کا حصہ ہے، میں آپ کے لیے صرف اشارہ ہی کرسکتا ہوں کہ براہ کرام جانیں اور اسے درست کریں یہ آپ کے لیے ہی فائدہ مند ہے۔

    شعیب اختر نے اعظم خان کا موازنہ ماضی کے لیجنڈر کھلاڑیوں سے کیا اور کہا کہ وسیم اکرم، وقار یونس، شاہد آفریدی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ساتھ ہی کہتے تھے یہ کراؤڈ میرا ہے اور انہیں میڈیا کو ہینڈل کرنا بھی آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی انداز اعظم خان کا ہے اس طرح آپ ایک اسٹار بن جاتے ہیں۔‘

    سابق اسپیڈ اسٹار نے مزید کہا کہ میری نظر میں بابر اعظم پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے لیکن وہ پاکستان کے سب سے بڑانڈ کیوں نہیں بن سکے کیونکہ وہ بول نہیں سکتے۔‘

  • بھارت کیخلاف فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

    بھارت کیخلاف فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

    بھارت کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

    اسٹیو سمتھ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں دوبارہ آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے اور مستقل کپتان پیٹ کمنز اپنی بیمار والدہ کے ساتھ گھر پر ہی رہیں گے۔

    پیٹ کمنز نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل دورہ بھارت ادھورا چھوڑ دیا تھا اور امکان یہی تھا کہ وہ واپس آجائیں گے لیکن اپنی والدہ کے ساتھ علاج معالجے کے لیے انہوں نے آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ پیٹ کمنز کو احمد آباد میں ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ آسٹریلیا میں رہیں۔

    اسٹیو اسمتھ اس سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے۔

    کمنز کی قیادت میں، آسٹریلیا کو ابتدائی دو ٹیسٹ میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے شاندار واپسی کی جب اسمتھ نے تیسرا ٹیسٹ نو وکٹوں سے جیت کر بھارت خواب چکنا چور کر دیے۔

    بھارتی سورما کاغذی شیر ثابت ہوئے جو دعوؤں کے برعکس اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہوگئے۔ 5 روزہ ٹیسٹ میچ کو کینگروز نے تین روز میں سمیٹ دیا اور بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 9 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے ڈالی۔

  • کس کی وجہ سے کارکردگی بہتر ہوئی؟ حارث رؤف نے نام بنا دیا

    کس کی وجہ سے کارکردگی بہتر ہوئی؟ حارث رؤف نے نام بنا دیا

    مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی بہتر کارکردگی کا سہرا پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو دیا ہے۔

    اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے کہا کہ بنیادی طور پر بابراعظم کی کارکردگی کی تعریف کرنی چاہیے۔

    رؤف نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ میری کارکردگی میں بہتری بابر اعظم کی وجہ سے ہے ہم نے گزشتہ دو سالوں میں واقعی اچھی اور دلچسپ کرکٹ کھیلی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے میں ہم ایک اچھی اکائی کے طور پر ابھرے ہیں خاص طور پر وائٹ بال کرکٹ میں اور اس کا سہرا ہمارے کپتان بابر اعظم کو جاتا ہے جنہوں نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا جس نے بالآخر ہمیں اعتماد دیا۔

    گزشتہ ہفتے مختلف کھلاڑی قومی ٹیم کے کپتان کی حمایت میں سامنے آئے۔ شان مسعود نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ بابر اعظم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں جب کہ افتخار احمد نے بابر پر تنقید کو گناہ کے مترادف قرار دیا۔

  • ’عمراکمل سے بڑا میچ ونر کوئی نہیں‘

    ’عمراکمل سے بڑا میچ ونر کوئی نہیں‘

    سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمر اکمل کی اتوار کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار اننگز کی تعریف کی ہے۔

    ٹاک شو میں میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجا نے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 43 رنز کی اننگز کھیلنے والے عمراکمل کی بیٹنگ کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کی کہانی عظیم ٹیلنٹ کی لفظی تعریف ہے لیکن بدقسمتی سے ٹیلنٹ کو ضائع کر دیا گیا تاہم تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک سبق ہے اگر آپ نظم و ضبط کے پابند نہیں ہیں اور کھیلتے ہوئے آپ زبان بند نہیں رکھ سکتے تو آپ اپنے ساتھ ناانصافی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب عمراکمل نے کرکٹ شروع کی تو وہ میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور ہم سب نے آج اس کی جھلک دیکھی کہ وہ کتنا ٹیلنٹ رکھتا ہے انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بہترین باؤلنگ اٹیک کو تباہ کر دیا۔

    رمیز راجا نے اکمل کو سب سے بڑا میچ ونر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹڈ کھلاڑی نظم و ضبط اور لاپرواہی کا شکار ہوئے ہیں۔

  • وہاب ریاض کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

    وہاب ریاض کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے قبل نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ایک پیشگوئی کی تھی جو بظاہر اب سچ ثابت ہورہی ہے۔

    نمائشی میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد نے زلمی کے فاسٹ بولر اور پنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے تھے جس میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے 3 رنز سے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

    تاہم میچ کے بعد  وہاب ریاض نے افتخار احمد کے  ساتھ خوشگوار انداز میں  گفتگو کرتے ہوئے  افتخار کے زیب تن کیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جرسی کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جامنی رنگ پہنا ہوا ہے نہ یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا جو مرضی ہوجائے۔

    https://twitter.com/IAbdullahs56/status/1631584246836912129?s=20

    بظاہر وہاب کا مطلب تھا کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرے گی، زلمی کے فاسٹ بولر کی پیش گوئی پر افتخار احمد نے کہا تھا کہ یہ ٹاپ کرے گا ٹاپ۔

    پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا میلہ جاری ہے اور وہاب ریاض کی کوئٹہ کے لیے کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہورہی ہے کیوں کہ رواں سیزن میں گلیڈی ایٹرز پوئنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے دکھائی دے رہی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 7 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وہ صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

  • کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی کی موت

    کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کھلاڑی کی موت

    نئی دہلی: بھارت میں ایک بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، کھلاڑی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد میں منگل کی شام کو ایک مقامی اسٹیڈیم میں بیڈ منٹن کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک کھلاڑی کی موت ہوگئی۔

    38 سالہ کھلاڑی ساتھیوں کے ساتھ بیڈ منٹن کھیل رہا تھا کہ اچانک زمین پر گر گیا او وہیں اس نے اپنی آخری سانسیں لیں۔

    ساتھیوں کی جانب سے اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پہلے ہی انتقال کرچکا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کی شناخت شیام یادو کے نام سے ہوئی ہے جو روزانہ آفس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ بیڈ منٹن کھیلنے جاتا تھا۔

  • پی ایس ایل 8، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی

    پی ایس ایل 8، آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی

    پاکستان سپر لیگ 8 کا اہم میچ آج دو بڑی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا نیشنل اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹکرائیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 میں آج مقابلہ ہوگا ٹورنامنٹ کی دو بڑی ٹیموں کے درمیان۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ کنگز کے شیر دھاڑیں گے جب کہ زلمی بھی پورا زور لگائیں گے۔

    کرکٹ شائقین کو کنگز کے محمد عامر اور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے اور ان کا یہ انتظار ختم ہونے کو ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔چھکوں، چوکوں کی برسات اور اڑتی وکٹوں کے مناظر کرکٹ کے دلدادہ افراد کو محظوظ کریں گے۔

    ہائی والٹیج ٹاکرے سے پہلے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی اور تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

    کراچی کنگز کی بیٹنگ مضبوط، بولنگ خطرناک ہے، 500 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے شعیب ملک کا ساتھ حاصل ہے تو شرجیل خان، حیدر اور میتھیو ویڈ بھی ٹیم کے اہم ہتھیار ہیں۔

    پشاور زلمی میں اگر بابر اعظم جیسا بڑا اسٹار ہے تو محمد عامر بھی کنگز کے ٹرم کارڈ ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عامر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بولر ہیں ویلنٹائن ڈے پر وہ بابر کو پھول نہیں دیں گے بلکہ وکٹیں لیں گے۔

    کنگز کے کپتان عماد وسیم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پچھلا سیزن بھول چکے اور انہوں نے کراچی کے کراؤڈ کو اپنا بارھواں کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔

    دوسری جانب پشاور زلمی کی قیادت سنبھالنے والے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز سے 6 سال بہت پیار ملا اب کوشش ہے کہ زلمی کو ٹرافی جتواؤں۔

    عامر اور بابر کا مقابلہ دیکھنے کیلیے شائقین اتنے پرجوش ہیں کہ میچ کے ٹکٹس نایاب ہوگئے ہیں۔ آج نیشنل اسٹیڈیم  میں جو بھی ٹیم میدان مارے گی وہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا مومینٹم حاصل کرلے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: جوش اور جنون بڑھاتا کراچی کنگز کا آفیشل ترانہ ریلیز

    دوسری جانب آج کے بڑے میچ کے لیے بڑی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ فول پروف سیکیورٹی انتطامات کرتے ہوئے 7500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جس میں ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ ٹریفک پلان بھی مرتب اور جاری کردیا گیا ہے۔

  • کامران اکمل کی بابر اعظم کی کپتانی پر دوبارہ تنقید

    کامران اکمل کی بابر اعظم کی کپتانی پر دوبارہ تنقید

    قومی کرکٹر کامران اکمل نے کپتان کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابر کی کپتانی میں کہیں بھی میچیورٹی نظر نہیں آئی۔

     انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کامران اکمل  نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ انگلش کھلاڑیوں نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں اگرچہ ان کے اہم کھلاڑیوں سے رنز نہیں ہوپائے لیکن ٹیم میں شامل نئے لڑکوں نے بہترین کرکٹ کھیلی جس سے ٹیم سیریز جیت کرگئی۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ یہ جیت انگلینڈ کیلئے بہت اہم جیت ہے جس نے ہماری کرکٹ، مینٹیلٹی اور سسٹم کو ایکسپوز کردیا وہ ہمیں اپنی کرکٹ سے کھیل بتائے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں کپتانی سمیت کوئی بھی چیز پرفیکٹ نہیں تھی، آپ بین اسٹوکس کی کپتانی دیکھ لیں اور بابر کی دیکھ لیں۔

    انکا کہنا تھا کہ بابر کو اتنا عرصہ ہوگیا کپتان بنے ہوئے اب بابر کی کپتانی میں میچیورٹی آنی چاہیے  بہتر فیصلے آنے چاہیں تاکہ لگے کوئی کپتان پچ کو دیکھ کر بیٹنگ اور بولنگ کے فیصلے کررہا ہے، کوئی بھی چیز مثبت نہیں تھی، پاکستان نے تینوں ٹیسٹ میچز میں منفی کرکٹ کھیلی۔

  • ’سوچ ہے آپ کی‘ پی ایس ایل 8 بہت اچھا ہونے والا ہے، رمیز راجہ

    ’سوچ ہے آپ کی‘ پی ایس ایل 8 بہت اچھا ہونے والا ہے، رمیز راجہ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کی ڈرافٹنگ تقریب شروع ہوگئی، ایونٹ کے لیے ٹیمیں اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا انتخاب کریں گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے لیے ہیش ٹیگ ’سوچ ہے آپ کی‘ رکھا گیا ہے کیونکہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہیں کہ یہ ایونٹ کتنا اچھا ہونے والا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا ایک برانڈ ہے بہت سارے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنے نام رجسٹرڈ کروائے ہیں۔ ہماری کوشش ہے پاکستان سپر لیگ کو مزید کامیاب بنائیں۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل 8 میں بھی شائقین کو اپنے پسندیدہ سپر اسٹارز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ ہماری جستجو ہے کوشش ہے کہ پچھلے سال کی جو ہماری پی ایس ایل تھی اس میں ریکارڈ منافع ہوا ہے، لائیو اسٹریمنگ سمیت دیگر میں بھی منافع ہوا ہے۔

  • فرانس، مراکش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    فرانس، مراکش کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2- 0سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

    فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے تھیوہار نینڈز نے کھیل کے 5ویں منٹ میں ہی گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرا گول رینڈل نے نواسی ویں منٹ میں کیا۔

    پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس کو 1-0 کی برتری حاصل تھی رینڈل نے دوسرا گول کرکے ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔

    مراکش نے فرانس کے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے اور ان کی ٹیم میگا ایونٹ میں شاندار کاکردگی کے باوجود ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

    دفاعی چیمپئن فرانس اور میسی کی ارجنٹینا کی ٹیمیں اتوار 18 دسمبر کو میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹکرائیں گی۔