Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • بڑا اپ سیٹ، ہارٹ فیورٹ برازیل ورلڈکپ سے آؤٹ

    بڑا اپ سیٹ، ہارٹ فیورٹ برازیل ورلڈکپ سے آؤٹ

    دوحا: کروشیا نے فیفا ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ برازیل کا پتہ صاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا مد مقابل آئیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں نے متعدد بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم کسی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکیImageمقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیرکسی گول کےبرابرتھا، دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اضافی وقت میں کیا، جس کے بعد فیصلہ پیلنٹی کارنر پر ہوا۔

    بعد ازاں کروشیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر2-4سے کامیابی حاصل کی، اسی فتح کے ساتھ کروشیا مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جاپہنچی جبکہ برازیل ایونٹ سے باہر ہوئی۔Image

    برازیل نے اپنے دو پیلنٹی ضائع کئے اور یہی شکست کی وجہ بنی، غیر متوقع شکست پر برازیلی کھلاڑی زاروقطار رو دئیے جبکہ کئی کھلاڑی افسردگی کے عالم میں میدان میں لیٹ گئے۔

  • ’بندہ سچ میں ’پُراسرار اسپنر‘ ہے‘

    ’بندہ سچ میں ’پُراسرار اسپنر‘ ہے‘

    ملتان ٹیسٹ میں انگلش بیٹرز کو اپنی گھومتی گیندوں سے تگنی کا ناچ نچانے والے ابرار احمد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش ٹیم 281 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد کی گھومتی گیندیں انگلش بیٹرز نہ سمجھ سکے اور ان کی بیٹنگ اسپنر کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

    ابرار احمد نے پہلی اننگز میں 22 اوورز میں 114 رنز دے کر 7 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ان کے گھومتی گیندوں کے آگے جوروٹ، بین ڈکٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، زیک کرولی، اولی پوپ، ول جیکس بھی نہ ٹھہر سکے۔

    سوشل میڈیا پر ابرار احمد ٹاپ ٹرینڈ بن گئے جبکہ وہ 13ویں قومی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ڈیبیو میچ میں پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    ای ایس پی این کرک انفو نے بھی ابرار احمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بولنگ کی تعریف کی ہے۔‘

    ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف ناصرف قومی کرکٹرز بلکہ دیگر ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹر بھی کررہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کی بولنگ کی تعریف کی جارہی ہے۔

    مائیکل وان نے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ بولر کچھ سالوں تک بیٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا۔‘

    بھارتی صحافی نے بھی ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’بندہ سچ میں پُراسرار اسپنر ہے، بولنگ دیکھ کر مزہ آگیا۔

    کئی سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’سعید اجمل کے بعد ہمیں سالوں بعد ایک جادوگر اسپنر ملا ہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • ’میں کوئی جادوگر نہیں ہوں‘

    ’میں کوئی جادوگر نہیں ہوں‘

    انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میں تاریخ رقم کرنے والے مسٹری اسپنر ابراراحمد نے کہا ہے کہ میں کوئی جادوگر نہیں ہوں بس اپنی بولنگ سے کارکردگی دکھاتا ہوں۔

    ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابراراحمد نے کہا کہ سیفی بھائی نےکہا تھا گھبرانا نہیں ہے سرفرازاحمد نےحوصلہ بڑھایا اور کہا جیسے سندھ کیلئےکھیلتے ہوئے اسی طرح پرفارم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سےچاہتا تھا بین اسٹوکس اورجوروٹ کو آوٹ کروں ڈیبیو پر ہی ان کی وکٹ حاصل کی۔

    ابراراحمد نے کہا کہ میرا اگلا ہدف ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی پانچ وکٹیں حاصل کرنا ہے میں کوئی جادوگر نہیں ہوں، میں صرف اپنی باؤلنگ سے کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک پراسرار اسپنر ہوں لیکن میں گیند کی گرفت کے ساتھ تجربہ کرتا رہتا ہوں۔

  • ویڈیو: ابرار احمد کی بولنگ نے علیم ڈار کو بھی چکرادیا

    ویڈیو: ابرار احمد کی بولنگ نے علیم ڈار کو بھی چکرادیا

    ملتان: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے امپائر علیم ڈار کو بھی چکرا دیا۔

    ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد آتے ہی چھا گئے انہوں نے پہلی اننگز میں 7 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ابرار احمد کی گھومتی گیندیں جہاں انگلش بیٹرز کو پریشان کرتی رہیں وہیں لیجنڈری امپائر علیم ڈار بھی دو مرتبہ دھوکا کھاگئے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دے سکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیم ڈار کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر کپتان بابر اعظم نے ریویو لیا تو تھرڈ امپائر نے اسے آؤٹ قرار دیا۔

     واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 بنالیے ہیں۔

    امام الحق بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کا نشانہ بنے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناسکے، کپتان بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے روزکا کھیل ختم

    ملتان ٹیسٹ: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے روزکا کھیل ختم

    ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پہلے روز ہی پاکستان بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 بنالیے ہیں۔

    چائے کے وقفے کے بعد نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق صفر جبکہ عبداللہ شفیق صرف 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اس وقت کیریز پر بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 36 رنز کے ساتھ کل کھیل کا آغاز کریں گے۔

    انگلینڈ کی اننگز

    ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے  انگلینڈ کی 7 وکٹیں لے لی ہیں۔

    دوسرے ٹیسٹ  میچ کے پہلے روز کا دوسرا سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم 281 رنز بنا سکی، انگلینڈ کی آٹھویں نویں اور آخری وکٹ زاہد محمود نے لی۔

    لنچ بریک تک انگلینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے۔

    انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پہلے سیشن سے قبل ہی 5 وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر بن گئے ہیں، دوسرے سیشن میں مزید 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے اپنی پہلی انٹرنیشل وکٹ پہلے اوور کی پانچویں بال میں لی، انہوں نے اگلینڈ کے اوپنر زیک کرالی کو 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

    اس کے بعد آنے والے دو بلے باز بھی ابرار احمد کا شکار ہوئے، ابرار نے 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کو 63 رنز پر آؤٹ کیا۔

    اسپن بولر نے باقی کی وکٹ بھی اپنے نام کی، انہوں نے جوروٹ کو 8 رنز، اولی پوپ کو 60، ہیری بروک کو صرف 9 ، کپتان بین اسٹوکس کو 30 ، ول جیکس کو 31 رنز پر  پویلین بھیج دیا۔

    اس کے علاوہ انگلینڈ کی آٹھویں نویں اور آخری وکٹ زاہد محمود نے لی، انہوں نے پہلے 2 گیند پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے بعد آخری وکٹ لی۔

    ٹاس

    ملتان ٹیسٹ میں بھی ٹاس انگلیند نے جیتا اور پہلئ بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے، اس کے علاوہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پراعتماد ہیں، مومینٹم کولیکر چلیں گے۔

     انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں  تین تبدیلی ہوئی ہے، اظہر علی، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب  انگلینڈ کی ٹیم  میں  بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے، مارک ووڈ کو لیام لیونگ اسٹون کی جگہ پلیئنگ الیون ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ول جیکس بھی انگلش ٹیم پلیئنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • ملتان ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس پر ابرار احمد کے گھر والے بھی خوشی سے نہال

    ملتان ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس پر ابرار احمد کے گھر والے بھی خوشی سے نہال

    کراچی: ابرار احمد کے والد نور اسلام نے کہا کہ بیٹے نے اپنی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسپنر ابرار احمد کے والد نے کہا کہ  کراچی کے جہانگیر روڈ پر اسپنر ابرار احمدکی رہائش گاہ پر جشن سماں ہے، چاہنے والوں سمیت رشتے داروں نے لوگوں میں میٹھائیاں تقسیم کی۔

    ابرار احمد کے والد نور اسلام کا کہنا تھا کہ اسپنر ابرار احمد نےملتان ٹیسٹ یادگار بنادیا، بہت خوش ہوں کہ ابرار نےنام روشن کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں پہلے تو یہی کہتا تھا کہ ابرار تمھیں موقع کیوں نہیں ملتا لیکن اب ابرار نے اپنی ٹیم میں سلیکشن درست ثابت کردی۔

    بھائی شہزاداختر کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں ابرار کی  شاندار پرفارمنس پر  ہم سب کو فخر ہے۔

    واضح رہے کہ اسپنر ابرار احمد نے ملتان میں جاری میچ میں انگلینڈ کی سات وکٹ لے ہیں، جس کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر اور پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔

  • شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے کا دلچسپ قصہ سنا دیا

    شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے کا دلچسپ قصہ سنا دیا

     نئی دہلی: جب بھی بھارت اور  پاکستان میچوں کے قصوں کی بات آتی ہے تو غیر ملکی کھلاڑی بھی اس کو بہت دلچسپی سے سننا چاہتے ہیں ۔

    ٹیلی گراف اسپورٹس پر مائیکل وان کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کو آؤٹ کرنے کا دلچسپ قصہ سنایا،  1999 ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایڈن گارڈنز میں میچ کے دوران شعیب اختر نے بھارت کے چار وکٹ لیے تھے۔

    اس میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر اور بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹیندولکر کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا،  میچ میں شعیب اختر نے سچن ٹیندولکر کو پہلی ہی گیند پر آوٹ کردیا تھا،  اس کا قصہ انہوں نے مائیکل وان کے ساتھ شیئر کیا ۔

    شعیب اختر نے کہا کہ سچن دنیا کے ایک سب سے اچھے ، سب سے عظیم شخص ہونے کے ناطے میں ان کے پاس گیا تھا ۔ انہیں دیکھا اور کہا کہ آپ کے پاس میرے خلاف کوئی موقع نہیں ہے، میں نے اس میچ میں سچن کو پہلی ہی گیند پر آوٹ کردیا تھا  اور یہ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا تھا ۔

    شعیب اختر نے مزید کہا کہ میری وجہ سے وہ پہلی گیند پر آوٹ ہوگئے تھے ،  میری وجہ سے پہلی مرتبہ 70 ہزار سے 80 ہزار لوگ اسٹیڈیم سے باہر جانا چاہتے تھے، پہلی مرتبہ میچ میں تاخیر ہوئی تھی ، میچ تقریبا دو گھنٹے بعد شروع ہوا تھا ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ تقریبا ایک لاکھ لوگ میچ دیکھنے آئے تھے اور  ٹندولکر کے آؤٹ ہونے کے بعد وہاں پر کوئی نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ  شعیب اختر کیلئے یہ وکٹ انتہائی خاص تھی، کیونکہ انہوں نے اس وقت کے بہترین بیٹر کو صفر پر آوٹ کیا تھا ۔ انہوں نے اس میچ میں سچن کے علاوہ وی وی ایس لکشمن، راہل دراوڑ اور وینکٹیش پرساد کا بھی وکٹ بھی لیا تھا  جبکہ بھارت  یہ میچ 46 رنز سے ہار گیا تھا ۔

  • ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    اسپنر ابرار احمد انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں آج اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے اب تک انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا ہے۔

    انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹیسٹ کیپ دی۔

    ابرار احمد کی گھومتی گیندوں نے انگلش ٹیم کوگھما دیا، انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    اسپنر ابرار احمد نے ملتان میں جاری میچ میں لنچ سے پہلے انگلینڈ کی آدھی ٹیم کو پویلین بھیج دیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو  پر پانچ وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر اسپنر بن گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں، اور کھانے کے وقفے سے پہلے 5 وکٹیں لینے والے بھی پہلے بولر ابرار احمد ہی ہیں۔

    ڈیبیو کیپ حاصل کرنے کے بعد ابرار احمد کا کہنا تھا آج کا دن میرے لیے بہت ہی خاص دن ہے، اسی دن کے لیے میں نے محنت کی تھی، خوشی کا اظہار لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، تمام چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے اور میرے لیے دعا کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل: پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کا ٹاکرا آج کروشیا سے ہوگا

    فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل: پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل کا ٹاکرا آج کروشیا سے ہوگا

    دوحہ: فیفا کوارٹر فائنل میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو اتوار 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل کا ٹاکرا کروشیا سے ہوگا، یہ میچ قطر ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں کل ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لوسیل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    کل دوسرا کوارٹر فائنل مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان الہتمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    اتوار 11 دسمبر کو چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں البیت اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

  • کیچ پکڑتے ہوئے کھلاڑی شدید زخمی (ویڈیو)

    کیچ پکڑتے ہوئے کھلاڑی شدید زخمی (ویڈیو)

    سری لنکا پریمیئر لیگ کے دوران کھلاڑی کیچ پکڑتے ہوئے اپنے دانت تڑوا بیٹھا۔

    واقعہ کینڈی فلیکنز اور گال گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے جارہے میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب آل راونڈر چمیکا کرونارتنے کیچ پکڑتے ہوئے گیند کو ٹھیک سے تھام نہ سکے۔

    کیچ کی کوشش میں گیند چمیکا کے منہ پر آ لگی جس سے ان کے 4 دانت ٹوٹ گئے تاہم وہ کیچ لینے میں کامیاب رہے۔

    زوردار گیند لگنے سے فیلڈر کے منہ سے خون بہنے لگا اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے میدان سے باہر لے جایا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی کھلاڑی کو اسپتال منتقل کر کے آپریشن کیا گیا ہے اور وہ اب بھی زیرعلاج ہیں۔