Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • حارث کے بعد ایک اور فاسٹ بولر ان فٹ، پاکستان کو بڑا جھٹکا

    حارث کے بعد ایک اور فاسٹ بولر ان فٹ، پاکستان کو بڑا جھٹکا

    انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ پہلے پاکستان ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف کے سیریز سے باہر ہونے کے بعد اہم پیسر نسیم شاہ کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کی ملتان ٹیسٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/shaheen-shah-afridi-talk-about-his-injury/

    نسیم شاہ کی دوسرے ٹیسٹ میں دستیابی غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے اور امکان یہی ہے کہ اسپن فرینڈلی پچ بنا کر اسپنرز کو میدان میں اتارا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی غیرموجودگی میں فاسٹ بولنگ کا شعبہ نسیم شاہ کے کندھوں پر تھا۔

    پاکستان نے مستقل ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ بولرز میں سے حارث رؤف کو ڈیڈ پچ پر ڈیبیو کروایا جس سے وہ اسٹرین یعنی کچھاو کا شکار ہو گئے۔

  • ٹیم میں شامل نہ کرنے پر شعیب ملک کا بابر سے متعلق اہم انکشاف

    ٹیم میں شامل نہ کرنے پر شعیب ملک کا بابر سے متعلق اہم انکشاف

    پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بابراعظم نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا حصہ نہیں ہیں۔

    ایک انٹریو میں شعیب ملک نے کہا کہ ایشیاکپ کے دوران بابراعظم نے کہا کہ ورلڈکپ یہی اسکواڈ کھیلے گا انہوں نے مجھے مسلسل اسکواڈ سے آگاہ کیے رکھا اور بتانے کی کوشش کرتے رہے کہ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گا۔

    شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم میں شامل نہ کرنے پر میری بابراعظم سے کوئی ناراضی نہیں ہے میں ان کے لیے دعاگو ہوں کہ وہ اچھا کھیلیں اور ٹیم کی پرفارمنس بھی اچھی ہو میری دعائیں بابر کے ساتھ ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں جب جب بابر کو میری ضرورت پڑی خواہ ٹیم یا اس کی اپنی کارکردگی سے متعلق ہو تو میں معاونت کرتا رہا ہوں اور آگے بھی کرتا رہوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب بابراعظم کپتان بن گئے تو ان سے فاصلہ اختیار کر لیا تاکہ وہ اپنے فیصلے بہتر انداز میں کر سکیں قیادت میں اکیلے رہنے سے ہی کپتان بہت کچھ سیکھتا ہے۔

    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل نہ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے میں یہ نہیں سوچتا تھا کہ ٹیم میں شامل نہیں کیا تو ناراض ہو جاؤں، چاہتا ہوں کہ بابر اچھی طرح قیادت کرے اور ٹیم کی رینکنگ اچھی ہو۔

  • رمیز راجا کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

    رمیز راجا کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمیں رمیز راجا نے بابر اعظم کی کپتانی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

    اسٹیڈیم میں صحافیوں نے گفتگو کے دوران رمیز راجا سے سوال کیا گیا کہ بابر بطور کپتان آپ کو کیسے لگتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہےٹھیک ہیں، کھیل میں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، ہم ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیل کر آئے ہیں، انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔

    رمیز راجا نے دوران گفتگو کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم سب کے لیے آئی اوپنر  ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔

    کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ایک کرکٹ بورڈ تب ہی بڑا ہوتا ہے جب وہ چیزوں کو اینلائز کرے اور اس پر کھل کر بات کر سکے۔

    رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میں بطور کرکٹر اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ہم پیچھے ہیں، لیکن ہم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ کوالٹی کی ٹیمز کو ٹرن آؤٹ کرنا تھوڑا مشکل ہے، لیکن ہم چیزوں کو آگے لے کر جائیں گے۔

  • انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی، لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ ٹیم میں شامل

    انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی، لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ ٹیم میں شامل

    ملتان: انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ کوٹیم میں شامل کیا ہے۔

     انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےت کہا کہ ملتان کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پلئینگ الیون میں تبدیلی کی ہے، ٹیم میں لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ کو شامل کیا ہے۔

    بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں ووڈکی بالنگ اسپیڈکو استعمال کریں گے، پچ خشک ہے اس پر ریورس سوئنگ ہوگی۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے  ایک بیان میں کہا تھا کہ ملتان میں میچ تاخیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو، اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں مزید خطرے مول لینے والا بننا پڑے گا، اب دیکھتے ہیں کہ ملتان ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے۔

  • رونالڈو کو پری کوارٹر فائنل نہ کھلانے پر گرل فرینڈ نے کیا کہا؟

    رونالڈو کو پری کوارٹر فائنل نہ کھلانے پر گرل فرینڈ نے کیا کہا؟

    فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کے کپتان کو میچ نہ کھلانے پر جہاں ان کے مداح ناراض ہیں وہیں فٹبالر کی گرل فرینڈ بھی برہم ہیں۔

    پرتگال ٹیم کے کپتان عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیم کے کوچ نے قطر میں کھیلے جا رہے فٹبال ورلڈ کپ کے سوئٹزر لینڈ کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں شامل نہیں کیا اور انہیں یہ میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑا۔ اس صورتحال پر جہاں اسٹار کھلاڑی کے مداح ناراض ہیں وہیں ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز بھی سخت برہم ہیں۔

    جارجینا روڈریگز نے رونالڈو کو ٹیم سے باہر کرنے کے کوچ کے فیصلے پر اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر غصے سے بھرے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    جارجینا نے لکھا ہے کہ جب 11 کھلاڑیوں نے ترانہ پڑھا تو سب کی نظریں آپ پر تھیں لیکن کتنی شرم کی بات ہے کہ 90 منٹ تک لوگ دنیا کے بہترین کھلاڑی سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔

    انہوں نے لکھا کہ مداح آپ کا نام لیتے رہے اور چیختے رہے۔

     

    پرتگالی ٹیم کے منیجر فریننڈو سینٹوز نے رونالڈو کو ڈراپ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے ہونے والی باتوں سے تنگ آچکے ہیں، جس کا منفی اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے۔ رونالڈو کو اہم میچ میں بٹھانا مشکل فیصلہ تھا لیکن ٹیم پہلے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف “انتہائی مشکل” کھیل کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن ٹیم اچھی فارم میں ہے۔

    سینڈوز کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے آنے والے میچز میں رونالڈو کا کردار کیا ہوگا وہ کھیلیں گے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ وہ کریں گے۔

     یہ بھی پڑھیں: رونالڈو 14 سال بعد ڈراپ ہوئے، ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچز کھیلیں گے یا نہیں؟

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے عبرتناک شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

  • جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

    جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کو جیت کر میچ برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ پلاننگ کے مطابق خشک ہے، اس پچ پر بال ریورس اور اسپن ہوگی۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پرفارمنس ہونا یا نہ ہونا میرے ہاتھ میں نہیں، کوشش ہو گی کہ جیت کر سیریز برابر کریں، ہر میچ میں کوئی بھی پرفارم نہیں کر سکتا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ دھند اتنی نہیں ہے، فرق نہیں پڑے گا، جو میچ گذر گیا اس پر نہیں بلکہ آنے والے میچ پر فوکس ہے، پریشرنہیں ہے نہ میں لیتا ہوں، اپنی کرکٹ انجوائے کرتا ہوں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں، میرا کام پرفارم کرنا اور ٹیم کو جتوانا ہے، میچ کے دوران صورتحال دیکھ کرکھیلیں گے، پچ اورکنڈیشن دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کیاجائےگا۔

    انہوں نے کا کہ اظہر علی کے مستقبل کا میں یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتا، وہ سینئر کھلاڑی ہیں فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔میں کپتان کی حیثیت سے اظہر علی کو بیک کروں گا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ جو فاسٹ بولرز ٹیم میں ہیں ان ہی پر انحصار کریں گے،ہمارے فاسٹ بولرز تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں، ان کے بوجھ کا خیال رکھ رہے ہی،ں ہمیں فاسٹ بولرز کو فٹ رکھنا ہے۔

  • رونالڈو 14 سال بعد ڈراپ ہوئے، ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچز کھیلیں گے یا نہیں؟

    رونالڈو 14 سال بعد ڈراپ ہوئے، ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچز کھیلیں گے یا نہیں؟

    فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے اہم میچ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے باہر بیٹھ کر میچ دیکھا جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آخری میچ پرتگال اور سوئٹزر لینڈ کے خلاف میچ کئی حوالوں سے یادگار رہا۔ اس میں سے ایک اہم حوالہ پرتگالی کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ٹیم سے ڈراپ ہونا اور باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا تھا۔ یہ 14 سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ رونالڈو کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا جس کے بعد فٹبال شائقین میں چہ مہ گوئیاں ہونے لگی ہیں۔

    کیا اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سورج ڈوب گیا؟ سوئٹزر لینڈ کیخلاف پری کوارٹر فائنل میں کپتان کے ڈراپ ہونے کے بعد پرتگالی کوچ اور رونالڈو میں اختلافات اور ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچز کھیلنے سے متعلق بھی سوالات اٹھ گئے۔

    رونالڈو جو آخری بار 2008 میں ٹیم سے ڈراپ کیے گئے تھے۔ ان کے فٹبال عالمی کپ کے اس اہم میچ میں یوں ڈراپ ہونے پر غیر ملکی میڈیا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رونالڈو کو اب کوئی پسند نہیں کرتا۔

    رونالڈو کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے راموس نے میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرکے نہ صرف اپنے شاندار مستقبل کی نوید سنائی بلکہ دنیائے فٹبال میں یہ بات بھی گردش کرنے لگی کہ کیا راموس کی شکل میں پرتگال کو نیا رونالڈو مل گیا ہے؟

    واضح رہے کہ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کپتان رونالڈو کے بغیر سوئٹزرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-6 گول سے شکست دی تھی۔

    اس اہم میچ میں پرتگال ٹیم کے مینیجر فریننڈو سینٹوز نے کپتان کرسیٹانو رونالڈو کو ڈراپ کردیا تھا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کیخلاف اسٹار فٹبالر کے رویے پر تنقید بھی کی تھی۔

    سینٹوز نے کہا کہ ہم رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے ہونے والی باتوں سے تنگ آچکے ہیں، جس کا منفی اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے۔ رونالڈو کو اہم میچ میں بٹھانا مشکل فیصلہ تھا لیکن ٹیم پہلے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں مراکش کے خلاف “انتہائی مشکل” کھیل کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن ٹیم اچھی فارم میں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کپتان رونالڈو کے بغیر بھی پرتگال نے سوئٹزر لینڈ کو با آسانی زیر کرلیا

    کوچ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے آنے والے میچز میں رونالڈو کا کردار کیا ہوگا وہ کھیلیں گے یا نہیں؟ اس کا فیصلہ وہ کریں گے۔

  • بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے، وریندر سہواگ

    بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے، وریندر سہواگ

    بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کی کارکردگی پر طنز کیا ہے۔

    وریندر سہواگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بنگلادیش کے خلاف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر دلچسپ ٹوئٹ میں کہا کہ کرپٹو سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار۔

    بنگلادیش کے خلاف مسلسل دوسری شکست پر وریندر سہواگ نے کہا کہ ٹیم کو کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

  • ’ہم ان فٹ نہیں ہوئے، ہمیں نظر لگی ہے‘

    ’ہم ان فٹ نہیں ہوئے، ہمیں نظر لگی ہے‘

    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ ہمیں نظر لگی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انجری کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایسے چٹکلے چھوڑے کہ تقریب میں ہنسی کے فوارے چھوٹ گئے۔

    شاہین آفریدی سے تقریب میں کسی نے ان کی فٹنس کے بارے میں سوال کیا تو فاسٹ بولر نے برجستہ کہا کہ میں اور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ ہمیں نظر لگی ہے لیکن ہم جلد ہی دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    شاہین آفریدی کا یہ کہنا تھا کہ محفل زعفران زار ہوگئی۔ اس موقع پر فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل تو ابھی دور ہے، ہم دونوں دو سے تین ہفتوں میں ہی دوبارہ کرکٹ کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا میڈیکل بورڈ ہمارے ساتھ فٹنس کے لیے کام کر رہا ہے اور ہم اس حوالے سے پُرامید ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف میدان سے باہر بھی ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔ گزشتہ دنوں جب شاہین آفریدی کا اپنڈکس کا آپریشن ہوا تو حارث رؤف نے اسپتال جاکر ان کی عیادت کی تھی۔

    شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوئے تھے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی بولنگ سے دنیا بھر کے ماہرین اور شائقین کرکٹ سے داد سمیٹنے والے حارث رؤف کو ہوم سیریز میں ٹیسٹ میں ڈیبیو کرایا گیا لیکن وہ بھی زخمی ہونے کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔