Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • روہت شرما بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں زخمی ہوکر اسپتال منتقل

    روہت شرما بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں زخمی ہوکر اسپتال منتقل

    بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلا دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما بنگلا دیش کے کھلاڑی انعام الحق کا کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہوئے، کیچ پکڑتے ہوئے گیند ان کے انگھوٹھے پر لگی جس کے بعد انگھوٹھے سے خون نکلنے لگا۔

    زخمی ہونے کے بعد بھارتی کپتان کو فوری طور پر چوٹ کا معائنہ کیا گیا اور پھر انہیں فوری طور پر ایکسرے کے لیے ڈھاکا کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

    ان کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کپتانی کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ بنگلادیش نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلےکے بعد جیت لیا تھا، آج بھارت اور بنگلادیش کے خلاف سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔

  • حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں چلا گیا

    حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں چلا گیا

    پشاور: حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحویل میں دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور خیبر پختون خوا حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پشاور کے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں چلا گیا۔

    سیکریٹری اسپورٹس کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے ہیلتھ اور ایجوکیشن کے بعد کھیلوں پر توجہ دی ہے، اور صوبے میں اسپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں۔

    سیکریٹری کا کہنا تھا کہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم تیار ہے، اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، اب حیات آباد گراؤنڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیا جا رہا ہے، اسٹیڈیم کے انتظامی اختیارات پی سی بی کے پاس ہوں گے۔

  • فیفا ورلڈ کپ: مراکشی کھلاڑیوں کا فلسطینی پرچم کے ساتھ جیت کا جشن

    فیفا ورلڈ کپ: مراکشی کھلاڑیوں کا فلسطینی پرچم کے ساتھ جیت کا جشن

    دوحا: مراکش کی فٹبال ٹیم نے دو ہزار دس کی عالمی چیمپئن اسپین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فلسطینی پرچم کے ساتھ اپنی تاریخی جیت کا جشن منایا۔

    گزشتہ روز دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل میں مراکش اوراسپین مدمقابل آئیں، دونوں ٹیمیں مقررہ اوراضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔
    میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پرہوا، جہاں مراکش کے گول کیپر نے یکے بعد دیگرے اسپین کے تین گول روک کر اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ دلائی۔

    مراکش کی تاریخی کامیابی پر پورے اسٹیڈیم میں جشن کا سماں رہا، مراکشی کھلاڑیوں نے سپورٹ کرنے پر شائقین فٹ بال کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں کھلاڑی نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔

    مراکش اب چوتھی افریقی اور پہلی عرب ٹیم ہے جس نے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا، اس سے قبل تین افریقی ممالک (1990 میں کیمرون، 2002 میں سنیگال اور 2010 میں گھانا) نے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔

    میچ ختم ہونے کے بعد مراکش ٹیم کے منیجر نے کہا کہ یہ ایک بہٹ بڑی کامیابی ہے ہمارے کھلاڑی پُرجوش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اس قدر بڑی کامیابی ہے کہ مجھے ہمارے بادشاہ نے میچ کے بعد مبارکباد دینے کے لیے فون کیا، انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور اگلے مرحلے میں ٹیم کو پوری جان لگانے کا مشورہ دیا۔

    مراکش کے فٹبالرز جیت کے موقع پر شائقین سمیت کھلاڑیوں نے عرب یکجہتی کے اظہار میں فلسطینی پرچم اٹھایا ہوا تھا۔

  • کیا فیفا ورلڈ کپ کے بعد قطر ان شاندار اسٹیڈیمز کو مسمار کردے گا؟

    کیا فیفا ورلڈ کپ کے بعد قطر ان شاندار اسٹیڈیمز کو مسمار کردے گا؟

    18 دسمبر کو قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ کا اختتام ہوجائے گا مگر اس ایونٹ کے لیے تیار کیے جانے والے اسٹیڈیمز کا مستقبل کیا ہوگا؟

    قطر میں جاری فیفا ولڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 8 اسٹیڈیم استعمال کیے گئے ہیں جن میں سے 7 کو مکمل طور پر تعمیر کیا گیا جبکہ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم پہلے سے موجود تھا۔

    قطر نے اسٹیڈیمز کے حوالے سے پہلے سے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔

    اسٹیڈیم 974 پہلا فٹبال اسٹیڈیم تھا جسے کنٹینرز سے تعمیر کیا گیا تھا لیگو بلاکس سے متاثر اس اسٹیڈیم کی تیاری کے لیے 974 شپنگ کنٹینرز استعمال کیے گئے ہیں۔

    فٹبال ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد اب اس کے لیے استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور نشستوں کو ہٹادیا جائے گا لیکن ابھی واضح نہیں کہ یہ عمل کب شروع ہوگا۔

    احمد بن علی اسٹیڈیم اور الجنوب اسٹیڈیم مقامی فٹبال کلبوں کے لیے مختص کردیے جائیں گے، اس اسٹیڈیم کو الریان کلب کا مرکز بنایا جائے گا جبکہ الورقہ کلب الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

    لوسیل اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کا فائنل ہوگا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر اس اسٹیڈیم کو ایک کمیونٹی مرکز میں تبدیل کردیا جائے گا، جس میں اسکول، دکانیں، کیفے، طبی مراکز اور دیگر سہولیات موجود ہوں گی۔

    البیت اسٹیڈیم کو فائیو اسٹار ہوٹل، شاپنگ مال اور اسپورٹس میڈیسین سینٹر میں تبدیل کردیا جائے گا۔

    خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم مستقبل میں بھی عالمی فٹبال مقابلوں کے لیے استعمال کیا جائے گا اور 2026 کے ورلڈکپ کوالیفائنگ مقابلوں کا انعقاد وہاں ہوگا۔

    کچھ اسٹیڈیمز کو جنوری 2024 میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

  • آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس کا شکار ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کی ٹانگ میں کھچاؤ ہے جس پر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز پہلے سے بہتر ہیں لیکن احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیر کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

    آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164رنز سے شکست دی تھی۔

  • کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، کون سی ٹیم کس کے مدمقابل ہوگی؟

    کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، کون سی ٹیم کس کے مدمقابل ہوگی؟

    فیفا ورلڈ کپ 2022 کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ ختم اور کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی یہ مقابلے 9 اور 10 دسمبر کو ہوں گے۔

    قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں مزید سنسنی آنے والی ہے اور پری کوارٹر فائنل کا مرحلہ ختم ہونے کے ساتھ ہی کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اس مرحلے میں 8 ٹیمیں چار میچز میں ایک دوسرے کے مدقابل ہوں گی۔ یہ میچز 9 اور 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

    فیفا ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے دفاعی چیمپئن فرانس، سابق عالمی چمیپئن پرتگال، برازیل، ارجنٹینا کے علاوہ کروشیا، نیدر لینڈ، انگلینڈ اور مراکش نے کوالیفائی کیا ہے۔ ان میں مراکش واحد ٹیم ہے جو پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔

    کوارٹر فائنل مرحلے کا پہلا میچ برازیل اور کروشیا کے مابین 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ اسی روز ارجنٹینا اور نیدر لینڈ ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ فاتح ٹیمیں سیمی فائنل اور ناکام گھروں کو واپس جائیں گی۔

    دوسرے روز فٹبال کی بادشاہت کا تاج سجانے کی جنگ میں پرتگال پہلی بار کوارٹر فائنل کھیلنے والی مراکش کا سامنا کرے گی جب کہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن اپنے اعزاز کے دفاع کیلیے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے عزم کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: کپتان رونالڈو کے بغیر بھی پرتگال نے سوئٹزر لینڈ کو با آسانی زیر کرلیا

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • کپتان رونالڈو کے بغیر بھی پرتگال نے سوئٹزر لینڈ کو با آسانی زیر کرلیا

    کپتان رونالڈو کے بغیر بھی پرتگال نے سوئٹزر لینڈ کو با آسانی زیر کرلیا

    قطر میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے آخری میچ میں سابق عالمی چیمپئن پرتگال سے سوئٹزر لینڈ کو با آسانی زیر کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس ناک آؤٹ مرحلے کے آخری میچ میں سابق عالمی چمپئن پرتگال نے سوئٹرز لینڈ کو با آسانی ایک کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا اور اپنی پیش قدمی جاری رکھی۔

    کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے اپنے حریف کی ایک بھی نہ چلنے دی اور پرتگالی فٹبالرز نے پورے میچ میں سوئٹزرلینڈ پر دباؤ برقرار رکھا۔

    میچ کی خاص بات گونکالو راموس کی ہیٹ ٹرک رہی جو نہ صرف رواں ورلڈ کپ کی پہلی ہیٹ رک ہے بلکہ پرتگال کی آسان فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

    گونکالو راموس نے میچ کے پہلے ہاف کے 17 ویں منٹ میں پرتگال کی جانب سے پہلا گول کرکے حریف سوئٹزر لینڈ کو دباؤ میں ڈالا اس کے بعد میچ کے 51 ویں اور 67 ویں منٹ میں مزید دو گول کرکے دباؤ کو مزید بڑھایا۔

    پرتگال کے پیپے، رافیل گوریرو اور رافیل لیو نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو ناقابل شکست میں تبدیل کردیا۔

    میچ میں سوئس ٹیم پرتگال کے سامنے مکمل بے بس نظر آئی اور بمشکل ایک گول ہی کر پائی۔ اس فتح کے ساتھ پرتگال کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا اور سوئس ٹیم کو خالی ہاتھ گھر واپس بھیج دیا۔

    اس سے قبل پری کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوا اور مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے سابق عالمی چیمپئن اسپین کو پنالٹی شوٹ پر شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا اور پہلی بار کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔

    یہ بھی پڑھیں: اسپین کی چھٹی، مراکش نے پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • اسپین کی چھٹی، مراکش نے پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    اسپین کی چھٹی، مراکش نے پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    دوحا: مراکش نے دو ہزار دس کی عالمی چیمپئن اسپین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، میچ کا فیصلہ پیلنٹی شوٹ پر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل میں مراکش اوراسپین مدمقابل آئیں، دونوں ٹیمیں مقررہ اوراضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔Image

    میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پرہوا، جہاں مراکش کے گول کیپر نے یکے بعد دیگرے اسپین کے تین گول روک کر اپنی ٹیم کو فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ دلائی۔

    یہ بھی پڑھیں: برازیل نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کردیا

    مراکش کی تاریخی کامیابی پر پورے اسٹیڈیم میں جشن کا سماں رہا، مراکشی کھلاڑیوں نے سپورٹ کرنے پر شائقین فٹ بال کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں کھلاڑی نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔Imageاس سے قبل برازیل، کروشیا، دفاعی چیمپئن فرانس، انگلینڈ، ارجنٹینا، نیدر لینڈ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان ‘بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ’ میں شرکت سے محروم ہوگیا

    بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان ‘بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ’ میں شرکت سے محروم ہوگیا

    لاہور: کھیل میں بھی بھارتی ہٹ دھرمی برقرار،پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزہ دینے سے انکار کردیا جس کے باعث پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت سے محروم ہوگیا ہے۔

    اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو باضابطہ آگاہ کردیااور بلائنڈ کرکٹ کونسل کوٹیم کے پاسپورٹ وصول کرنے کا کہہ دیا۔

    بھارتی ہائی کمیشن نے موقف اپنایا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں ہورہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں نہ ہونے کی وجہ سے ویزہ جاری نہیں کرسکتے۔

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا اظہار مایوسی

    ادھر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی مضبوط امیدوار تھی، ہم بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی سی بی کا اہم بولر کو غیرملکی لیگ کا این او سی دینے سے انکار

    چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا کہ کھیل میں سیاست کرنے پر بھارت کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

    واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں شروع ہو چکا ہے،بلائنڈ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، سری لنکا، جنوبی افریقا، نیپال کی ٹیموں نے شرکت کرنی ہے۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان کو اپنا پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلنا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت کےخلاف 8دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔

  • پی سی بی کا اہم بولر کو غیرملکی لیگ کا این او سی دینے سے انکار

    پی سی بی کا اہم بولر کو غیرملکی لیگ کا این او سی دینے سے انکار

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے فاسٹ بولر محمد حسنین کو این او سی دینے سے انکار کر دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ 22 سالہ کھلاڑی 10 دسمبر سے 3 جنوری تک کراچی میں ہونے والے آئندہ پاکستان کپ میں کھیلیں۔

    حسنین کو پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملکیت والی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنا تھا تاہم این او سی نہ ملنے پر گال گلیڈی ایٹرز نے حسنین کی جگہ پاکستان کے تجربہ کار تیز گیند باز وہاب ریاض کو شامل کیا ہے۔

    PCB declines NOC to Mohammad Hasnain for LPL 2022

    واضح رہے کہ ایل پی ایل میں پاکستان کے آٹھ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی اسد شفیق، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور انور علی کریں گے۔

    شعیب ملک جافنا کنگز کی نمائندگی کریں گے جبکہ حیدر علی اور احمد دانیال ڈمبولا اورا کی نمائندگی کریں گے۔ ہمبنٹوٹا، کینڈی اور کولمبو جزیرے کے ملک میں بہت متوقع لیگ کی میزبانی کریں گے۔ ایونٹ کا فائنل 23 دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔