Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • برازیل  نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کردیا

    برازیل نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کردیا

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل کے ایک میچ میں برازیل جنوبی کوریا کو ہرا کا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

    پیر کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل کے دوسرے میچ میں نیمار کی برازیل نے جنوبی کوریا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار گولوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    راس ابو عبود اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے پری کوارٹر فائنل میں برازیل نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم پر حاوی رہی۔

    برازیل کی جانب سے وِنی جونیئر نے ساتویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو نیمار نے 13 ویں منٹ میں پینیلٹی پر گول اسکور کرتے ہوئے دُگنا کر دیا۔

    برازیل کے رچارلیسن نے 29 ویں منٹ میں تیسرا گول اور لوکاس پیکیٹا نے 36 ویں منٹ میں چوتھا گول داغ کر مخالف ٹیم کے ہاتھ پاؤں پھلا دیے اور اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

    جنوبی کوریا نے اس برتری کو ختم کرنے کی کوشش کی تاہم اس کو پورے میچ میں صرف ایک گول کرنے میں کامیابی مل سکی جو میچ کے 76 ویں منٹ میں پائک سیونگ ہو نے کیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کروشیا نے جاپان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

    اس میچ کے ہیرو گول کیپر ڈومینک لیوا کووچ تھے جنہوں نے پنالٹی شوٹ پر جاپان کی جانب سے تین بار گول کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

    اس سے قبل دفاعی چیمپئن فرانس، انگلینڈ، ارجنٹینا، نیدر لینڈ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • وزیراعظم نے قومی ٹیم سے ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا

    وزیراعظم نے قومی ٹیم سے ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم سے ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزرا، سفارتکار، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سمیت دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے۔

    شہباز شریف نے راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے پر انگلش ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا، امید ہے کہ قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 17 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ مشترک ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن قائم ہوا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آگے آئیں، میں ان کا پوری قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے پاک برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

    صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحالی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ملٹری سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • نوجوان فٹبالر اچانک گر کے انتقال کر گئے

    نوجوان فٹبالر اچانک گر کے انتقال کر گئے

    دنیائے فٹبال سے افسوسناک خبر ہے کہ نوجوان فٹبالر اینڈریس بالانٹا اچانک ٹریننگ کے دوران چل بسے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے مڈفیلڈر اینڈریس بالانٹا ارجنٹائن کے فرسٹ ڈویژن کلب Atletico Tucuman کے تربیتی سیشن کے دوران گرے اور دم توڑ گئے۔

    22 سالہ فٹبالر کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی کوشش لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    سینٹرو ڈی سلوڈ اسپتال کے ڈاکٹر نے بالانٹا کی موت کی تصدیق کر دی تاہم اچانک موت کے منہ جانے کی طبی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مڈفیلڈر نے جولائی 2021 میں Deportivo Cali سے Atletico میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2019 کے انڈر 20 ورلڈ کپ میں کولمبیا کی قومی ٹیم کے لیے کھیلا تھا۔

    کلب نے اپنے کھلاڑی کی موت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریننگ سیشن میں بالانٹا گرے اور چند منٹوں بعد ہی وہ چل بسے۔

  • فیفا ورلڈکپ: کروشیا کوارٹر فائنل میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

    فیفا ورلڈکپ: کروشیا کوارٹر فائنل میں جانے والی پہلی ٹیم بن گئی

    دوحا: فیفا ورلڈکپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا نے جاپان کو پیلنٹی شوٹ پر شکست دیتے ہوئے میگا ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دوحا کے الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف سسکٹین کے پہلے میچ کا فیصلہ پیلنٹی شوٹ پر ہوا، کروشیا کے گول کیپر نے لیواکوک نے تین پیلنٹی شوٹ روک کر جاپان کی امیدوں پر پانی پھیرا۔

    پیلنٹی شوٹ سے قبل دونوں ٹیموں کو پندرہ، 15 منٹ پر مشتمل دو ہاف کھیلنا پڑے تاہم اس دوران کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

    فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی کے لئے جاپان اور کروشیا نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، میچ کے 43 ویں منٹ میں جاپان کے ڈائزین میڈا نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 11 منٹ بعد کروشیا کے ایون پیریسک نے برابر کیا، اس کے بعد کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔

    یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، آج 2 ٹیمیں آگے اور 2 واپس گھر جائیں گی

    آج کے دوسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن برازیل اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں جانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • رمیز راجا نے انگلینڈ کی فتح کا کریڈیٹ کس کو دیا؟

    رمیز راجا نے انگلینڈ کی فتح کا کریڈیٹ کس کو دیا؟

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے پنڈی ٹیسٹ جیتنے پر انگلش ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے انگلش ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خلافِ توقع قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈٹیم کی ٹیسٹ میچ میں کارکردگی توقع کے برعکس تھی۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن میکلولم کے آنے سے تبدیل ہوئی انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی ملتان میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگز میں بڑی شراکت نہ بناسکے جس کی وجہ سے ہدف کے تعاقب میں مشکلات پیش آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بولنگ لائن اپ میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے زخمی ہونے سے بھی فرق پڑا۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس میچ جیتنے کا نادر موقع تھا، سیشن در سیشن وکٹیں نہ گرتیں تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب ’ال نصر‘ جوائن کرلیا

    کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب ’ال نصر‘ جوائن کرلیا

    عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب ’ال نصر‘ جوائن کرلیا۔

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب ’النصر‘ سے ڈھائی سال کا معاہدہ بیس کروڑ یورو فی سیزن میں طے پایا ہے۔

    واضح رہے کہ رونالڈو نے گزشتہ ماہ مانچسٹر یونائیٹد کو خیر باد کہا تھا۔ انہوں نےایک انٹرویو میں اپنے سابق کلب پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

    گزشتہ دنوں عرب میدیا کا بتانا تھا کہ رونالڈو ڈھائی سال تک کلب کا حصہ رہیں گے۔

    اس سے قبل سی بی ایس اسپورٹس نے کلب کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا تھا کہ النصر رونالڈو کی خدمات حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

    مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو باہمی معاہدے کے ذریعے کلب چھوڑ رہے ہیں، کلب ان کی شراکت کا شکریہ ادا کرتا ہے، اسٹار فٹبالر نے 346 مقابلوں میں 145 گول اسکور کیے۔

    فیفا ورلڈکپ گروپ ایچ میں کرسٹیانو کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ فہرست ہے جبکہ جنوبی کوریا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، یوروگئے 4 اور گھانا 3 پوائنٹس کے ساتب بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ پرتگال اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں بدھ 7 دسمبر کو مدمقابل آئیں گی۔

     

  • ’ٹیم کا کوئی نہیں سوچ رہا سب اپنے لیے کھیل رہے ہیں‘

    ’ٹیم کا کوئی نہیں سوچ رہا سب اپنے لیے کھیل رہے ہیں‘

    راولپنڈی: قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل برس پڑے۔

    پنڈی ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی، بیٹنگ وکٹ پر قومی بیٹرز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا جو قومی ٹیم کی شکست کی وجہ بنا جبکہ اولی روبنسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    آخری سیشن میں پاکستان کو جیت کے لئے 86 جبکہ انگلینڈ کو 5 وکٹیں درکار تھیں، اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن قابو کیا۔

    انگلینڈ سے جیتنا ہے تو سپورٹنگ وکٹیں بنانا ہوں گی، یونس خان

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و مایہ ناز بیٹر یونس خان نے کہا کہ اگر ہمیں جیتنا ہے تو سپورٹنگ وکٹیں بنانا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ’اگر ٹیسٹ کرکٹ پروموٹ کرنا ہے اور اپنی ٹیم کو سکھانا ہے تو آپ کو سپورٹنگ پچزبنانا ہوگی کل انگلینڈ نے اننگ ڈیکلیئر کردی تو کہا جارہا ہے تو جلدی اننگ ڈیکلیئر کردی لیکن انہیں معلوم تھا کہ وہ یہ میچ جیت سکتے ہیں۔

    ٹیم کا کوئی نہیں سوچ رہا سب اپنے لیے کھیل رہے ہیں، کامران اکمل

    دوسری جانب کامران اکمل نے کہا کہ ’ٹیم کا کوئی نہیں سوچ رہا سب اپنے لیے کھیل رہے ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کا موقع دیا لیکن سیدھی وکٹ اور ہوم کنڈیشن کے باوجود پاکستان کو شکست ہوئی ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ ٹیم آگے جانے کے بجائے پیچھے کی جانب جارہے ہیں، ایسی پچ جس میں نہ فاسٹ بولر کو مدد مل رہی ہے اور نہ اسپنرز کو اس پر وکٹیں گنوائیں۔

  • بابر اعظم نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتادی

    بابر اعظم نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کی وجہ بتادی

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کی وجہ بتادی۔

    پنڈی ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی، بیٹنگ وکٹ پر قومی بیٹرز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا جو قومی ٹیم کی شکست کی وجہ بنا جبکہ اولی روبنسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    آخری سیشن میں پاکستان کو جیت کے لئے 86 جبکہ انگلینڈ کو 5 وکٹیں درکار تھیں، اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن قابو کیا۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسری اننگز میں بڑی شراکت نہ بناسکے  جس کی وجہ سے ہدف کے تعاقب میں مشکلات پیش آئیں، ہم جیسی وکٹ چاہ رہے تھے ویسی نہیں ملی۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بولنگ لائن اپ میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے زخمی ہونے سے بھی فرق پڑا۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس میچ جیتنے کا نادر موقع تھا، سیشن در سیشن وکٹیں نہ گرتیں تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

     

     

  • محمد رضوان نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

    محمد رضوان نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

    پاکستان کے وکٹ کیپنگ بلے باز محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔

    رضوان اب بین الاقوامی کرکٹ میں 5000 رنز بنا چکے ہیں اور یہ سنگ میل عبور کرنے والے 28ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    انہوں نے یہ لینڈ مارک انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں حاصل کیا۔

    پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق اپنے کیریئر میں 20541 رنز کے ساتھ پاکستان کے لیے سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنانے والے ٹیبل میں سرِفہرست ہیں۔

    محمد رضوان نے اب تک ٹیسٹ میں 1232، ون ڈے میں 1065 اور ٹی ٹوئنٹی میں 2635 رنز بنا رکھے ہیں۔

  • شکست کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا

    شکست کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکا

    پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں بڑا دھچکا لگ گیا۔ پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف کی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف فٹنس مسائل کا شکار ہونے پر انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بولنگ کرانے نہیں آئے تھے۔

    ان کی عدم موجودگی میں فاسٹ بولنگ کا شعبہ نوجوان بولرز نسیم شاہ اور محمد علی نے سنبھالا تھا۔

    حارث رؤف اسٹرین کا شکار ہوئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل بولر کی فٹنس کو مانیٹر کر رہی ہے۔

    امکان یہی ہے کہ وہ ملتان اور کراچی ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ کسی اور کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔