Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • بنگلادیش نے بھارت کے جبڑوں سے فتح چھین لی

    بنگلادیش نے بھارت کے جبڑوں سے فتح چھین لی

    میرپور: بنگلادیش نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

    میرپور کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہدی حسن اورمستفیض الرحمان نےآخری وکٹ پر 51 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

    Image

    بھارت کے187 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش نے 9 وکٹوں پر ہدف حاصل کیا۔ مہدی حسن نے شاندار 38 رنز کی اننگز کھیل کر کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کے 9کھلاڑی 136 رنز پر آؤٹ ہوئے تو مہدی حسن اورمستفیض الرحمان نے51 رنز جوڑ کر پانسہ پلٹ دیا۔

    بنگلادیش نے 3ون ڈےکی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی ہے۔

  • ٹیسٹ ڈیبیو میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کون؟

    ٹیسٹ ڈیبیو میں سب سے زیادہ رنز دینے والے پاکستانی بولر کون؟

    انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اسپنر زاہد محمود پہلے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

    لیگ اسپنر نے پنڈی ٹیسٹ کی دو اننگز میں مجموعی طور پر 44 اوورز کروائے اور 319 رنز دیے جو کہ کسی بھی ٹیسٹ ڈیبیو میں زیادہ رنز دینے والے دوسرے بولر ہیں۔

    زاہد محمود نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 33 اوورز میں 235 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دوسری اننگز میں 11 اوورز میں 84 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ٹیسٹ ڈیبیو میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ جیسن کریجزا نے بھارت کے خلاف 2008 میں ناگپور ٹیسٹ میں 358 رنز دیے تھے۔

    Image

    انہوں نے مجموعی طور پر میچ میں 74 عشاریہ 5 گیندیں کروائی تھیں۔

  • اظہرعلی کی انجری پر اہم اپ ڈیٹ

    اظہرعلی کی انجری پر اہم اپ ڈیٹ

    پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں اس وقت بڑا دھچکا لگا جب تجربہ کار بلے باز ہدف کے تعاقب میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔

    عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے پر اظہرعلی بیٹنگ کے لیے آئے تو فاسٹ بولر رابنسن کی دوسری گیند پر تیز باؤنسر کھیلتے ہوئے گیند ان کے ہاتھ پر جالگی۔

    فوری طور پر فزیو میدان میں آئے اور ابتدائی معائنے کے بعد اظہرعلی کو میدان سے باہر جانے کا مشورہ دیا۔ اظہرعلی ریٹائر ہرٹ ہوئے انہیں طبی امداد دی گئی۔

    Image

    ٹیم میڈیا مینجر نے اظہرعلی کی انجری پر ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اظہر علی کی انگلی زخمی ہے ان کو ایکسرے کے لیے لے جایا جارہا ہے مزید کوئی انفارمیشن آئے گی تو ہم شئیر کریں گیے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ کھیل کے آخری روز انگلینڈ کو جیت کے لئے 8 وکٹ درکا ہوں گی جبکہ پاکستان کو 263 رنز بنانے ہوں گے۔

  • ’میچ کو بچانا سب سے پہلی ترجیح ہے‘

    ’میچ کو بچانا سب سے پہلی ترجیح ہے‘

    انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والے سلمان علی آغاز نے کہا ہے کہ میچ کو بچانا سب سے پہلی ترجیح ہے۔

    کھیل کے چوتھے دن اختتام پر سلمان علی آغا نے کہا کہ کیمپ میں یہی بات چل رہی ہے اس میچ کو جیتنا ہے اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ بہترین کھیل پیش کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے کافی پرُجوش ہوں اگر چانس ملا تو ٹیم کو میچ جتوانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    نوجوان پلیئر نے کہا کہ مینجمنٹ کہتی ہے جیسے آپکو آسانی ہے ویسے ہی کھیلو، میں نے بھی کوشش کی جیسے اسانی ہو ویسے ہی کھیلوں، کیمپ میں یہی بات چل رہی ہے اس میچ کو جیتنا ہے۔

    سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بولنگ شروع کی تھی تو کوشش تھی کم ازکم رنز دیے جائیں انگلینڈ کو بھی کریڈٹ دینا پڑے گا وہ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں انگلینڈ کی ٹیم جیسی کرکٹ کھیل رہی تھی ان سے ایسی گیم متوقع ہے۔

  • کون ہوگا فاتح؟ راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

    کون ہوگا فاتح؟ راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

    راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل،انگلینڈ کو جیت کے لئے 8 وکٹ درکا جبکہ پاکستان کو 263 رنز بنانے ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 80 رنز بنالئے ،امام الحق 43 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہے۔

    قومی ٹیم کو کھیل کے آخری روز جیت کے لیے 263 رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو فتح کے لئے 8 وکٹوں کی ضرورت ہے۔Image

    اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بناکر ڈیکلئر کردی تھی اورپاکستان جو جیت کے لئے 343 رنز کا ہدف دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 343 رنز کا ہدف

    انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں اپنی دوسری سنچری کرنے سے محروم رہے اور 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جوئے روٹ 73 اور کرولے نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی، زاہد حسین نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • انگلش کھلاڑی نے سب کو حیران کر دیا (ویڈیو)

    انگلش کھلاڑی نے سب کو حیران کر دیا (ویڈیو)

    انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے اتوار کو کرکٹ کی دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کی۔

    بلے بازوں کے لیے سازگار پچ پر جوروٹ نے نصف سنچری بنانے کے بعد اپنا بیٹنگ انداز کی بدل ڈالا اور نے پاکستانی اسپنر کے چھٹے اوور کی پہلی دو گیندوں پر زاہد محمود کا بائیں ہاتھ سے سامنا کیا۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان نے پہلی گیند کو براہ راست اسکوائر لیگ پر فیلڈر کو سوئپ کیا اور نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ وکٹ گنواتے گنواتے بچ گئے۔ فیلڈر نے بھرپور کوشش کی تاہم کیچ ڈراپ ہو گیا۔

    انہوں نے 73 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی جو کہ عمومی طور پر کا ان کا اندازِ بیٹنگ نہیں تھا۔

    پاکستان میں 17 سال بعد کھیلنے والی انگلینڈ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے انگلش شائقین کے ساتھ ساتھ اہلِ خانہ بھی راولپنڈی میں موجود ہیں۔

    انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جوئے روٹ کے والد میٹ روٹ بھی تاریخی روالپنڈی ٹیسٹ کو دیکھنے کے لیے میدان میں نظر آئے۔

  • پنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 343 رنز کا ہدف

    پنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 343 رنز کا ہدف

    پنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور انگلینڈ نے چوتھے روز دھواں دھار بیٹنگ کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلے سیشن میں پاکستان کی پوری ٹیم 579 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور انگلینڈ کو 78 رنز کی برتری ملی تھی، جو اس نے دوسری اننگ میں انتہائی تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے 342 تک پہنچا دی۔

    انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے کیا اور بلے بازوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔ انگلش بلے بازوں نے صرف 35.5 اوورز میں ساڑھے 7 سے بھی زائد کی اوسط کی کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 264 رنز بنا کر چائے کا وقفہ ہوتے ہی اننگ ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

    انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں اپنی دوسری سنچری کرنے سے محروم رہے اور 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ جوئے روٹ نے 73 اور کرولے نے 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، محمد علی، زاہد حسین نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگ میں 579 رنز بنا کر آؤٹ

    پاکستانی بلے بازوں نے 343 کے ہدف کا تعاقب شروع کردیا ہے اور بغیر کسی نقصان کے 16 رنز بنا لیے ہیں۔

  • سعودی فٹ بال کھلاڑیوں سے متعلق کوچ کا بیان

    سعودی فٹ بال کھلاڑیوں سے متعلق کوچ کا بیان

    فیفا ورلڈ کپ میں سعودی ٹیم کے کوچ ایروی رینارڈ نے کہا ہے کہ سعودی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قومی ٹیم کے کوچ ایروی رینارڈ نے قطر ورلڈ کپ کے دوران میچز میں سعودی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو کھل کر سراہا۔

    فرانسیسی کوچ ایروی رینارڈ نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے سعودی سپورٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    انھوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے یاد گار لمحے ان کے ذہن میں محفوظ رہیں گے، ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ایک تاریخی میچ کھیلا تھا تاہم بعد میں پولینڈ اور میکسیکو سے سعودی ٹیم ہار گئی۔

    یاد رہے کہ فرانسیسی کوچ ایروی رینارڈ 2019 سے سعودی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں، اس سے قبل وہ مراکشی ٹیم کے کوچ رہے، جس نے روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    ایروی رینارڈ کی سربراہی میں سعودی ٹیم نے اب تک 39 میچ کھیلے ہیں، جن میں 20 میچ جیت چکی ہے، 10 میچوں میں نتیجہ برابر رہا جب کہ 9 میچوں میں ٹیم ہار گئی تھی۔

  • پنڈی ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگ میں 579 رنز بنا کر آؤٹ

    پنڈی ٹیسٹ، قومی ٹیم پہلی اننگ میں 579 رنز بنا کر آؤٹ

    راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی انگلینڈ کو پہلی اننگ میں 78 رنز کی برتری ملی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کو 78 رنز کی برتری ملی ہے۔ انگلش بولر ول جیکس نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

    قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 7 وکٹوں پر 499 رنز پر دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 554 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب آغا سلمان نصف سنچری بنانے کے بعد ول جیکس کی وکٹ بنے۔

    آنے والے بقیہ دو کھلاڑی صرف 25 رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 554 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔ زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    آج کی تینوں وکٹیں ول جیکس نے حاصل کیں اور اننگ میں 6 کھلاڑی آؤٹ کرکے کیریئر کی سب سے بہترین بولنگ کی۔

    اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم سمیت دونوں اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بابر اعظم نے 136، امام الحق نے 121 جب کہ عبداللہ نے 114 رنز کی اننگزکھیلی تھیں۔

  • فرانس یا پولینڈ، سینیگال یا انگلینڈ کون آگے اور کون گھر جائیگا؟ فیصلہ آج ہوگا

    فرانس یا پولینڈ، سینیگال یا انگلینڈ کون آگے اور کون گھر جائیگا؟ فیصلہ آج ہوگا

    فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آج دو پری کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے جس میں فاتح دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹائیں گے جب کہ ہارنے والی گھروں کو واپس جائیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آج مزید دو میچز ہوں گے جن کی فاتح ٹیمیں ٹرافی کے حصول کی جانب پیش قدمی جاری رکھیں گی جب کہ ناکام ٹیمیں خالی ہاتھ گھروں کو لوٹیں گی۔

    آج تیسرا پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے اگلے مرحلے تک رسائی کا عزم لے کر میدان میں اترے گی جہاں اس کا مقابلہ لیون ڈوسکی کی پولینڈ سے ہوگا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

    پری کوارٹر فائنل مرحلے کا چوتھا میچ انگلینڈ اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جس کا آغاز رات 12 بجے ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: میسی کا جادو چل گیا، آسٹریلیا کو ہرا کر ٹرافی کیجانب ایک اور قدم بڑھا دیا

    برازیل اور نیدر لینڈ کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے والی پہلی دو ٹیمیں ہیں۔

    میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔