Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • حارث رؤف کی طبیعت سے متعلق اہم خبر

    حارث رؤف کی طبیعت سے متعلق اہم خبر

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیبیو کرنے والے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف کی طبیعت سے متعلق وضاحت کر دی۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق حارث کا آج این آر آئی ہوا ہے ان کی طبیعت میں بہتری ہے مگر ابھی آرام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران دائیں ٹانگ پر کھچاؤ محسوس ہو رہا تھا جس پر انہیں آرام دیا گیا۔

    کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے حارث رؤف نے انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 13 اوورز کروائے ہیں۔

    انہوں نے 78 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    غیرتجربہ کار بولنگ اٹیک میں نسیم شاہ اور محمد علی نے فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری نبھائی۔ محمد علی بھی ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ہیں۔

    دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انجری کسی بھی وقت آسکتی میں اپنی بالنگ پر فوکس کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں چیلنج کا مزہ آتا ہے کوشش کرتا ہوں کہ اپنا 100 فیصد دوں، بال اتنا ریورس شاید ہم سے نہیں ہو رہا ہم کوشش کریں گے جو ہماری کارکردگی ہے اس میں بہتری ہو۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی اننگز کا پُراعتماد آغاز

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستانی اننگز کا پُراعتماد آغاز

    راولپنڈی: پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالئے۔

    چھ سو ستاون رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے پُراعتماد آغاز کیا، دونوں اوپنر بیٹرز نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

    امام الحق 90 جبکہ عبداللہ شفیق 89 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ کریز پر موجود ہے، پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 476 رنز درکار ہیں۔

    اس سے قبل آج انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 675 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 جبکہ محمدعلی نے 2 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں بھی آئی۔

    یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ، پچ پر پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار ناخوش

    واضح رہے کہ انگلش ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ میں کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔

    کرکٹ کی 112 سالہ تاریخ میں انگلینڈ کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ اس نے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی 500 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے ہی دن کے کھیل میں 4 سینچریاں بنائیں۔

  • نسیم شاہ نے اپنی فٹنس سے متعلق جواب دے دیا

    نسیم شاہ نے اپنی فٹنس سے متعلق جواب دے دیا

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انجری کسی بھی وقت آسکتی میں اپنی بالنگ پر فوکس کرتا ہوں۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا ہمارا اپنا انداز ہے اور ان کا اپنا انداز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں چیلنج کا مزہ آتا ہے کوشش کرتا ہوں کہ اپنا 100 فیصد دوں، بال اتنا ریورس شاید ہم سے نہیں ہو رہا ہم کوشش کریں گے جو ہماری کارکردگی ہے اس میں بہتری ہو۔

    نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ کچھ اچھا سیکھوں اور کھیلوں، پچ اچھی ہو تو زور لگانا پڑتا ہے ہمارے ہاتھ میں جو ہوتا ہے ہم اسی طرح بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتےہیں۔

    اپنی فٹنس سے متعلق سوال پر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ انجری کسی بھی وقت آسکتی میں اپنی بالنگ پر فوکس کرتا ہوں۔

  • مایہ ناز انگلش کھلاڑی کے والد بھی پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    مایہ ناز انگلش کھلاڑی کے والد بھی پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

    پاکستان میں 17 سال بعد کھیلنے والی انگلینڈ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے انگلش شائقین کے ساتھ ساتھ اہلِ خانہ بھی راولپنڈی میں موجود ہیں۔

    انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی جوئے روٹ کے والد میٹ روٹ بھی تاریخی روالپنڈی ٹیسٹ کو دیکھنے کے لیے میدان میں نظر آئے۔

    جو روٹ کے والد میٹ روٹ میزبان ٹیم کے خلاف تاریخی سیریز جیتنے پر اپنے بیٹے اور انگلینڈ کی ٹیم کو خوش کرنے کے لیے انگلینڈ بارمی آرمی کے ساتھ پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

    بارمی آرمی ایک کمپنی ہے جو اپنے کچھ ممبران کو برطانیہ اور بیرون ملک انگلش کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کے لیے ٹکٹ فراہم کرتی ہے اور ٹورنگ پارٹیوں کا انتظام کرتی ہے۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان جوئے روٹ پہلی اننگز میں زیادہ اسکور نہیں کر سکے اور 31 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

  • کمنٹری کے دوران رکی پونٹنگ ایمرجنسی میں اسپتال منتقل

    کمنٹری کے دوران رکی پونٹنگ ایمرجنسی میں اسپتال منتقل

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے جب ان کی طبیعت ناساز ہونے لگی۔

    اس کے بعد 47 سالہ کو آپٹس اسٹیڈیم سے براہ راست اسپتال لے جایا گیا۔

    پونٹنگ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ لنچ بریک میں کمنٹری باکس سے چلے گئے تھے لیکن ان کے ساتھ سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر بھی تھے۔

    سابق بلے باز دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں دل کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ فی الحال اسپتال سے واپس نہیں آئے انہوں نے اپنے ساتھیوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی ویزوں کی منتظر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارتی ویزوں کی منتظر

    ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا معاملہ، بھارت تاحال پاکستان کو ویزہ دینے سے ٹال متول کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ویزے آج جاری نہ ہونے پر پاکستان کا ورلڈ کپ سے آوٹ ہونے کا امکان بڑھ جائے گا۔

    چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کے باوجود کوٸی جواب نہیں دیا جا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ویزہ کلیٸرنس کیلٸے دو ماہ قبل تمام تفصیلات بھارت کو بھجوا دی تھی، قومی بلائنڈ ٹیم نے شیڈول کے مطابق اتوار کو بھارت روانہ ہونا ہے۔

    ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 دسمبر سے بھارت میں کھیلا جانا ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ہے۔

    روایتی حریف بھارت کیخلاف 8 دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہوگا، پاکستان دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا ہے۔

  • ہم پچ کے معاملے میں ڈارک ایج میں رہتے ہیں، رمیز راجہ

    ہم پچ کے معاملے میں ڈارک ایج میں رہتے ہیں، رمیز راجہ

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہم آج بھی پچ کے معاملے میں ڈارک ایج میں رہتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پچ بنانے میں کامیاب نہیں ہو رہے، ہم نے بہت کوششیں کرلیں، باہر سے بھی ماہر بلائے، ہمارے یہاں ایک ہی طرح کی مٹی سے پچ بنتی ہیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹرے بنا کر اس میں ڈراپ ان پچ بنائیں گے، پچ کے معاملے پر میں زیادہ نا امید ہوں، جب کرکٹر چیئرمین ہو تو ایسے معاملے میں زیادہ شرمندگی ہوتی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پچ کے معاملے میں اگلے سیزن تک صبر کرنا ہوگا، پچ پر بورڈ کوئی گائیڈ لائن نہیں دیتا۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے جو بیٹنگ کی ایسی پہلے نہیں دیکھی، ہمیں بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا طریقہ بدلنا ہو گا۔

    اس کے علاوہ ایشیا کپ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کرانا ہمارا حق ہے یہ ہمیں ملا ہے، کوئی نہ آئے تو ہم بھی نیوٹرل وینیو پر ایونٹ سے پل آؤٹ کر سکتے ہیں۔

  • آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

    آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کے لیے ہر طرز کی کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ اسکارچرز کا کہنا ہے کہ مچل مارش ایک عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، مارش اب ٹخنے کی انجری کا آپریشن کرا رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش اب آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹنس کے ساتھ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

    مچل مارش انجری کے باعث دورہ بھارت سے بھی باہر ہوگئے ہیں جبکہ وہ بگ بیش لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    یاد رہے کہ مچل مارش بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں اس کے علاوہ پرتھ اسکارچرز نے مچل مارش کی عدم دستیابی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ میچل مارش اہم کرکٹر ہیں ان کی ریکوری میں مکمل معاونت کریں گے

  • پنڈی ٹیسٹ، گولڈن مین ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچ گیا، ویڈیو دیکھیں

    پنڈی ٹیسٹ، گولڈن مین ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچ گیا، ویڈیو دیکھیں

    پاکستان اور انگینڈ کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جاری گولڈن مین ٹیموں کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے طویل وقفے کے بعد پاکستان ٹیسٹ میچ کھیلنے آئے ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوچکا ہے اور آج دوسرے روز کا کھیل جاری ہے۔

    دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیموں کے بڑے کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اسی جوش و خروش کو مزید بڑھایا ہے گولڈن مین نے جو ٹیسٹ میچ دیکھنے کوہاٹ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔

    گولڈن میں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے کوہاٹ سے خصوصی طور پر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آئے ہیں اور عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے اور کھیل سے محظوظ ہونے کے لیے اسٹیڈیم آئیں۔

    سر تا پا سنہرے رنگ میں رنگے گولڈن مین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیموں کی سپورٹ کے لیے آئے ہیں۔ اسٹیڈیم میں خوبصورت میچ جاری ہے۔ چھکے چوکے بھی لگ رہے ہیں بولر وکٹیں بھی لے رہے ہیں۔ ماحول بہت اچھا ہے۔

    انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائے ہوئے کہا دعا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ جاری و ساری رہے اور اللہ تعالیٰ پورے ملک کو ایسی خوشیوں سے منور رکھے۔

     

    واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے چار بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں جب کہ پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر زاہد محمود رہے جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

  • فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطری شہریوں نے شاندار مہمان نوازی کی مثال قائم کردی

    فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطری شہریوں نے شاندار مہمان نوازی کی مثال قائم کردی

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطری شہریوں نے شاندار مہمان نوازی کی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تھمامہ اسٹیڈیم کے قریب رہنے والے قطری شہریوں نے جگہ جگہ کھانے پینے کے اسٹالز لگائے اور غیر ملکی مہمانوں کو مفت کھانا تقسیم کیا۔

    قطری شہریوں نے غیر ملکی شائقین فٹبال کو گھر کا بنا کھانا، پھل، کھجور اور قہوہ پیش کیا، اس کے علاوہ اسٹیڈیم کی پارکنگ میں جگہ جگہ روایتی بیٹھک بھی لگائی گئیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قطر کے ایک اسٹیڈیم کی ویڈیو کو خوب سراہا گیا تھا، جس میں قطر کی جانب سے شائقین کیلئے انکی نششت پر ایک بیگ رکھا گیا تھا۔

    اس بیگ میں کھجور عطر اور دیگر چیزیں موجود تھی۔

    https://www.youtube.com/watch?v=APFHcpCLcWQ