Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • فٹبال ورلڈ کپ، تاریخ میں پہلی بار خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا

    فٹبال ورلڈ کپ، تاریخ میں پہلی بار خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کل کا دن یادگار رہا جب مینز فیفا عالمی کپ کی 88 سالہ تاریخ میں پہلی بار تین خواتین ریفریز نے میچ سپروائز کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں دنیا کے سب سے مقبول ترین کھیل فٹبال عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گزرا دن اس کھیل کے عالمی کپ کی تاریخ کا یادگار دن رہا کیونکہ 88 سالہ تاریخ میں پہلی بار 3 خواتین ریفریز نے مینز عالمی کپ کا میچ سپروائز کیا۔

    فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا یہ یادگار ترین میچ جرمنی اور کوسٹاریکا کے مابین کھیلا گیا جس میں فرانس کی اسٹیفنی فیپرٹ نے بطور ریفری میدان میں چارج سنبھالا جب کہ اس موقع پر برازیل کی نیوزا بیک اور میکسیکو کی کارین ڈیاز بھی اسٹیفنی کی معاونت کے لیے میدان میں موجود تھیں۔

    یوں تین خواتین ریفری کی سپروائزری میں کھیلا گیا یہ میچ فٹبال ورلڈ کپ کے 88 سالہ دور کی نئی تاریخ رقم کرگیا۔

    اس میچ کی دوسری قابل ذکر بات یہ رہی کہ فٹبال کی دو بار کی عالمی چمپئن جرمنی کوسٹاریکا کو شکست دینے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

    یہ بھی پڑھیں: جاپان اور اسپین پری کوارٹر فائنل میں، سابق عالمی چیمپئن جرمنی باہر

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • جرمن قونصل جنرل پاکستان میں تیار ہونے والے فٹ بال کے مداح نکلے

    جرمن قونصل جنرل پاکستان میں تیار ہونے والے فٹ بال کے مداح نکلے

    جرمن قونصل جرنل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز پاکستان میں تیار ہونے والے فٹ بال کے مداح ہوگئے۔

    جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ مجھے امید ہے سب لوگ فٹبال ورلڈ کپ میچز دیکھ رہے ہوں گے، پاکستانی فٹبال سے بہت سےگول اب تک اسکور ہوچکے ہیں۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ جرمن ٹیم نےآج کی رات بہت اہم میچ کھیلا ہے، انہوں نے کہا جو بہتر کھیلتا ہے، جیت اسی کی ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ای کے میچ میں جرمنی نے کوسٹا ریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

  • فٹبال ورلڈ کپ، ناک آؤٹ مرحلے کی 4 آخری ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا

    فٹبال ورلڈ کپ، ناک آؤٹ مرحلے کی 4 آخری ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا آج آخری روز ہے ناک آؤٹ’’16 آف مرحلے‘‘ کی 12 ٹیمیں فائنل ہوچکیں 4 کا فیصلہ آج ہوگا۔

    دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کا پہلا گروپ مرحلہ آج اختتام پذیر ہوگا اور کل سے ناک آؤٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز ہوگا۔ 16 آف مرحلے کی 12 ٹیمیں اب تک فائنل ہوچکی ہیں جب کہ 4 کا فیصلہ آج کے میچز میں ہوگا۔

    آج کا پہلا میچ جنوبی کوریا اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں گھانا اور یوراگوئے آپس میں ٹکرائیں گی۔

    آج کے تیسرے میچ کے لیے سربیا اور سوئٹزر لینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ گروپ مرحلے کے آخری میچ برازیل اور کیمرون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    اس سے قبل نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل، آسٹریلیا، پرتگال، ارجنٹینا، پولینڈ، فرانس، مراکش، جاپان، اسپین اور کروشیا کی ٹیمیں فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: قطر میں‌ فٹبال کے میدان فلسطینیوں کیلیے سفارتکار بن گئے

    تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • قطر میں‌ فٹبال کے میدان فلسطینیوں کیلیے سفارتکار بن گئے

    قطر میں‌ فٹبال کے میدان فلسطینیوں کیلیے سفارتکار بن گئے

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں میدان فلسطینیوں کے لیے سفارت کار بن گئے اور میچ کسی بھی ملک کو پرچم فلسطین کے لہرائے جا رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں جہاں ایک طرف دنیا کی 32 ٹیموں اور ان کے شائقین میں جوش و خروش پایا جاتا ہے وہیں یہ گراؤنڈ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے میدانوں میں تبدیل ہو کر مظلوم فلسطینیوں کے لیے سفارت کار بن گئے ہیں۔ میچ کسی بھی ملک کا ہو پرچم فلسطین کے لہرائے جا رہے ہیں۔

    دنیا بھر سے فٹبال کے عالمی مقابلے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کھیل میدانوں میں فلسطینی پرچم لہرا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قابض اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرکے صہیونیوں کو دو ٹوک پیغام دے رہے ہیں۔

    گزشتہ روز تیونس اور فرانس کے میچ میں ایک فین فلسطین کا جھنڈا لے کر میدان میں آیا اور میچ کی اسرائیلی براہ راست نشریات میں شائقین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے جس کے بعد صہیونی صحافیوں کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایک صحافی کو شائقین سے بات کرتے ہوئے اُس وقت سخت شرمندگی اٹھانا پڑ گئی، جب اس نے اپنا تعارف بطور اسرائیلی کروایا۔ عرب شائقین نے بھی اسرائیلی صحافیوں کو دھتکارتے ہوئے دو ٹوک بتا دیا ہے کہ اسرائیل نہیں بلکہ فلسطین ہی حقیقت ہے۔

  • جاپان اور اسپین پری کوارٹر فائنل میں، سابق عالمی چیمپئن جرمنی باہر

    جاپان اور اسپین پری کوارٹر فائنل میں، سابق عالمی چیمپئن جرمنی باہر

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچز کا آج آخری دن ہے جاپان اور اسپین نے عالمی کپ کے ناک آؤٹ پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    گزشتہ روز گروپ ای کے پہلے میچ میں جاپان نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی تاہم شکست کے باوجود اسپین بہتر گول اوسط کی بنیاد پر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے جاپان کے ساتھ پری کوارٹر کے لیے جگہ پکی کرلی۔

    میچ کے پہلے ہاف کے 11 ویں منٹ میں اسپین کے فٹبالر الوارو موراتا نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی لیکن بعد میں انہیں حریف ٹیم جاپان کی جانب سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے پہلے ہاف میں جاپان نے کوئی گول نہیں کیا لیکن دوسرے ہاف میں انہوں نے 2 گول داغ کر میچ اپنے نام کرلیا۔

    جاپان کی جانب سے رٹسو ڈوآن نے 48 ویں منٹ اور آو تناکا نے 51 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

    گروپ اِی میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور اسپین نے 4 پوائنٹس لے کر بہتر گول اوسط کی بنیاد پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور ناک آؤٹ مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

    گروپ ای کے دوسرے میچ میں سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی کی کوسٹاریکا کو 2-4 سے شکست بھی اسے ٹورنامنٹ میں آگے لے کر نہ جاسکی اور گروپ میں چار پوائنٹ کے باوجود گول اوسط کی بنیاد پر تیسری پوزیشن کے ساتھ ورلڈ کپ میں اس کا سفر تمام ہوگیا۔ کوسٹاریکا بھی خالی ہاتھ وطن واپس لوٹے گی۔ اس سے قبل دنیا کی دوسری نمبر کی ٹیم بیلجیئم ایونٹ کے پہلے ہی راونڈ سے باہر ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل نیدر لینڈ، سینیگال، برازیل، آسٹریلیا، پرتگال، ارجنٹینا، پولینڈ، فرانس، مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

    فیفا ورلڈ کپ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • پنڈی ٹیسٹ، پچ پر پی سی بی  کے اعلیٰ عہدیدار ناخوش

    پنڈی ٹیسٹ، پچ پر پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار ناخوش

    انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے لیے بنائی گئی فلیٹ پچ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار خوش ہے ٹیم منیجمنٹ نے بھی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگیا۔ پہلے ہی روز انگلینڈ نے 506 رنز بنا کر ایک دن میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا 112 سالہ ریکاڈ توڑ دیا۔ 4 انگلش بلے بازوں نے سنچریاں جڑیں جب کہ پاکستانی بولرز کو تمام دن کی محنت کے بعد صرف 4 وکٹیں ہی حاصل ہوسکیں۔

    پنڈی ٹیسٹ کے لیے اس طرح کی فلیٹ پچ پر ایک جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار ناخوش ہیں تو دوسری جانب ٹیم منیجمنٹ نے بھی اس صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے جو پِچ کا پلان راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ہیڈ کیوریٹر کو دیا گیا تھا۔ پِچ بالکل اس کے بَرعکس بنی ہے۔ بورڈ نے ہیڈ کیوریٹر کو فلیٹ پچ بنانے کی ہدایت بالکل نہیں کی تھی۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی گزشتہ روز اسٹیڈیم میں پچ کے حوالے سے شدید غصے کا اظہار کیا تھا اور پہلے روز کے کھیل سے مایوس ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ ہیڈ کیوریٹر سرفراز نے بنائی ہے۔ یہ وہی ہیڈ کیوریٹر ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف اسی گراؤنڈ میں ٹیسٹ پچ بنائی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلش بیٹرز نے راولپنڈی ٹیسٹ کو ون ڈے میچ بنا ڈالا

    آسٹریلیا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ پر بھی پی سی بی کو پچ کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم مذکورہ ٹیسٹ میچ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرچکا ہے۔ اگر آئندہ 4 سال میں مزید 4 ڈی میرٹ پوائنٹس ملے تو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • فیفا ورلڈکپ: بیلجیئم اور کینیڈا کا سفرتمام ہوگیا

    فیفا ورلڈکپ: بیلجیئم اور کینیڈا کا سفرتمام ہوگیا

    دوحا: فیفا ورلڈ کپ میں فیفا رینکنگ میں موجود بیلجیئم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی جبکہ کینیڈا بھی پری کوارٹرفائنل میں جگہ نہ بناسکی۔

    تفصیلات کے مطابق مراکش نے گروپ میچ میں کینیڈا کو ایک کےمقابلے2گول سے شکست دیا، کینیڈا کیخلاف تاریخی کامیابی نے مراکش کو پری کوارٹرفائنل میں پہنچا دیا اور کینیڈا کا بغیر کوئی میچ جیتے فیفاورلڈکپ میں سفرختم ہوا۔

    آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں بیلجیئم اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا اور انہوں نے کئی بار ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم کسی کو بھی کامیابی نہ مل سکی۔

    یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ کی 88 سالہ تاریخ کا آج یادگار دن، مگر کیوں؟

    کروشیا بیلجیئم سےمیچ ڈرا کرکےاگلےراؤنڈ میں پہنچ گیا جبکہ کروشیا نے5پوائنٹس کی بنیاد پرپری کوارٹرفائنل میں سیٹ پکی کرلی۔

    خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب مراکش نے فیفا ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ اس نے اس سے قبل 1986 کے ورلڈکپ میں راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی تھی۔

  • بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کی شادی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے ایل راہول نے اپنی شادی کے لئے بی سی سی آئی کو چھٹی کی درخواست دی ہے جسے منظور بھی کرلیا گیا ہے۔

    کے ایل راہول کا کہنا ہے کہ کچھ فیملی کنڈیشن ہے جس کے باعث دورہ بنگلہ دیش کے لئے دستیاب نہیں ہونگا۔

    ادھر بی سی سی آئی کے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان نے کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیاہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم راہول شادی کررہے ہیں یا منگنی، بس اتنا معلوم ہے کہ انہوں نے کچھ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ادھر اسپورٹس کی معروف ویب سائٹ انسائیڈ اسپورٹس کے مطابق کے ایل راہول اور بالی وڈ اسٹار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی جنوری 2023 کے پہلے ہفتے میں شادی کرنے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول طویل عرصے سے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور گذشتہ کئی دنوں سے ان کی شادی کی بازگشت بھی سنائی دی جارہی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی : تمام افواہیں دم توڑ گئیں

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جوڑے کے والدین نے بھی آپس میں ملاقات کی ہے اور شادی کی تاریخ پر اتفاق کرلیا ہے۔

    حال ہی میں سنیل شیٹی نے ویب سیریز ‘دھاراوی بینک’ کی ریلیز تقریب میں بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تصدیق کی تھی۔

    سنیل شیٹی سے جب دونوں کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں جلد شادی کریں گے۔

  • ’ خراب طبیعت پر انگلینڈ نے یہ حال کیا، ٹھیک ہوتے تو کیا کرتے‘

    ’ خراب طبیعت پر انگلینڈ نے یہ حال کیا، ٹھیک ہوتے تو کیا کرتے‘

    پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ انگلینڈ کھلاڑیوں نے طبیعت خراب ہونے کے باوجود 500 رنز بنا لیے اگر وہ مکمل صحت یاب ہوتے تو کیا کرتے۔

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے دن پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ شکر ہے انگلینڈ ٹیم کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو یہ حال ہے، طبیعت ٹھیک ہوتی تو بہت برُا حال کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل فاسٹ بولرز کے خلاف نہیں ہوں وہ ٹی ٹوئنٹی کے فاسٹ بولرز ہیں انہیں ٹیسٹ کے بولرز بننے میں کافی وقت لگے گا لیکن جو پچ وہ مددگار نہیں ہیں۔

    https://twitter.com/shoaib100mph/status/1598307915668111361?s=20&t=hn2-7uqOHvqfPnl8TPZMWw

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا ہوگا آج وکٹوں کو دیکھ کر افسوس ہوا کیونکہ اگر آپ نے ڈرا کی طرف جانا ہے یا بچ کر کھیلنا ہے تو یہاں دو باریاں ہو جائیں گی اور 700 رنز بن جائیں گے۔

    شعیب اختر نے کہا کہ کافی عرصے بعد اس میڈیم کی کرکٹ ہماری ٹیم کھیل رہی ہے سب نوجوان کھلاڑی ہیں اور اچھے ہیں لیکن انہیں ابھی بہت مشکلات سے گزرنا پڑے گا۔

  • پاک انگلینڈ ٹیسٹ، ’محمد عباس کہاں ہیں‘؟

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ، ’محمد عباس کہاں ہیں‘؟

    قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے راولپنڈی ٹیسٹ میں محمد عباس کی عدم شمولیت پر ٹویٹ کردیا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے۔زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

    انگلش اوپنر 233 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، پہلی وکٹ بین ڈکٹ کی گری جب وہ 122 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    بین ڈکٹ نے 107، اولی پوپ نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ہیروی بروک 101 اور بین اسٹوکس 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’فاسٹ بولر محمد عباس کہاں ہیں۔‘

    انہوں نے ہیش ٹیگز pakvseng، control اور #pressure بھی استعمال کیے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ ’آج کا دن میرے لیے بہت خاص ہے، پنڈی کی بیٹنگ وکٹ ہے اس پر وکٹیں لینا مشکل ٹاسک ہے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’اندازہ نہیں ہے کہ پچ کل کیسا برتاؤ کرے گی۔‘

    زیک کروالی کا کہنا تھا کہ ’چار سنچریاں کرنا ہمارا گیم پلان نہیں تھا ہم کل بھی پلان کے مطابق ہی کھیلیں گے، ہمارے پاس پلان موجود ہے لیکن پچ اور بولنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔‘