Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ورلڈ کپ : پاکستان کو ہرحال میں آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا

    ورلڈ کپ : پاکستان کو ہرحال میں آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر اگر مگر کے گھن چکر میں چکرانے لگی۔ کوارٹرفائنل تک رسائی یقینی بنانے کے لئے گرین شرٹس کو آئرلینڈ کو ہر حال میں ہراناہوگا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم اور اگر مگر کوئی نئی بات نہیں، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد دعاؤں کے سلسلے نے زور پکڑا تو گورکھ دھندے کو دیکھتے ہوئے حساب کتاب کیلئے کیلکولیٹر بھی نکل آئے۔

    شائقین اس چکر میں گھن چکر ہوگئے کہ پاکستان کیسے کوارٹرفائنل میں پہنچے گا؟ گروپ بی میں بھارت کوارٹرفائنل میں اپنی انٹری دے چکا ہے جبکہ بقیہ تین ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

    شاہینوں کو اگر مگر کا چکر ہٹانا ہے تو آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا۔ پاکستان کے گروپ میں چھ پوائنٹس ہیں۔ ایک اور جیت کوارٹرفائنل کا دورازہ کھول دے گی۔ ورنہ ہار واپسی کا پروانہ بھی تھماسکتی ہے۔

    آئرلینڈ سے میچ ڈرا ہوا تو بھی پاکستان کوارٹرفائنل کھیلنے کی پوزیشن میں ہوگا۔ اب پاکستان کے لئے آئرلینڈ سے میچ پری کوارٹرفائنل ہوگا۔

    قوم کو اب سارے کام چھوڑ کر دعا اور درود پر لگ جانا چاہئیے کیونکہ کہیں بھی اورکبھی بھی کسی بھی ٹیم کو ہرانے والے شاہین کہیں بھی اور کبھی بھی کسی بھی ٹیم سے ہار بھی جاتے ہیں۔

  • کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آخری مرحلہ آج سے لاہور میں شروع

    کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آخری مرحلہ آج سے لاہور میں شروع

    لاہور: ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا آخری مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہوگیا، کپتان مصباح الحق سمیت چند کھلاڑی جنوری کے وسط میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سینڑل کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے، کپتان مصباح الحق ہیمسٹرنگ انجری کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوں گے، مصباح الحق، احمد شہزاد، یونس خان، سرفراز احمد اور ذوالفقار بابر جنوری کے وسط میں فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

     پی سی بی نے سینڑل کانٹریکٹ کے مطابق ہر چار ماہ بعد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی جانچ کا یہ آخری مرحلہ ہوگا۔

  • اسرائیلی ایمپائرگیند لگنے سے جاں بحق

    اسرائیلی ایمپائرگیند لگنے سے جاں بحق

    یروشلم: کرکٹ کی دنیا کا ایک اور سانحہ ، اسرائیل کی قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ایمپائر ایک مقامی میچ کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    ان کی موت کا واقعہ آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوز کی حادثاتی موت کے محض دو دن بعد ہوئی ہے، فلپ سڈنی میں ہونے والے ایک میچ کے دوران شان ایبٹ کی باوؑنسر لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

    اسرائیلی پولیس نے واقعے کی ابتدائی تفتیش کے بعد کسی فاوؑل پلے کے باعث موت کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔

    پچپن سالہ حلیل آسکر اسرائیل کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلتے رہے ہیں اور کپتان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیتے رہے ، ریٹائرمنٹکے بعد انہوں نے بحیثیت ایمپائر اپنے کیرئر کا آغاز کیا۔

    اسرائیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف نائرگڈکر کا کہنا ہے کہ یہ نیشنل لیگ کا آخری میچ تھا جس میں بلے باز نے گیند کو کھیلا اور و ہ سیدھی ان کی طرف آئی ، انہوں نے بچنے کوشش کی لیکن موت نے گیند کی صورت انہیں آ دبوچا۔

  • فٹنس اچھی ہے،جلد کم بیک کرونگا،احمدشہزاد

    فٹنس اچھی ہے،جلد کم بیک کرونگا،احمدشہزاد

    لاہور:اوپننگ بیٹسمین احمد شہزادوطن واپس پہنچ گئے،وہ نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کاشکارہوکرسیریز سے باہرہوگئےتھے،احمد شہزاد کہتےہیں کوشش کریں گےتیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کاحصہ ہوں۔

    اینڈرسن کا باؤنسر مس جج کرنا احمد شہزاد کو مہنگا پڑگیا،جارح مزاج اوپنرگھائل ہوکر تین ہفتوں کیلئے میدان سے باہرہوگئے،احمد شہزاد کا وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انھیں گیند لگی توایسا لگا کہ پچیس لوگوں کو لگی ہو۔

    آرام کے طبی مشورے پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ تین ہفتوں کا ٹائم ڈاکٹرز نے دیا   فٹنس اچھی ہےتیسرے ٹیسٹ کیلئےکم بیک کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں احمد شہزاد کا کہنا تھا آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈےسیریزکی ہار سے بہت کچھ سیکھا۔

  • کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

    کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2014ء) کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2014ءکے دوران 8 کروڑ 20 لاکھ 15 ہزار ڈالر مالیت کی کھیلوں کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران 8 کروڑ 15 لاکھ ڈالر مالیت کی کھیلوں کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

    مذکورہ عرصہ کے دوران فٹ بال اور دستانوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ عرصہ کے دوران تجارتی خسارہ 6 ارب 50 کروڑ 40 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال کی اس مدت کے دوران 4 ارب 48 کروڑ 20 ہزار ڈالر تھا۔

  • نواز شریف کا نجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر نامزدگی کی منظوری

    نواز شریف کا نجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر نامزدگی کی منظوری

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر نامزدگی کی منظوری دے دی۔

    اے آر وائی نیوز نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئےنجم سیٹھی کی بطور آئی سی سی صدر نامزدگی کی خبر کوسب سے پہلےبریک کیا، اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے نواز شریف نے آئندہ آئی سی سی کے صدر کی تعیناتی سے متعلق پی سی بی کے بھیجے جانے والے نجم سیٹھی کے نام کی منظوری دے دی ۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر کی تعیناتی کا حق پاکستان کے پاس ہے، جس کیلئے کرکٹ بورڈ نے پیٹرن چیف نواز شریف کو ایک ہی نام بھیجا جس کو منظور کر لیا گیا،جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نومبر میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں نجم سیٹھی کا نام صدارت کیلئے پیش کرےگا۔ نجم سیٹھی آئی سی سی صدر بنے والے پہلی پاکستانی کا اعزاز حاصل کرینگے۔ نجم سیٹھی آئندہ سال جون میں اس سال کیلئے بطور صدر آئی سی سی اپنی ذمہ داریاں سنھبالیں  گے۔

  • نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    آسٹریا کے شہراسپیل برگ میں ہوا ہوائی کرتب کا شاندارمظاہرہ،جس میں دنیا بھر سے شریک ماہر پائلٹوں نے کیا اپنی مہارت کا چھوٹے جہازوں سے شاندار کرتب کا دلفریب مظاہرہ،جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔

    سخت مقابلے کے بعد برطانوی پائلٹ نائیجل لیمب نے آسٹریا کے ہینس آرچ کو شکست دے کر ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چمپئن شپ جیت لی۔

  • ٓآفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ

    ٓآفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ

    کراچی:شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ سابق چئیرمین پی سی بی اعجازبٹ کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے،فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ بیٹنگ میں بہتری کےلئےکیا ہے۔

    شاہد آفریدی کافی عرصے سے اپنی بیٹنگ کو لےکر پریشان ہیں،خراب بیٹنگ کے سبب وہ ہمیشہ تنقید کی زد میں رہتے ہیں،گزشتہ دنوں سابق چئیرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا،تاہم شاہد افٓریدی نے ان کی بات کا بلکل برا نہیں مانا۔

    بوم بوم افریدی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعجاز بٹ کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے،ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کی خامیوں کو دور کرنے کے کیلئے انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے،آفریدی سیزن میں اپنی ڈیپارٹیمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے،بوم بوم بطور کپتان کھیلیں گےیا کھلاڑی یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے،آفریدی نے آخری مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ دوہزار دس میں کھیلی تھی۔

  • ایشین گیمز کی فاتح ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    ایشین گیمز کی فاتح ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور:پاکستانی ویمن کر کٹ ٹیم ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیتنے کےبعد وطن واپس پہنچ گئی۔

     اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایشین گیمز میں گولڈمیڈل جیتنے والی پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ دوسری بار گولڈ میڈل جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں،اپ سیٹ کے خطرے کے باعث میچز آسان نہ تھے مگر مشترکہ کوششوں اور محنت سے کامیابی ممکن ہوئی ۔

    کپتان ثناء میر نے حکام سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 2010 میں کرکٹ گراونڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو تاحال پورا نہیں کیا گیا انکا کہنا تھا کہ ٹیم نے کسی بھی میچ کو آسان نہیں لیا محنت سے فتح حاصل کی،اس موقع پر کوچ محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی مضبوطی سےنئے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا، انکا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ جتنا زیادہ مضبو ط ہوگا اتنا ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

  • امریکا کی ٹینس سٹارسریناولیمزیوایس اوپن ٹورنامنٹ میں فاتح

    امریکا کی ٹینس سٹارسریناولیمزیوایس اوپن ٹورنامنٹ میں فاتح

    امریکا کی نامورٹینس سٹاراورعالمی نمبرایک سرینا ولیمز نے یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

    نیویارک میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنزسنگلزکے فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمزنےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کی کیرولین وزنیا کو چھ تین سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں فتح اپنے نام کرلی۔

    بتیس سالہ سرینا ولیمزسب سے زیادہ چھ مرتبہ یو ایس اوپن اور اٹھارہ مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹلزجیتنے کا اعزازحاصل کرچکی ہیں۔