Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • جنوبی افریقی اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    جنوبی افریقی اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی اسپنر پرینیلن سبرائن کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا ہے۔

    میچ آفیشلز کی رپورٹ کے مطابق سبرین کے ایکشن کی قانونی حیثیت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا۔31 سالہ کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں ٹریوس ہیڈ کی اہم وکٹ حاصل کی تھی۔

    سبرائن نے اس سے قبل زمبابوے کے خلاف بلاوایو میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    جنوبی افریقی اسپنر اب آئی سی سی سے منظور شدہ ٹیسٹنگ سہولت میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کروائیں گے۔

    یہ پڑھیں: ایڈم زمپا کو جنوبی افریقا کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال مہنگا پڑ گیا

    اسپنر کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونا جنوبی افریقا کے لیے دھچکا ہے کیونکہ اس سے قبل فاسٹ بولر کاگیسو ربادا انجری کی وجہ سے تین میچوں کی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

    جنوبی افریقا کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بقیہ دو ون ڈے میچ 22 اور 24 اگست کو شیڈول ہیں۔

    ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلیا نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دے دی

    پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دے دی

    ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دی۔

    ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم 203 رنز کے تعاقب میں 16.1 اوورز میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے شاندار سنچری اسکور کی۔

    پاور پلے میں اسٹرائیکرز کی 37 رنز پر 3 وکٹیں گریں اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
    مبصر خان نے ریان کنگ کو ایک اور میکنزی ہاروی کو 27 رنز پر پویلین روانہ کیا۔

    مہران ممتاز نے ہیری نیلنسن کو 12 رنز پرآؤٹ کیا، ایلکس راس 6 رنز بنا کر فیصل اکرم کا نشانہ بنے۔

    یہ پڑھیں: ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز: پاکستان شاہینز نے میلبرن رینیگیڈز کو ہرا دیا

    معاذ صداقت نے ہینو جیکبز کو 19 رنز پراپنا نشانہ بنا کر پاکستان کی کامیابی یقینی بنائی۔

    پاکستان شاہینز کی جانب سے مبصر خان نے تین ، فیصل اکرم اور مہران ممتاز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یاسر خان اور معاذ صداقت کے درمیان 149 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم ہوئی۔

    یاسر خان نے 51 رنز کی اننگز کھلی، معاذ صداقت نے 59 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔

  • ایڈم زمپا کو جنوبی افریقا کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال مہنگا پڑ گیا

    ایڈم زمپا کو جنوبی افریقا کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال مہنگا پڑ گیا

    آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں نازیبا زبان کا استعمال مہنگا پڑ گیا۔

    جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

    آئی سی سی کے مطابق ایڈم زمپا نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ زمپا نے بولنگ کے دوران نازیبا زبان استعمال کی جو اسٹمپ مائیک میں سنی گئی، انہیں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

    ایڈم زمپا نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے میچ میں کیشو مہاراج کی کیریئر بیسٹ بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو 98 رنز سے شکست دی تھی۔

    جنوبی افریقہ نے ایڈن مارکرام 82، ٹمبا باووما 65 اور میتھیو بریٹزکے 57 کی نصف سنچریز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے چار، بین ڈوریشس نے دو اور ایڈم زیمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے جارحانہ آغاز کیا تاہم 60 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بلے باز کیشو مہاراج کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کرسکے۔

    جنوبی افریقہ کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

  • پی سی بی کا اسکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

    پی سی بی کا اسکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکولز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ملک بھر سے 39 اضلاع کے 400 سے زائد اسکول حصہ لیں گے۔

    پہلے مرحلے میں ان تمام اسکولز میں ٹرائلز کے ذریعے ٹیمیں منتخب ہوں گی۔

    پی سی بی کے 60 سے زیادہ کوچز تمام منتخب شدہ اسکولز میں ٹرائلز لیں گے، ستمبر کے تیسرے ہفتے میں400 سے زائد اسکولز کا 40 اوورز کا ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔

    گزشتہ دنوں پی سی بی نے 2025-26 کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

    انڈر 19 ایمرجنگ خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز 21 اگست سے کراچی میں ہوں گے، پروگرام کے تحت 3 ستمبر تک ملک بھر میں ٹرائلز ہوں گے۔

    لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، مردان، کوئٹہ، ملتان اور بہاولپور میں ٹرائلز ہوں گے۔

    ٹرائلز میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے کم سے کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے، منتخب کھلاڑیوں کو نیشنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعٖظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے اور ابرار احمد، سلمان آغا کی ترقی ہوئی ہے۔

    شبھمن گل پہلے نمبر پر براجمان ہیں، شائے ہوپ 2 درجے تنزلی کے بعد 7ویں ، محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر چلے گئے۔

    سلمان علی آغا تین درجے ترقی کے بعد 40ویں نمبر پر آگئے ہیں۔فخر زمان 28 اور صائم ایوب 60ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز میں ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے، کیشو مہاراج آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد پہلے نمبر پر آگئے ہیں، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

    شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر براجمان ہیں، حارث روف 31ویں اور نسیم شاہ 51ویں نمبر پرموجودہیں۔

    آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں تاہم پاکستان کا کوئی آل راؤنڈر بھی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔

  • ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ پر سنیل گواسکر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ پر سنیل گواسکر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    نئی دہلی(20 اگست 2025): بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کو بھارتی کھلاڑیوں کی مجبوری قرار دے دیا۔

    بھارت کے سابق کھلاڑی سنیل گواسکر نے ایشا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق گفتگو کی ہے، انہوں نے بھارتی کرکٹرز کے حق میں بولا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ کھیلنا یا نہ کھیلنا اس میں کھلاڑیوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

    سابق بھارتی کھلاڑی کا کھلاڑی کا کام بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت کے احکامات پر عمل کرنا ہوتا ہے، اگر حکومت نے فیصلہ کہ کھیلنا ہے تو  اس پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔

    سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ میں ہیں اور وہ حکومت سے ہدایات لیتے ہیں، اس معاملے میں کھلاڑی لاچار ہیں اور وہ صرف ایشیا کپ کھیلنے کے لیے منتخب ہوئے ہیں، اگر حکومت انہیں کہتی ہے کہ کھیلو تو وہ کھیلیں گے اور اگر حکومت انہیں منع کرتی ہے تو وہ نہیں کھیلیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/asia-cup-2025-indian-squad-announced/

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، بھارتی اسکواڈٖ میں سوریا کمار یادیو، شبمن گل، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکسر پٹیل، وکٹ کیپر بیٹر جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن، ہرشیت سنگھ رانا اور رنکو سنگھ شامل ہیں۔

    ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو میچ شیڈول ہے اور اگر ان دونوں ٹیموں نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا تو دونوں کے درمیان ممکنہ ٹاکرا 21 ستمبر کو ہوگا۔

  • پاکستان ٹیم کا پری سیریز کیمپ کل سے دبئی میں شروع ہوگا

    پاکستان ٹیم کا پری سیریز کیمپ کل سے دبئی میں شروع ہوگا

    ایشیا کپ اور ٹرائی سیریز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا پری سیریز کیمپ کل سے دبئی میں شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم کے پلیئرز 4 مختلف گروپس کی صورت میں آج دبئی پہنچیں گے، دبئی میں پری سیریز کیمپ 27 اگست تک جاری رہے گا، کیمپ کے دورا ن انٹرا اسکواڈ میچ بھی کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان: بڑے نام بی کیٹیگری میں شامل

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو ختم نہیں کیا گیا ہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

    کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں پرفارمنس کی بنیاد پر 10،10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق 27 کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کنٹریکٹ دیے گئے تھے جبکہ اس سال 12 نئے کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    9 کھلاڑی اس مرتبہ اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ 8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    بی کیٹیگری میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا ہیں۔

    حیدر علی کے کیس سے متعلق اہم خبر

    سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی شامل ہیں۔

    ڈی کیٹیگری کی اگر بات کی جائے تو اس میں شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، سفیان مقیم شامل ہیں۔

  • نیمار جونیئر کیریئر کی بدترین شکست پر آبدیدہ ہوگئے

    نیمار جونیئر کیریئر کی بدترین شکست پر آبدیدہ ہوگئے

    برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کیریئر کی بدترین شکست کے بعد آبدیدہ ہوگئے۔

    سیری اے میں نیمار جونیئر کی ٹیم سانتوس کو ہوم گراونڈ پر حریف کلب واسو ڈی گاما نے 6 کے مقابلے میں 0 گل سے شکست دی۔

    میچ کے بعد نیمار روتے ہوئے میدان سے باہر گئے اس دوران ان کے چہرے پر شکست کی مایوسی کے آثار نمایاں تھے۔

    اس بدترین شکست پر سانتوس کے کوچ زاویئر کو ہٹا دیا گیا ہے۔

    نیمار کی ٹیم اب تک 19 میچز میں صرف21 پوائنٹس کے ساتھ مسلسل تنزلی کی جانب جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شائقین کا انہیں برا بھلا کہنے اور احتجاج کرنے کا پورا حق ہے، وہ بھی اپنی کارکردگی پر شرمندہ ہیں۔

    دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے نئے سیزن کا شاندار آغاز کیا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک گول سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول 13ویں منٹ میں ریکارڈو کلیفیوری نے اسکور کیا۔

  • حیدر علی کے کیس سے متعلق اہم خبر

    حیدر علی کے کیس سے متعلق اہم خبر

    قومی کرکٹر حیدر علی کی ضمانت میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی کے کیس کی تحقیقات میں زیادہ عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔ پولیس نے حیدر علی کو کل دوبارہ طلب کررکھا تھا اب پولیس اسٹیشن طلبی کو دو ہفتے مزید آگے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پولیس نے حیدر علی کو ابتدائی تحقیقات کے بعد ضمانت پر رہا کیا تھا، انہیں موبائل فون بھی پولیس نے فرانزک کے بعد واپس کردیا تاھ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک قومی کرکٹر برطانیہ سے باہر نہیں جاسکیں گے۔

    واضح رہے کہ مانچسٹر پولیس کا کہنا تھا کہ 4 اگست کو شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کیا جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔

      واقعہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدر علی کو معطل کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ مانچسٹر پولیس کے ایک کرمنل کیس میں شامل تفتیش ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔

  • ’بابر کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری ختم کردی‘

    ’بابر کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری ختم کردی‘

    سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری سے بابر اعظم کو باہر کرنے پر طنزیہ پوسٹ شیئر کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے لکھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان اور اے کیٹگری ختم کردی صرف کنگ کی وجہ سے، اس کو بولتے ہیں بابر اعظم پریشر سلیکشن کمیٹی ڈر گئی۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت بابر اعظم کا سلیکشن کمیٹی پر اتنا پریشر ہے کہ اگر نے ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لے لی تو پورے پاکستان میں شور پڑ جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس میں اے کیٹیگری کو ختم کردیا گیا اور بابر سمیت کئی نامور کھلاڑی بھی بی کیٹگری میں شامل ہیں۔

    پول کو گزشتہ سال 27 سے 30 تک بڑھا دیا گیا ہے، جس میں 12 نئے نام کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ہیں، جن میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pcb-central-contract-babar-rizwan-shaheen-demoted/

    پانچ کھلاڑیوں نے گزشتہ سیزن میں مسلسل کارکردگی دکھانے پر ترقیاں حاصل کی ہیں۔ ابرار احمد، حارث رؤف، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاداب خان سبھی کو کیٹیگری سی سے کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے،

    مزید برآں، نو کھلاڑیوں نے اپنی جگہیں برقرار رکھی ہیں جن میں عبداللہ شفیق، نعمان علی، ساجد خان، اور سعود شکیل کیٹیگری سی میں شامل ہیں۔ کیٹیگری ڈی میں خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، اور محمد وسیم جونیئر۔ اور شاہین شاہ آفریدی کیٹیگری بی میں شامل ہیں۔

    نیا اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک چلیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔