Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

    ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

    اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے انعقاد کے لیے حکومت نے گرین سگنل دے دیا جس کے بعد اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو این او سی جاری رکدیا۔

    صدر ایسوسی ایشن ارشدخان  نے ایونٹس بنیان مرصوص اور معرکہ حق کے نام کردیے۔

    انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پچاس ملکوں کے پانچ سو سے زائد مرد و خواتین ویٹ لفٹنر حصہ لیں گے، ایونٹس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے قطر میں ہونے والی ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ میں 10 میڈلز حاصل کیے تھے۔

  • ’بابر اور رضوان اب اہم کھلاڑی نہیں رہے‘

    ’بابر اور رضوان اب اہم کھلاڑی نہیں رہے‘

    پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اب اہم کھلاڑی نہیں رہے۔

    مقامی یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ اہم کھلاڑی وہ ہیں جو میچ جیتتے ہیں اور حالیہ برسوں میں رضوان اور بابر دونوں میچ جیتنے والی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں، سلمان علی آغا ٹیم کے لیے زیادہ مستحق اور اہم کھلاڑی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہم گزشتہ ڈیڑھ سے دو سال پر نظر ڈالیں تو مسلسل کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی سلمان علی آغا، صائم ایوب اور حسن نواز ہیں، ہم ان کے بارے میں بات کیوں نہیں کر رہے، یہ پاکستان کے لیے میچ جیتنے والے موجودہ کھلاڑی ہیں۔

    حفیظ نے ٹیم میں بابر اور رضوان کی جگہ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں بطور کھلاڑی اپنی جگہوں کو درست ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔

    یہ پڑھیں: ’پاکستانی کرکٹرز نام کے سپر اسٹار اور کام کے زیرو ہیں‘

    انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اور رضوان کو ٹیم میں اپنی پوزیشن کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت ہے، انہیں پہلے خود کو اچھے کھلاڑی ثابت کرنے کی ضرورت ہے، اہم کھلاڑی بعد میں آتے ہیں۔ دونوں ماضی میں اچھے تھے، لیکن اب وہ نتائج نہیں دے رہے۔

    سابق کپتان نے دونوں کو دوبارہ فارم میں آنے کا مشورہ دیا اور نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس پر بھی تنقید کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کو کھیل میں پوری طرح شامل ہونے کی ضرورت ہے، ورنہ نتائج نہیں آئیں گے۔ یہی مسئلہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کا ہے، وہ بھی پاکستان کے لیے میچ وننگ پرفارمنس نہیں دے رہے ہیں۔

    حفیظ نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کرکٹ کو بڑے ناموں کی ضرورت نہیں بلکہ ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو اگلی دہائی تک مسلسل کارکردگی دکھا سکیں۔

  • آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

    آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

    آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

    تیسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف ایک گیند قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    گلین میکسویل نے میچ وننگ 62 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان مچل مارش 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹریوس ہیڈ نے 19 اور ٹم ڈیوڈ نے 17 رنز بنائے۔

    یہ پڑھیں: کوربن بوش کو وکٹ لینے کے بعد ڈگ آؤٹ کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا

    جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کوینا مفاکا اور کاگیسو ربادا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے، ڈیوڈ بریوس کی 53 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، وین ڈر ڈوسن نے 38 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 25 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوش ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹم ڈیوڈ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

  • رن آؤٹ کی عجیب و غریب ویڈیو وائرل

    رن آؤٹ کی عجیب و غریب ویڈیو وائرل

    کرکٹ کی دنیا میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں جسے دیکھ کر لوگ قہقہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

    آئی سی سی پینل میں شامل امپائر رچرڈ کیٹل بورو نے ویڈیو ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی جو وائرل ہوگئی اور اب تک اسے ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

    انہوں نے کیپشن میں لکھا کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے، آپ اگلے 100 سال تک کرکٹ میں ایسا رن آؤٹ دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گے، اس ویڈیو کو لازمی دیکھیں۔

    یہ پڑھیں: وائرل ویڈیو: ایک ہاتھ سے ناقابل فراموش کیچ لینے والا تماشائی کون؟ پرکشش آفر بھی مل گئی

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بولر کے گیند کروانے کے بعد بیٹر گیند کو روکتے ہی رن بنانے کے لیے بھاگتا ہے اور نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑا کھلاڑی بھی رن مکمل کرلیتا ہے۔

    اس دوران کور پر کھڑا فیلڈر کیپر کی جانب تھرو کرتا ہے جسے وہ پکڑنے میں ناکام رہتا ہے۔

    کیپر نے ڈائیو لگائی لیکن حیران کن طور پر گیند اس کے ہاتھوں سے نکل نان اسٹائیکر اینڈ کی جانب وکٹوں پر جالگی اور دوسرا رن لینے کی کوشش کرنے والا کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔

     

  • پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

    پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

    ملتان: پی سی بی نے 2025-26 کے لیے ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کردیا۔

    انڈر 19 ایمرجنگ خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز 21 اگست سے کراچی میں ہوں گے، پروگرام کے تحت 3 ستمبر تک ملک بھر میں ٹرائلز ہوں گے۔

    لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، مردان، کوئٹہ، ملتان اور بہاولپور میں ٹرائلز ہوں گے۔

    ٹرائلز میں انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے کم سے کم عمر 12 سال رکھی گئی ہے، منتخب کھلاڑیوں کو نیشنل انڈر 19 ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

    ٹرائلز 21 اگست کو کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوں گے اور اس کے بعد پیر 25 اگست کو لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹرائلز ہوں گے۔ ٹرائلز بالترتیب 26 اور 27 اگست کو راولپنڈی اور پشاور میں ہوں گے۔

    28 اگست کو مردان اور کوئٹہ میں بیک وقت ٹرائلز ہوں گے جبکہ ملتان اور بہاولپور میں انڈر 19 اور ایمرجنگ ویمنز کرکٹرز بالترتیب 2 اور 3 ستمبر کو ٹرائلز میں شرکت کر سکتی ہیں۔

    پاکستان کی سابق خواتین کھلاڑی بتول فاطمہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق پر مشتمل قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی متعلقہ ریجنل کوچز کے تعاون سے تمام شہروں میں ٹرائلز کا انعقاد کرے گی۔

    ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑی کو عمر کی تصدیق کے لیے ب فارم یا CNIC یا نادرا سے جاری کردہ پیدائش کا سرٹیفکیٹ لانا ہوگا۔

  • ویرات اور روہت نے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ سابق کرکٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ویرات اور روہت نے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ سابق کرکٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے بڑا انکشاف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2025 مئی میں اچانک بھارت کے دو بڑے کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے یہ فیصلہ بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف بدترین کارکردگی کے بعد کیا گیا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے اس معاملے پر اہم انکشاف کرکے نیا پنڈورا کھول دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کرسن نے انکشاف کیا کہ ویرات اور روہت مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کوہلی مزید دو سال بھارت کے لیے کھیل سکتے تھے لیکن کچھ ایسا ہوا جس نے انہیں ریٹائرمنٹ پر مجبور کر دیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے دونوں عظیم کھلاڑیوں کوالوداعی میچ تک نہیں دیا۔ ایسے عظیم کھلاڑی کو شاندار اور شایانِ شان الوداعی میچ ملنا چاہیے تھا۔

    فخر زمان کی ری ہیب کے بعد ٹیم میں واپسی کا امکان بڑھ گیا

    گھاوری کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی کی ”چھوٹی موٹی سیاست” کے باعث لیا گیا تھا، ورنہ نہ ویرات اور نہ ہی روہت اپنی مرضی سے کھیل چھوڑنے کے حق میں تھے۔

  • شاہد آفریدی سمیت 9 کھلاڑیوں کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان

    شاہد آفریدی سمیت 9 کھلاڑیوں کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان

    لاہور(16 اگست 2025): حکومت پاکستان نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مختلف شعبوں میں 9 اہم شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ ایوارڈز کھیلوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیے جا رہے ہیں، جن میں قومی مینز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔

    لیجنڈری آل راؤنڈر آفریدی نے 524 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 2009 میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے، سابق آل راؤنڈر کو کرکٹ میں شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    معروف کوہ پیما شہروز کاشف، جو 8000 میٹر سے زیادہ کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی ہیں، اور مرحوم گھڑ سوار ملک محمد عطا کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ہال آف فیمر ثنا میر کو بھی ستارہ امتیاز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، تقریباً 15 سال تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سابق آف اسپنر اس سال جون میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں ہیں۔

    اسی طرح پاکستان کے کامیاب ترین پیرا ایتھلیٹ حیدر علی کو بھی ستارہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ حیدر نے پاکستان کے لیے چار تمغے جیتے ہیں، جن میں ان کا سب سے حالیہ تمغہ گزشتہ سال پیرس پیرا اولمپکس میں ڈسکس تھرو میں کانسی کا تمغہ تھا۔

    قومی مکسڈ مارشل آرٹسٹ شاہ زیب رند اور کبڈی کھلاڑی محمد سجاد کو ان کی اپنی کامیابیوں پر صدارتی ایوارڈ برائے پرائیڈ آف پرفارمنس (پی اے پی پی) سے نوازا جائے گا۔

    اس کے علاوہ اسکواش کے کھلاڑی حمزہ خان، شوٹر محسن نواز اور ٹینس کھلاڑی راشد ملک کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، واضح رہے کہ یہ ایوارڈز 23 مارچ 2026 کو یوم پاکستان کے موقع پر پیش کیے جائیں گے۔

  • فخر زمان کی ری ہیب کے بعد ٹیم میں واپسی کا امکان بڑھ گیا

    فخر زمان کی ری ہیب کے بعد ٹیم میں واپسی کا امکان بڑھ گیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فخر کی دستیابی کے لیے سلیکٹرز پُرامید ہیں، اس حوالے سے کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے۔

    اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کا اعلان منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے، نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا کی شمولیت یقینی ہو گئی۔

    دوسری جانب ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 79 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 227 رنز بنائے اور بنگلہ دیش اے کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا۔

    محمد شامی عورتوں کے چکر میں اپنی بیٹی کو بھی بھول گئے، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

    تاہم بنگلہ اے ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 16.5 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سیف حسن نے 57 رنز کی اننگ کھیلی مگر کسی اور بلے باز نے ان کا ساتھ نہ دیا۔پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم اور سعد مسعود نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

  • محمد شامی عورتوں کے چکر میں اپنی بیٹی کو بھی بھول گئے، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

    محمد شامی عورتوں کے چکر میں اپنی بیٹی کو بھی بھول گئے، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی سابق اہلیہ حسین جہاں نے اپنے سابق شوہر پر الزامات کی برسات کرتے ہوئے کہا کہ شامی اپنی گرل فرینڈز کے بچوں کو مہنگے تحائف دیتے ہیں، بیٹی کی تعلیم اور اخراجات کیلئے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر محمد شامی کی سابق اہلیہ نے الزام لگایا کہ شامی اپنی بیٹی آئرا کو اچھے اسکول میں داخلہ نہیں دلوانا چاہتے۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حسین جہاں نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”اللّٰہ کے کرم پر آج میں بہت خوش ہوں، کیونکہ دشمنوں نے چاہا تھا کہ میری بیٹی کا اچھے اسکول میں داخلہ نہیں ہو، مگر اللہ کے فضل سے میری بیٹی کا اچھے انٹرنیشنل اسکول میں داخلہ ہوگیا ہے، شکر الحمداللّٰہ۔“

    انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے والد نے بڑی کوشش کی تھی کہ اس کی تعلیم کسی اچھے اسکول میں نہیں ہو، جس بیٹی کا باپ ارب پتی ہو وہ صرف عورتوں کے چکر کی وجہ سے اپنی بیٹی کی زندگی سے کھلواڑ کر رہا تھا اور اپنی گرل فرینڈز کے بچوں کو بڑے سے بڑے اسکولوں میں پڑھا رہا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میرا سابق شوہر کچھ عورتوں کو لاکھوں روپے والی بزنس کلاس فلائٹ میں گھما رہا ہے مگر بیٹی کی پڑھائی کیلئے پیسے نہیں نکال رہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق شامی کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ ملک میں قانون ہے ورنہ پتا نہیں ہمارے ساتھ کیا ہوتا۔

    محمد شامی اہلیہ کو ہر ماہ کتنی رقم دیں گے؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طلاق کے کیس میں کلکتہ ہائیکورٹ نے بھارتی کھلاڑی محمد شامی کو اپنی اہلیہ حسین جہاں اور بیٹی آئرا کو ماہانہ 4 لاکھ روپے دینے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کا محمد شامی کو حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حسین جہاں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ جبکہ بیٹی کو ڈھائی لاکھ روپے دینے ہوں گے۔

  • آسٹریلیا کے سابق کپتان اور کوچ باب سمپسن چل بسے

    آسٹریلیا کے سابق کپتان اور کوچ باب سمپسن چل بسے

    سڈنی: سابق آسٹریلوی کپتان اور معروف کوچ باب سمپسن کا ہفتے کے روز 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ کی ایک با اثر شخصیت اور لیجنڈری کرکٹر باب سمپسن سڈنی میں چل بسے، ان کے انتقال کے ساتھ آسٹریلوی کرکٹ ایک عظیم ستون سے محروم ہو گئی۔

    باب سمپسن ایک کرکٹر ہی ںہیں بلکہ ایک ایسے رہنما بھی تھے جس کا اثر نسلوں تک پھیلا ہوا ہے، انھوں نے اپنے پیچھے ایک ایسا ورثہ چھوڑا ہے جسے عمروں تک یاد رکھا جائے گا۔ سمپسن کی کوچنگ میں آسٹریلیا نے 1987 میں پہلی بار ون ڈے کا ورلڈ کپ اور 1989 کی ایشز گھر سے دور جیتی۔کوچ باب سمپسن آسٹریلیا کرکٹ

    باب سمپسن نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1957 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیا، انھوں نے آسٹریلیا کے لیے 62 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے کھیلے، اور آسٹریلیا کو بہترین ٹیم بنانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ ٹیم کے پہلے کل وقتی کوچ بنے تھے اور انھوں نے ایلن بارڈر اور مارک ٹیلر کی کپتانی کے دوران 1980 اور 1990 کی دہائی کے آخر میں ٹیم کے دوبارہ ابھرنے میں مدد کی۔کرکٹر باب سمپسن آسٹریلیا کرکٹ

    باب سمپسن ایک کھلاڑی کے طور پر اپنے دور کے آسٹریلیا کے بہترین اوپنرز میں سے تھے، 1957 اور 1978 کے درمیان انھوں نے 62 ٹیسٹ کھیلے، جن میں انھوں نے 46.81 کی اوسط سے 4,500 سے زیادہ رنز بنائے، اس کے علاوہ بھی ان کی شارپ سلپ فیلڈنگ اور ہینڈی لیگ اسپن کی بھی بہت تعریف کی گئی۔باب سمپسن آسٹریلیا کرکٹ

    1964 میں مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف ان کی 311 رنز ایشز کی بڑی اور یادگار اننگز میں سے ایک ہے، اگرچہ وہ 1968 میں ریٹائر ہو گئے تھے لیکن انھوں نے دس سال بعد پھر ایک شان دار واپسی کی، اور ’ورلڈ سیریز کرکٹ‘ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کی رہنمائی کی۔ بہ طور کوچ انھوں نے ٹیم میں واقعی بڑی تبدیلی پیدا کر دی اور اسے ایک نہایت مضبوط ٹیم بنا دیا۔


    معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف چل بسیں


    1986 میں جب آسٹریلیا کی ٹیم کا برا حال تھا، انھوں نے چارج سنبھالا، اور ایلن بارڈر کے ساتھ مل کر ایک نوجوان ٹیم میں نظم و ضبط، فٹنس اور پیشہ ورانہ مہارت پیدا کی، اور پھر اس ٹیم نے اسٹیو وا، شین وارن، اور گلین میک گرا جیسے کرکٹ اسٹار پیدا کیے، جنھوں نے 1980 اور 1990 کی دہائی کے آخر میں کرکٹ کی دنیا پر آسٹریلیا کے بے مثال غلبے کی راہ ہموار کی۔