Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ’ریٹائرمنٹ لے لوں‘ روہت شرما کے سوال پر رشبھ پنت نے جواب دے دیا

    ’ریٹائرمنٹ لے لوں‘ روہت شرما کے سوال پر رشبھ پنت نے جواب دے دیا

    بھارتی کپتان روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کے سوال پر ساتھی کرکٹر رشبھ پنت نے جواب دے دیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فتح کا جشن منارہی ہے۔

    ویڈیو میں رشبھ پنت سے روہت شرما نے سوال کیا کہ ’ریٹامنرٹ لے لوں؟‘

    دونوں کھلاڑیوں کا دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔

    ویڈیو میں رشبھ پنت، شبھمن گل، محمد شامی، کلدیپ یادیو، ارشدیپ سنگھ، ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا فتح کا جشن منانے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

    یہ پڑھیں: ویرات کوہلی اور روہت شرما 2027 کا ورلڈ کپ کھیلیں گے؟ اہم خبر

    اس دوران روہت شرما نے مسکراتے ہوئے سوال کیا کہ ’ریٹائرمنٹ لے لوں کیا؟‘ پھر خود ہی کہنے لگے ’ہر بار جیتیں گے تو ہر بار تھوڑی ریٹائرمنٹ لیتا رہوں گا۔‘

    رشبھ پنت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ کھیلیں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rishabh Pant (@rishabpant)

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

  • پاکستان کے خلاف 18 گیندوں کا اوور کروانے پر آسٹریلوی بولر کو کس کا فون آیا؟

    پاکستان کے خلاف 18 گیندوں کا اوور کروانے پر آسٹریلوی بولر کو کس کا فون آیا؟

    آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جان ہیسٹنگز نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستقان چیمپئنز کے خلاف 18 گیندوں کا اوور کرنے پر جانچ کی زد میں آئے تھے۔

    آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کی اور سعید اجمل کی چھ وکٹوں کی بدولت 11.5 اوورز میں صرف 74 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، گرین شرٹس نے بغیر وکٹ کھوئے 75 رنز بنا کر میچ 10 وکٹوں سے جیتا۔

    تاہم جان ہیسٹگنز کے عجیب و غریب اوور سے بھی پاکستان کو فائدہ ہوا جس میں انہوں نے 12 وائیڈز اور ایک نوبال کی، نتیجتاً صرف پانچ گیندوں پر 20 رنز بن گئے۔

    دو ہفتے کے بعد ہیسٹنگز نے انکشاف کیا کہ اگلے دن ان سے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کیا جس میں مجھ سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی پیغامات موصول ہوگئے۔

    فاسٹ بولر کے مطابق اینٹٰ کرپشن والوں نے کہا کہ آپ نے کل رات ہمیں مشکل میں ڈال دیا، فاسٹ بولر نے پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں نے میچ فکسنگ کی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ نہیں، لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ آپ پچھلے سات سالوں سے کیا کررہے ہیں۔‘ میں نے کہا کہ ’میں کرپٹ نہیں ہوں۔‘

    ہیسٹنگز کے مطابق یہ مضحکہ خیز نہیں ہے لیکن یہ ان میں سے ایک ہے جس کی آپ وضاحت نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ جان ہیسٹنگز ریٹائر ڈ پلیئر ز کی لیگز کے ساتھ 2022 سے منسلک ہیں۔پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • ویڈیو: خواجہ نافع رن آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بلا زمین پر دے مارا

    ویڈیو: خواجہ نافع رن آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بلا زمین پر دے مارا

    پاکستان شاہینز کے اوپننگ بیٹر خواجہ نافع رن آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے اور بلا زمین پر دے مارا۔

    بنگلادیش اے کے خلاف ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران خواجہ نافع رن آؤٹ ہونے پر یاسر خان پر بھڑک اٹھے۔

    اوپنرز نے بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا اور دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

    یہ پڑھیں: ایک دن میں 800 گیندیں کھیلتا ہوں، خواجہ نافع

    تاہم 12ویں اوور کی پہلی گیند پر یاسر نے شاٹ کی کوشش کی لیکن گیند وکٹ کیپر کے قریب آکر رک گئی۔

    نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود نافع  سنگل کے لیے بھاگ گئے لیکن دونوں بلے بازوں کے درمیان مکس اپ کے نتیجے میں وہ رن آؤٹ ہوئے۔

    خواجہ نافع نے 31 گیندوں پر 61 رنز بنائے تھے جس میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے، آؤٹ ہونے کے بعد ان کا یاسر کے ساتھ گرما گرم بحث ہوئی اور انہوں نے بلے کو زمین پر پھینک دیا۔

    اس کے بعد یاسر خان بھی 40 گیندوں پر 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش اے کو پہلے ٹی 20 میچ میں باآسانی 76 رنز شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

  • نسیم شاہ کا کیریبئن لیگ میں جشن منانے کا انداز وائرل

    نسیم شاہ کا کیریبئن لیگ میں جشن منانے کا انداز وائرل

    پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کیریبئن لیگ کے پہلے میچ میں جشن کا انداز وائرل ہوگیا۔

    فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سی پی ایل 2025 کے پہلے میچ میں وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں سلیوٹ کیا، انہوں نے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شیلڈن کارٹل کا انداز اپنایا جو وائرل ہوگیا۔

    انہوں نے جیڈن سیلز کی وکٹ لینے کے بعد یہ انداز اپنا کر جشن منایا۔

    واضح رہے کہ انٹیگاینڈ بربودا فالکنز کے خلاف نسیم شاہ نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    یہ پڑھیں: سابق کرکٹرز نجی زندگی پر تنقید نہ کریں، نسیم شاہ

    نسیم شاہ نے فالکنز کی اننگز کی آخری وکٹ حاصل کر کے سلیوٹ کے ساتھ جشن منایا، نسیم  نے 3.1 اوورز میں 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل ون ڈے انٹرنیشنل ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شیلڈن کارٹیل یہی سلیوٹ اسٹائل میں جشن مناتے تھے۔

  • ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنی سیریز میں پاکستان شاہینز کا فاتحانہ آغاز

    ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنی سیریز میں پاکستان شاہینز کا فاتحانہ آغاز

    آسٹریلیا (15 اگست 2025): ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

    آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 79 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

     

    پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 227 رنز بنائے اور بنگلہ دیش اے کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا۔

    تاہم بنگلہ اے ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 16.5 اوورز میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سیف حسن نے 57 رنز کی اننگ کھیلی مگر کسی اور بلے باز نے ان کا ساتھ نہ دیا۔

    پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم اور سعد مسعود نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے رنز اسکور کیے۔ شاہینوں نے برق رفتاری سے رنز بنائے۔ خواجہ نافع اور یاسر خان کے درمیان 118 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔

     

    خواجہ نافع نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے61 رنز اسکور کیے۔ یاسر خان نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عبدالصمد 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست میدان سے لوٹے۔

    پاکستان شاہینز کے اوپنر یاسر خان کو 62 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے گفتگو میں پورے ٹورنامنٹ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ اور ملک کو ٹائٹل جتوانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

     

    شاہینز اپنا دوسرا میچ کل (ہفتہ) کو پرتھ اسکارچرز کے خلاف کھیلیں گے۔

  • بھارت نے شبمن گل کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کردیا

    بھارت نے شبمن گل کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کردیا

    بھارتی سلیکٹرز کی جانب سے شبمن گل کو ٹی 20 ٹیم کا بھی کپتان بنانے پر غور کیا جانے لگا۔

    روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد شبمن گل کو ٹیسٹ میں کپتان بنایا گیا تھا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے انگلینڈ میں سیریز 2-2 سے برابر کرلی۔

    بھارتی بلے باز شبمن گل کی قائدانہ صلاحیتوں سے سلیکٹرز کافی متاثر دکھائی دے رہے ہیں، اس وجہ سے وہ انھیں ٹی 20 ٹیم میں واپس لانے کا سوچ رہے ہیں۔

    یہی نہیں گل کو آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے کپتان بنانے پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ 2025 شروع ہونے سے قبل ہی ہرزہ سرائی شروع کردی ہے سابق اسپنر نے پاکستان کے خلاف کھیلنے پر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ اور پھر آپریشن سندور کے بعد ملک کے موجودہ جذبات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا اور ہمیں ہر سطح پر پاکستان کو بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

    ٹیسٹ ممالک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق آسٹریلین کرکٹ چیف کا بڑا دعویٰ

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بورڈ کو سمجھنا چاہیے کہ کیا ضروری ہے اور کیا نہیں مگر میرے لیے وہ فوجی زیادہ اہم ہیں جو سرحد پر کھڑا ہے۔

    ہربھجن سنگھ نے مؤقف دیا کہ بھارتی فوجی کبھی اپنی جان قربان کر دیتا ہے اور واپس نہیں آتا، ان کی قربانی ہمارے لیے بے مثال ہے۔ اس کے مقابلے میں ایک کرکٹ میچ نہ کھیلنا کوئی بڑی بات نہیں، یہ تو ایک معمولی سی بات ہے۔

  • معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف چل بسیں

    معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف چل بسیں

    معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف اچانک 37 سال کی عمر میں اچانک فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف مقامی سطح پر باڈی بلڈنگ کی چیمپئن بھی رہ چکی تھیں۔ وہ غذائیت اور صحت سے متعلق کوچ اور نیوٹریشنسٹ بھی تھیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی میک نیف کی موت کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے، سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی میک نیف نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی تھی اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد سائیکولوجی میں مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی باڈی بلڈرز کم عمری میں ہی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    باڈی بلڈنگ میں خاص مقام رکھنے والے بیلاروسی تن ساز الیا ییویمچک جنھیں دنیا کے سب سے بڑے باڈی بلڈر کے طور پر جانا جاتا تھا، وہ بھی گزشتہ برس 36 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے تھے، اس خبر نے باڈی بلڈنگ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

    ”دی بیسٹ“ کی عرفیت سے مشہور ییویمچک کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلے گئے، انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز انھیں بچانے میں ناکام رہے اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    ڈبل روٹی کا ٹکڑا نوجوان باڈی بلڈر کیلئے موت کا سبب کیسے بنا؟

    الیکٹرو کارڈیالوجی کے پروفیسر اور مصری ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال شعبان نے ییویمچک کی موت کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انھیں ’دل کا دورہ‘ پڑا تھا۔

  • سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی

    سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازسچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہیں اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ سابق اسٹار بلے باز ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ اس سے قبل، وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔

    دوسری جانب چند ماہ قبل سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بھارتی اداکار سدھانت چترویدی سے تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    چند برسوں سے ان افواہوں کا طوفان برپا تھا کہ شبمن گِل لیجنڈری ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی کبھی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    آئی پی ایل کے دوران کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل سے شادی سے متعلق سوال پوچھ لیا تھا، جس پر وہ حیران رہ گئے تھے اور کوئی جواب دیئے بغیر ہی آگے بڑھ گئے تھے۔

    نوجوان کو اچانک کوہلی اور ڈی ویلیئرز کی کال کیسے موصول ہوگئی؟

    اسی سیزن کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔

    اس حوالے سے فلم فیئر میگزین نے ایک تفصیلی رپورٹ شیئر کی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھارتی اداکارسدھانت چترویدی کو ڈیٹ کررہی ہیں جبکہ ایک قریبی دوست کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قوم کو آزادی کی مبارکباد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی قوم کو آزادی کی مبارکباد

    لاہور(14 اگست 2025): پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق و موجودہ کھلاڑیوں نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، مائیک حیسن، شاہین آفریدی اور آفیشلز نے ملک کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔

     وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے عوام کو خوشی کا پیغام دیتے ہوئے اپیل کی کہ جشنِ آزادی ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔

    کپتان بابر اعظم نے بھی یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس دن کی اہمیت یاد دلائی جب پاکستان وجود میں آیا، انہوں نے کہا کہ اس دن کو یاد رکھیں، اس سے ہماری پہچان ہوتی ہے۔

    وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، آل راؤنڈر محمد نواز، پیسر حسن علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھی عوام کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

    فہیم اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، اس لیے اس کی قدر کریں اور اس کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اے میرے وطن کے نوجوانو، یہ وطن تم سے ہے، قربانیوں کی خوشبو سے مہکتا یہ چمن، تمہارے خواب ہیں تمہارے عمل کے منتظر‘۔

  • صائم ایوب، جیڈن سیلز کی پسندیدہ وکٹ بن گئے، تینوں‌ میچز میں شکار بنے

    صائم ایوب، جیڈن سیلز کی پسندیدہ وکٹ بن گئے، تینوں‌ میچز میں شکار بنے

    پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب ویسٹ انڈیز میں مکمل ناکام رہے اور تینوں ون ڈے میں غلطی دہراتے ہوئے ایک ہی طریقے سے آؤٹ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 34 سال بعد ایک روزہ میچوں کی سیریز جیت لی۔ پوری سیریز میں گرین شرٹس کی بیٹنگ، بولنگ ناکام رہی اور بڑے نام والے کرکٹرز نے بھی شائقین کو اپنی کارکردگی سے مایوس کیا۔

    صائم ایوب جنہیں پاکستان کرکٹ کا مستقبل اور باصلاحیت بلے باز کہا جاتا ہے۔ وہ بھی ویسٹ انڈیز میں اپنے بلے سے کوئی جادو نہ جگا سکے۔

    نو لُک شاٹ سے شہرت پانے والے صائم ایوب تینوں ون ڈے میچز میں یکسر ناکام رہے اور سیریز میں صرف 28 رنز ہی بنا سکے۔

    انہوں نے پہلے میچ میں 5 رنز پر وکٹ گنوائی۔ دوسرے میچ میں 23 رنز اسکور کر کے پویلین لوٹے جب کہ تیسرے میچ میں جیڈن سیلز نے انہیں صفر کی ہزیمت سے دوچار کیا۔

    تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ تینوں میچز میں وہ جیڈن سیلز کا ہی شکار بنے۔ انہوں نے پہلے ون ڈے میچ سے کوئی سبق نہ سیکھا اور وہی غلطی تینوں میچز میں دہراتے ہوئے جیڈن سیلز کو وکٹ دیتے رہے۔

    واضح رہے کہ جیڈن سیلز نے تین میچوں میں 10 پاکستانی بلے بازوں کی وکٹیں اڑا کر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔