Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • وائرل ویڈیو: ایک ہاتھ سے ناقابل فراموش کیچ لینے والا تماشائی کون؟ پرکشش آفر بھی مل گئی

    وائرل ویڈیو: ایک ہاتھ سے ناقابل فراموش کیچ لینے والا تماشائی کون؟ پرکشش آفر بھی مل گئی

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ میں کراؤڈ میں ایک ہاتھ سے حیرت انگیز کیچ پکڑنے والے تماشائی کو کمپنی نے بڑی آفر دے دی۔

    گزشتہ دنوں ڈارون میں کھیلے گئے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے پہلے ٹی 20 میچ میں کراؤڈ میں موجود ایک شخص جس نے ایک ہاتھ میں دو کین پکڑ رکھے تھے۔ دوسرے ہاتھ سے ناقابل فراموش کیچ لے کر نہ صرف شائقین بلکہ میدان میں موجود کرکٹرز کو بھی حیران کر دیا۔

    کرکٹ کی تاریخ کے حیرت انگیز کیچز میں شمار کیے جانے والا یہ کیچ ہیری گِل نامی شخص نے پکڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور ہیری نیا سوشل میڈیا اسٹار بن گئے ہیں، جن کی تصویر اور انٹرویو اخبار اور ٹی وی چینلز کی زینت بن رہے ہیں۔

     

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ہیری گِل جو پیشے کے اعتبار سے پائلٹ ہیں۔ اس کیچ کے بعد انہیں ایک ملٹی وٹامن کمپنی نے ناقابل یقین پیشکش کر دی ہے۔

    ملٹی وٹامن کمپنی نے ہیری کو زندگی بھر کے لیے اپنی مصنوعات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    اس پیشکش کی وجہ یہ ہے کہ جس وقت ہیری نے کیچ تھاما، اس وقت اس نے کیپ پہن رکھی تھی، جس پر گڈ ڈے برانڈ لکھا تھا۔ یہ ایک ملٹی وٹامن کمپنی ہے جو ٹام برمنگھم اور ایڈی سمپسن نے لانچ کی تھی۔

    اس کمپنی کے شریک مالک ٹام برمنگھم نے کہا کہ ہم اپنی مصنوعات ہیری کو تاحیات مفت فراہم کریں گے۔

    دوسری جانب یہ حیران کن کیچ پکڑنے کے بعد ہیری کے پاس فون کالز کا تانتا بندھ گیا۔ نوجوان کے مطابق موجوہ اور سابقہ گرل فرینڈز سمیت وہ سب دوست جو کئی سال سے رابطوں میں نہیں تھے۔ انہوں نے رابطہ کر کے مبارکباد دی۔

    ہیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کیچ پکڑ کر ہوا میں اڑتا رہا۔ پھر گھر جا کر ڈراؤنی فلم دیکھی اور سو گیا۔

  • امام الحق نے کاؤنٹی کرکٹ میں دوسری سنچری جڑ دی

    امام الحق نے کاؤنٹی کرکٹ میں دوسری سنچری جڑ دی

    پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسری سنچری جڑ دی۔

    ون ڈے کپ میں امام الحق کی سنچری کی بدولت یارکشائر نے لنکا شائر کو 7 وکٹوں سے شکست دی، امام الحق نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ان کی اننگز میں 10 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

    لنکا شائر کی جانب سے دیا جانے والا 295 رنز کا ہدف یارکشائر نے 19 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔

    امام الحق نے ولی لکسٹن کے ساتھ 153 رنز کی شراکت قائم کی، اور لکسٹن نے 63 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے۔

    اس کامیابی کے بعد یارکشائز گروپ بی میں تین میچوں میں کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے اور ان کے 12 پوائنٹس اور 2.219 رن ریٹ ہے۔

    یہ پڑھیں: امام الحق بھارتی کھلاڑی کا متبادل کیسے بن گئے؟

    یارکشائر اپنا اگلا میچ سمر سیٹ کے خلاف اسی مقام پر 14 اگست کو کھیلے گی۔

    امام الحق اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے تین میچوں میں 331 رنز بنائے، جن میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم میں عبداللہ شفیق اوپننگ کررہے ہیں، اس سے قبل ان کی جگہ امام الحق اننگز کا آغاز کرتے رہے ہیں۔

  • ٹیسٹ ممالک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق آسٹریلین کرکٹ چیف کا بڑا دعویٰ

    ٹیسٹ ممالک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق آسٹریلین کرکٹ چیف کا بڑا دعویٰ

    آسٹریلین کرکٹ چیف نے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ شیڈول چھوٹا نہ ہوا تو ممالک دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔

    حالیہ دنوں میں کرکٹ آسٹریلیا کی باگ ڈور سنبھالنے والے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں معیار ضروری ہے تعداد نہیں، چھوٹا ٹیسٹ کیلنڈر چھوٹے ممالک کیلئے فائدہ مند ہوگا، ٹیسٹ کرکٹ صرف وہاں ہونی چاہیے جہاں اس کی اہمیت ہو۔

    آسٹریلوی کرکٹ چیف ٹوڈ گرین برگ نے مزید کہا کہ زبردستی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر مجبور کرنے کا مطلب ممالک کو دیوالیہ کررہے ہیں، ایشز سیریز منافع بخش ہے کیونکہ اس کی اہمیت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ بدلنے پر غور شروع

    ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت ہے، ایشز سیریز آسٹریلیا کا اس سال کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہوگا، ایشز کے 20 میں سے 11 دن کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ خبرایجنسی کا کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کے بیان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو مسابقتی رکھنے کےلیے ڈویژن سسٹم بنانے کی تجویز زیرغور ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/two-division-test-cricket-on-agenda-with-icc-to-consider-wtc-expansion/

  • نوجوان کو اچانک کوہلی اور ڈی ویلیئرز کی کال کیسے موصول ہوگئی؟

    نوجوان کو اچانک کوہلی اور ڈی ویلیئرز کی کال کیسے موصول ہوگئی؟

    بھارت میں نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اچانک ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز کی کال موصول ہوئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو آر سی بی کے کپتان کا پرانا نمبر ملا جس پر ویرات کوہلی اور ڈی ویلیئرز کی کالز آنے لگیں۔

    دراصل منیش نامی نوجوان  نے گھر کے قریب اسٹور سے نیا سم کارڈ خریدا۔

    وہ سم خریدنے کے بعد جب واٹس ایپ سیٹ کرنے لگا تو اس کے دوست نے نوٹ کیا کہ پروفائل پکچر آرسی بی کے کپتان رجت پٹندر کی ہے لیکن اس نے توجہ نہ دی۔

    واٹس ایپ پر کالز آنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن منیش نے دوستوں کا مذاق سمجھ کر اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔

    بعدازاں آر سی بی کے کپتان کو احساس ہوا کہ انہیں واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں جس پر انہوں نے سائبر سیل میں شکایت درج کروائی۔

    تفتیش کے بعد علم ہوا کہ کمپنی کی پالیسی کے تحت 6 ماہ سے غیرفعال نمبرز نئے صارفین کو فراہم کردیے جاتے ہیں اور ان میں سے ایک نمبر منیش کو الاٹ کیا گیا تھا بعد میں یہ نمبر واپس آرسی بی کپتان کو دے دیا گیا۔

  • راشد خان نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    راشد خان نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان نے دی ہنڈریڈ لیگ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    ایجبسٹن میں برمنگھم فینکس کے خلاف اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کرتے ہوئے راشد خان نے اپنی مقررہ 20 گیندوں (چار اوورز) میں 59 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

    یہ ناصرف دی ہنڈریڈ میں ان کی بدترین کارکردگی تھی بلکہ کسی بھی ٹی 20 میچ میں ان کا سب سے مہنگا اسپیل بھی تھا۔

    برمنگھم کے لیام لیونگ اسٹون نے 27 گیندوں پر ناقابل شکست 69 رنز بنائے اور افغان اسپنر کو لگاتار تین چھکے اور دو چوکے لگائے۔

    یہ پڑھیں:  راشد خان نے ’’23‘‘ نمبر کو فیورٹ کیوں قرار دیا؟ دلچسپ وجہ جانیں

    لیونگ اسٹون کے لاٹھی چارج نے فینکس کو رنز کا کامیاب تعاقب میں کرنے میں مدد دی اور انہوں نے دو گیندوں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا۔

    لیونگ اسٹون اپنے کیریئر میں راشد خان کے خلاف 200 سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔ ان کے خلاف کوئی اور بلے باز 150 تک نہیں پہنچا۔

    دنیا کے ٹاپ ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں شمار کیے جانے والے راشد 2023 ورلڈ کپ کے بعد کمر کی سرجری کے بعد سے فارم کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

  • ’پاکستانی کرکٹرز نام کے سپر اسٹار اور کام کے زیرو ہیں‘

    ’پاکستانی کرکٹرز نام کے سپر اسٹار اور کام کے زیرو ہیں‘

    سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز نام کے سپر اسٹارز اور کام کے زیرو ہیں۔

    گزشتہ روز تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 34 سال بعد سیریز 2-1سے اپنے نام کرلی۔

    پاکستانی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

    اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی گھر کے شیر ہیں، پی سی بی صرف چھوٹی ٹیموں سے میچز کروائے۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بس اپنی کارکردگی کی فکر ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ اب بھی شرم نہ آئے تو پاکستان کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے، کپتان اور کوچ ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: ’شکر کریں پیٹ کمنز یہاں نہیں تھے‘ ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست پر شعیب اختر کا ردعمل

    شعیب اختر نے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایک قابل ٹی ٹوئنٹی کوچ ہیں، لیکن ون ڈے فارمیٹ میں ان کا طریقہ کار سمجھ سے باہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن ایک اچھے ٹی ٹوئنٹی کوچ ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان میں ون ڈے فارمیٹ کے لیے کیا خوبیاں ہیں، ون ڈے میں کامیابی کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور اسپن سمیت تمام شعبوں میں آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ اگر آپ معیاری آل راؤنڈرز اور پرفارمرز شامل نہیں کریں گے تو 50 اوور مکمل نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ اس فارمیٹ میں بس گزارا نہیں چلتا۔

  • کوربن بوش کو وکٹ لینے کے بعد ڈگ آؤٹ کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا

    کوربن بوش کو وکٹ لینے کے بعد ڈگ آؤٹ کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا

    جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو وکٹ لینے کے بعد ڈگ آؤٹ کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کوربن بوش کو منگل کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا۔

    بوش کو کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کا تعلق زبان، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے ہے جو کسی بین الاقوامی میچ کے دوران اس کی برطرفی پر کسی بلے باز کی طرف سے جارحانہ ردعمل کا باعث بنے۔

    یہ پڑھیں: جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

    یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے 17ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب بین دروشوئس کو آؤٹ کرنے کے بعد بوش نے کھلاڑی کے ڈگ آؤٹ کی جانب اشارہ کیا۔

    بوش کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے رسمی سماعت کی ضرورت سے گریز کرتے ہوئے آئی سی سی میچ آفیشلز کی تجویز کردہ جرمانے کو قبول کیا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر ہے، دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دی، پہلے میچ میں کینگروز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی 20 کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر ہے، آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی پر 6 دجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے۔

    بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے اور پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔

    بولرز رینکنگ میں جیکب ڈفی کا پہلا نمبر ہے جبکہ بولرز رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔

    جوش ہیزل ووڈ تین درجے ترقی کے بعد 20ویں اور حارث رؤف 2 درجے ترقی پاکر 24ویں نمبر پر براجمان ہیں، آل راؤنڈر میں ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر ہے۔

    ون ڈے پلیئرز رینکنگ

    آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن،  بابر اعظم  ایک درجہ تنزلی کے بعد  تیسری  اور محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 23 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اسی فہرست میں پاکستان کے  صائم ایوب 9 درجہ تنزلی کے بعد 46 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    ون ڈے بولرز  کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویسٹ انڈیز کے گوڈاکیش موتی 5 درجے بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں ، ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز    24 درجے  لمبی چھلانگ لگاکر 33 ویں اور ابرار احمد 3 درجہ بہتری کے بعد 54 ویں پوزیشن پر آگئے۔

  • ایشیا کپ 2025: ہربھجن سنگھ نے زہر اگلنا شروع کردیا

    ایشیا کپ 2025: ہربھجن سنگھ نے زہر اگلنا شروع کردیا

    بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف زہر آلود بیانات دے کر لوگوں کی توجہ حاصل کی جاسکے۔

    ماضی میں ہربھجن سنگھ کی شعیب اختر، شاہد آفریدی، ثقلین مشتاق اور محمد یوسف جیسے کئی سابق پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستیاں رہی ہیں مگر اس کے باوجود وہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہیں آتے۔

    تاہم اب انہوں نے ایشیا کپ 2025 شروع ہونے سے قبل ہی ہرزہ سرائی شروع کردی سابق اسپنر نے پاکستان کے خلاف کھیلنے پر اپنے ہی بورڈ پر برد پڑے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ اور پھر آپریشن سندور کے بعد ملک کے موجودہ جذبات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا اور ہمیں ہر سطح پر پاکستان کو بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بورڈ کو سمجھنا چاہیے کہ کیا ضروری ہے اور کیا نہیں مگر میرے لیے وہ فوجی زیادہ اہم ہیں  جو سرحد پر کھڑا ہے۔

    ہربھجن سنگھ نے مؤقف دیا کہ بھارتی فوجی  کبھی اپنی جان قربان کر دیتا ہے اور واپس نہیں آتا، ان کی قربانی ہمارے لیے بے مثال ہے۔ اس کے مقابلے میں ایک کرکٹ میچ نہ کھیلنا کوئی بڑی بات نہیں، یہ تو ایک معمولی سی بات ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کہ کے شیڈول کے اعلان سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ بھارت ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گا اور پاکستان کے خلاف میچز نہیں کھیلے گا، تاہم شیڈول جاری ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ دونوں ٹیمیں ممکنہ طور پر تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتی ہیں۔

  • معروف بھارتی کرکٹر سے متعلق بڑا انکشاف، تحقیقات کے لیے طلب

    معروف بھارتی کرکٹر سے متعلق بڑا انکشاف، تحقیقات کے لیے طلب

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز سریش رائنا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سٹے بازی ایپ کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے 13 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکوائری دہلی میں ای ڈی ہیڈکوارٹر میں کی جائے گی، سریش رائنا کے علاوہ کئی دیگر کرکٹرز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی اس معاملے میں زیر تفتیش ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBET کی تشہیر سے متعلق ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سریش رائنا اس ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر کچھ اشتہارات کے ذریعے اس ایپ سے منسلک ہیں۔

    ایجنسی کی جانب سے غیر قانونی بیٹنگ ایپس سے متعلق ایسے بہت سے معاملات کی تحقیقات کی جارہی ہے، جن پر کئی لوگوں اور سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے یا ٹیکس کی بھاری رقم چوری کرنے کا الزام ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے بھارت کے لیے 18 ٹیسٹ، 221 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے بھی اپنی خدمات فراہم کرچکے ہیں۔

    محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

    کئی مشہور شخصیات پر بھی غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تلنگانہ پولیس نے رانا دگوبتی اور پرکاش راج سمیت 25 مشہور اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مگر دونوں اداکاروں نے کسی غلط کام کی تردید کی اور کہا کہ وہ اب ایسے پلیٹ فارمز کی حمایت نہیں کرتے۔اس کے باوجود انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔