Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ’شکر کریں پیٹ کمنز یہاں نہیں تھے‘ ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست پر شعیب اختر کا ردعمل

    ’شکر کریں پیٹ کمنز یہاں نہیں تھے‘ ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست پر شعیب اختر کا ردعمل

    (13 اگست 2025): پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کی ہے۔

    پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جب بھی ہماری ٹیم کو اس طرح کے فاسٹ باؤلر کا سامنا کرنا پڑے گا تب تک ہماری بیٹنگ لائن اپ بے نقاب ہوتی رہے گی۔

    قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایک قابل ٹی ٹوئنٹی کوچ ہیں، لیکن ون ڈے فارمیٹ میں ان کا طریقہ کار سمجھ سے باہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن ایک اچھے ٹی ٹوئنٹی کوچ ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان میں ون ڈے فارمیٹ کے لیے کیا خوبیاں ہیں، ون ڈے میں کامیابی کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور اسپن سمیت تمام شعبوں میں آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ اگر آپ معیاری آل راؤنڈرز اور پرفارمرز شامل نہیں کریں گے تو 50 اوور مکمل نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ اس فارمیٹ میں بس گزارا نہیں چلتا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ غلط فیصلوں کا ہے، کھلاڑیوں کا قصور نہیں، سیم پچز پر ہمیشہ یہی حال ہوگا، اب اس ری بلڈنگ کو نیا نام دے دیا گیا ہے کہ کمبی نیشن بنا رہے ہیں۔

    شعیب اختر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکر کریں پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک یہاں نہیں تھے، جہاں بھی ایسی کنڈیشنز ہوں گی، ہمارے کھلاڑی بے نقاب ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-vs-west-indies-one-day-series-3rd-odi/

  • قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا شکست پر اہم بیان

    قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا شکست پر اہم بیان

    قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شکست پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ 3 میچوں کی سیریز ہارنے پر مایوسی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے آخری اوورز میں بہت زیادہ رنز دیئے، سیریز ہاری ہے لیکن کچھ مثبت چیزیں بھی حاصل کی ہیں۔

    قومی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، ہماری اسپن بولنگ شاندار رہی ،حسن نواز سیریز میں بہت اچھا کھیلے۔

     مزید پڑھیں : تیسرے ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کالی آندھی نے اپنے نام کرلی۔

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں 202 رنز سے عبرتناک شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان سے ایک روزہ سیریز جیت لی۔

    ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں پوری قومی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صرف پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا49 گیندوں پر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے جیڈن سلز نے 6 وکٹیں لے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ گداکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

    محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

    حالیہ ایام میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا معیار وہ نہیں رہا جیسی توقع کی جارہی تھی، محمد رضوان کی کپتانی پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے تاہم شائقین کو امید ہے کہ اچھے دن بھی جلد واپس آئیں گے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار عبدالرؤف نے کہا کہ محمد رضوان نے کپتانی کا آغاز بہتر انداز سے کیا تھا لیکن وقت کے ساتھ ان کی کارکردگی میں کمی آتی گئی اور ساتھ ہی ان کی بیٹنگ بھی اچھا اثر نہیں پڑا وہ بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

    

    ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو محمد رضوان کبھی بھی ٹیکنیکلی طور پر ایک مضبوط کھلاڑی نہیں رہے اور اسی لیے کپتانی کے دنوں میں خراب ہونے والی بیٹنگ پرفارمنس کو دوبارہ بہتری کی جانب واپس لانا ان کیلیے بہت مشکل ہوگا۔

    اس موقع پر میزبان نجیب الحسنین نے بتایا کہ 2025 میں محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 71 کا ہے انہوں نے پہلا ون ڈے کھیلا تو 69 گیندوں پر 53 رنز کیے 31 ڈاٹ بالز کھیلیں،اسٹرائیک ریٹ 76تھا اور دوسرے میچ میں انہوں نے 38 بولز پر 16 رنز اسکور کیے اور29 ڈاٹ بالز کھیلیں اس میں 42 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔

  • تیسرا ون ڈے : میچ 40 اوور تک ہمارے ہاتھ میں تھا، کپتان محمد رضوان

    تیسرا ون ڈے : میچ 40 اوور تک ہمارے ہاتھ میں تھا، کپتان محمد رضوان

    ٹاروبا : (13 اگست 2025) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے ہونے والی عبرتناک شکست پر کہا ہے کہ میچ 40ویں اوور تک ہمارے ہاتھ میں تھا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز میں شکست کھانے والی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز نے آخری 10اوور میں ہم سے مومنٹم چھین لیا، جانتے ہیں کہ ہمارے پاس 5 بولر پورے نہیں ہیں۔

    تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی 3وکٹیں گنوانا میچ میں ہماری ناکامی کی بنیادی وجہ بنا، البتہ شائے ہوپ نے زبردست اننگز کھیلی، انہیں اس جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔

     مزید پڑھیں : تیسرے ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کالی آندھی نے اپنے نام کرلی۔

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں 202 رنز سے عبرتناک شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان سے ایک روزہ سیریز جیت لی۔

    ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں پوری قومی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صرف پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا49 گیندوں پر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے جیڈن سلز نے 6 وکٹیں لے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ گداکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • تیسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

    تیسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

    ٹاروبا : ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کو 34 سال بعد 3میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی، تیسرا ون ڈے میچ مایوس کن رہا جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کو افسردہ کردیا۔

    ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پاکستان ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 202 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم295رنز کے تعاقب میں92رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ٹاروبا میں پاکستان کے 5 بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔

    کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق نے کھاتہ بھی نہ کھولا اور واپس پویلین پہنچ گئے جبکہ بابر اعظم  9،حسن نواز 13اور حسین طلعت صرف ایک رن بنا سکے۔

    پاکستان کی جانب سے تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز سلمان علی آغا نے بنائے انہوں نے49 گیندوں پر 30 رنز اسکور کیے اور شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد نواز 36 بالز پر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز کی تباہ کن بولنگ نے پاکستانی بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی انہوں نے شاندار 6 وکٹیں حاصل کیں، سیریز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے والے جیڈن سیلز پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

    کپتان شے ہوپ نے 94 گیندوں پر شاندار 120 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جسٹن گریوز نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    [Live Score: WI: 294/6 (50 Overs)]

    [Target: 295]

    [PAK =92/10 (29.2 Overs)]

    ویسٹ انڈیز کی اننگز

    قبل ازیں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رن بنائے تھے، روسٹن چیس 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایون لوئس نے 37 رنز بنائے، شیرفورن ردرفوڈ 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب اور محمد نواز1،1وکٹ لےسکے۔

    اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شے ہوپ الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اس میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، شاہین آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

    مزید پڑھیں : دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا

    یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے قومی ٹیم کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، ویسٹ انڈیز نے 181 رنز کا ہدف 33.2 اوور میں پورا کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

  • ویڈیو: محمد رضوان نے وکٹ کیسے گنوائی؟

    ویڈیو: محمد رضوان نے وکٹ کیسے گنوائی؟

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

    کپتان شے ہوپ نے 94 گیندوں پر شاندار 120 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے

    یہ پڑھیں: شے ہوپ نے پاکستان کے خلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    تاہم ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کی ابتدائی تین وکٹیں 8 رنز پر گریں، جس کے بعد 23 رنز کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے۔

    کپتان محمد رضوان کو کھاتا کھولے بغیر ہی جیڈن سیلز نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے رضوان جیڈن سیلز کی باہر جاتی ہوئی گیند کو چھوڑنے گئے لیکن بال اندر آتے ہوئے وکٹیں اڑا گئی۔

  • شے ہوپ نے پاکستان کے خلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا

    شے ہوپ نے پاکستان کے خلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا

    ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

    ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا۔

    کپتان شے ہوپ نے 94 گیندوں پر شاندار 120 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    تاہم شے ہوپ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے لیے تیسرے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیزکا پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف

    انہوں نے ون ڈے فازرمیٹ کی 18ویں سنچری اسکور کی اور سابق اوپننگ بیٹر ڈیسمنڈ ہینس کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 17 سنچریاں اپنے نام کی تھیں۔

    ہوپ لیجنڈ بیٹر برائن لارا کی 19 سنچریوں سے ایک قدم دور ہیں جو فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں، کرس گیل 25 سنچریوں کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں۔

  • ارشد ندیم سرجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے

    ارشد ندیم سرجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے

    اولمپک گوڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سرجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    انگلینڈ میں ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے ارشد ندیم کی پنڈلی کی سرجری کی جس کے بعد وہ لندن میں اپنا ری ہیب کررہے تھے۔

    ارشد ندیم چند روز بعد لاہور میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ٹریننگ کریں گے، وہ آئندہ ماہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کریں گے۔

    انہوں نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو ایونٹ میں اولمپک کی تاریخ کی ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا اور قوم سے سر کو فخر سے بلند کر دیا تھا۔

    یہ پڑھیں: اولمپیئن ارشد ندیم کی لندن میں کامیاب سرجری

    پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد رواں برس ایشین ایتھلیٹکس میں بھی گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم جنہوں نے سوئٹزرلینڈ میں جیولن تھرو کے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرنا تھی۔ تاہم اچانک پرانی انجری نمودار ہونے کے باعث ان کی تیاریاں متاثر ہوئیں۔

    ارشد ندیم کو پنڈلی میں معمولی کھنچاؤ کے باعث ٹریننگ میں مشکل کا سامنا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں بھرپور ٹریننگ سے روک دیا تھا۔ جس کے بعد اولمپیئن نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے لندن میں علاج کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اولمپیئن ارشد ندیم جنہوں نے سوئٹزرلینڈ میں جیولن تھرو کے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرنا تھی۔ تاہم اپنی فٹنس کے پیش نظر انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے لندن میں علاج کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • بابر اعظم اور رضوان دنیا کے تمام کرکٹرز سے پیچھے رہ گئے!

    بابر اعظم اور رضوان دنیا کے تمام کرکٹرز سے پیچھے رہ گئے!

    پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم کرکٹ کھیلنے والے آئی سی سی فل ممبر ملکوں کے کرکٹرز سے پیچھے ہو گئے۔

    محمد رضوان اس وقت پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں جب کہ بابر اعظم کو پاکستانی بیٹنگ میں اہم ستون کہا جاتا ہے۔ ماہرین دونوں کرکٹرز کے جدید دور کی کرکٹ سے ہم آہنگ نہ ہونے اور سست اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے اظہار خیال اور خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ اب ان کے خدشات حقیقت کا روپ دھار گئے ہیں۔

    قومی کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم جو پہلے اپنی کارکردگی سے دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑا کرتے تھے۔ اپنی سست بیٹنگ کےباعث اب یہ دونوں بلے باز اسٹرائیک ریٹ میں آئی سی سی کے فل ممبر ممالک کے بلے بازوں سے پیچھے ہو گئے ہیں۔

    یکم جنوری 2024 سے 10 اگست 2025 تک ایک روزہ کرکٹ میں مذکورہ دونوں قومی کرکٹرز کا اسٹرائیک ریٹ دنیا کے دیگر انٹرنیشنل کرکٹرز میں سب سے کم ہے۔

    بابر اعظم نے تقریباً 20 ماہ کے دوران 78.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے ہیں جب کہ قومی کپتان رضوان اسٹرائیک ریٹ میں بابر اعظم سے بھی پیچھے ہیں اور انہوں نے مذکورہ مدت کے دوران 75.03 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

    دوسری جانب ماضی میں ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے اور کئی آئی سی سی ایوارڈ اپنے نام کرنے والے بابر اعظم کی خراب فارم کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے اور انہیں ون ڈے میں تھری فیگر اننگ کھیلے ہوئے 712 دن تقریباً 2 سال ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے آخری بار 2023 میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف سنچری اسکور کی تھی، جس میں بطور کپتان انہوں نے 151 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

    اس کے بعد بابر اعظم نے 28 اننگز میں 929 رنز 37.16 کی اوسط اور79.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے۔ اس دوران انہوں نے صرف 9 نصف سنچریاں اسکور کیں اور سب سے بڑا اسکور 78 رہا۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھی وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ یہ بابر کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں پانچواں موقع ہے جب وہ کھاتہ نہیں کھول پائے۔

    وہ صرف ون ڈے ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میں بھی فارم کی بحالی کی جستجو کرتے نظر آئے، جس میں انہیں تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔

    بابر اعظم خراب فارم کے باعث نہ صرف کپتانی سے محروم ہوئے بلکہ پہلے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہوئے۔ طویل فارمیٹ میں تو ان کی واپسی ہوگئی لیکن ٹی 20 ٹیم میں وہ جگہ نہیں بنا پا رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/under-19-world-cup-qualifier-canada-win-just-played-5-balls/

  • کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ون ڈے میچ، صرف 5 گیندیں کھیل کر میچ جیت لیا

    کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ون ڈے میچ، صرف 5 گیندیں کھیل کر میچ جیت لیا

    (12 اگست 2025): کرکٹ میں آئے روز نت نئے ریکارڈ بنتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک انوکھا میچ آج ہوا جس میں حریف ٹیم نے صرف 5 گیندیں کھیل کر میچ جیت لیا۔

    یہ منفرد میچ انڈر 19 ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں کینیڈا اور ارجنٹائن کے درمیان امریکا کے شہر جارجیا میں کھیلا گیا جو کینیڈا نے اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی۔

    کینیڈا اور ارجنٹائن کے درمیان میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔ ارجنٹائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم ٹیم شاید اس کو ون ڈے کے بجائے ٹی 20 میچ سمجھی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 23 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    ارجنٹائن کے سات بلے بازوں کو کینیڈین بولرز نے رنز بنانے کو موقع بھی نہ دیا جب کہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

    ارجنٹائن کی جانب سے ٹاپ اسکورر اوٹو سورنڈو رہے جنہوں نے 7 رنز بنائے جب کہ ٹیم کو 23 رنز تک پہنچنے میں 7 ایکسٹرا رنز کا کردار بھی اہم رہا۔

    ارجنٹائن ٹیم کو 23 رنز پر ڈھیر کرنے میں اہم کردار کینیڈا کے پیسر جگ مندیپ پال کا رہا جنہوں نے 5 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے تین اوورز میں بلے باز رنز بنانے میں ناکام رہے۔

    کینیڈا نے 24 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ایک اوور بھی پورا نہ کھیلا اور صرف پانچ گیندوں میں یہ ہدف حاصل کر لیا اور یوں اننگ کی 295 گیندیں قبل میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

    کینیڈین اوپنر دھرم پٹیل نے اننگ کی پہلی گیند پر ایک رن لیا، پھر اگلی چار گیندوں پر کپتان یوراج سمرا نے دو چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ حریف بولر نے تین وائیڈ (غیر قانونی) بالز کے ذریعہ کینیڈین ٹیم کو پانچ قانونی گیندیں کھیل کر میچ جیتنے کا موقع فراہم کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2026 آئندہ برس جنوری، فروری میں نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    4، چار ٹیموں پر مشتمل گروپ بنایا جائے گا اور میچز پانچ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

    ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعہ شرکت کی اہل ہوں گے اور یہ مقابلے جاری ہیں۔ ایشیا ریجن سے افغانستان نے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ امریکا اٹلانٹا ریجن سے کینیڈا نے اس فتح کے ساتھ خود کو کوالیفائی کے لیے مضبوط امیدواروں میں شامل کر لیا ہے۔