Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

    جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو شکست دے دی

    جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 53 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

    دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گے 219 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 17.4 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ٹم ڈیوڈ کی 24 گیندوں پر 50 رنز کی برق رفتار اننگز رائیگاں گئی، الیکس کیری 26 اور مچل مارش 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    ٹریوس ہیڈ 5 اور کیمرون گرین 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گلین میکسویل 16 رنز پر مفاکا کا نشانہ بنے۔

    

    جنوبی افریقا کی جانب سے کوینا مفاکا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    یہ پڑھیں: ڈیولڈ بریوس نے آسٹریلیا کے خلاف فاف ڈوپلیسز کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    اس سے قبل جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 219 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ڈیولڈ بریوس کو 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ٹرسٹن اسٹبس نے 31 رنز بنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل اور بین دروشوئس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • آئی سی سی کا جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان

    آئی سی سی کا جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔

    انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر بھارت کے کپتان شبھمن گل کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

    شبھمن گل نے تین ٹیسٹ میچز میں 75 کی اوسط سے 754 رنز اسکور کیے جس میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریاں شامل ہیں۔

    نوجوان بیٹر نے سابق کھلاڑی سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔

    یہ پڑھیں: شبھمن گل نے سر گیری سوبرز کا 59 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    شبھمن گل نے کہا کہ میں جیوری کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا اور میری ٹیم کے ساتھی جو اس دلچسپ سیریز کے دوران میرے ساتھ رہے ہیں۔ میں آنے والے سیزن میں اپنی فارم کو جاری رکھنے اور ملک کے لیے مزید نام روشن کرنے کا منتظر ہوں۔

    آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے شبمن گل کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر کو نامزد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ شبمن گل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز چار بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اسے اپنے کیریئر اور بطور کپتان اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

  • ڈیولڈ بریوس نے آسٹریلیا کے خلاف فاف ڈوپلیسز کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    ڈیولڈ بریوس نے آسٹریلیا کے خلاف فاف ڈوپلیسز کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    جنوبی افریقا کے مڈل آرڈر بیٹر ڈیولڈ بریوس نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں سابق کپتان فاف ڈوپلیسز کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں بریوس نے 12 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے، انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ڈوپلیسز کا ریکارڈ توڑا ہے۔

    نوجوان بیٹر نے 223.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے 125 رنز اسکور کیے۔

    یہ پڑھیں: جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کیخلاف 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    ڈوپلیسز نے 2015 میں جوہانسبرگ کے میدان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 56 گیندوں پر 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 119 رنز بنائے تھے۔

    جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 219 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور 146 رنز پر ان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

    آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا نے 179 رنز کے مجموعی اسکور کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں پر 161 رنز تک محدود کرکے 17 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی۔

    رپورٹس کے مطابق اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو 40 سالہ رونالڈو نے ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو ان کی گرل فرینڈ نے قبول کرلیا ہے۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جارجینا نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)

    جارجینا نے پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ”میں نے ہاں کہہ دیا، اس زندگی اور تمام زندگیوں کیلئے۔“

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی داستان 8 سال قبل شروع ہوئی تھی جب جارجینا میڈرڈ میں ایک فیشن برانڈ کے آؤٹ لیٹ پر ملازمت کیا کرتی تھیں اس ملاقات کے بعد دونوں کو 2017 میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    رونالڈو سعودی عرب میں رہیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ کرلیا

    رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں جن میں دو جڑواں بچوں میں سے ایک اپریل 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔ اب رونالڈو جارجینا سے منگنی کر کے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں جس کے بعد ان کے چاہنے والے ان کی شادی کی خبر کے انتظار میں ہیں۔

  • آئی سی سی نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی، پاکستان کس نمبر آگیا ؟

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی، پاکستان کس نمبر آگیا ؟

    کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے جاری نئی او ڈی آئی رینکنگ میں پاکستان ایک درجے گر کر 3465 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پہنچ گیا۔

    بھارت 4,471 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہے، نیوزی لینڈ 4,160 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 3,473 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 4,009 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔

    جنوبی افریقہ چھٹے اور افغانستان ساتویں نمبر پر موجود ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر نویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ بنگلہ دیش ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

    محمد شامی کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان، دوسرے میں ویسٹ انڈیز کامیاب ہوا۔

    پاکستانی وقت کے مطابق سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گذشتہ31سال میں دس ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

  • ورلڈ گیمز اسنوکر، محمد آصف نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

    ورلڈ گیمز اسنوکر، محمد آصف نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

    پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ گیمز اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے زیک کوسکر کو زیر کرتے ہوئے 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان کے محمد آصف نے پہلے فریم میں 51 کا بریک کھیلتے ہوئے 15-79 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا فریم انہوں نے 31-89 سے اپنے نام کیا۔

    اب آصف ورلڈ گیمز 2025 میں میڈل سے ایک فتح کی دوری پر ہیں، سیمی فائنل میں فتح آصف کا میڈل یقینی کردے گی۔ سیمی فائنل میں شکست کی صورت میں انہیں برانز میڈل کا میچ کھیلنا ہوگا۔

    محمد آصف نے عالمی چیمپئن کا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا

    پاکستان اب تک ورلڈ گیمز کی تاریخ میں ایک ہی میڈل جیت پایا ہے، پاکستان کے لیے واحد میڈل اسنوکر میں شوکت علی نے 2001 میں حاصل کیا تھا۔ شوکت علی نے 2001 ورلڈ گیمز میں اسنوکر کا برانز میڈل جیتا تھا۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا میچ آج ہوگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا میچ آج ہوگا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان، دوسرے میں ویسٹ انڈیز کامیاب ہوا۔

    پاکستانی وقت کے مطابق سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ آج شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گذشتہ31سال میں دس ون ڈے انٹر نیشنل سیریز میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

    دوسری جانب ایشیا کپ اور سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغانستان اور یو اے ای کے خلاف آئندہ ماہ سہ ملکی سیریز کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

    یوا ے ای میں سہ فریقی سیریز کے لیے ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کی واپسی کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سینئر فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو سیریز کے دوران ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے آرام دیا جاسکتا ہے اور انہیں ایشیا کپ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اسکواڈ میں معمول کے 15 کی بجائے 16 کھلاڑی شامل کیے جانے کا امکان ہے، حتمی فیصلے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

    اوپننگ بلے باز فخر زمان کو آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ دونوں کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ وہ اس وقت ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی ٹیم میں انجری کی وجہ سے شامل نہیں۔

    محمد شامی کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    آل راؤنڈر اور ٹی 20 کے نائب کپتان شاداب خان کی سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ دونوں میں شرکت کا امکان نہیں ہے کیونکہ وہ سرجری کے بعد اپنی بحالی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، پاکستان اپنی مہم کا آغاز 29 اگست کو افغانستان کے خلاف مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کرے گا۔

  • جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کیخلاف 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کیخلاف 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کوینا مفاکا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف 17 رنز سے کامیابی حاصل کی، ٹم ڈیوڈ کو 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تاہم جنوبی افریقا کے 19 سالہ فاسٹ بولر کوینا مفاکا نے میچ میں 4 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کردی۔

    مفاکا  نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جس میں مچل اوون، بین درویش، ایڈم جمپا کے ساتھ ساتھ ٹم ڈیوڈ کی وکٹیں بھی شامل ہیں جنہوں نے صرف 52 گیندوں پر 83 رنز بنائے۔

    مفاکا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں چار وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ وین پارنیل کے نام تھا جنہوں نے 2009 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    اس کے علاوہ کوینا مفاکا نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیا ہے کہ وہ اب آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں چار وکٹیں لینے والی کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے شاداب خان کے نام تھا جنہوں نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

  • محمد شامی کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    محمد شامی کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

    بھارت اور انگلینڈ کی حالیہ سیریز میں فاسٹ بولنگ کی کمان محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے سنبھالی، بمبراہ نے تین ٹیسٹ کھیلے اور ورک لوڈ کی وجہ سے دوسرے اور پانچویں ٹیسٹ میں انہیں آرام دیا گیا۔

    بمراہ کی غیرموجودگی میں سراج نے بھارتی بولنگ اٹیک کی قیادت کی اور آخری ٹیسٹ میں سیریز 2-2 سے برابر کرنے میں ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    بمراہ کی غیرموجودگی نے محمد شامی کے اخراج نے ایک بحث کو جنم دیا جو کئی سالوں سے بھارتی بولنگ لائن اپ کا لازمی حصہ تھے۔

    تاہم اب رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ شامی پانچ میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے اپنی فٹنس کے بارے میں پراعتماد نہیں تھے۔

    یہ پڑھیں: محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر برس پڑے

    انہیں فارم کی وجہ سے ڈراپ نہیں کیا گیا تھا، فٹنس مسائل ہی واحد وجہ ہے اسی لیے وہ انگلینڈ کا سفر نہیں کرسکے۔

    بی سی سی آئی کے عہدیدار کے مطابق محمد شامی کو اپنی فٹنس کے بارے میں یقین دہانی کرانے میں ناکام رہے اسی وجہ سے انہیں شامل نہیں کیا گیا۔

    عہدیدار کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز  نے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے سے پہلے ان سے بات بھی کی تھی، لیکن وہ زیادہ پراعتماد نہیں لگ رہے تھے۔

    محمد شامی دلیپ ٹرافی کے آئندہ ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    علاوہ ازیں محمد شامی کی جگہ نوجوان بولر کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی عمر 35 برس بتائی گئی ہے۔

  • ویرات کوہلی اور روہت شرما 2027 کا ورلڈ کپ کھیلیں گے؟ اہم خبر

    ویرات کوہلی اور روہت شرما 2027 کا ورلڈ کپ کھیلیں گے؟ اہم خبر

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو کئی فتوحات دلانے والے روہت شرما اور ویرات کوہلی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

    بھارت کو اوپر تلے ٹی 20 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان روہت شرما اور تن تنہا کئی فتوحات دلانے والے ویرات کوہلی ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم دونوں کرکٹرز ون ڈے کرکٹ جاری رکھیں گے۔

    تاہم بھارت کے دونوں سپر اسٹار کرکٹرز کی 2027 میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما دونوں پر واضح کر دیا ہے کہ اگر وہ اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کو طول دینا چاہتے ہیں تو انہیں رواں برس دسمبر میں شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کھیلنا ہوگی۔

    نہ صرف وجے ہزارے ٹرافی بلکہ دیگر ڈومیسٹک اے لسٹ میچز بھی کھیلنا ہوں گے۔ اس میں آسٹریلیا اے اور جنوبی افریقہ اے ٹیموں کے خلاف تین، تین ایک روزہ میچوں بھارت اے کی جانب سے انہیں یہ 6 میچز لازمی کھیلنا ہوں گے۔ اس میں شرکت کیے بغیر ان کے ورلڈ کپ 2027 کے اسکواڈ میں جگہ بنانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ میں ون ڈے اسکواڈ میں نظر انداز کرنے پر دونوں لیجنڈری کرکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے وجے ہزارے ٹرافی آخری بار 2010 جب کہ روہت شرما نے 2018 میں کھیلی تھی۔ دونوں نے ان ٹورنامنٹس میں اپنے آخری میچز میں بالترتیب 16 اور 17 رنز اسکور کیے تھے۔

    دوسری جانب ٹیم منیجمنٹ کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے منصوبے میں شامل نہیں ہیں۔ حال ہی میں نوجوان کرکٹرز کی شاندار کارکردگی کے بعد سلیکٹرز دو سال بعد کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے لیے نئے کھلاڑیوں پر ہی بھروسہ کرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان شبمن گل انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل کر چکے ہیں اور بھارتی کرکٹ کے کئی حلقے انہیں مستقبل میں تینوں فارمیٹس میں قیادت کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/rohit-sharma-new-luxury-car-lamborghini-urus/