Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ٹوکیو میں فائٹ کے بعد دو باکسرز کی اچانک موت

    ٹوکیو میں فائٹ کے بعد دو باکسرز کی اچانک موت

    جاپان: ٹوکیو میں ایک ہی ایونٹ میں لڑنے والے دو باکسرز جان کی بازی ہار گئے۔

    جاپان باکسنگ کمیشن نے 2 باکسر کی فائٹ کے بعد موت کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، شیگیتوشی کوٹاری اور ہیروما سایوروا فائٹ کے بعد چل بسے۔

    فائٹ کے بعد حالت بگڑنے پر باکسرز کی دماغ کی سرجری کی گئی جو بعد میں انتقال کرگئے۔

    اجلاس میں سیفٹی کے اقدامات پر غور ہوگا، سیکریٹری جنرل جاپان باکسنگ کمیشن کا کہنا ہے کہ جو اقدامات ہوسکتے ہیں وہ ہم کریں گے۔

    جاپانی میڈیا نے فائٹ سے پہلے تیزی سے وزن کم کرنے کے خطرات اجاگر کیے ہیں۔

    یہ پڑھیں: چین کے روبوٹ باکسروں نے دنیا کو حیران کر دیا، ویڈیو دیکھیں

    ڈبلیو بی او نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ دل توڑ دینے والی خبر شیگے توشی کوٹاری کی موت کے چند ہی دن بعد آئی ہے، جو اسی کارڈ میں ہونے والی فائٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے، ہم اس کٹھن وقت میں متاثرہ خاندانوں، دوستوں اور جاپانی باکسنگ کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

    علاوہ ازیں جے پی سی نے او پی بی ایف ٹائٹل فائٹس 12 کے بجائے 10 راؤنڈز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    رواں سال کے اوائل میں آئرش باکسر جان کونی بھی انتقال کر گئے تھے، جو سیلٹک سپر فیذر ویٹ ٹائٹل میں ناتھن ہاولز سے شکست کے بعد ایک ہفتے تک آئی سی یو میں رہے تھے۔

  • ایشیا کپ اور سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

    ایشیا کپ اور سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان

    ایشیا کپ اور سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے افغانستان اور یو اے ای کے خلاف آئندہ ماہ سہ ملکی سیریز کے ساتھ ساتھ ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

    یوا ے ای میں سہ فریقی سیریز کے لیے ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ بولر سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کی واپسی کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سینئر فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو سیریز کے دوران ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے آرام دیا جاسکتا ہے اور انہیں ایشیا کپ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔

    یہ پڑھیں: ویسٹ انڈیز سے صرف ایک میچ ہارنے سے پاکستان ٹیم کو کیا نقصان ہوا؟

    اسکواڈ میں معمول کے 15 کی بجائے 16 کھلاڑی شامل کیے جانے کا امکان ہے، حتمی فیصلے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔

    اوپننگ بلے باز فخر زمان کو آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ دونوں کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ وہ اس وقت ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی ٹیم میں انجری کی وجہ سے شامل نہیں۔

    آل راؤنڈر اور ٹی 20 کے نائب کپتان شاداب خان کی سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ دونوں میں شرکت کا امکان نہیں ہے کیونکہ وہ سرجری کے بعد اپنی بحالی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، پاکستان اپنی مہم کا آغاز 29 اگست کو افغانستان کے خلاف مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کرے گا۔

    ہر ٹیم دوسرے سے دو بار آمنے سامنے ہو گی، سرفہرست دو ٹیمیں 7 ستمبر کو فائنل میں پہنچیں گی۔

  • گلین میکسویل نے جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل یقین کیچ پکڑلیا، ویڈیو وائرل

    گلین میکسویل نے جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل یقین کیچ پکڑلیا، ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے جنوبی افریقا کے خلاف ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔

    آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے دی، ٹم ڈیوڈ کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تاہم گلین میکسویل اور شائقین نے دو ہاتھ میں کین لے کر ناقابل یقین پکڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کمنٹیٹرز اور شائقین نے بھی کیچز کو مدتوں یاد رہنے والا قرار دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلین میکسویل نے باؤنڈری لائن ک باہر جاکر ریان ریکلٹن کا کیچ لیا پھر تیزی سے گراؤنڈ میں آئے۔

    شائقین میں بھی کرکٹ فین نے ایک ہاتھ میں دو کین پکڑے بائیں ہاتھ سے کیچ کرکے سب کو حیران کیا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں آسٹریلیا نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • ویسٹ انڈیز سے صرف ایک میچ ہارنے سے پاکستان ٹیم کو کیا نقصان ہوا؟

    ویسٹ انڈیز سے صرف ایک میچ ہارنے سے پاکستان ٹیم کو کیا نقصان ہوا؟

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ میزبان ٹیم نے جیت لیا اس ہار سے قومی ٹیم کو نقصان پہنچا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے فتح حاصل کی۔ تاہم گزشتہ روز بارش سے متاثرہ میچ میں مہمان ٹیم نے پہلی شکست کا بدلہ چکاتے ہوئے میچ اپنے نام کیا اور سیریز کا توازن ایک، ایک سے برابر کر دیا۔

    پاکستان کو اس ایک میچ میں شکست کیا ہوئی، وہ آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں پھسل کر چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی جب کہ ویسٹ انڈیز جو سیریز کے آغاز سے قبل دسویں نمبر پر تھیں ایک رینکنگ بہتری کے ساتھ نویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔

    سیریز کا فیصلہ کن میچ کل (منگل) کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔ جو میچ جیتے گا سیریز بھی اس کے نام رہے گی۔

    تاہم اگر پاکستان سیریز جیت بھی جاتا ہے تو اس کی رینکنگ میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/mohammad-rizwan-on-loss-against-west-indies-11-august-2025/

  • روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت جان کر مداح حیران

    روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت جان کر مداح حیران

    کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی نئی لگژری کار کی قیمت اور منفرد نمبر پلیٹ کی کہانی نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں ممبئی میں سرخ رنگ کی لیمبورگینی یورس ایس ای خریدی ہے جس کی قیمت تقریباً 4 کروڑ 57 لاکھ روپے (ایکس شو روم) بتائی جارہی ہے۔

    بھارتی کپتان کی نئی کار کی نمبر پلیٹ ”3015” نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے، یہ نمبر ان کے بچوں کی سالگرہ کی تاریخوں سے منسلک ہے، ”30” بیٹی سامائرا کی سالگرہ 30 دسمبر، جبکہ ”15” بیٹے اہان کی سالگرہ 15 نومبر کی نمائندگی کرتا ہے۔

    حیرت کی بات یہ ہے کہ 30 اور 15 کو جمع کرنے پر 45 بنتا ہے، جو روہت شرما کا جرسی نمبر ہے۔ اس سے قبل ان کی پرانی کار کا نمبر ”264” تھا، جو ون ڈے کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

    لیمبورگینی یورس ایس ای کے انجن کی طاقت 800 ہارس پاور اور 950 نیوٹن میٹر ٹارک ہے، جب کہ یہ صرف 3.4 سیکنڈز میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔

    روہت شرما کا ریٹائرمنٹ کا اعلان:

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ میں صرف یہ بتانا چاہوں گا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہورہا ہوں، ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ بتا دی

    انہوں نے لکھا کہ گزشتہ برسوں سے ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ، میں ون ڈے فارمیٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-0 سے کلین سویپ کے بعد ان کی کپتانی پر تنقید کی گئی تھی اس کے بعد بھارت کو بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھی آسٹریلیا سے 3-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • حسن علی ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے باوجود اپنی پرفارمنس سے مطمئن

    حسن علی ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے باوجود اپنی پرفارمنس سے مطمئن

    ٹرینیڈاڈ(11 اگست 2025): ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے باوجود پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے دوسرے ون ڈے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک مشکل دن تھا، ہم نے جس طرح بولنگ کی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہماری غیر معمولی کوشش تھی۔

    پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ 6.2 اوورز میں 3.5 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی لیکن ہمارے رنز کچھ کم تھے، اگر رنز 200 یا 210 رنز ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

    دوسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

    حسن علی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کرکے میچ جیتا، جس طرح ردر فورڈ اور چیس نے کھیلا، انہوں نے آؤٹ کلاس کیا اور وہ میچ کو ہم سے دور لے گئے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں واپسی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں تقریباً دو سال بعد دوبارہ کرکٹ کھیل رہا ہوں، میں ہمیشہ اچھے میدانوں میں باؤلنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، میں اپنی باؤلنگ سے مطمئن ہوں، اب میں تیسرے میچ کا منتظر ہوں، میں ہمیشہ ٹیم کے لیے کچھ نہ کچھ حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ میزبان ٹیم نے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ بتا دی

    کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ بتا دی

    ٹرینیڈاڈ(11 اگست 2025): پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی شکست کی وجہ بتا دی۔

    پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں شکست کے بارے میں کھل کر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پچ اور کنڈیشنز اب تک سمجھ نہیں آئی، بیٹنگ میں رنز کم کیے بولرز نے بھی ساتھ نہیں دیا۔

    رضوان نے کہا کہ ہمیں ویسٹ ایڈیز کو ایک بڑے اسکور کا ہدف دینا چاہیئے تھا لیکن ہم حالات سے پوری طرح ہم آہنگ نہیں ہو سکے ہیں، ہم نے سوچ کر 180 بنائے کہ 200 ممکن ہے، پچ اسپن اور سیم دونوں کے ساتھ مشکل تھی اور ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے بھی اچھا کھیلا۔

    دوسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

    باؤلنگ اٹیک کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے رضوان نے کہا کہ صائم اور آغا نے ماضی میں اچھی بولنگ کی لیکن جیت کیلئے ان کا وکٹیں لینا اہم ہے۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز  نے بارش سے متاثرہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

    حسن علی نے چار اوورز کے اندر برینڈن کنگ (1) اور ایون لیوس (7) دونوں کو آؤٹ کیا، تاہم شیرفین ردرفورڈ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 45 رنز بنائے جبکہ کپتان شائی ہوپ نے 32 رنز بنائے، محمد نواز نے دونوں وکٹیں حاصل کیں لیکن تب تک ویسٹ انڈیز جیت کے قریب آگئی تھی۔

    اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس 47 گیند پر 49 اور جسٹن گریوز 31 پر 26 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کے ساتھ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

  • خاتون سے زیادتی کے الزام پر بھارتی کرکٹر پر پابندی عائد

    خاتون سے زیادتی کے الزام پر بھارتی کرکٹر پر پابندی عائد

    نئی دہلی(11 اگست 2025): بھارتی کرکٹر  یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے پیشِ نظر پابندی لگا دی گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کچھ ہفتوں سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں ہیں اگرچہ اس وقت مبینہ جنسی استحصال کیس میں عدالتی کارروائی چل رہی ہے، لیکن ان کی ذاتی زندگی نے اب ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کو مبینہ طور پر اتر پردیش ٹی 20 لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے، فاسٹ بولر یش دیال کے لیگ کھیلنے پر پابندی لگائی گئی ہے، یش یو پی (اتر پردیش) ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ نہیں ہوں گے، ان کا گورکھپور لائنز کے ساتھ 7 لاکھ میں معاہدہ ہوا تھا۔

    زیادتی کیس، بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکم امتناع جاری

    واضح رہے کہ غازی آباد میں یش کے خلاف 6 جولائی کو ایف آئی آر کا اندراج ہوا تھا،  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف ایک خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

    فاسٹ بولر پر ایک خاتون نے جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، غازی آباد کی خاتون نے فاسٹ بولر پر جنسی استحصال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی، جس کے بعد خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔ خاتون نے شادی کا وعدہ کر کے مالی طور بھی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی کرکٹر کو 10 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • فلسطینی فٹبالر کی شہادت، محمد صلاح یوئیفا کی پوسٹ پر برس پڑے

    فلسطینی فٹبالر کی شہادت، محمد صلاح یوئیفا کی پوسٹ پر برس پڑے

    (11 جولائی 2025): مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے  فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی غزہ میں شہادت کے حوالے سے یوئیفا کی پوسٹ پر برس پڑے۔

    گزشتہ دنوں پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فلسطین کےمعروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

    فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔

    فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی غزہ میں شہادت کے حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا)  نے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں فلسطینی فٹبالر کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تاہم یوئیفا کی جانب سے فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی پوسٹ پر مصر کے قومی فٹبالر اور انگلش کلب لیورپول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے طنزیہ سوال کیا ہے۔

    مصری فٹبالر محمد صلاح یورپی فٹبال گورننگ باڈی کی پوسٹ پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ سلیمان العبید کی شہادت پر اسرائیلی حملے کا ذکر کیوں نہیں کیا؟

    یوئیفا کی سلیمان العبید کی شہادت پر ایکس پر ان کیلئے الوداعی پوسٹ پر صلاح نے لکھا کیا آپ بتاسکتے ہیں سلیمان کو کس نے؟ کب اور کہاں شہید کیا۔

  • دوسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

    دوسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

    ٹاروبا : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے قومی ٹیم کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا دیا، ویسٹ انڈیز نے 181 رنز کا ہدف 33.2 اوور میں پورا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے، ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

    تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ٹاروبا میں کھیلا گیا جس میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    LIVE SCORE – WI  184/5 (33.2/35)
    Target – 181

    PAK 171/7 (37/40)

    بارش رکنے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسے 35 اوورز تک محدود کردیا گیا پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 37 اوور میں7وکٹوں کے نقصان پر171رنز بنائے۔ پاکستان کی اننگز مکمل ہونے کے بعد ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔

    پاکستان کی جانب سے حسن نواز 30گیندوں پر 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حسین طلعت31، عبداللہ شفیق 26 اور صائم ایوب نے23 رنز بنائے۔

    محمد رضوان16 ،سلمان آغا9 ،محمد نواز5 اور بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی7گیندیں کھیل کر 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    جیڈن سیلز نے 7اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ روسٹن چیز، شمار جوزف، گڈا کیش موتی اور بلیڈز نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    Cricket

    ویسٹ انڈیز اننگز :

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ11رنز پر گری، برینڈن کنگ ایک رن بنا کر حسن علی کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کے دوسرے کھلاڑی ایون لوئس 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے انہیں بھی علی حسن کی بال پر محمد رضوان نے کیچ آؤٹ کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ 63 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، کیچے کیرٹی 42 بال پر 16 رنز بناکر ابرار احمد کی بال پر آؤٹ ہوکر واپس پویلین چلے گئے۔

    Shai Hope

    ویسٹ انڈیز کے کی چوتھی وکٹ 103 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب شائے ہوپ 35 بالز پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں محمد نواز کی بال پر محمد رضوان نے اسٹیمپ آؤٹ کیا۔

    ویسٹ انڈیز کے پانچویں بیٹسمین شیرفین رودرفورڈ 33 بالز پر 45 رنز بناکر محمد نواز کی بال پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    روسٹن چیز 49اور شرفین ردرفورڈ45رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان 3میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی ہے، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا جو منگل کو کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا۔

    یہ سیریز ویسٹ انڈیز کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ میزبان ٹیم اگر سیریز ہاری تو اس کے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی اور میگا ایونٹ کھیلنے کی امیدوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔