Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • پاک، ویسٹ انڈیز دوسرا ون ڈے میچ، بارش کی بار بار مداخلت

    پاک، ویسٹ انڈیز دوسرا ون ڈے میچ، بارش کی بار بار مداخلت

    ٹرینیڈاڈ (10 اگست 2025) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جا رہا دوسرا ون ڈے میچ بارش کی بار بار مداخلت کے باعث چوتھی بار روکا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں بارش کی بار بار انٹری کے باعث میچ متاثر ہو رہا ہے اور چوتھی بار میچ کو روکا گیا ہے۔

    اب تک 33.5 اوورز میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لیے ہیں۔ پہلے میچ کے ہیرو حسن نواز 17 اور محمد نواز 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    آج میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائی ہوپ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔ کیریبئن بولرز نے ابتدا میں دو وکٹیں لے کر پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا جس کے نتیجے میں قومی بلے بازوں کی رنز بنانے انتہائی سست ہو گئی۔

    پاکستانی اوپنرز نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر صائم ایوب 23 رنز بنا کر جیڈن سیلز کی وکٹ بن گئے۔ بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔ سیلز نے انہیں رنز کا کھاتہ کھولنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا اور وہ تین گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

    کپتان محمد رضوان نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی اور 13 ویں گیند کھیل کر پہلا رنز بنایا۔ قومی کپتان نے سست ترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 38 گیندوں پر صرف 16 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    عبداللہ شفیق 26 اور حسین طلعت 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سلمان علی آغا صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    اس وقت کریز پر حسین نواز پاکستان کی آخری امید ہیں۔ اگر گزشتہ میچ کی طرح ان کا بلا چلا اور ٹیل اینڈرز نے بھی ان کا ساتھ دیا تو پاکستان حریف ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے قدرے بہتر ہدف دے سکتا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جڈیا بلیڈز، شمر جوزف، گوڈاکیش موتی اور روسٹن چیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر رکھا ہے۔

    آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین جب کہ ویسٹ انڈیز نے ایک تبدیلی کی ہے۔
    گرین شرٹس نے فہیم اشرف، نسیم شاہ اور سفیان مقیم کو ڈراپ کر کے حسن علی، ابرار احمد اور محمد نواز کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔

    میزبان ویسٹ انڈیز نے مڈل آرڈر بلے باز روماریو شیفرڈ کی جگہ جیسٹن گریوز کو موقع دیا گیا ہے۔

    تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا۔ آج کا میچ جیت کر گرین شرٹس سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ سیریز ویسٹ انڈیز کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ میزبان ٹیم اگر سیریز ہاری تو اس کے 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی اور میگا ایونٹ کھیلنے امیدوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/west-indies-lose-the-odi-series-to-pakistan-then-what-will-be-happen/

     

  • ایشیاکپ میں کونسی ٹیم فیورٹ؟ گنگولی کا بڑا دعویٰ

    ایشیاکپ میں کونسی ٹیم فیورٹ؟ گنگولی کا بڑا دعویٰ

    سورو گنگولی نے ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کو واضح فیورٹ قرار دے دیا۔

    سابق ہندوستانی کپتان سورو گنگولی کا خیال ہے کہ ہندوستان آئندہ T20 ایشیا کپ کی ناقابل شکست ٹیم ہوگی۔ یہ ٹورنامنٹ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اس وقت بریک پر ہے، آئی پی ایل کے بعد اس نے پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے اور اب وہ ایشیا کپ میں جائیں گے وہ ایک بہت مضبوط سائیڈ ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم پہلے سے ہی ریڈبال میں غالب ہے اور وائٹ بال کے فارمیٹس میں اس سے بھی زیادہ مضبوط ہے دبئی میں اچھی وکٹوں پر، بھارت کو ہرانا بہت مشکل ہو گا۔

    https://urdu.arynews.tv/fakhar-zaman-recover-in-time-for-asia-cup-2025/

    کوہلی اور روہت شرما کے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر گنگولی نے کہا کہ میں نے اس کے بارے میں کچھ نہیں سنا ہے لہذا میں تبصرہ نہیں کر سکتا لیکن کارکردگی سب سے اہم ہے اگر وہ اچھا کھیل رہے ہیں تو انہیں جاری رکھنا چاہیے۔ کوہلی کا ون ڈے ریکارڈ شاندار ہے، اور روہت کا بھی، دونوں وائٹ بال کرکٹ میں غیر معمولی رہے ہیں۔

    ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ہانگ کانگ اور افغانستان شامل ہیں۔

    پاکستان کا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف دبئی میں شیڈول ہے، اس کے بعد 14 ستمبر کو بھارت کے ساتھ ٹاکرا ہوگا، اور 17 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف آخری گروپ مرحلے کا میچ ہوگا۔

    ایشیا کپ سے قبل پاکستان شارجہ میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گا جس میں افغانستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جو 29 اگست سے 7 ستمبر تک شیڈول ہیں۔

     

  • بی بی سی نے پاکستان سپر لیگ کو دوسری دلچسپ لیگ قرار دے دیا

    بی بی سی نے پاکستان سپر لیگ کو دوسری دلچسپ لیگ قرار دے دیا

    بی بی سی اسپورٹس نے پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) کو دوسری سب سے دلچسپ کرکٹ لیگ قرار دے دیا۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں بیٹنگ اور بولنگ کا توازن بہترین ہے، سنسنی خیز مقابلے شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔

    پی ایس ایل نے بگ بیش، دی ہنڈریڈ، سی پی ایل اور آئی ایل ٹی 20 جیسی لیگز کو پیچھے چھوڑا ہے۔ انٹرٹینمنٹ انڈیکس میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سرفہرست ہے اور پاکستان سپرلیگ کا دوسرا نمبر ہے۔

    یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10 سوپر ڈوپر ہٹ ثابت، ویور شپ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

    جائزے میں کارکردگی اور تفریحی معیار کے متعدد پیمانوں کو مدنظر رکھا گیا، جن میں فی میچ اوسط چوکے اور چھکے، بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ، میچ کے آخری اوور یا گیند پر فیصلہ ہونے کا تناسب، ہوم ایڈوانٹیج کا اثر، وکٹیں لینے کے رجحانات اور پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے بین الاقوامی تجربے (انٹرنیشنل کیپس) کی اوسط شامل تھی۔

    بین الاقوامی تجربے کے لحاظ سے پی ایس ایل کی اوسط 351 انٹرنیشنل کیپس رہی، جو سروے میں شامل لیگوں میں دوسرا سب سے زیادہ ہے۔ اس زمرے میں آئی ایل ٹی 20 پہلے نمبر پر رہا، جسے غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ قبولیت سے فائدہ ہوا۔

    بی بی سی رپورٹ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پی ایس ایل سنسنی خیز میچز اور بڑے اسکور فراہم کرتی ہے، لیگ میں مسلسل ہائی اسکورنگ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملتے ہیں اور دنیا بھر کے نامور کرکٹرز اس میں شرکت کرتے ہیں۔

  • پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی

    پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی ہوگئے۔

    ٹونی ہیمنگ کو جولائی 2024 میں چیف کیوریٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، ان کے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان 2 سال کا معاہدہ ہوا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹونی ہیمنگ متعدد بار سہولیات نہ ملنے کی شکایت کرچکے تھے۔

    انہوں نے جولائی 2024 میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پی سی بی کو جوائن کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹونی ہیمنگ کی بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے دوبارہ بات چیت ہوچکی ہے۔

    انہوں نے گزشتہ سال بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئئن شپ میچوں کے لیے پچز تیار کیں۔

    یہ پڑھیں: گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

    ہیمنگ نے 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی بھی پچز تیار کیں۔

    وہ تقریباً چار دہائیوں کے تجربے کے ساتھ ایک انتہائی معزز کیوریٹر ہیں۔

    انہوں نے آسٹریلیا کے مختلف مشہور کرکٹ گراؤنڈز بشمول میلبورن، پرتھ اور تسمانیہ کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں کام کیا ہے جہاں وہ دبئی میں 2007 سے 2017 تک آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر رہے۔

    آئی سی سی کے ساتھ اپنے وقت کے دوران، ہیمنگ نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ کی تیاری کی بھی نگرانی کی جو 2009 اور 2019 کے درمیان پاکستان کے ہوم وینیوز میں سے ایک تھا۔

  • محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کا کریڈٹ کس کھلاڑی کو دیا؟

    محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کا کریڈٹ کس کھلاڑی کو دیا؟

    پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پہلے ون ڈے میچ جیت کا کریڈٹ حسن نواز اور حسین طلعت کو جاتا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکت دی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 281 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    حسن نواز کو ڈیبیو پر شاندار 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت نے 41 اور سلمان آغا نے 23 رنز بنائے۔

    یہ پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ دوسرا میچ اتوار اور تیسرا اور آخری میچ منگل کو برائن لارا اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

    تاہم میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ حسن نواز اور حسین طلعت نے جس طرح پارٹنر شپ قائم کی اور میچ جتوایا وہ خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔ شاہین اور نسیم نے آخری اوورز میں اچھی بولنگ کی، کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے تو ویسٹ انڈیز کو 230 رنز تک روک سکتے تھے۔

  • شاہین آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عالمی ریکارڈ بنا دیا

    شاہین آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عالمی ریکارڈ بنا دیا

    پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

    ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکت دی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 281 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    حسن نواز کو ڈیبیو پر شاندار 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت نے 41 اور سلمان آغا نے 23 رنز بنائے۔

    یہ پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    تاہم شاہین آفریدی نے میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ 65 ون ڈے میچز میں 131وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے اسپنر راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے 65 میچوں میں 128 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    پہلا ون ڈے جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔ دوسرا میچ اتوار اور تیسرا اور آخری میچ منگل کو برائن لارا اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

  • رضوان جب آؤٹ ہوئے تو انہوں نے کیا کہا؟ حسن نواز نے بتادیا

    رضوان جب آؤٹ ہوئے تو انہوں نے کیا کہا؟ حسن نواز نے بتادیا

    قومی ٹیم کے بلے باز حسن نواز کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں یہ میرا ڈیبیو میچ تھا میں نے کہا تھا کہ پلیئر آف دی میچ بن کر اسے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔

    قومی ٹیم کے بلے باز حسن نواز نے ٹرینیڈاڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان نے مجھے کہا کہ آپ کا ڈیبیو میچ ہے اور میچ ختم کرنا ہے، رضوان جب آؤٹ ہو کر جا رہے تھے تب بھی انہوں نے یہی کہا کہ میچ فنش کر کے آنا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے بول گرپ ہو رہا تھا اسی وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا۔ مجھے اعتماد تھا کہ میں ہٹنگ کر لیتا ہوں جس طرح پی ایس ایل میں میچز فنش کرتا رہا تو اسی چیز میں کامیابی ملی۔

    حسن نے بتایا کہ حسین طلعت کے ساتھ یہی پلان بنایا تھا کہ اگر آخر تک جائیں گے تو آسانی سے میچ فنش کر لیں گے، پلان یہی تھا کہ پارٹنرشپ کرنی ہے کیونکہ ہم بڑے ہٹ مار لیتے ہیں۔

    حسن نواز نے یہ بھی کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بڑی اچھی بولنگ کی، ہم لوگوں سے مس فیلڈنگ ہوئی جس کا ویسٹ انڈیز نے فائدہ اٹھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں بھی اس طرح کی مشکل پچز پر کھیلے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ قومی ٹیم نے 281 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    تروبا (09 اگست 2025): پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق تروبا میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نے پاکستان کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے پاکستان ٹیم نے 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

    حسن نواز نے ڈیبیو پر شان دار نصف سنچری اسکور کی جس پر انھیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، حسن نواز کے ساتھ حسین طلعت نے سنچری پارٹنر شپ بنائی، جس سے میچ جیتنے کی راہ ہموار ہوئی۔

    کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47 رنز بنائے، حسین طلعت نے 41 اور سلمان آغا نے 23 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے حسن نواز 54 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔


    آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی


    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جب کہ کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ رتھرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بنا سکے اور یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شان دار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے 3 اور صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر سے آگے ہے۔

  • پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف

    پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف

    تروبا : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دے دیا۔

    تروبا میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کی اننگز اپنے اختتام کو پہنچی پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    مقررہ 50 اوور میں سے میزبان ٹیم نے 49 اوورز کھیلے، پاکستان کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایون لیوس نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔

    
    Shaheen shah Afridi

    دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شائے ہوپ نے55 اور روسٹن چیس نے53رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم  نے مجموعی طور پر 180 رنز اسکور کیے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے پہلے ون ڈے میں نسیم شاہ نے3 ،صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان علی آغا نے 1،1وکٹ جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان ٹیم

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، حسن نواز، بابر اعظم، صائم ایوب، سلمان آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز ٹیم

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں برینڈن کنگ، ایون لیوس، کارٹی، شے ہوپ، شیرفین ردرفورڈ، روسٹن چیس، روماریو شیفرڈ، گداکیش موتی، شامار جوزف، جیدین سیلز اور جیدیا بلیڈز شامل ہیں۔

  • آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

    آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر ہرا کر ٹی 20 سیریز جیت لی

    آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو آخری گیند پر شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

    میزبان آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان کو دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی، آئرش ٹیم نے 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

    اورلا نے 51 اور ڈیلانی نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ریبیکا نے برق رفتار 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔

    رامین شمیم کی تین وکٹیں رائیگاں گئیں۔

    یہ پڑھیں: پہلا ٹی 20 : آئرلینڈ ویمنز نے قومی ٹیم کو شکست دے دی

    اس سے قبل پاکستان گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے اور آئرلینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    شوال ذوالفقار 33 اور نتالیہ پرویز 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں، منیبہ علی نے 27 اور ایمن فاطمہ نے 23 رنز بنائے تھے۔

    آئرلینڈ ویمنز کی جانب سے لارا اور مرے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈبلن میں آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی 20 میں 11 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم 143 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر131رنز بناسکی تھی۔

    پاکستانی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے 29 اور رامین شمیم کے27 رنز بھی ٹیم کے کسی کام نہ آسکے تھے اور لاپرنڈرگسٹ نے 3 اور جین میگیور نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔