Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • شارجہ: پاک افغان میچ میں تماشائیوں کا تصادم روکنے کیلئے اہم فیصلہ

    شارجہ: پاک افغان میچ میں تماشائیوں کا تصادم روکنے کیلئے اہم فیصلہ

    کراچی: شارجہ حکام نے پاک افغان میچ کے درمیان ہونے والے متوقع سنسنی خیز مقابلوں سے قبل اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق شارجہ میں ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز کا رواں ماہ کے آخر میں آغاز ہوگا، جس میں میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی شریک ہے۔

    شارجہ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ ماضی میں دونوں ٹیموں کے میچوں کے دوران ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ اس بار اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جاسکے۔

    منتظمین کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے شائقین کو الگ الگ اسٹینڈز میں بٹھایا جائے گا اور ان کے لیے علیحدہ انٹری پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت بھی قومیت کی بنیاد پر کی جا رہی ہے تاکہ ہر ٹیم کے سپورٹرز اپنے مخصوص حصے میں رہیں۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی گنجائش 16 ہزار ہے اور سیریز کے تمام میچز شارجہ میں ہی کھیلے جائیں گے، حکام توقع کررہے ہیں کہ ہاؤس فل ہوگا، اس لیے سیکیورٹی کے یہ اقدامات بروقت اور اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

    لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک کا پی سی بی کی پابندی پر ردعمل سامنے آگیا

    ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ پہلے میچ میں 29 اگست کو شام 7 بجے پاک افغان میچ کا انعقاد ہوگا۔

    سیریز کا شیڈول:

    29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان
    30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان
    1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان
    2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان
    4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے ای
    5 ستمبر – افغانستان بمقابلہ یو اے ای
    7 ستمبر – فائنل

  • لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک کا پی سی بی کی پابندی پر ردعمل سامنے آگیا

    لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک کا پی سی بی کی پابندی پر ردعمل سامنے آگیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی پابندی کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کے مالک مسترد کردیا۔

    پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے برادر نسبتی اور آسٹریلوی شہری ہیں، حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے انگلینڈ میں کھیلی گئی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔

    پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے رپورٹس دیکھیں کہ ہماری ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا، یہ بات کہاں سے آئی۔

    اُنہوں نے کہا کہ اگر ایسا پی سی بی نے کہا تو معلوم نہیں کہ وجہ کیا بنی، یہ ہماری ٹیم ہے اور میں اس کا مالک ہوں، یہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی ٹیم نہیں ہے۔

    کامل خان نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں اپنے ملک کا نام استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی پلیئرز کی شمولیت پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی اجازت سے ہوئی، ہمیں اس حوالے سے بورڈ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

    لیجنڈز لیگ کے مالک نے پریزینٹر کو پرپوز کردیا، ویڈیو وائرل

    کامل خان کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹ سے پہلے ہی این او سی بھی حاصل کیے گئے تھے، ہماری چیئرمین محسن نقوی سے مثبت میٹنگ ہوئی تھیں، ہم نے ٹیم کا نام ملک کی نمائندگی کیلیے منتخب کیا۔

    ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کا لوگو یا اس کی کسی بھی قسم کی برانڈنگ کو استعمال نہیں کیا، صرف ان کے پلیئرز کی خدمات حاصل کیں اور وہ بھی اس وقت جب ہمیں اس کی آفیشل کلیئرنس مل چکی تھی۔

  • خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کا اعلان

    خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کا اعلان کردیا۔

    خواتین ٹیم کی 20 کھلاڑیوں کو 5 کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹرز کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری متعارف کروائی گئی ہے۔

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کی نمبرون بولرسعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

    تمام کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، کیٹیگری اے میں فاطمہ ثنا، منیبہ علی، سعدیہ اقبال، سدرہ امین شامل ہیں۔

    کیا بابر اعظم کی ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہورہی ہے؟

    کیٹیگری بی میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، نشرا سندھو شامل ہیں، کیٹیگری سی کا کنٹریکٹ رامین شمیم کو دیا گیا ہے۔

    کیٹیگری ڈی میں گل فیروزہ، نجیہ علوی، ناتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل شامل ہیں جبکہ سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر بھی کیٹیگری ڈی میں شامل ہیں۔

  • امریکا میں 26 سال بعد اولمپکس کا انعقاد، ٹاسک فورس کا قیام

    امریکا میں 26 سال بعد اولمپکس کا انعقاد، ٹاسک فورس کا قیام

    واشنگٹن : 2002سالٹ لیک سٹی کے بعد امریکا میں پہلی بار سال 2028 میں اولمپکس منعقد ہوں گے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹاسک فورس کے قیام کیلئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس کیلئے خصوصی حکومتی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، صدر ٹرمپ نے امریکا میں2028اولمپکس کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی ہے۔

    وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس گیمز کی تیاری، سیکیورٹی اورانتظامات کی نگرانی کرے گی، 3سال بعد ہونے والے اولمپکس کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے، یہ صدرٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کا اہم ایونٹ ہے۔

    اس حوالے سے امریکی صدرٹرمپ نے لاس اینجلس اولمپکس سے متعلق تقریب سے خطاب کیا۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکامیں 2028 میں ہونے والے اولمپکس کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کیلئے ایگزیکٹو آرڈر پردستخط کردیے۔

    انہوں نے کہا کہ 2028اولمپکس امریکا کی تاریخ کااہم موڑ ہوگا، لاس اینجلس گیمز کا شدت سے انتظار ہے، اگلے سال فیفا ورلڈ کپ ہے اور اس کے بعد اولمپکس ہوں گے، ہرمیدان کی طرح اولمپکس میں بھی امریکا کی حکمرانی قائم ہے، امریکی کھلاڑیوں سے زیادہ آج تک کسی نے گولڈ میڈل نہیں جیتے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے 1904 میں سینٹ لوئس، 1932 اور 1984 میں لاس اینجلس، اور 1996میں اٹلانٹا میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی تھی۔

    تاہم، 2028 کے اولمپکس کے علاوہ امریکا میں 2026 کے سرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے بھی بولی لگائی گئی تھی لیکن یہ میزبانی اٹلی کو دے دی گئی۔ لہٰذا اب سال 2028 کے اولمپکس لاس اینجلس میں منعقد ہوں گے۔

  • جرمن فٹبال کلب نے اسرائیلی کھلاڑی کا معاہدہ منسوخ کردیا

    جرمن فٹبال کلب نے اسرائیلی کھلاڑی کا معاہدہ منسوخ کردیا

    جرمن فٹبال کلب فورچوناڈ سلڈورف نے اسرائیلی کھلاڑی کا معاہدہ منسوخ کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فورچوناڈ سلڈورف نے فلسطینیوں کے خلاف بیانات پر شون وائزمین کی شمولیت روک دی۔

    فٹبال کلب کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کے خیالات ہمارے اقدار منافی ہیں۔

    واضح رہے کہ مداحوں کے شدید احتجاج اور پٹیشن کے بعد کلب کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اسرائیلی کھلاڑی شون وائزمین نے غزہ پر بمباری اور فلسطینیوں کے قتل کی حمایت کی تھی۔

    کلب فینز کی پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ متعصبانہ خیالات رکھنے والا کھلاڑی ہماری کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وائزمین نے غزہ کو نقشے سے مٹانے جیسے بیانات دیے ہیں۔

  • محمد سراج نے ڈیل اسٹین کی خود کے بارے میں پیشگوئی حرف بہ حرف درست ثابت کردی

    محمد سراج نے ڈیل اسٹین کی خود کے بارے میں پیشگوئی حرف بہ حرف درست ثابت کردی

    بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے جنوبی افریقی لیجنڈ ڈیل اسٹین کی خود کے بارے میں پچھلے دنوں کی گئی پیشگوئی حرف بہ حرف درست ثابت کردی۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اوول میں ہونے والے حتمی مقابلے سے قبل سے محض ایک روز قبل ڈیل اسٹین نے پیشن گوئی کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ محمد سراج پانچویں ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں اپنے نام کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ڈیل اسٹین نے لکھا کہ محمد سراج 5 ویں ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کریں گے، محمد سراج نے اپنی شاندار بولنگ سے اسٹین کی بات کو حرف بہ حرف صحیح ثابت کردکھایا۔

    محمد سراج نے نہ صرف اوول ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 104رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں بلکہ پہلی اننگز میں بھی 4 وکٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

    پیسر کی شاندار پرفارمنس پر انھیں اوول ٹیسٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد محمد سراج نے اسٹین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ نے کہا میں نے ویسا ہی کیا، آپ کا کہنا قابل تعریف ہے’۔

    اس پوسٹ کے ساتھ محمد سراج نے دل کی ایموجی بھی بنائی، سوشل میڈیا صارفین ڈیل کی اس پوسٹ کو کافی سراہ رہے ہیں اور اس پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوول ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جیت کے آثار واضھ تھے تاہم سراج نے سنسنی خیز لمحات میں انگلینڈ کی آخری وکٹ حاصل کی فتح بھارت کے نام کی جبکہ سیریز2-2 سے برابر رہی۔

    https://urdu.arynews.tv/india-beat-england-5th-test-match-test-series-level/

  • بنگلادیش کا ایشیا کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

    بنگلادیش کا ایشیا کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 25 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر نور الحسن کو اسکواڈ میں واپس بلایا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر مصدق حسین کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کارکردگی کے باوجود نظر انداز کردیا گیا ہے۔

    آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف حالیہ ٹی 20 میچوں میں آؤٹ آف فارم ہونے کے باوجود ایشیا کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

    بی سی بی نے ایک بیان میں کہا، "دستیاب کھلاڑی 6 اگست کو ایس بی این سی ایس، میرپور میں فٹنس کیمپ کے لیے رپورٹ کریں گے۔ 15 اگست سے ایس بی این سی ایس میں اسکل پریکٹس شروع ہو جائے گی، اس سے پہلے کہ کیمپ 20 اگست کو سلہٹ جائے گا۔”

    ہالینڈ کے اسکواڈ کی 26 اگست کو آمد متوقع ہے۔ تین ٹی ٹوئنٹی 30 اگست، یکم ستمبر اور 3 ستمبر کو سلہٹ میں کھیلے جائیں گے، ڈچ ٹیم 4 ستمبر کو روانہ ہوگی۔

    ایشیا کپ 2025 اور نیدرلینڈز سیریز کے لیے ابتدائی اسکواڈ:

    لٹن داس (کپتان) ہیں دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن تمیم، محمد نعیم شیخ، سومیا سرکار، پرویز حسین ایمون، توحید ہردوئے، جیکر علی انیک، مہدی حسن میراز، شمیم حسین، نجم الحسن شانتو، رشاد حسین، مہدی حسن، تنویر حسن، تنویر حسن، مہدی حسن، تنویر احمد، محمد حسن، ، تنویر احمد، تنویر احمد ثاقب، محمد سیف الدین، ناہید رانا، مستفیض الرحمان، شوریٰ الاسلام، سید خالد احمد، نورالحسن سوہن، ماہید الاسلام انکون، سیف حسن شامل ہیں۔

  • کیا بابر اعظم کی ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہورہی ہے؟

    کیا بابر اعظم کی ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہورہی ہے؟

    سابق کپتان بابر اعظم کی ایشیا کپ سے قبل پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے کیونکہ فخر زمان انجرڈ ہوگئے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران فخر زمان کے ہیمسٹرنگ انجری کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں، بائیں ہاتھ کے اوپنر کو کیریبین ٹور کے ٹی 20 اور ون ڈے سے باہر کردیا گیا ہے۔

    سہ ملکی سیریز تیزی سے قریب آ رہی ہے، فخر سے متعلق ٹائم لائن ابھی تک واضح نہیں ہے، جس سے ایشیا کپ میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    انجری کے بعد پی سی بی نے فخر کو ہدایت کی کہ وہ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں جہاں وہ بورڈ کے میڈیکل پینل کے تحت بحالی سے گزریں گے۔

    ایشیا کپ کے لیے فخر زمان کی دستیابی غیر یقینی ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ پی سی بی ان کی صحتیابی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، ہنگامی منصوبے پہلے ہی زیر بحث ہیں۔

    سوشل میڈیا پر رپورٹس بتاتی ہیں کہ اگر فخر  زمانوقت پر مکمل فٹنس حاصل کرنے میں ناکام رہے تو بابر اعظم کو ٹی 20 ٹیم میں واپس بلایا جا سکتا ہے۔

    تاہم، خیال کیا جاتا ہے کہ بابر کی کسی بھی ممکنہ واپسی کا انحصار ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں ان کی فارم پر ہے۔

    اگر وہ اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے تو یہ ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم میں ان کی واپسی کا دروازہ کھل سکتا ہے۔

    بابر نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 کے دوران محمد رضوان اور نسیم شاہ کے ساتھ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی۔

    ایشیا کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے متوقع ہے جبکہ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان گروپ بی کے میچ سے ہوگا۔

    دو گروپس میں تقسیم کل آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ سخت حریف پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں متحدہ عرب امارات اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

    پاکستان اپنی مہم کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کرے گا، اس کے بعد 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف بلاک بسٹر میچ ہوگا۔ گروپ مرحلے کا آخری میچ 17 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف شیڈول ہے۔

  • کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، ٹم ڈیوڈ پر بھاری جرمانہ عائد

    کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، ٹم ڈیوڈ پر بھاری جرمانہ عائد

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

    آئی سی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹم ڈیوڈ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹم ڈیوڈ نے اپنی غلطی مانتے ہوئے دی گئی سزا قبول کر لی ہے۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران وائیڈ نہ دینے پر ٹم ڈیوڈ نے امپائر کے فیصلے پر ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل لارڈز ٹیسٹ میچ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹر محمد سراج پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔

    اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے

    بھارتی کرکٹر محمد سراج نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی، کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    بین ڈکٹ کی وکٹ پر سراج نے جشن کے دوران بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا تھا، جس کے باعث ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

  • اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے

    اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے

    پاکستان کی تاریخ کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم کو ایکشن میں دیکھنے والے شائقین کے لیے مایوس کن خبر ہے کہ وہ ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کے ڈاکٹر نے انھیں ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے منع کر دیا ہے۔

    ارشد ندیم کا بحالی پروگرام انگلینڈ میں جاری ہے، انھوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، ڈاکٹر علی شیر باجوہ کے مطابق ارشد ندیم کی انجری نئی اور انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہے۔

    یاد رہے کہ ارشد ندیم کی سرجری کیمبرج انگلینڈ میں کی گئی تھی، اور اب ورلڈ اتھلیٹکس میں شرکت ان کی بحالی مکمل ہونے پر مشروط ہے، بحالی پروگرام مکمل ہونے کے بعد ہی ورلڈ چیمپئن شپ میں ان کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔


    اولمپیئن ارشد ندیم کی لندن میں کامیاب سرجری


    ارشد ندیم لندن میں گزشتہ ماہ پنڈلی کے آپریشن کے بعد اس وقت بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، اور امید ہے کہ وہ ستمبر میں جاپان میں ہونے والی ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے، 29 جولائی کو مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ان کی 4 سرجریز ہوئی ہیں، اور اب ری ہیب چل رہا ہے۔

    خیال رہے کہ ڈائمنڈ لیگ کے مقابلے پولینڈ میں 16 اگست اور سوئزلینڈ میں 27 سے 28 اگست کو شیڈول ہیں۔