Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • توجہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ پر ہے، صاحبزادہ فرحان

    توجہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ پر ہے، صاحبزادہ فرحان

    پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ توجہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ پر ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ جیت میں حصہ ڈالنے پر خوشی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کے ساتھ حکمت عملی بنائی تھی اور ویسا ہی کیا۔

    واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 138 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور آخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دی۔

    پاکستان نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 53 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

    صائم ایوب نے سیریز میں دوسری نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 49 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمر جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    شائے ہوپ الیون 190 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی، ایلک ایتھانازے نے 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، شیرفین ردرفورڈ نے 35 گیندوں پر 51 رنز بناسکے لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • افغانستان کا سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

    افغانستان کا سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

    کابل: افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان اور میزبان یو اے ای کے خلاف آئندہ ٹی 20 سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 22 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسٹار اسپنر راشد خان ٹیم کی قیادت کریں گے، ابتدائی اسکواڈ دو ہفتے کے تربیتی کیمپ میں حصہ لے گا۔

    کیمپ کے اختتام کے بعد اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں کی کمی کر دی جائے گی۔

    ٹی 20 سہ فریقی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ افغانستان اپنی سہ ملکی سیریز کا آغاز 29 اگست کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔

    سہ فریقی سیریز اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے قبل تینوں ٹیموں کے لیے ایک اہم تیاری ہوگی، جو یو اے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

    سہ فریقی سیریز میں ہر ٹیم دو بار مدمقابل آئے گی، فائنل میں جانے سے قبل تمام فریق کم از کم چار میچ کھیلیں گے جو 7 ستمبر کو شیڈول ہیں۔

    افغانستان کا 22 رکنی ابتدائی اسکواڈ

    راشد خان (کپتان)، ہیں دیگر کھلاڑیوں میں رحمن اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، وفی اللہ ترہ خیل، ابراہیم زدران، درویش رسولی، محمد اسحاق، محمد نبی، ننگیال خروٹی، شرف الدین اشرف، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، مجیب زدران، اے ایم غضنفر، عبدالقادر، فرزانہ، عبدالقادر اور دیگر شامل ہیں۔ نوین الحق، فرید ملک، سلیم صافی، عبداللہ احمد زئی اور بشیر احمد شامل ہیں۔

  • ایشیا کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، صدر پی ایچ ایف

    ایشیا کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، صدر پی ایچ ایف

    صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی ایشیا کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، وہاں کھیلنے سے متعلق خدشات پائے جاتے ہیں۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انگلینڈ میں جو رویہ دکھایا وہ مثبت نہیں، بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں، چاہتے ہیں پہلے ہمارا وفد بھارت جائے اور حالات دیکھ کر پھر کوئی فیصلہ کریں

    طارق بگٹی نے کہا کہ کرکٹ میں نیوٹرل وینیو کی مثال ہے ہاکی میں ایسا نہیں ہے، ہم اپنے تحفظات کے حوالے سے اے ایچ ایف کو آگاہ کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کو پرولیگ میں شرکت کے لیے لائف لائن مل گئی

    صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ بھارتی میڈیا سے پاکستان ٹیم کو ملنے والی دھمکیوں کا سن رہے ہیں، بھارت جائیں یا نہیں فیصلہ حکومت ہی کریگی۔

    انھوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے ایف آئی ایچ سے پرولیگ میں شرکت کے فیصلے کیلئے وقت مانگ لیا ہے، پرولیگ پر حکومت سے بات جاری ہے، جلد اچھی خبر آئے گی، ایف آئی ایچ نے 12 اگست تک کی ڈیڈلائن دی تھی ہم نے 20 اگست تک کی درخواست کی۔

    صدرپی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا کہ پرو ہاکی لیگ کےلیے 35 کروڑ روپے کا بجٹ بناکر بھیجا ہے، پرو ہاکی لیگ سمیت سال بھر کے دیگر ایونٹس کیلئے 70 کروڑ درکار ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/asia-cup-hockey-pakistan-beat-india/

  • بروک لیسنر کی سمر سلیم میں واپسی، جان سینا کو اٹھا کر پٹخ دیا

    بروک لیسنر کی سمر سلیم میں واپسی، جان سینا کو اٹھا کر پٹخ دیا

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم میں بروک لینسر کی سرپرائز انٹری ہوئی اور انہوں نے جان سینا کو اٹھا کر پٹخ دیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر بروک لیسنر نے اتوار کی رات میٹ لائف اسٹیڈیم میں سمر سلیم میں حیران کن واپسی کی اور جان سینا کے مداحوں کو حیران کردیا۔

    48 سالہ ریسلر جو ’دی بیسٹ انکارنیٹ‘ کے نام سے مشہور ہیں، نائٹ ٹو کے مرکزی ایونٹ میں نمودار ہوئے۔

    سمر سلیم میں چیمپئن شپ ٹائٹل کا میچ جان سینا اور کوڈی رہوڈز کے درمیان ہوا جس میں کوڈی رہوڈز نے انہیں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    لیسنر کی واپسی ڈبلیو ڈبلیو ای اور سابق ایگزیکٹو ونس میک موہن کے خلاف مقدمے میں نامزد ہونے کے چھ ماہ بعد ہوئی ہے۔

    جب جان سینا رنگ میں موجود تھے اور کوڈی رہوڈز ان کا شکریہ ادا کرکے گلے لگ رہے تھے کہ لیسنر کے میوزک کی آواز گونج اٹھی، لیسنر نے جان سینا پر دھاوا بولا اور اپنا مخصوص داؤ ایف فائیو لگا کر انہیں پٹخ دیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کنٹینٹ آفیسر پال لیوسک جو پہلے ٹرپل ایچ کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے شو میں لیسنر کی واپسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "جب بیسٹ یہاں ہوتا ہے تو کمرے میں متحرک تبدیلیاں آتی ہیں۔ بروک کا عنصر ہر چیز کو ناقابل یقین حد تک بدل دیتا ہے اور اسے غیر متوقع بنا دیتا ہے۔”

  • ویڈیو: کرس ووکس نے فریکچر ہاتھ کے ساتھ میدان میں اتر کر دل جیت لیے

    ویڈیو: کرس ووکس نے فریکچر ہاتھ کے ساتھ میدان میں اتر کر دل جیت لیے

    بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلش بیٹر کرس وکس کو فریکچر ہاتھ کے ساتھ میدان میں اترتا دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے۔

    اوول ٹیسٹ کے پانچویں روز بھارت نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

    انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار تھیں۔

    جمی اوورٹن نے کھیل کے آغاز پر دو چکے لگائے اور انگلینڈ کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن سراج کے دوسرے اوور میں جیمی اسمتھ، محمد سراج کو وکٹ دے بیٹھے۔

    یہ پڑھیں: انگلینڈ بھارت سے جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہار گیا، سیریز 2، 2 سے برابر

    اس بعد محمد سراج نے کرس ووکس نے جیمی اوورٹن کی وکٹ لیی، جوش ٹنگ بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ کی 9 وکٹیں گرنے کے بعد کرس ووکس فریکچر ہاتھ سے میدان میں آنے لگے تو میدان میں موجود شائقین نے کھڑے ہوکر انہیں داد دی۔

    آخری وکٹ گس ایٹکنسن کی گری جس کے بعد میچ بھارت نے جیت لیا اور کرس ووکس ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے لیکن بہادری پر تماشائیوں نے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم کو پرولیگ میں شرکت کے لیے لائف لائن مل گئی

    پاکستان ہاکی ٹیم کو پرولیگ میں شرکت کے لیے لائف لائن مل گئی

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرولیگ میں شرکت کے لیے لائف لائن مل گئی، پی سی بی سمیت مختلف ادارے شرکت کےلیے سپورٹ فراہم کریں گے۔

    پرولیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ادارے اور پاکستان کرکٹ بورڈ مل کر پلیئرز کےلیے فنڈ فراہم کریں گے، پرولیگ کےلیے ہاکی فیڈریشن کے بجائے براہ راست خرچہ کیا جائے گا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کی مالیاتی بحران کے باعث ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت گزشتہ کئی ہفتوں سے مشکوک تھی۔

    نجی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو حال ہی میں بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے باضابطہ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بغاوت پر آمادہ؟ کپتان اور کھلاڑی کی آڈیو لیک سے تہلکہ مچ گیا

    یہ پیشکش نیشنز کپ چیمپئن نیوزی لینڈ کے پرو لیگ کے اگلے سیزن سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دستبردار ہونے کے بعد کی گئی تھی۔

    پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں رنرز اپ رہا تھا جہاں پاکستان کو فائنل میں نیوزی لینڈ سے 6-2 سے شکست ہوئی تھی، جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کو ایلیٹ مقابلے میں شرکت کی پیشکش کی گئی۔

    تاہم مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے پی ایچ ایف کی شرکت غیر یقینی کا شکار تھی، مبینہ طور پر فیڈریشن کو لیگ میں ٹیم کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے 500 ملین روپے سے زیادہ کی ضرورت تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/ihf-invites-pakistan-to-participate-in-pro-league/

  • محمد نواز نے اپنے پسندیدہ آل راؤنڈر کا نام بتا دیا

    محمد نواز نے اپنے پسندیدہ آل راؤنڈر کا نام بتا دیا

    پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے اپنے پسندیدہ آل راؤنڈر کا نام بتا دیا۔

    پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یووراج سنگھ ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

    محمد نواز نے کہا کہ یوراج ہمیشہ ان کے یلے ایک تحریک رہے ہیں، وہ میرے پسندیدہ آل راؤنڈر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں سیریز کے دوران کسی چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور آگے بڑھتے ہوئے اپنی فارم کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    آل راؤنڈر نے کہا کہ پورے کیریئر میں زیادہ تر نئی گیند سے بولنگ کی ہے اس لیے اس سیریز میں بھی میرے لیے مشکل نہیں تھی۔

    یہ پڑھیں: تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز جیت لی

    محمد نواز نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور آخری ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دی۔

    پاکستان نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 53 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

    صائم ایوب نے سیریز میں دوسری نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 49 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمر جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    شائے ہوپ الیون 190 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی، ایلک ایتھانازے نے 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، شیرفین ردرفورڈ نے 35 گیندوں پر 51 رنز بناسکے لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاست بالر حارث رؤف کا ’اورا فارمنگ‘ ڈانس سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حارث رؤف کی منفرد ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے فلوریڈا میں گزشتہ روز ہونے والے تیسرے فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیول اینڈریو کی وکٹ لینے کے بعد فاسٹ بولر نے غیر متوقع طور پر انوکھے انداز میں جشن منایا، جو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔

    فاسٹ بولر نے ایک کیچ ڈراپ کے سبب آؤٹ ہونے سے بچ جانے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز جیول اینڈریو کو 15 گیندوں پر 24 رنز اسکور کرنے کے بعد پویلین کی راہ دکھادی۔

    حارث نے جیول اینڈریو کی وکٹ پر سوشل میڈیا ٹرینڈ ’اورا فارمنگ‘ ڈانس اسٹیپس کرکے جشن منایا، جو فوری طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

    ہر سیریز ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں، سلمان علی آغا

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، صائم ایوب، سفیان مقیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔

    صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • انگلینڈ بھارت سے جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہار گیا، سیریز 2، 2 سے برابر

    انگلینڈ بھارت سے جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہار گیا، سیریز 2، 2 سے برابر

    اوول (4 اگست 2025): انگلینڈ نے بھارت کے خلاف جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہار کر سیریز جیتنے کا موقع بھی گنوا دیا پانچ میچوں کی سیریز 2 دو سے برابر ہو گئی۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اوول میں کھیلے جا رہے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم جیت کے لیے درکار 35 رنز بنانے میں ناکام رہی اور بھارت نے چار انگلش بلے بازوں کی وکٹیں لے کر 6 وکٹ سے میچ اپنے نام کیا اور سیریز 2، 2 سے برابر کرنے میں کامیاب رہی۔ ہیری بروک اور جو روٹ کی سنچریاں بھی رائیگاں گئیں۔

    بھارت کی جانب سے پہلی اننگ میں بنائے گئے 224 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم نے 247 رنز بنا کر صرف 23 رنز کی معمولی برتری حاصل کی تھی۔

    تاہم مہمان ٹیم نے دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یشوی جیسوال کی سنچری اننگ (118)، آکاش دیپ، رویندرا جڈیجہ اور واشنگٹن سندر کی نصف سنچریوں سے تقویت پاتے ہوئے 396 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم نے ہیری بروک اور جو روٹ کی سنچریوں کی بدولت مضبوط پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ چوتھے روز میچ کے اختتام پر انگلش ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنا لیے تھے۔

    میچ کے آخری روز انگلش ٹیم کو جیت کے لیے صرف 35 رنز درکار تھے جب کہ بھارت کو چار وکٹیں اڑانی تھیں۔ بظاہر انگلش ٹیم کی پوزیشن مضبوط لگ رہی تھی تاہم بھارتی بولرز نے کمال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے چار بلے بازوں کو 35 رنز نہ بنانے دیے اور آخری چار وکٹیں لے کر 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

    میچ کے ہیرو بھارتی پیسر محمد سراج رہے۔ جنہوں نے پہلی اننگ میں 4 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹیں لیں اور میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    انگلش بیٹر ہیری بروک کو سیریز میں 481 رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ نے پانچ وکٹوں سے اپنے نام کر کے سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا، لیکن دوسرے میچ میں بھارت نے بدلہ چکاتے ہوئے میچ میں 336 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔

    تیسرے میچ میں پھر انگلینڈ نے بھارت کو 22 رنز سے زیر کیا۔ چوتھا میچ ڈرا ہو گیا۔ پانچواں اور آخری میچ بھارت نے اپنے نام کیا اور سیریز دو، دو سے برابر کرنے میں کامیاب رہا۔

  • لیجنڈز لیگ کے مالک نے پریزینٹر کو پرپوز کردیا، ویڈیو وائرل

    لیجنڈز لیگ کے مالک نے پریزینٹر کو پرپوز کردیا، ویڈیو وائرل

    لائیو نشریات کے دوران ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے مالک نے لیگ کے اختتام پر لیگ کی پریزنٹر کو پرپوز کر دیا۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی مختلف ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گردش کررہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والی لیگ اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار بیٹنگ کے باعث جنوبی افریقا چیمپیئنز کے نام رہی جبکہ پاکستان چیمپئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    جہاں شائقین میچ کے دروان کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے وہیں لیگ کے اختتام پر لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر کے تبصرے سے ہر کوئی حیران رہ گیا۔

    خاتون پریزینٹر کرشمہ کوٹک نے میچ کے اختتام پر ہرشیت ٹومر کا انٹرویو کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ کے کامیاب انعقاد پر کس طرح جشن منائیں گے؟

    عبدالرزاق سے شادی سے متعلق افواہیں، تمنا بھاٹیا نے خاموشی توڑ دی

    لیگ کے مالک نے پریزینٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب یہ ختم ہوجائے تو میں شاید آپ کو پرپوز کروں گا۔

    پریزنٹر لیگ کے مالک کا جواب سن کر دنگ رہ گئی اور کہا کہ ’اوہ مائی گاڈ‘۔ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔