Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • جنوبی افریقا نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

    جنوبی افریقا نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

    جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا۔

    برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 196 رنز کا ہدف باآسانی 16.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    اے بی ڈیویلیرز نے ناقابل شکست 120 رنز کی اننگز کھیلی، جے پی ڈومینی 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ہاشم آملہ 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سعید اجمل نے حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

    شرجیل خان کے جارحانہ 76 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، انہوں نے 9 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

    عمر امین نے 36 اور آصف علی نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک 20 اور محمد حفیظ 17 رنز بناسکے، کامران اکمل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا چیمپئنز کی جانب سے ویجیون اور ویان پارنیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • سمر سلیم 2025: چیمپئن شپ ٹائٹل کے لیے جان سینا اور کوڈی رہوڈز کی فائٹ

    سمر سلیم 2025: چیمپئن شپ ٹائٹل کے لیے جان سینا اور کوڈی رہوڈز کی فائٹ

    ڈبلیو ڈبیو ای سمر سلیم 2025 میں چیمپئن شپ ٹائٹل کے لیے جان سینا اور کوڈی رہوڈز فائٹ کریں گے۔

    ریسلر جان سینا اور کوڈی رہوڈز 3 اگست کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں چیمپئن شپ ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گے، توقع ہے یہ ایونٹ سمر سلیم 2025 کی بڑی فائٹ کے لیے ہاؤس فل ہوگا۔

    یہ فائٹ اس بات کا تعین کرے گی کہ آیا جان سینا ہیل چیمپئن کے طور پر ریٹائر ہوں گے یا کوڈی رہوڈز انہیں الوداعی میچ میں شکست دیں گے۔

    جان سینا اور کوڈی رہوڈز کی فائٹ سے قبل مداحوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، ایک مداح نے لکھا کہ کیا جان سینا اعلیٰ نوٹ پر کیریئر کا اختتام کریں گے؟

    مقابلہ اسٹریٹ فائٹ کے قوانین کے تحت ہوگا یعنی مداخلت اور ہتھیار کو قانونی تصور کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ریسل مینیا 41 کے دوبارہ میچ میں جان سینا نے حریف کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔

    شائقین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آیا یہ میچ پچھلی لڑائیوں سے بہتر معاملہ ثابت ہو گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ریسل مینیا 40 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں کوڈی رہوڈز نے رومن زینز کو شکست دے کر ان کی 1316 دنوں کی حکمرانی کا خاتمہ کیا تھا۔

    یہ پہلی بار تھا کہ جب روڈز خاندان کا کوئی ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا۔

  • ایشیا کپ کے وینیوز کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا دبئی اسٹیڈیم میں ہوگا

    ایشیا کپ کے وینیوز کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا دبئی اسٹیڈیم میں ہوگا

    ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کردیا۔

    ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 14 ستمبر بروز اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    ایشیا کپ کے میچز ابوظبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں میچز دبئی میں شیڈول ہیں۔

    میگا ایونٹ کا فائنل بھی 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 9 ستمبر کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا، پہلے میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

    پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان سے کھیلے گی، پاکستان کا آخری گروپ میچ 17 ستمبر کو یو اے ای سے ہوگا۔

    Image

    Image

  • مائیک ہیسن نے پاکستان کے ’کوالٹی پلیئر‘ کا نام بتا دیا

    مائیک ہیسن نے پاکستان کے ’کوالٹی پلیئر‘ کا نام بتا دیا

    پاکستان کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹر حسن نواز کو ’کوالٹی پلیئر‘ قرار دیا ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق حسن نواز کی اوسط 35.4 ہے اور جب وہ پاور پلے میں بیٹنگ کے لیے آتے ہیں تو 162.8 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کرتے ہیں اور وہ پانچ مرتبہ صٖر پر بھی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

    پاور پلے کے بعد ان کی اوسط 49 ہے اور اسٹرائیک ریٹ 172.9 بغیر صٖفر پر آؤٹ ہوئے ہے۔

    ہیڈ کوچ ہیسن نے نوجوان کھلاڑی حسن نواز کی تعریف کی ہے جنہوں نے 12 ٹی 20 میچوں میں ایک سنچری اور نصف سنچری کی مدد سے 284 رنز بنائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ایک معیاری کھلاڑی عروج پر ہے۔

    یہ پڑھیں: میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا، حسن نواز

    نواز  نے مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    بیٹر پہلے دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور اس کے نتیجے میں وہ مجموعی طور پر صرف چھٹے بلے باز اور مایوس کن ریکارڈ حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔

    اس کے بعد حسن نواز نے تیسرے ٹی 20 میں الگ ہی رنگ میں نظر آئے اور 44 گیندوں پر سنچری بنائی جو فارمیٹ میں کسی پاکستانی بلے باز کی تیز ترین تھی، ان کی سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف نو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

  • بھارت کو ایشیا کپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

    بھارت کو ایشیا کپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

    بھارت کو ایشیا کپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے یو اے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلے جانے والے اے سی سی ایشیا کپ 2025 سے محروم ہونے کا امکان ہے۔

    بمراہ جو ورک لوڈ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں حصہ لے چکے ہیں اسی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوسکتے ہیں۔

    مزید برآں، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک قریبی ذریعہ نے اشاعت کو بتایا کہ بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ کی طرف جھکاؤ ان کی ایشیا کپ 2025 کی غیر موجودگی میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ ہندوستان دو میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنے والا ہے، جو 2 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔

    یہ پڑھیں: ایشیا کپ میں بھارت پاکستان سے کھیلے گا یا نہیں؟

    ذرائع نے دعوی کیا کہ جسپریت بمراہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کو میگا ایونٹ کے لیے ‘ڈریس ریہرسل’ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ایک مشکل کال ہوگی لیکن بمراہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے محبت ہے جہاں تک ٹی ٹوئنٹی کا تعلق ہے، وہ جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیل سکتے ہیں، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ڈریس ریہرسل ہو گی۔

  • شاہد آفریدی نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز نہ کھیلنے وجہ بتادی

    شاہد آفریدی نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز نہ کھیلنے وجہ بتادی

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز نہ کھیلنے کی وجہ بتادی۔

    برطانیہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کھیلنے کا بہت دل تھا مگر ابھی انجری کی وجہ سے ڈاکٹر نے منع کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستان کا وقار بڑھانے کے لیے کھیلیں گے، فائنل میں پاکستان چیمپئنز بھرپور مقابلہ کرے گی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو معلوم ہے کہ فائنل میں انہیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے بتایا تھا کہ شاہد آفریدی کمر کی انجری کی وجہ سے میچز نہیں کھیل رہے۔

    یہ پڑھیں: لیجنڈز لیگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

    پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج ایجبسٹن، برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل بھارتی چیپئنز کی ٹیم کے پاکستان کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں کھیلنے سے انکار پر پاکستان چیمپئنز کی ٹیم کو واک اوور دے دیا گیا اور پاکستان چیمپئنز ٹیم باآسانی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی۔

    دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    جنوبی افریقا چیمپئنز کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز لیڈ کررہے ہیں جبکہ پاکستان چیمپئنز ٹیم کو مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ لیڈ کر رہے ہیں پاکستان ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست ہے پول میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا چکی ہے۔

  • پاکستانی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے پھر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    پاکستانی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم نے پھر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    پاکستان کی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم جنہوں نے 8 برس کی عمر میں اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا تھا، ایک بار پھر عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    کم عمر اور باصلاحیت مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم منفرد کارنامہ سرانجام دیکر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔

    پاکستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ فاطمہ نسیم نے اپنے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر 1 منٹ میں سب سے زیادہ فل ایکسٹینشن مکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    انہوں نے انڈوں کو توڑے بغیر کم از کم 250 مکے لگا کر اپنا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کروالیا۔ انہوں نے صرف 60 سیکنڈ میں 302 فل ایکسٹینشن پنچز دے کر ہدف سے تجاوز کرلیا۔

    یہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ فاطمہ نسیم کا چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے، انہوں نے چھٹی بار عالمی ریکارڈ قائم کرکے شاندار سنگ میل عبور کرکے پاکستان کا نام روشن کیا۔

    گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک ای میل کے ذریعے ان کی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔

    مارشل آرٹسٹ راشد نسیم عالمی ریکارڈز کے سنچری کلب میں شامل ہونیوالے واحد پاکستانی

    فاطمہ نسیم نے اس سے قبل 8 برس کی عمر میں ایک منٹ میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے بھارتی کھلاڑی کا ایلبو اسٹرائیک کا عالمی ریکارڈ چکنا چور کردیا تھا۔

  • لیجنڈز لیگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

    لیجنڈز لیگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا

    برمنگھم(2 اگست 2025): پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج ایجبسٹن، برمنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل بھارتی چیپئنز کی ٹیم کے پاکستان کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں کھیلنے سے انکار پر پاکستان چیمپئنز کی ٹیم کو واک اوور دے دیا گیا اور پاکستان چیمپئنز ٹیم باآسانی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گئی۔

    دوسرے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    جنوبی افریقا چیمپئنز کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز لیڈ کررہے ہیں جبکہ پاکستان چیمپئنز ٹیم کو مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ لیڈ کر رہے ہیں پاکستان ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست ہے پول میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا چکی ہے۔

    دوسری جانب شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بالنگ بھی ہوگی فیلڈنگ بھی ہوگی، انشا اللہ فائنل جیت کر جائیں کے، انکا کہنا تھا کہ میری فٹنس ایسی ہے میں کھیل نہیں سکتا لیکن اپنی ٹیم کو موٹیویٹ کرتا ہوں پریکٹس ارینج کرتا ہوں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کہتان نے کہا کہ بھارت سے میچ ہوتا تو ضرور کھیلتا، سارے لڑکے پاکستان کیلئے پورا زور لگاتے  ہیں، کپتان محمد حفیظ بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں۔

  • محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے

    محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے

    پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللّٰہ شفیق 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لئے فلوریڈا پہنچ گئے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز رواں ماہ شیڈول ہے، سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    صائم ایوب نے پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا:

    پاکستانی ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، صائم ایوب کو 57 رنز کی اننگز اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    صائم نے میچ کے بعد اپنی اور فخر زمان کی حکمت عملی کے بارے میں بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے پاس واضح گیم پلان تھا، فخر اور میں نے کریز پر وقت دینے اور غیر ضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    صائم ایوب نے کہا کہ ہمیں اسپن پچ کی توقع تھی لیکن وہاں کے حالات فاسٹ بولرز کے حق میں تھے، پچ خشک تھی بعد میں اسپنرز کو مدد ملی اگر آئندہ میچوں میں بھی یہی حالات برقرار رہے تو اسپنرز کا اہم کردار ہوگا۔

    ویڈیو: ’آپ ایسے بات نہیں کرسکتے‘ کے ایل راہول امپائر سے الجھ پڑے

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ ایسی چیلنجنگ سطح پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا، مسلسل شاٹس کھیلنا مشکل تھا، نئے بیٹرز کو سیٹ ہونے میں مشکل پیش آئی، ہمارا کمبی نیشن اچھا تھا اور ہر کھلاڑی نے صورت حال کے مطابق کھیلا۔

  • قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبر، صدف شمس آئرلینڈ ٹور سے باہر

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبر، صدف شمس آئرلینڈ ٹور سے باہر

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبر ہے، بلے باز صدف شمس آئرلینڈ ٹور سے باہر ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز صدف شمس انجری کی شکار ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے وہ T20I سیریز کے لیے آئرلینڈ جانے والی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

    صدف شمس کی جگہ شوال ذوالفقار کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، شوال آج ہفتے کو کراچی میں نیشنل اسکواڈ جوائن کریں گی، جب کہ پاکستان ویمنز ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ روانہ ہوگی۔ آئرلینڈ، بیلفاسٹ میں 6 سے 10 اگست تک 3 ٹی 20 میچز شیڈول ہیں.

    صدف شمس کراچی میں پریکٹس سیشن کے دوران اپنے بائیں کواڈریسیپس کے پٹھے کو زخمی کر بیٹھی تھیں، جب کہ شوال ذوالفقار، جنھوں نے تین ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں، ان 24 کھلاڑیوں میں شامل تھیں جو گزشتہ ماہ کراچی میں اسکلز کیمپ کا حصہ تھیں۔


    ویڈیو: ’آپ ایسے بات نہیں کرسکتے‘ کے ایل راہول امپائر سے الجھ پڑے


    شوال نے آخری ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ دسمبر 2023 میں کھیلا تھا، جس کے بعد وہ کندھے کی انجری کے باعث میدان سے باہر ہو گئی تھیں۔ انھوں نے اس سال کے شروع میں لاہور میں خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے واپسی کی تھی، اور 2 میچ کھیل کر 8 رنز بنائے تھے۔

    15 رکنی اسکواڈ کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی اور اس میں 20 سالہ بلے باز ایمن فاطمہ بھی شامل ہیں، جنھیں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کامیابی کا صلہ ملا۔

    آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ

    فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، وحیدہ اختر۔