Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ویڈیو: ’آپ ایسے بات نہیں کرسکتے‘ کے ایل راہول امپائر سے الجھ پڑے

    ویڈیو: ’آپ ایسے بات نہیں کرسکتے‘ کے ایل راہول امپائر سے الجھ پڑے

    انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت کے بیٹر کے ایل راہول امپائر کمار دھرماسینا سے الجھ پڑے۔

    اوول میں پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز جو روٹ اور فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا کے درمیان بحچ ہوئی جو بڑھ گئی جس کے بعد کے ایل راہول، امپائر کمار دھرما سینا سے الجھ پڑے۔

    یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب روٹ نے کرشنا کو باؤنڈری لگائی جس کے بعد بولر نے کچھ کہا تو میدان میں موجود امپائرز احسن رضا اور کمار دھرم سینا کو صورتحال کو کم کرنے کے لیے دونوں کھلاڑیوں سے بات کرنی پڑی۔

    تصادم کے بعد کے ایل راہول اپنے ساتھی کے دفاع میں آئے اور معاملے کو سمجھنے کے لیے امپائر دھرماسینا سے رابطہ کیا تاہم راہول کا لہجہ اور تبصرے امپائر کے ساتھ ٹھیک نہیں تھے جس پر امپائر نے ان کی سرزنش کی۔

    راہل نے دھرماسینا سے سوال کیا کہ کیا ہندوستانی ٹیم سے صرف جذبات یا مسابقتی جذبے کا مظاہرہ کیے بغیر کھیلنے کی توقع کی جاتی تھی۔ تاہم دھرماسینا نے روٹ کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ کسی گیند باز کو بلے باز کے اتنے قریب نہیں جانا چاہیے اور اس طرح کی زبانی بات چیت میں مشغول نہیں ہونا چاہیے۔

    راہول کے کرشنا کی حمایت جاری رکھنے کے باوجود امپائر نے ان کے لہجے پر تنقید کرتے ہوئے گفتگو ختم کر دی اور انہیں متنبہ کیا کہ میچ کے بعد اس واقعے پر "بات چیت” کی جائے گی۔

    کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ آپ ہم سے کیا کہنا چاہتے ہیں کہ چپ رہیں؟

    کمار دھرما سینا نے کہا کہ آپ پسند کریں گے کوئی بولر آپ کے قریب آئے اور کچھ کہے، نہیں، آپ ایسا نہیں کرسکتے، ہمیں اس راستے پر نہیں جانا چاہیے۔

    کے ایل راہول نے جواب میں کہا کہ ’آپ ہم سے کیا چاہتے ہیں، کیا صرف بیٹنگ اور بولنگ کرکے گھر چلے جائیں۔

    کمار دھرما سینا نے کہا کہ ہم میچ کے اختتام پر بات کریں گے، آپ ایسے بات نہیں کرسکتے۔

  • روہت شرما کے بعد بھارت کو ایک اور بھلکڑ کپتان مل گیا!

    روہت شرما کے بعد بھارت کو ایک اور بھلکڑ کپتان مل گیا!

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما کے بھولنے کی عادت سے سب واقف ہیں ان کے بعد انڈیا کو ایک اور بھلکڑ کپتان مل گیا ہے۔

    بھارت کے کامیاب ترین سابق کپتانوں میں سے ایک روہت شرما کو جہاں ان کی عالمی سطح پر کامیابیوں کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔ وہیں انہیں ایک بھلکڑ شخص کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا۔ وہ کئی بار ٹورز پر اپنی اہم دستاویزات اور اشیا ہوٹل یا کہیں اور بھول گئے۔ اس کا اعتراف بھی انہوں نے کیا۔

    لیکن لگتا ہےکہ روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت کو ایک اور بھلکڑ کپتان شبمن گل کی صورت میں مل گیا ہے۔ انہوں نے روہت کے بعد صرف بھارتی ٹیم کی قیادت ہی نہیں سنبھالی بلکہ وراثت میں بھولنے کی عادت بھی لے لی۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان شبمن گل بھی بھول گئے جس نے روہت شرما کی یاد تازہ کر دی۔

    ٹاس کے بعد پریزینٹر اور سابق کرکٹر روی شاستری نے بھارتی کپتان سے ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق سوال کیا۔ اس پر شبمن گل نے جواب دیا کہ آخری میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ دھرو جوریل، کرن نائر اور پراسدھ کرشنا کو ریشابھ پنت، شردل ٹھاکر اور جسپریت بمرا کی جگہ الیون میں شامل کیا ہے۔

    تاہم جب ٹیم شیٹ دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میچ کے لیے فائنل الیون میں تین نہیں بلکہ چار تبدیلیاں کیں۔

    دراصل بھارتی کپتان تبدیلیاں بتاتے ہوئے آکاش دیپ کا ذکر کرنا بھول گئے، جنہیں گروئن انجری کے باعث چوتھے میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ تاہم پانچویں میچ میں انشول کمبوج کو باہر بنچ پر بھٹا کر آکاش دیپ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف گیم پلان کیا تھا؟ صائم ایوب نے بتا دیا

    ویسٹ انڈیز کے خلاف گیم پلان کیا تھا؟ صائم ایوب نے بتا دیا

    پاکستان ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، صائم ایوب کو 57 رنز کی اننگز اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    صائم نے میچ کے بعد اپنی اور فخر زمان کی حکمت عملی کے بارے میں بات کی۔

    یہ پڑھیں: محمد حارث کے دیر سے بیٹنگ کے لیے آنے پر حیران ہوں، این بشپ

    انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے پاس واضح گیم پلان تھا، فخر اور میں نے کریز پر وقت دینے اور غیر ضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    صائم ایوب نے کہا کہ ہمیں اسپن پچ کی توقع تھی لیکن وہاں کے حالات فاسٹ بولرز کے حق میں تھے، پچ خشک تھی بعد میں اسپنرز کو مدد ملی اگر آئندہ میچوں میں بھی یہی حالات برقرار رہے تو اسپنرز کا اہم کردار ہوگا۔

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ ایسی چیلنجنگ سطح پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا، مسلسل شاٹس کھیلنا مشکل تھا، نئے بیٹرز کو سیٹ ہونے میں مشکل پیش آئی، ہمارا کمبی نیشن اچھا تھا اور ہر کھلاڑی نے صورت حال کے مطابق کھیلا۔

  • شبھمن گل نے سر گیری سوبرز کا 59 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    شبھمن گل نے سر گیری سوبرز کا 59 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بیٹر سر گیری سوبرز کا 59 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    اوول میں کھیلے جارہے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شبھمن گل نے تاریخ رقم کی اور سر گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑا۔

    انہوں  نے سینا ممالک (جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، اور آسٹریلیا) میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں ایک غیر ملکی کپتان کے سب سے زیادہ رنز بنانے کے سوبرز کے دیرینہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ نے 1966 میں انگلینڈ-ویسٹ انڈیز سیریز میں 722 رنز بنائے تھے۔ گیل کو تعداد سے آگے نکلنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا اور انہوں نے اپنی اننگز کی چھٹی گیند پر دو رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

    یہ پڑھیں: ویڈیو: شبھمن گل نے اپنی وکٹ کس طرح گنوائی؟

    25 سالہ کھلاڑی اب انگلینڈ میں جاری پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 724 رنز بنا چکے ہیں، جس سے وہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

    شبھمن گِل اگر اوول میں 11 مزید رنز بناتے ہیں تو وہ سنیل گواسکر کے 732 رنز کو پیچھے چھوڑ دیں گے جو کسی ہندوستانی کپتان نے کسی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز ہیں، گواسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1978-79 کی سیریز کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

    وہ پہلے ہی ویرات کوہلی کے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف ایک ہی ٹیسٹ سیریز میں 655 رنز کے پچھلے بہترین رنز کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

  • محمد حارث کے دیر سے بیٹنگ کے لیے آنے پر حیران ہوں، این بشپ

    محمد حارث کے دیر سے بیٹنگ کے لیے آنے پر حیران ہوں، این بشپ

    ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر این بشپ، محمد حارث کے دیر سے بیٹنگ کے لیے اْنے پر حیران رہ گئے۔

    سابق ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر این بشپ نے پہلے ٹی 20 میچ کے دوران پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی دیر سے آمد پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

    کمنٹری کے دوران بشپ نے 20ویں اوور کی آخری گیند پر شاندار چھکا لگانے پر حارث کی تعریف کی لیکن بیٹنگ آرڈر میں انہیں دیر سے بھیجنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ وہ اس طرح کھیلتا ہے میں حیران ہوں کہ وہ اتنی دیر سے آیا۔

    واضح رہے کہ محمد حارث جارح بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں اور عام طور پر نمبر 3 یا 4 پر بیٹنگ کے لیے آتے ہیں۔

    یہ پڑھیں: پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار

    مئی میں بنگلادیش کے خلاف ان کی میچ وننگ سنچری اس کی مثال ہے جہاں انہوں نے صرف 46 گیندوں پر 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور 8 چوکے، 7 چھکے لگائے تھے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6-178 رنز بنائے۔ اننگز کی قیادت صائم ایوب کی نصف سنچری نے کی، جنہیں فخر زمان اور حسن نواز نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

    صائم ایوب کو 57 رنز کی اننگز کھیلنے اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    معروف پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

    عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جو 71 سال کی عمر میں 24 جولائی کو فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

    پنلاس کاؤنٹی کے فارنزک سائنس سینٹر کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ معروف سابق ریسلر ہوگن کی موت کی تصدیق شدہ وجہ شدید دل کا دورہ (Acute Myocardial Infarction) تھی جسے عام طور پر ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہوگن کے دل کے پٹھوں کو خون کی روانی میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ٹشو کو نقصان پہنچا، انہیں دل کی ایک بیماری ایٹریئل فبریلیشن لاحق تھی جس میں دل کی دھڑکن بے ترتیب اور تیز ہو جاتی ہے۔

    مزید یہ کہ معروف ریسلر کینسر کی ایک قسم کرونک لمفوسائٹک لیوکیمیا کا بھی شکار تھے جو سفید خون کے خلیات (لیمفوسائٹس) کو متاثر کرتی ہے۔

    ان کے مداحوں کے لیے یہ بات حیران کن تھی کیونکہ ان کی بیماری سے متعلق معلومات پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریسلر ہوگن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ہوگن کی موت کے بعد اہلیہ کی جذباتی پوسٹ وائرل

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو بینک کیدوریکے بعد میڈیا سے گفتگو میں ہوگن کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایک اچھے دوست کو کھودیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہلک ہوگن صحیح معنوں میں ”میگا“ کے حامی تھے، ہلک ہوگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • پاکستانی مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر لنکا شائر نے معافی مانگ لی

    پاکستانی مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر لنکا شائر نے معافی مانگ لی

    (1 اگست 2025): پاکستانی ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر مداح کو اسٹیڈیم سے نکالنے کے واقعے پر لنکا شائر کاؤنٹی کلب نے معذرت کرلی۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی اہلکار نے فاروق نذر نامی مداح کو پاکستانی ٹی شرٹ ڈھانپنے کا کہا انکار کرنے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا تھا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل آیا جس پر لنکا شائر کلب نے اب معافی مانگ لی ہے، کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنےکیلئے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں گے۔

    ویڈیو: بھارت انگلینڈ کے میچ میں تماشائی کا پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننا جرم بن گیا

    رپورٹ کے مطابق لنکا شائر نے  اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے پاکستانی تماشائی  کے اخراج کے بعد پیش آنے والی ’کسی بھی پریشانی اور جرم کی وجہ سے‘ معافی مانگ لی ہے۔

    لنکا شائر کے بیان میں مزید کہا گیا ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ صرف پاکستان کی شرٹ پہننے پر مداح کو نہیں نکالا گیا بلکہ ہمارا اقدام صرف حفاظتی خدشات کی بنیاد پر تھا۔

    یاد رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کا اثر کرکٹ تعلقات پر بھی پڑا ہے، حال ہی میں لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف دو میچز کھیلنے سے انکار کیا جن میں سیمی فائنل بھی شامل تھا۔

  • پاکستان، یو اے ای اور افغانستان کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان، یو اے ای اور افغانستان کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

    شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلی جائے گی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔

    افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔

    سہ ملکی سیریز کا شیڈول:

    29 اگست–افغانستان بمقابلہ پاکستان

    30 اگست–یو اے ای بمقابلہ پاکستان

    1 ستمبر–یو اے ای بمقابلہ افغانستان

    2 ستمبر–پاکستان بمقابلہ افغانستان

    4 ستمبر–پاکستان بمقابلہ یو اے ای

    5 ستمبر–افغانستان بمقابلہ یو اے ای

    7 ستمبر–فائنل

    دوسری جانب پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلا گیا، پہلے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس کے علاوہ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 179 رنز کے تعاقب میں سات وکٹ پر 164 رنز بنا سکی، جونسن چارلس اور جیوئل اینڈریو نے 35،35 اور جیسن ہولڈر نے 30 رنز بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم کے محمد نواز نے تین اور صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

    آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں صائم نے 57 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم میں جو ذمے داری دی جائے اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

    شاہین آفریدی اور سلمان آغا کے جھگڑے کی افواہوں پر پی سی بی کی وضاحت

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 15 میں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 3 میں کامیابی حاصل کی۔ 3 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔

  • پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار

    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار

      فلوریڈا(1 اگست 2025): پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلا گیا، پہلے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، صائم ایوب 57 اور فخر زمان 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    اس کے علاوہ حسن نواز نے 24 رنز بنائے جب کہ فہیم اشرف 16 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا سکے۔کپتان سلمان علی آغا 11 اور محمد حارث 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم 179 رنز کے تعاقب میں سات وکٹ پر 164 رنز بنا سکی، جونسن چارلس اور جیوئل اینڈریو نے 35،35 اور جیسن ہولڈر  نے 30 رنز بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم کے محمد نواز  نے تین اور صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو شکار کیا۔

    آل راؤنڈ پرفارمنس پر صائم ایوب پلیئر آف دی میچ قرار پائے، میچ میں صائم نے 57 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم میں جو ذمے داری دی جائے اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں پاکستان نے 15 میں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 3 میں کامیابی حاصل کی۔ 3 میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔

  • انگلینڈ کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار

    انگلینڈ کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار

    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچویں ٹیسٹ کے پہلے روز فاسٹ بولر کرس ووکس فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔

    انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس اوول میں بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔

    بھارتی اننگز کے 57ویں اوور کے دوران باؤنڈری رکونے کی کوشش کرتے ہوئے کرس ووکس کو کندھے کی انجری ہوئی، ووکس نے مڈ آف سے کرون نائر کی آف ڈرائیور روکنے کے لیے دوڑ لگائی اور باؤنڈری روکنے کی کوشش میں ڈائیو لگاتے وقت انجری کا شکار ہوئے۔

    یہ پڑھیں: ویڈیو: شبھمن گل نے اپنی وکٹ کس طرح گنوائی؟

    ووکس تکلیف میں نطر آئے اور گیند کو واپس کرنے کے لیے اٹھ بھی نہ سکے۔

    بعدازاں انگلینڈ کے فزیو کا رکن میدان میں ان کی مدد کے لیے پہنچا اور تھوڑی دیر بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔

    واضح رہے کہ کرس ووکس نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی وکٹ حاصل کی۔