Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • شاہین آفریدی اور سلمان آغا کے جھگڑے کی افواہوں پر پی سی بی کی وضاحت

    شاہین آفریدی اور سلمان آغا کے جھگڑے کی افواہوں پر پی سی بی کی وضاحت

    پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور کپتان سلمان آغا کے جھگڑے کی افواہوں پر پی سی بی کی وضاحت آگئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے درمیان مبینہ اختلافات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ان پر لگائے الزامات کو من گھڑت قرار دیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان آغا اور ہیسن، شاہین کے رویے سے ناخوش ہیں اور انہوں نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ بھی معاملہ اٹھایا تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔

    کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر تفصیلی وضاحت جاری کرتے ہوئے اسے ٹیم کے اندر اختلاف پیدا کرنے کی دانستہ کوشش قرار دیا جو ویست انڈیز کے دورے پر ہے۔

    پی سی بی نے لکھا کہ ٹریننگ یا پریکٹس سیشنز کے دوران کسی بھی موقع پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، یہ بدنیتی پر مبنی افواہیں مکمل طور پر فرضی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ قومی اسکواڈ کے اندر اختلاف پیدا کرنے کے لیے جان بوجھ کر گھڑ لیا گیا ہے۔

    پی سی بی نے کہا کہ وہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے گا۔

    کرکٹ بورڈ نے لکھا کہ پی سی بی اسے ایک سنگین اور پہلے سے سوچی سمجھی ہتک آمیز مہم سمجھتا ہے، جس کا مقصد ان افراد کی پیشہ ورانہ سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے جن کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اسکواڈ کے اجتماعی ماحول کو نقصان پہنچانا ہے۔

    بورڈ نے عام لوگوں، میڈیا کے نمائندوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو سختی سے مشورہ دیتا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ اور غیر ذمہ دارانہ مواد کے ساتھ مشغول ہونے، اس کی توثیق کرنے یا اسے بڑھانے سے گریز کریں۔

  • ویڈیو: شبھمن گل نے اپنی وکٹ کس طرح گنوائی؟

    ویڈیو: شبھمن گل نے اپنی وکٹ کس طرح گنوائی؟

    بھارتی ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف غیرضروری رن لیتے ہوئے اپنی وکٹ گنوا دی۔

    اوول ٹیسٹ کے پہلے روز تیسرے سیشن میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے ہیں، کرن نائر 21 اور دھرو جوریل 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    یشسوی جیسوال 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول 14 اور کپتان شبھمن گل 21 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    شبھمن گل نے سدھرشن کے ساتھ مل کر 45 رنز کی شراکت قائم کی لیکن غیر ضروری رن لیتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے۔

    بھارتی کپتان کو گس اٹکنسن نے اپنی ہی گیند پر رن آؤٹ کیا۔

    اس کے بعد، شبمن گل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بھارت کو 83/3 پر چھوڑ دیا۔

    جیسے ہی انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے ان کے رن آؤٹ کا جشن منایا، کپتان شبھمن گل کو ایک اہم وقت پر اپنے رن آؤٹ سے مایوس دیکھا گیا۔

    پلیئنگ الیون

    بھارتی ٹیم میں یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھرسن، شبمن گل (کپتان)، کرون نائر، واشنگٹن سندر، رویندرا جدیجا، دھرو جورل (وکٹ)، پرسید کرشنا، آکاش دیپ، محمد سراج شامل ہیں۔

  • پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ

    پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ

    پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا۔

    کرکٹ ویسٹ انڈیز تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کرے گا جس کا افتتاحی میچ جمعہ کو سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ لاڈرہل میں شیڈول ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی توقع ہے جو آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں کھیلی تھی جس میں انہٰں 5-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تجربہ کار آل راؤنڈر آندرے رسل نے آسٹریلیا کے خلاف چھوٹے فارمیٹ میں دو میچ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، بیٹر کیسی کارٹی ان کی جگہ لیں گے۔

    21 ٹی 20 مقابلوں میں پاکستان نے 15 میچ جیتے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز نے صرف تین میں فتح حاصل کی ہے۔ باقی تین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

    پاکستان نے مئی میں بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز 3-0 سے جیتی اور بنگلہ دیش میں منعقدہ سیریز میں 2-1 سے شکست کے بعد یہ پاکستان کی مسلسل تیسری ٹی 20 سیریز ہے۔

    ابتدائی ٹی ٹوئنٹی کے بعد سیریز کے بقیہ دو میچ بھی اسی مقام پر 2 اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

    اس کے بعد یہ دورہ ون ڈے سیریز میں تبدیل ہوگا جس کے میچ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے لیے ویسٹ انڈیز کا ممکنہ اسکواڈ میں برینڈن کنگ، ایون لیوس، کیسی کارٹی، روومین پاول، شیرفین ردرفورڈ، شمرون ہیٹمائر، جیسن ہولڈر، روماریو شیفرڈ، روسٹن چیس، جیول اینڈریو، شائی ہوپ (کپتان)، اکیل ہوسین، الزاری گوڈیا جوزف، میتھیا جوزف، جیول اینڈریو فورڈ شامل ہیں۔

  • شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا

    شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا

    پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا۔

    بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا اور پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

    تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں بھارتی ٹیم میدان چھوڑ کر جارہی ہے اور شاہد آفریدی اوپر ڈریسنگ روم کی بالکونی میں آرام سے کھڑے ہیں۔

    شاہد آفریدی کی یہ تصویر توجہ کا مرکز بن گئی اور لوگ ان کا موازنہ لائن کنگ سے کررہے ہیں۔
    مذکورہ تصویر میں شاہد آفریدی کچھ اس انداز میں پویلین میں کھڑے ہیں کہ ان کے صارفین  ان کا موازنہ لائن کنگ سے کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بغیر کوئی میچ کھیلے پاکستان کو ڈبلیو سی ایل کے فائنل میں پہنچا دیا ہے۔

  • ویڈیوز: شاہد آفریدی کی بھارتی مداح کے ساتھ سیلفی، کامران اکمل نے دیا گلوز کا تحفہ

    ویڈیوز: شاہد آفریدی کی بھارتی مداح کے ساتھ سیلفی، کامران اکمل نے دیا گلوز کا تحفہ

    برطانیہ (31 جولائی 2025) شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے بھارتی فینز سے خوش اخلاقی سے ملاقاتیں کر کے ان کے دل جیت لیے۔

    ایک جانب بھارت کے متعصب نام نہاد لیجنڈ کرکٹرز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر کے جنٹلمین کھیل کا امیج خراب کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹرز انڈین کھلاڑیوں کے برعکس بھارتی شائقین کے ساتھ پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوش اخلاقی سے ملاقاتیں کر کے ان کے دل جیت رہے ہیں۔

    شاہد آفریدی جو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کھیلنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے بھارتی فینز کی خواہش پر ان کے ساتھ سیلفی لی اور اس کی ویڈیو شیئر کی۔

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر جنہوں نے چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں حال ہی میں سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے بھی گراؤنڈ میں فینز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ایک بھارتی پرستار کی خواہش پر اپنے کرکٹ گلوز اس کو تحفے میں دے دیے۔

    دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں کےمیدان سے جاتے ہوئےشاہد آفریدی کی بالکونی میں کھڑے وڈیو نےبھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ بھارتی پرستار بھی لالہ، لالہ کی آوازیں لگا کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پہلے راؤنڈ میچ میں اور گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین تنقید کر رہے ہیں۔

  • جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے باہر

    جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے باہر

    بھارتی ٹیم کے مایہ ناز  فاسٹ بولر جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

    بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا ہے۔

    بمراہ کے ساتھ شردل ٹھاکر اور انشول کمبوج کی باہر بیٹھیں گے جبکہ ان کی جگہ فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا اور آکاش دیپ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت اولڈ ٹریفورڈ میں پاؤں کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ دھرو جورل اس سیریز میں پہلی بار وکٹ کیپنگ کریں گے۔

    انگلینڈ کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، ریگولر کپتان بین اسٹوکس کندھے کی تکلیف کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ان کی جگہ اولی پوپ قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

    اسپنر لیام ڈاسن، جوفرا آرچر اور برائیڈن کارس کو آرام دیا گیا ہے، گس اٹکنسن، جوش ٹونگو اور جیمی اوورٹن آئے اور نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل نے اسٹوکس کی چھوڑی ہوئی جگہ کو پُر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پوپ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے ہیں جبکہ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

    پلیئنگ الیون

    بھارتی ٹیم میں یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھرسن، شبمن گل (کپتان)، کرون نائر، واشنگٹن سندر، رویندرا جدیجا، دھرو جورل (وکٹ)، پرسید کرشنا، آکاش دیپ، محمد سراج شامل ہیں۔

  • پاکستانی کھانوں کے لیے اسپیشل فلائٹ لیکر جاتا ہوں: خبیب

    پاکستانی کھانوں کے لیے اسپیشل فلائٹ لیکر جاتا ہوں: خبیب

    روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف سی کے سابق چیمپئن خبیب نورماگومیدوف بھی پاکستانی کھانوں کے شوقین نکلے۔

    یو ایف سی کے سابق چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی کامیابی کا راز پاکستانی کھانے ہیں۔

    روسی مارشل آرٹسٹ کا کہنا ہے پاکستانی کھانے لاجواب ہیں، یہی میری کامیابی کا راز ہیں، روس سے سان فرانسسکو خصوصی پرواز لیکر جاتا ہوں تاکہ پاکستانی کھانے کھا سکوں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک بار صرف سان فرانسسکو کے اپنے پسندیدہ پاکستانی ریسٹورنٹ ’چٹنی‘ سے کھانا کھانے کے لیے امریکا میں سستی اکانومی فلائٹ پر سوار ہوئے، لیکن عملے سے بحث کے بعد انہیں جہاز سے اتار دیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News Urdu (@urdu.arynews.tv)

    خبیب نے بتایا کہ ’چٹنی‘ ریسٹورنٹ رات 9 یا 10 بجے بند ہو جاتا ہے، اس لیے میں وقت پر وہاں پہنچنے کے لیے اکانومی کلاس میں سفر کرنے کا فیصلہ کیا تاہم میرا ساتھی اس پر راضی نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ خبیب نورماگومیدوف، روس کے مسلم اکثریتی علاقے داغستان سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے قزاقستان میں ’ایم ایٹ‘ کے نام سے فاسٹ فوڈ چین شروع کی ہے، جو اپنے منفرد سینڈوچز کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔

  • ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے ہرانے کے لیے اپنا بہترین کھیل کھیلنا پڑے گا، سلمان علی آغا

    ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے ہرانے کے لیے اپنا بہترین کھیل کھیلنا پڑے گا، سلمان علی آغا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے ہرانے کے لیے اپنا بہترین کھیل کھیلنا پڑے گا۔

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز آسان نہیں، کامیابی کے لیے ہر شعبے میں اچھی پرفارمنس دینا پڑے گی۔

     سلمان آغا کا کہنا تھاکہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی کی ٹف ٹیم ہے، اس کے پلیئرز اس فارمیٹ میں خطرناک ثابت ہوتے ہیں اور ہمارے پاس اسکواڈ میں نوجوانوں اور تجربے کا عمدہ امتزاج ہے، ایک ٹیم کے طور پر میدان میں اترنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فلوریڈا میں موسم بہت گرم اور چیلنجنگ ہے لیکن ٹیم کی تیاری مکمل ہے، ہم ہر سیریز ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے کھیلتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کل صبح پانچ بجے فلوریڈا میں کھیلا جائے گا جبکہ اگلے دو میچز 3 اور 4 اگست کو شیڈول ہے اس کے بعد ویسٹ انڈیز میں 8، 10 اور 12 اگست کو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں پاکستان نے 15 میں ویسٹ انڈیز نے 3 میں کامیابی حاصل اور اتنے ہی میچز بغیر نتیجہ ختم ہوئے۔

  • بھارت کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار، شاہد آفریدی کا بیان وائرل

    بھارت کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار، شاہد آفریدی کا بیان وائرل

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار پر بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ بھارت اب ناجانے کس منہ سے کھیلے گا، پر کھیلے گا پاکستان کے ساتھ ہی۔

    برطانیہ میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    بھارتی کرکٹرز نے اس سے قبل راؤنڈ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا، بھارتی سیاستدان اروند ساونت نے بھی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ان بیانات کے جواب میں برمنگھم کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی ٹیم پر طنز کیا جس سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آج ہم سیمی فائنل میں پہنچے ہیں، ہماری عمر دیکھو، اس عمر میں ہم سیمی فائنل کھیل رہے ہیں، اب بھارت کو ہمارے ساتھ کھیلنا پڑے گا، چاہے وہ چاہے یا نہ چاہے، پتہ نہیں کس منہ سے کھیلے گا، مگر کھیلنا ضرور پڑے گا۔

    سابق کپتان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جہاں پاکستانی شائقین نے بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور آفریدی کی تعریف کی اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پاکستان ڈبلیو سی ایل کے فائنل میں پہنچ گیا

    ایک مداح کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہمارے فائٹر جیٹ شاہد آفریدی نے 5 رافیل طیارے مار گرائے‘، ایک اور صارف نے لکھا، ’کمال جواب دیا، اب پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی میدان میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملانا چاہیے‘، کئی صارفین کا کہنا تھا، ’بھارت شکست کے خوف سے میدان میں آنے سے کترا رہا ہے۔‘

    واضح رہے کہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں 20 جولائی کو ہونے والا پاک بھارت کرکٹ میچ بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی، غیر پیشہ ورانہ رویے اور شاہد آفریدی کے خلاف تعصب کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

  • میٹ ہنری کی تباہ کن بولنگ نے زمبابوین بیٹرز کو دن میں تارے دکھا دیے

    میٹ ہنری کی تباہ کن بولنگ نے زمبابوین بیٹرز کو دن میں تارے دکھا دیے

    کیوی بولر میٹ ہنری کی تباہ کن بولنگ نے زمبابوین بیٹرز کو دن میں تارے دکھادیے، 4 بیٹرز کے سوا کوئی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

    زمبابوے اور نیوزی لینڈ کےخلاف بدھ کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میٹ ہنری نے آغاز میں ہی اوپر تلے 3 وکٹیں لے کر میزبان سائیڈ کی کمر توڑ دی، انھوں نے نیوزی لینڈ کو زمبابوے کے خلاف تقریباً نو سالوں بعد پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین آغاز فراہم کیا۔

    سات اوورز کے ابتدائی اسپیل میں ہینری نے برائن بینیٹ (6) اور بین کرن (13) کی وکٹیں حاصل کیں، اس کے بعد انھوں نے نک ویلچ (27) بھی پویلین بھیج دیا، اس وقت زمبابوے کا اسکور 67-4 تھا۔

    میٹ ہنری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی، 3 وکٹیں ناتھن اسمتھ کے حصے میں آئیں، زمبابوے کی پوری ٹیم 149 رنز ڈھیر ہوگئی۔

    جواب میں پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 92 رنز بنالیے تھے، ڈیون کانوے 51 اور ول ینگ 41 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ہیں۔

    نیوزی لینڈ نے زمبابوے کے خلاف اب تک 17 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں سے 11 میں اسے فتح ملی ہے جبکہ 6 مقابلے ڈرا ہوئے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان 2016 کے بعد کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں یہ پہلا میچ ہے، زمبابوے کا ہوم ٹیسٹ ریکارڈ کافی خراب ہے، انھوں نے آخری جیت 2013 میں پاکستان کے خلاف حاصل کی تھی۔