Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی اب پاکستان چیمپئنز اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھاررت چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    اسٹورٹ بنی نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور 17 رنز کے دو کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔

    دفای چیمپئنز کو 14.1 اوورز میں 145 رنز کا ہدف حاصل کرنا اور انگلینڈ چیمپئنز کو نیٹ رن ریٹ میں پیچھے چھوڑ کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا تھا۔

    بھارت نے مطلوبہ رن ریٹ میں کامیابی حاصل کی اور اب پاکستان کے ساتھ بھارت چیمپئنز کا سیمی فائنل ہوگا۔

    اسٹورٹ بنی نے 21 گیندوں پر 50 رنز بنائے، ان کی اننگز میں تین چوکے اور چار چھکوں شامل تھے۔ سریش رائنا 7 رنز بناسکے۔ یوراج سنگھ نے 21 رنز بنائے، شیکھر دھون 18 گیندوں پر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی جانب سے براوو اور ڈوین اسمتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شیلڈں کوٹریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے کیرون پولارڈ کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 144 رنز بنائے تھے، ویسٹ انڈیز کی 5 وکٹیں 43 رنز پر گر گئی تھیں۔

    پولارڈ نے 43 گیندوں پر تین چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 74 رنز بنائے۔

    بھارت چیمپئنز کی جانب سے پیوش چاؤلہ نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بنی اور ورون آرون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • بھارت کے خلاف اوول ٹیسٹ میں آرچر کو کیوں‌ نہ کھلایا جائے؟ سابق کرکٹرز نے وجہ بتا دی

    بھارت کے خلاف اوول ٹیسٹ میں آرچر کو کیوں‌ نہ کھلایا جائے؟ سابق کرکٹرز نے وجہ بتا دی

    سابق انگلش کرکٹر ناصر حسین اور اسٹیورٹ براڈ نے اوول ٹیسٹ میں جوفرا آرچر کو خطرے میں ڈالنے سے خبردار کردیا۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسٹیورٹ براڈ اور ناصر حسین نے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ بھارت کے خلاف اوول ٹیسٹ میں جوفرا آرچر کو منتخب کرتا ہے تو انہیں نئی انجری کے خطرے میں ڈالے گا۔

    جوفرا آرچر کہنی اور کمر کی انجری پر قابو پانے کے بعد چار سال بعد ٹیسٹ سیریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

    بھارت اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کرسکتا ہے تاہم براڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو جوفرا آرچر کی طویل مدتی فٹنس کو ترجیح دینی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ جوش ٹونگ نے سیریز میں ٹیل اینڈرز کو آؤٹ کیا لیکن آپ پاس آرچر کا متبادل ہوسکتا ہے۔

    یہ پڑھیں: جوفرا آرچر نے کس پاکستانی کھلاڑی کو فیورٹ قرار دیا؟

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے فاسٹ بولر آل راؤنڈر جیمی اوورٹن کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

    کرتس ووکس اور برائیڈن کارس نے چاروں ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جبکہ کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ وہ فائنل ٹیسٹ میں دستیاب ہونے کی کوشش کریں گے۔

    گس اٹکنسن کا آخری ٹیسٹ میں شمولیت کا امکان ہے، اور انگلینڈ آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کی وجہ سے جوفرا آرچر کو آرام دے سکتا ہے۔

  • گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

    گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

    بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر لی فورٹ سے الجھ پڑے۔

    برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوول کرکٹ گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر نے گوتم گمبھیر کو پچ سے دور رہنے کی درخواست کی تو جواب میں انہوں نے کیوریٹر سے بدتمیزی کی۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ آپ نہ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے، آپ صرف ایک گراؤنڈز مین ہیں۔

    اوول اسٹاف سے گمبھیر کا رویہ انتہائی تضحیک آمیز تھا، برطانوی میڈیا نے انہیں بدمزاج قرار دے دیا۔

    رپورٹ کے مطابق چیف کیوریٹر نے بھارتی کوچ گوتم گمبھیر کے خلاف سرے کاؤنٹی کو رپورٹ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

    بھارت اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے 4 اگست تک اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان چیمپئنز نے اپنا آخری میچ بھی جیت لیا، آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست

    پاکستان چیمپئنز نے اپنا آخری میچ بھی جیت لیا، آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے شکست

    لیسٹر: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے اپنا آخری میچ بھی جیت لیا، گرین شرٹس گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان چیمپئنز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان گروپ اسٹیج میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلےمیں پہنچ چکا ہے۔

    پاکستان چیمپئنز نے 75 رنز کا ہدف 8ویں اوور میں حاصل کیا، اوپنر شرجیل خان32 اور صہیب مقصود 28 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

    آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے کھیل کر صرف 74 رنز اسکور کیے، پوری آسٹریلین ٹیم 12ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا چیمپئنز کے 9 بلےباز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    سعید اجمل نے کینگروز کےخلاف شاندار بولنگ کی، انھوں نے 16 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم نے 2، سہیل تنویر اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    https://urdu.arynews.tv/wcl-2025-pakistan-champion-beat-westindies-champions/

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ارشد ندیم نے بتا دیا

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ ارشد ندیم نے بتا دیا

    پاکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ڈیرھ ماہ باقی ہیں، امید ہے شرکت کروں گا۔

    مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ میری 4 سرجریز ہوئی ہیں ری ہیب چل رہا ہے، قوم سے اپیل ہے میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم لندن میں پنڈلی کے آپریشن کے بعد اس وقت بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، اور امید ہے کہ وہ ستمبر میں جاپان میں ہونے والی ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔

    ارشد ندیم راوں ماہ ورلڈ چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انگلینڈ گئے تھے، ڈائمنڈ لیگ کے مقابلے پولینڈ میں 16 اگست اور سوئزلینڈ میں 27 سے 28 اگست کو شیڈول ہیں۔

    پاکستان کی تاریخ کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے گزشتہ ہفتے انگلینڈ میں ڈاکٹر علی باجوہ کی زیر نگرانی پنڈلی کا آپریشن کروایا تھا جس کے بعد سے وہ روبصحت ہیں۔

    ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ نے کہا تھا کہ جیولن تھرور کا فیزیو تھراپسٹ کےساتھ ری ہیب اس وقت لندن میں جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ معمول کی ٹریننگ سے قبل ارشد ندیم کا یہ 2 ہفتوں کا پروگرام ہے۔

  • آسٹریلیا کی تاریخی کامیابی، ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا

    آسٹریلیا کی تاریخی کامیابی، ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا

    بیسٹر (29 جولائی 2025): آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی 20 میچ میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا اور سیریز پانچ صفر سے اپنے نام کی۔

    ویسٹ انڈیز کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم نے بیسٹر میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز میں بھی کلین سوئپ مکمل کیا۔ ساتھ ہی تاریخ بھی رقم کر دی۔

    پانچویں میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 170 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ شمرون 52 اور شیرفن ردھرفورڈ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشیس سب سے کامیاب بولر رہے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیتھن ایلس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    کینگروز نے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سات وکٹیں گنوائیں تاہم فتح 18 گیندیں قبل ہی حاصل کر لی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مچل اوون نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹم ڈیوڈ نے صرف 12 گیندوں پر 30 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔

    میچ کا بہترین کھلاڑی بین ڈوارشیس کو قرار دیا گیا جب کہ کیمرون گرین سیریز میں 205 رنز بنا کر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    کینگروز نے دورہ ویسٹ انڈیز کا تاریخی کامیابی کے ساتھ اختتام کیا اور اس دورے کے دوران 8 میچز کھیلے اور تمام میچز میں فتوحات سمیٹیں۔

    پہلے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیریبئن سائیڈ کو وائٹ واش کیا اور پھر 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بھی مہمان ٹیم کو پانچ صفر سے مات دے کر تاریخی وائٹ واش مکمل کیا۔

    ویسٹ انڈیز کا اب اگلا امتحان گرین شرٹس سے ٹی 20 اور ون ڈے سیریز ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہو رہا ہے۔

  • بھارتی کرکٹرز کی لاکھوں روپے مالیت کی جرسیاں چوری ہوگئیں

    بھارتی کرکٹرز کی لاکھوں روپے مالیت کی جرسیاں چوری ہوگئیں

    ممبئی (29 جولائی 2025): اسٹیڈیم سے بھارتی کرکٹرز کی 261 جرسیاں چوری کر لی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

    انڈین میڈیا کے مطابق چوری کی واردات وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور پر ہوئی۔

    ممبئی پولیس نے تقریباً ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی 261 جرسیاں چوری کرنے پر سکیورٹی مینیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم میرا روڈ ایسٹ کا رہائشی ہے جو مبینہ طور پر 13 جون کو بغیر اجازت اسٹور میں داخل ہوا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: نامور بھارتی کرکٹر نے نابالغ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

    چوری کا انکشاف حالیہ آڈٹ کے دوران ہوا جس میں اسٹاک غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد بی سی سی آئی حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اور سکیورٹی مینیجر کو گتے کا ڈبہ اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا۔

    اس کے بعد ماہم میں مقیم بی سی سی آئی کے ملازم ہیمانگ بھرت کمار نے 17 جولائی کو ممبئی پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔

    ہیمانگ بھرت کمار اسٹیڈیم کے احاطے میں واقع بی سی سی آئی کے دفتر میں کام کرتے ہیں۔ اس نے الزام لگایا کہ سکیورٹی مینجر نے متعدد آئی پی ایل فرنچائزز کی جرسیاں چرا لیں، ان میں ممبئی انڈینز، چنئی سپر کنگز، دہلی کیپٹلز، رائل چیلنجرز بنگلورو اور دیگر ٹیموں کی جرسیاں شامل ہیں۔

    پولیس نے دفعہ 306 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چوری شدہ جرسیوں کا سراغ لگانے اور واقعے کی ترتیب کا تعین کرنے کیلیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر مواد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

  • پاکستانی اسکواش پلیئر مہوش علی پر 6 ماہ کی پابندی عائد

    پاکستانی اسکواش پلیئر مہوش علی پر 6 ماہ کی پابندی عائد

    پاکستانی اسکواش پلیئر مہوش علی کو حریف کھلاڑی کو نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

    ایشین اسکواش فیڈریشن نے مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی عائد کردی، پاکستانی کھلاڑی کو ایشین جونیئر اسکواش کے پری کوارٹر فائنل میں شکست ہوئی جس پر انہوں نے ہانگ کانگ کی حریف کو نازیبا اشارہ کیا تھا۔

    مہوش علی نے ہانگ کانگ کی کھلاڑی سے شکست کے بعد ہاتھ بھی نہیں ملایا تھا۔

    اس سے قبل 2023 میں روسی ٹینس اسٹار کارین خچانوف کو آسٹریلین اوپن کے ایک میچ کے دوران نسلی سیاسی اشارے دینے پر وارننگ جاری کی گئی تھی۔ انہوں نے آرمینیا اور آذربائیجان کے تنازع پر ایک متنازع پیغام کیمرا پر لکھ کر دیا تھا، جس پر ان کے خلاف انکوائری شروع ہوئی۔

    اگرچہ انہیں پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لیکن ان کا عمل کھیل کے میدان میں سیاست لانے کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا، جس پر عالمی میڈیا اور فیڈریشن نے تنقید کی۔

  • شاداب خان کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان

    شاداب خان کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان

    قومی کرکٹر شاداب خان کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

    اے اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ آل راؤنڈر کندھے کی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے، شاداب خان نے رواں ماہ کے اوائل مٰں برطانیہ میں سرجری کروائی تھی۔

    ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ شاداب کو کرکٹ میں واپس آنے کے لیے کم از کم تین ماہ درکار ہوں گے جس سے ستمبر کے ٹورنامنٹ کے لیے ان کی دستیابی مشکل میں پڑ گئی ہے۔

    شاداب کی عدم موجودگی پر پی سی بی کی جانب سے تاحال متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے شاداب خان کی ریکوری ٹائم لائن یا مستقبل میں دستیابی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔

    یہ وہی انجری ہے جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز سے بھی باہر رہے تھے۔

    ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا جو اس سال ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کا آخری نمبر

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کا آخری نمبر

    بھارت کا غرور اس کو لے ڈوبا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دفاعی چیمپئن فائنل کی دوڑ سے باہر آخری نمبر پر پہنچ گیا۔

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دوسرا ایڈیشن برطانیہ میں کھیلا جا رہا ہے اور ابتدائی راؤنڈ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ تاہم پہلے ایڈیشن کی فاتح اور ٹائٹل کی دفاعی چیمپئن ٹیم بھارت اپنے ہی دام میں ایسی پھنسی کہ فائنل کھیلنا تو دور کی بات، اب وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

    ڈبلیو سی ایل میں 6 ٹیمیں شریک ہیں اور ہر ٹیم نے ابتدائی راؤنڈ میں پانچ، پانچ میچز کھیلنے ہیں۔ جنوبی افریقہ چیمپئنز اور انگلینڈ چیمپئنز نے اپنے تمام میچز کھیل لیے ہیں۔ پاکستان چیمپئنز، آسٹریلیا چیمپئنز، ویسٹ انڈیز چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کا ایک ایک میچ باقی ہے۔

    بھارت چیمپئنز نے ٹورنامنٹ کا آغاز روایتی حریف پاکستان چیمپئنز سے مقابلے کے ساتھ کرنا تھا، لیکن میچ سے کچھ دیر قبل کچھ بھارتی لیجنڈز کھلاڑیوں نے پاکستان سے کھیلنے سے انکار کر دیا اور میچ منسوخ کر دیا گیا۔

    بھارت کے اس بچکانہ فیصلے کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ اپنے اگلے تینوں میچ ہار چکی ہے اور صرف ایک میچ باقی ہے۔ پاکستان سے میچ نہ ہونےکی وجہ سے صرف ایک پوائنٹ رکھنے والے بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر ہے۔

    ڈبلیو سی ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق جنوبی افریقہ نے پانچ میں سے چار میچز جیت کر فائنل فور میں جگہ پکی کر لی ہے۔ پاکستان چیمپئنز کی بھی فائنل فور میں انٹری یقینی ہے۔ گرین شرٹس نے تین میچ جیتے ہیں جب کہ ایک میچ باقی ہے۔

    آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں۔ جب کہ بھارت آخری میچ جیتے یا ہارے اس کے فائنل فور میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/wcl-2025-indian-cricketers-shahid-afridi/