Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ٹرائی سیریز: آج پاک افغان میچ میں دونوں ملکوں کے شائقین کیلیے الگ الگ انکلوژر

    ٹرائی سیریز: آج پاک افغان میچ میں دونوں ملکوں کے شائقین کیلیے الگ الگ انکلوژر

    یو اے ای (29 اگست 2025): ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا پر امن انعقاد کے لیے دونوں شائقین کیلیے الگ الگ انکلوژر بنائے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یو اے ای میں ایشیا کپ سے قبل ٹرائی سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ شارجہ کے میدان میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے۔ ماضی کے ناخوشگوار واقعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کے پر امن انعقاد کے لیے دونوں ممالک کے شائقین کے لیے الگ الگ انکلوژر بنائے گئے ہیں۔

    شارجہ میں 2022 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان سے جیتا ہوا میچ ہارنے کے بعد اپنی ٹیم کی شکست پر افغان شائقین آپے سے ایسے باہر ہوئے کہ ڈنڈوں اور کرسیوں سے پاکستانی فینز پر حملہ کر دیا تھا اور نازیبا جملے کسے تھے، جس کے بعد افغان فینز پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

    یہ وہ میچ تھا جس میں افغانستان کو تاریخی فتح کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی لین نسیم شاہ نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے دو چھکے مار کر نہ صرف پاکستان کو فتح یاب کرایا تھا بلکہ افغان فینز پر بجلیاں بھی گرا دی تھیں۔

    یہ پہلا موقع نہیں کہ جب افغان ٹیم نے پاکستانی شائقین پر حملہ کیا ہو۔ اس سے قبل 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران پاکستان سے شکست کے بعد افغان شائقین کرکٹ نے پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔

    افغان پرستاروں نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کی کرسیاں توڑ دی تھیں۔

    ان واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے شارجہ انتظامیہ نے میچ کے انعقاد کو پر امن بنانے کے لیے آج اور اگلے پاک افغان میچ کے لیے دونوں ممالک کے شائقین کے لیے الگ الگ انکلوژر بنائے گئے ہیں۔

    دوسری جانب بات کی جائے کہ دونوں ٹیموں میں سے کس کا میدان میں پلڑا بھاری ہے تو ٹی 20 فارمیٹ میں گرین شرٹس افغان ٹیم پر حاوی ہیں۔ اب تک کھیلے گئے 6 میچز میں سے قومی ٹیم 4 میں کامیاب رہی ہے۔ شارجہ میں تین دو سے پاکستان کو برتری حاصل ہے۔

    تاہم یو اے ای میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے آئی ہیں۔ فینز کو ہائی وولٹیج مقابلے دیکھنے کو ملے ہیں اور اس بار بھی شائقین کو کانٹے دار مقابلے کی امید ہے۔

    ٹرائی سیریز کی تیسری ٹیم میزبان یو اے ای ہے۔ تینوں ٹیمیں اس سیریز میں ایشیا کپ کے لیے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔ ایشیا کپ ٹرائی سیریز کے بعد یو اے ای میں ہی کھیلا جائے گا۔ پہلی بار اس میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

    سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

  • فلڈ ریلیف چیریٹی میچ کا انعقاد، بابر اعظم کی شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل

    فلڈ ریلیف چیریٹی میچ کا انعقاد، بابر اعظم کی شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستانی کرکٹرز بھی میدان میں آگئے، کے پی حکومت کی جانب سے فلڈ ریلیف نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    پشاور زلمی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کے تعاون سے فلڈ ریلیف ایگزیبیشن میچ کے لیے ایک شاندار ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان کے کچھ بڑے کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

    نمائشی میچ کے 22 رکنی ٹیم میں لیجنڈری سابق کپتانوں سمیت پاکستان کے نامور موجودہ کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے، جس میں کہ شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ، راشد لطیف اور بابر اعظم شامل ہیں۔

    سابق فاسٹ بولر وقار یونس، شعیب اختر اور محمد عرفان کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر اظہر محمود بھی اس میچ میں حصہ لیں گے، اسپن کے ماہرین سعید اجمل، عبدالرحمن اور ذوالفقار بابر دیگر مشہور کھلاڑیوں بھی اس چیریٹی میچ کا حصہ ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    اس زبردست مقابلے میں پشاور زلمی کا مقابلہ لیجنڈز الیون سے ہوگا، جو موجودہ ٹاپ کھلاڑیوں اور سابق عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد اور بحالی کے کاموں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

    یہ نمائشی میچ کل پشاور میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور بابراعظم نے شائقین کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے اور اسٹیڈیم میں آنے اپیل کی ہے۔

    چیریٹی میچ کے حوالے سے بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیریٹی میچ میں آپ کے ہیروز آرہے ہیں، آپ بھی میچ دیکھنے کے لیے آئیں، اسٹیڈیم میں مجھے آپ کا انتظار رہے گا۔

    وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل مدت کے بعد قومی ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا، شہریوں کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنا چاہیے کیونکہ میچ کی آمدنی سے سیلاب زدہ متاثرین کی امداد ہوگی۔

  • سہ فریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

    سہ فریقی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائیگا

    آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان 3 ملکی ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

    سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جس میں تینوں ممالک کے کپتان شریک ہوئے، پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، افغانستان کے کپتان راشد خان اور یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان سلما ن آغا کا دوران پریس کانفرنس کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، موجودہ پاکستانی ٹیم کے بارے میں سابق کھلاڑیوں کے خیالات سے اُنہیں اور ٹیم کو فرق نہیں پڑتا۔

    بابر اعظم کو بڑی آفر مل گئی!

    افغان کپتان راشد خان کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے ٹی 20 ٹورنامنٹس کھیلنے کا موقع نہیں ملا مگر اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے سے 2، 2 میچز کھیلیں گی اور 7 ستمبر کو سیریز کا فائنل ہوگا۔

  • افغانستان ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم، سلمان آغا کی مسکرانے کی ویڈیو وائرل

    افغانستان ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم، سلمان آغا کی مسکرانے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کی افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کہنے پر مسکرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    شارجہ میں اے آر وائی نیوز کے رپورٹر شاہد ہاشمی کی جانب سے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی 20 ٹیم قرار دینے پر سلمان علی آغا کے چہرے کے تاثرات وائرل ہوگئے۔

    ٹی 20 سہ فریقی سیریز کے موقع پر شریک ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شاہد ہاشمی نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے آئندہ اسائنمنٹ کے بارے میں سوال کیا اور انہیں ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم قرار دیا۔

    رپورٹر کے سوال نے سلمان علی آغا کو حیرت میں ڈال دیا جس سے ان کے چہرے کے تاثرات بدل گئے اور وہ مسکرانے لگے۔

    ان کی مسکراہٹ کو کرکٹ شائقین نے دیکھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز شارجہ میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلی جائے گی جس کے بعد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ایشیا کپ کھیلا جائے گا۔

    سہ فریقی سیریز کا آغاز 29 اگست بروز جمعہ سے ہوگا جس میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔

    ہر ٹیم دوسرے کے ساتھ دو بار کھیلے گی، 7 ستمبر کو ٹرائی سیریز کا فائنل ہوگا۔

  • ایف آئی ایچ نے قومی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی

    ایف آئی ایچ نے قومی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی

    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی پرو لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی۔

    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم پرو لیگ 2025-26 کے سیزن میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

    رواں سال کے شروع میں ملائیشیا میں ایف آئی ایچ نیشنز کپ جیتنے کے باوجود ہاکی نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی جس کے بعد گرین شرٹس کو باضابطہ طور پر لیگ آف دی بیسٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

    پی ایچ ایف کو ابتدائی طور پر اپنی قومی ٹیم کی شرکت کی تصدیق کے لیے 12 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن فیڈریشن نے 20 اگست تک توسیع مانگی کیونکہ وہ حکومت کی جانب سے مالی امداد کا انتظار کر رہی تھی۔

    یہ پڑھیں: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پرو لیگ میں شرکت کی دعوت دے دی

    بعد ازاں فیڈریشن کو بدھ کو ایونٹ کے لیے 250 ملین روپے جاری کیے گئے جس کے نتیجے میں اگلے دن ٹیم کی شرکت کی تصدیق کی۔

    ٹورنامنٹ کے آئندہ ساتویں ایڈیشن میں پاکستان، ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ، جرمنی، نیدرلینڈز اور اسپین کے ساتھ روایتی حریف بھارت کے ساتھ شامل ہو گا۔

    ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کی شرکت کا مطلب یہ تھا کہ وہ روایتی حریف بھارت کے خلاف بھی مقابلہ کریں۔

    ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نے پرو لیگ میں پاکستان کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بھرپور تاریخ رکھنے والی ٹیم کے لیے ایک بڑا فروغ ہوگا اور ٹورنامنٹ کے ناظرین کو تقویت بخشے گا۔

    اکرام نے ایف آئی ایچ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو ایلیٹ مقابلے میں واپس دیکھ کر بہت اچھا لگا، یہ عالمی ہاکی کے لیے واقعی ایک مؤثر سنگ میل ہے۔

  • ایشیا کپ 2025 کے تمام میچز بالکل مفت دیکھیں اسٹیؔڈیم میں! مگر کیسے؟

    ایشیا کپ 2025 کے تمام میچز بالکل مفت دیکھیں اسٹیؔڈیم میں! مگر کیسے؟

    (28 اگست 2025) ایشیا کپ 2025 کا شدت سے انتظار کرنے والے شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں تمام میچز بالکل مفت دیکھ سکیں گے۔

    بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ہاکی ایشیا کپ 2025 کا کل (جمعہ 29 اگست) سے آغاز ہو رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل شائقین ہاکی کو خوشخبری دی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز اسٹیڈیم میں آ کر مفت دیکھ سکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شائقین بڑی تعداد میں اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے آئیں گے۔ یہ فیصلہ بھارت کے ہر کونے میں ہاکی کلچر کے فروغ اور پورے ٹورنامنٹ کے دوران اسٹیڈیم میں پرجوش ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    ہاکی انڈیا کے صدر دلیپ ٹرکی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی بھارتی ہاکی کے لیے تاریخی لمحہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس تاریخی سفر میں مداح ہمسفر بنیں۔

    واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ 2025 کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک بہار کے نئے تعمیر شدہ راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    ہاکی ایشیا کپ 2025 میں میزبان بھارت کو جاپان، چین اور قازقستان کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کل میزبان بھارت اور چین کے درمیان ہوگا۔

    مفت ٹکٹ کیسے حاصل کریں:

    ہاکی ایشیا کپ 2025 کے میچوں کے مفت ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے، شائقین کو www.ticketgenie.in یا ہاکی انڈیا ایپ پر جا کر مفت ٹکٹوں کے لیے رجسٹر کرنا ہوگا۔ اس عمل کے مکمل ہونے پر، انہیں ورچوئل ٹکٹ مل جائے گا۔ اس پورے عمل کو بہت آسان بنایا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/phf-on-pakistan-hockey-team-played-or-not-asia-cup-in-india/

  • بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    انٹرنیشنل بیڈمنٹن پیئر پلوشہ بشیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر نے شریک حیات کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے شادی کی اطلاع مداحوں کو دی۔

    انہوں نے پوسٹ میں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Palwasha Bashir (@bashirpalwasha)

    قومی ویمن کرکٹر سدرہ امین نے بھی انہیں مبارکباد دی اور دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ نصیب اچھے کرے۔‘

     پلوشہ بشیر 17 اگست کو شادی کے بندھن میں منسلک ہوئی ہیں، جس کا اعلان انہوں نے اب سے کچھ دیر قبل کیا ہے۔

    مداحوں کی جانب سے پلوشہ بشیر کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Palwasha Bashir (@bashirpalwasha)

    واضح رہے کہ پلوشہ بشیر نے 2010 کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

  • بابر اعظم کو بڑی آفر مل گئی!

    بابر اعظم کو بڑی آفر مل گئی!

    کراچی (28 اگست 2025) پاکستان کے اسٹار کرکٹر بابر اعظم کو ایشیا کپ کے اسکواڈ میں نظر انداز کر دیا گیا مگر بیٹر کو ایک بڑی پیشکش ہوئی ہے۔

    پاکستان کو کئی فتوحات دلانے، ریکارڈ پر ریکارڈ بنانے اور کئی آئی سی سی ایوارڈ جیتنے والے سابق قومی کپتان بابر اعظم طویل عرصہ سے فارم کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں، لیکن ان کا بیٹ ماضی قریب کی طرح رنز نہیں اگل رہا۔

    ان کی حالیہ معمولی کارکردگی کے باعث انہیں کچھ عرصہ سے ٹی 20 فارمیٹ میں نظر انداز کیا جا رہا ہے اور اب آئندہ ماہ یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ اسکواڈ میں بھی منتخب نہیں کیا گیا۔

    بابر اعظم کو نظر انداز کرنے پر جہاں کرکٹ حلقے اور شائقین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ وہیں ان کے کیریئر کے برے وقت میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کے لیے دو کاؤنٹیز نے کنگ کی عرفیت سے مشہور بیٹر سے رابطہ کیا ہے۔

    ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بابر اعظم کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کے بقیہ میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی۔ اسٹار قومی بیٹر کو یہ پیشکش کاؤنٹی کے دو معروف کلبز یارکشائر اور ورکشائر کی جانب سے کی گئی ہے۔

    تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی ہے اور چند وجوہات کے باعث یہ کاؤنٹی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

    رپورٹ میں اس کی وجہ سابق قومی کپتان کی بگ بیش کے ساتھ کسی اور لیگ مکمل کھیلنے کے خواہش بتائی گئی ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں شیڈول ہو جو قومی ذمہ داریوں (پاکستان ٹیم کی مصروفیات) سے متصام نہ ہو۔ اس حوالے سے ان کے دیگر لیگز سے بھی رابطے جاری ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/wasim-akram-urges-babar-azams-return-ahead-of-asia-cup-2025/

  • سری لنکا کا ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    سری لنکا کا ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت چرتھ اسالنکا کریں گے، ٹورنامنٹ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

    اسکواڈ میں اسٹار آل راؤنڈر وینندو ہسارنگا شامل ہیں جنہیں زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا۔

    یہ سیریز 3 سے 7 ستمبر تک ہرارے میں کھیلی جائے گی جس کا اختتام ایشیا کپ 2025 کے آغاز سے صرف ایک روز قبل ہوگا۔

    ہسارنگا جولائی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔۔

    ہسارنگا سری لنکا کے ایشیا کپ 2025 اسکواڈ میں غیر کیپڈ اسپنر ویشن ہلمبے اور آل راؤنڈر دشن ہیمانتھا کی جگہ لیں گے۔

    گروپ بی میں سری لنکا 13 ستمبر کو ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا اس کے بعد وہ بالترتیب 15 اور 18 ستمبر کو اپنے بقیہ گروپ مرحلے کے میچوں میں ہانگ کانگ اور افغانستان سے مقابلہ کرے گا۔

    ایشیا کپ 2025 کے لیے سری لنکا کا اسکواڈ میں چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، کوسل پریرا، نوانیڈو فرنینڈو، کامندو مینڈس، کامل مشرا، داسن شاناکا، ونیندو ہسرنگا، دونیت ویلالج، چمیکا کروناتھانا، بونیرتھن، چمیکا ڈی، مہاراشتھنا فرنینڈو، نووان تھشارا اور متھیشا پاتھیرانا شامل ہیں۔

  • سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، تینوں کپتانوں کی شرکت

    سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، تینوں کپتانوں کی شرکت

    یو اے ای (28 اگست 2025): متحدہ عرب امارات میں کل سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی تینوں کپتانوں نے شرکت کی۔

    ایشیا کپ سے قبل یو اے ای میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ اس میں میزبان یو اے ای کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    سیریز کے آغاز سے ایک روز قبل ٹرائی نیشن سیریز کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔ تقریب رونمائی میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، افغان کپتان راشد خان اور یو اے ای کی ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہنے والی سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہر ٹیم مخالف ٹیم سے دو، دو میچ کھیلے گی اور ٹاپ دو ٹیمیں 7 ستمبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

    سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم کئی روز قبل یو اے ای پہنچ چکی ہے اور سیریز کے لیے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔