Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • ویڈیو: کیریبین لیگ میں روماریو شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز بنالیے

    ویڈیو: کیریبین لیگ میں روماریو شیفرڈ کا منفرد کارنامہ، ایک گیند پر 22 رنز بنالیے

    سینٹ لوسیا(28 اگست 2025): آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کیریبین پریمیئر لیگ میں ایک قانونی گیند پر 22 رنز بنا کر ایک منفرد کارنامہ انجام دیا۔

    آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، گروس آئلٹ میں کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2025 کے 13ویں میچ میں اوشین تھامس کی ایک قانونی گیند پر 22 رنز بنا لیے۔

    گایانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے والے شیفرڈ نے 34 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں سات چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے، تاہم، ان کی اننگز کا سب سے دلچسپ لمحہ میچ کے 15ویں اوور میں آیا جہاں انہوں نے فاسٹ بولر اوشین تھامس کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by CPL T20 (@cplt20)

    اوشین تھامس کو اوور کی تیسری گیند پانچ بار پھینکنی پڑی، بولر نے پہلے ایک نو بال کی اور پھر ایک وائیڈ گیند پھینکی، جس پر شیفرڈ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھکا جڑ دیا، اس کے بعد اوور کی تیسری گیند پر شیفرڈ ایکسٹرا کور پر کیچ آؤٹ ہوگئے تاہم وہ نو بال قرار پائی۔

    روماریو شیفرڈ نے تھامس کی ایک اور نو بال پر بھی زور دار چھکا لگایا، جس سے ڈرامہ مزید بڑھ گیا، اوشین تھامس بالآخر ایک قانونی گیند کرانے میں کامیاب ہوئے، جسے روماریو شیفرڈ نے 95 میٹر لمبا چھکا مارا، یوں ایک گیند پر 22 رنز بن گئے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب تھامس نے ایک عجیب اوور کیا ہو۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 2024 کے دوران بھی اوشین تھامس نے صرف ایک قانونی گیند پر 15 رنز دیے تھے۔

    تاہم، روماریو شیفرڈ کی شاندار اننگز رائیگاں گئی کیونکہ سینٹ لوسیا کنگز نے 203-6 کے مشکل ہدف کو 18.1 اوورز میں کامیابی سے حاصل کر لیا۔

  • کیا محمد شامی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

    کیا محمد شامی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے پہلی بار اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب کوئی کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو اس کے ذہن میں صرف ٹیم کو جتوانے اور وکٹ لینے کی سوچ ہوتی ہے، نہ کہ یہ کہ سوشل میڈیا پر کون کیا کہہ رہا ہے۔

    شامی نے کہا کہ میں کوئی مشین نہیں ہوں، سال بھر محنت کرتا ہوں۔ کبھی کامیابی ملے گی، کبھی ناکامی لیکن یہ لوگوں پر ہے کہ وہ اسے کیسے لیتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دوران کھیل سوشل میڈیا سے دور رہنا کھلاڑی کے لیے بہتر ہوتا ہے تاکہ مثبت اور منفی دونوں طرح کے تبصرے انہیں متاثر نہ کریں۔

    شامی نے کہا کہ سچے فین کبھی نفرت انگیز باتیں نہیں کرتے، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عزت سے اپنی رائے دے۔ ٹرولز کو تو صرف دو جملے لکھنے ہوتے ہیں لیکن کھلاڑی کامیابی کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بہتر کر سکتے ہیں تو میدان میں آئیے اور کوشش کیجیے۔

    شامی نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی کھیل سے بیزار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے لیے منتخب نہ کیا جائے تو وہ گھریلو سطح پر کھیلتے رہیں گے، کیونکہ ان کا مقصد مسلسل محنت کرتے رہنا ہے۔

    بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ کیا میرے ریٹائر ہونے سے کسی کی زندگی بہتر ہو جائے گی؟ اگر ہاں، تو بتائیے۔ میں کس کی زندگی کا بوجھ بن گیا ہوں؟

    محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری

    بھارتی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اس وقت لینا چاہیے جب وہ کھیل سے بور ہونے لگے۔ ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے۔ جب بور ہو جاؤں گا تو خود ہی کھیل چھوڑ دوں گا۔

  • عثمان خواجہ کی غزہ کے معاملے پر آسٹریلوی وزیراعظم سے اہم ملاقات

    عثمان خواجہ کی غزہ کے معاملے پر آسٹریلوی وزیراعظم سے اہم ملاقات

    (28 اگست 2025): آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر آسٹریلوی سے ملاقات کی ہے۔

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز عثمان خواجہ مظلوم فلسطینی عوام و بچوں کی حمایت اور اسرائیلی بربریت پر غزہ کی آواز بن کر وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے آج صبح وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی، اس اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے بتایا کہ بات چیت کے دوران کئی حساس معاملات زیر بحث آئے ہیں۔

    عثمان خواجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ قیادت کا کردار ادا کرے اور اپنے اتحادیوں و شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ کی صورتحال میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کرے۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا بتانا تھا کہ میں نے وزیراعظم سے کہا کہ میرا خیال ہے آسٹریلیا کے پاس قیادت کرنے کا موقع ہے، ہم طویل عرصے سے اس سوچ کے پیچھے چھپتے آئے ہیں کہ ہم صرف 27 ملین ہیں۔

    عثمان خوابہ نے کہا کہ ہماری بات کوئی نہیں سنتا اور ہمارے پاس طاقت نہیں ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ چھوٹی باتوں سے بڑی تبدیلیاں پیدا ہوتی  ہیں، آسٹریلیا عالمی سطح پر اپنی سیاسی و اخلاقی حیثیت کو استعمال کرکے قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بطور آسٹریلوی اور سب سے بڑھ کر بطور انسان حق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے، غزہ میں مظالم رکوانے اور امدادی سامان کی فراہمی کی اجازت دینے تک اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں۔ کسی ایسے ملک سے تجارت نہیں کرسکتے جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہ کرے۔

    واضح رہے کہ اس ملاقات سے قبل عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی جانب سے ملاقات منسوخ کیے جانے پر مایوس ہیں تاہم بعدازاں وزیراعظم نے اُن سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں غزہ کے حالات پر بات کریں گے، بطور آسٹریلوی اور سب سے بڑھ کر بطور انسان حق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔

  • پی سی بی کا کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

    پی سی بی کا کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی انڈر 15 سے لے کر انڈر 19 تک کے بچوں کو کرکٹ کے ساتھ ان کے تعلیمی اخراجات بھی اُٹھائے گا۔ بچوں کو سال بھر کے لیے اکیڈمیز میں رکھا جائے گا۔

    سیالکوٹ اکیڈمی سارا سال انڈر 15 بچوں کے لیے مختص ہو گی، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں بچے تعلیم اور کرکٹ سیکھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد انڈر17 اور ملتان اکیڈمی انڈر 19 کے بچوں کے لیے ہوگی، تینوں اکیڈمیز کے لیے بچوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ بچوں کو تعلیم کے اخراجات بھی بورڈ اٹھائے گا، تمام بچوں کے اسکول کالجز میں داخلے سمیت تمام اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز سمیت شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کے ون ڈے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق محمد رضوان 592 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 27ویں سے 25ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان 584 پوائنٹس کے ساتھ 28ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

    آل راؤنڈر سلمان آغا اور امام الحق بھی بالترتیب 38ویں اور 40ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    پی سی بی نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے

    صائم ایوب 503 پوائنٹس کے ساتھ 55ویں نمبر پر براجمان ہیں، عبداللہ شفیق 419 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے تنزلی کے بعد 99 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

  • پی سی بی نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے

    پی سی بی نے 65 ویمنز کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیئے

    لاہور(28 اگست 2025): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 65 ویمن کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے دیے۔

    پی سی بی کی جانب سے 20 کھلاڑیوں کو گولڈ اور 45 کو سلور کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹس کی مدت جولائی 2025 تا جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔

    65 کھلاڑیوں میں 6 انٹرنیشنل، 23 انڈر اور 19 ایمرجنگ کھلاڑی شامل ہیں، ان کرکٹڑز کا انتخاب نیشنل وویمنز سلیکشن کمیٹی کے ممبران اسد شفیق اور بتول فاطمہ نے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی کارکردگی، ٹیلنٹ اور پوٹینشل پر کیا گیا ہے، مزید کھلاڑی اچھی پرفارمنس سے کنٹریکٹ حاصل کر سکیں گی۔

    اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک ویمن کرکٹرز کو کنٹریکٹس دینے کا حتمی فیصلہ کیا تھا تو ذرائع نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ ماہانہ 35 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ ٹی ٹونٹی میچ فیس 10 ہزار روپے ہو گی۔ سینٹرل کنٹریکٹس والی کھلاڑیوں کو ایک ون ڈے میچ کا 20 ہزار روپے ملے گا۔ کھلاڑی ڈیلی الاؤنس اور انعامی رقم کی بھی حقدار ہونگی۔

  • عثمان خواجہ فلسطینی عوام اور بچوں کی حمایت میں ایک بار پھر بول پڑے

    عثمان خواجہ فلسطینی عوام اور بچوں کی حمایت میں ایک بار پھر بول پڑے

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز عثمان خواجہ مظلوم فلسطینی عوام و بچوں کی حمایت اور اسرائیلی بربریت کیخلاف ایک بار پھر بول پڑے۔

    غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ہر فورم پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کرتے رہتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ جاؤں گا جہاں غزہ پر بات کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور آسٹریلین اور سب سے اہم بطور انسان حق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا، معصوم بچوں کا قتل عام اور فاقہ کشی اب رکنی چاہیے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مظالم رکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت تک ہمیں اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے جو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی عزت نہ کرے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عثمان خواجہ نے صحافی پیٹر لالور کی برطرفی کیخلاف احتجاج کے طور انٹرویو دینے سے انکار کردیا تھا، جنہیں غزہ میں اسرئیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

     

  • اس ٹیم کیساتھ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کا کوئی امکان نہیں، سابق کرکٹر کا بڑا دعویٰ

    اس ٹیم کیساتھ بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کا کوئی امکان نہیں، سابق کرکٹر کا بڑا دعویٰ

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے انڈین ٹیم کی تیاریوں پر سابق چیف سلیکٹر اور کرکٹر نے سوالات اٹھا دیے۔

    مختصر فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں چند ماہ ہی باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں بھارت کی تیاریوں پر سابق چیف سلیکٹر کرس سری کانت تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں، انھوں نے کھل کر ٹیم کی حکمت عملی پر سوال اٹھائے ہیں جس سے اسکواڈ کے انتخاب، بیٹنگ آرڈر اور مجموعی تیاری پر شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے، سری کانت نے کہا کہ "ہم اس ٹیم کے ساتھ ایشیا کپ تو جیت سکتے ہیں، لیکن اس گروپ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    سری کانت نے کہا کہ کیا یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری ہے، جو مشکل سے چھ ماہ دور ہے؟ ایسا لگتا ہے کہ انتخاب حالیہ فارم کے بجائے ماضی کی کارکردگی پر کیے گئے ہیں۔

    سابق سلیکٹر سری کانت نے رنکو سنگھ، شیوم ڈوبے اور ہرشیت رانا کو ٹیم میں شامل کرنے پر بھی تنقید کی، انھوں نے آئی پی ایل 2025 میں ان کھلاڑیوں کی واجبی کارکردگی کو بھی اجاگر کیا۔

    اگرچہ بھارتی ٹیم آنے والے ایشیا کپ کے لیے مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم سری کانت کا خیال ہے کہ یہ عالمی کپ ٹرافی کو وطن لانے کے لیے یہ ٹیم کافی نہیں ہے۔

  • پریشر میں اور اچھا کھیلتا ہوں، حسن نواز

    پریشر میں اور اچھا کھیلتا ہوں، حسن نواز

    قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر حسن نواز کا کہنا ہے کہ میں پریشر میں اور اچھا کھیلتا ہوں۔

    دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کو بطور چیلنج لوں گا اور بہت زیادہ انجوائے کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ کوئی بھی بوجھ نہیں ہے پہلے بھی سیریز کھیلی ہے، میرا یہ نیچرل ہے کہ پریشر میں اچھا کھیل جاتا ہوں، مجھے اپنے اوپر اعتماد ہے انشا اللہ اچھا کھیلوں گا۔

    حسن نواز نے کہا کہ آخری دو تین سیریز میں صفر پر آؤٹ نہیں ہوا، کوچ مائیک ہیسن سے کافی کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، کوشش کروں گا کہ ٹرائی سیریز میں بھی اپنا بیسٹ دوں۔

    مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشن میں ہر گیند پر مار نہیں سکتے، گیم کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا اور یہی میچ ونر والی اننگز ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وکٹ کی کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے، ہر میچ کا پریشر ہوتا ہے لیکن انجوائے کرتے ہیں، اچھا کھیلیں گے تو نام بنے گا، یہ میرے لیے چیلنج بھی ہے۔

    حسن نواز نے کہا کہ تیاری مکمل ہے بھارت کے خلاف میچ کو بھی انجوائے کریں گے۔

  • افغانستان کا پاکستان اور یو اے ای سے ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

    افغانستان کا پاکستان اور یو اے ای سے ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

    افغانستان نے پاکستان اور یو اے ای کے خلاف ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان اور میزبان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    اسٹار بولنگ آل راؤنڈر راشد خان اس سیریز میں افغانستان کے اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

    افغانستان کے سہ فریقی اسکواڈ میں ایشیا کپ کے اعلان کردہ اسکواڈ میں سے صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، نوین الحق کی جگہ عبداللہ احمد زئی کو شامل کیا گیا ہے۔

    احمد زئی فاسٹ بولرز میں فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور کریم جنت کے ساتھ شامل ہوں گے۔

    کپتان راشد خان افغانستان کے اسپن اٹیک کی قیادت کریں گے جس میں تجربہ کار محمد نبی، مجیب الرحمان، نور احمد اور اے ایم غضنفر شامل ہیں۔

    یہ پڑھیں: سہ فریقی سیریز کے لیے یو اے ای کا اسکواڈ کا اعلان

    ٹاپ آرڈر بلے باز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران درویش رسولی، محمد اسحاق اور صدیق اللہ اتل کے ساتھ بیٹرز ہوں گے۔

    افغانستان یکم ستمبر کو میزبان یو اے ای سے مقابلہ کرنے سے قبل جمعہ کو پاکستان کے خلاف اپنی ٹی 20  سہ فریقی سیریز کی مہم کا آغاز کرے گا۔

    افغانستان اسکواڈ: راشد خان (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد اسحاق، گلبدین نائب، محمد نبی، کریم جنت، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، اے ایم غضنفر، عبداللہ احمد، فاروق احمد شامل ہیں۔

  • محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری

    محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری

    پاکستان کے ون ڈے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق محمد رضوان 592 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 27ویں سے 25ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان 584 پوائنٹس کے ساتھ 28ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

    آل راؤنڈر سلمان آغا اور امام الحق بھی بالترتیب 38ویں اور 40ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    صائم ایوب 503 پوائنٹس کے ساتھ 55ویں نمبر پر براجمان ہیں، عبداللہ شفیق 419 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے تنزلی کے بعد 99ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ھارت کے شبمن گل (784 پوائنٹس) اور روہت شرما (756) ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں، پاکستان کے بابر اعظم 739 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    بولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی 593 پوائنٹس کے ساتھ بھارت کے محمد سراج کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے مشترکہ 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    حارث رؤف 29 ویں، ابرار احمد 39 ویں اور نسیم شاہ 491 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ بہتری کے ساتھ 45 ویں نمبر پر ہیں۔ اسپنر محمد نواز تنزلی کے ساتھ 67 ویں جبکہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر 410 پوائنٹس کے ساتھ 75 ویں نمبر پر آگئے۔

    بولرز رینکنگ میں کیشو مہاراج پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔