سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر سے متعلق بیان دینے پر محمد حارث کو ڈنڈے سے مارنا چاہیے۔
مقامی یوٹیوب چینل پر محمد حارث نے کہا تھا کہ بابر کو ٹی 20 کرکٹ میں تیزی سے کھیلنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی اشارہ دیا کہ سینئر کھلاڑیوں کو نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک طرف ہٹ جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اور رضوان نے پاکستان کے لیے بہت سی پارفارمنس دی ہے لیکن جب آپ معیار قائم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو جونیئرز کو موقع دینے کی ضرورت ہے۔
تاہم حارث نے بیان پر سابق کرکٹر باسط علی نے تنقید کی ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر محمد حارث کہتے ہیں کہ بابر اعظم کو بہتری کی ضررت ہے تو میرے خیال میں انہیں ڈنڈے سے مارنا چاہیے، حارث تم کون ہو بابر اعظم کے بارے میں بات کرنے والے؟
یہ پڑھیں: ’پہلے اپنی ویلیو بناؤ پھر بابر کے بارے میں کچھ بولو‘
انہوں نے کہا کہ کپتان بدل گیا ہے اگر بابر اعظم کپتان ہوتے تو کیا حارث یہ بیان دیتے۔؟
اس سے قبل سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے بھی حارث کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر کھلاڑیوں پر تبصرہ کرنے سے پہلے اپنے کیریئر پر توجہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد حارث، تم کون سے بڑے کھلاڑی ہو جو ایک انٹرویو میں کہہ رہے ہو کہ بابر اعظم کو اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے؟ بھائی، پہلے اپنی قدر پیدا کرو، پھر کسی عالمی معیار کے کھلاڑی کے بارے میں کچھ کہو۔