Category: کھیل

پاکستان اور دنیا بھر سے کھیل کی تازہ ترین خبریں اور معلومات۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، پی ایس ایل کی خبریں

کھیلوں کی خبریں آپ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Sports News In Urdu

Cricket News in Urdu

  • کوہلی نے تصویر کیوں لائیک کی؟ اونیت کور نے خاموشی توڑ دی

    کوہلی نے تصویر کیوں لائیک کی؟ اونیت کور نے خاموشی توڑ دی

    بھارت کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اونیت کور کی تصویر کو گزشتہ دنوں ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر لائیک کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنے کو ایک تکنیکی غلطی قرار دیتے ہوئے تمام تر افواہوں کو رد کردیا تھا۔

    اداکارہ اونیت کور کی جانب سے اس پر حیران کن طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر میمز بننے اور قیاس آرائیوں کے نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

    بھارتی اداکارہ اونیت کور ان دنوں اپنی فلم ”لو اِن ویتنام” کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ان سے ویرات کوہلی کے تصویر لائیک کرنے کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو جواب دیا کہ ”ملتا رہے پیار اور کیا کہہ سکتی ہوں۔”

    کوہلی کے انسٹاگرام سے اداکارہ کی تصویر کا لائیک ہونا اونیت کور کے لیے نیک شگون ثابت ہوا تھا۔ صرف چند دنوں میں اداکارہ کے فالوورز کی تعداد میں ایک ملین سے زائد کا اضافہ ہوگیا تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے 12 نئی برانڈ ڈیلز بھی حاصل کرلی تھیں۔

    شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے کیلیے ایک شخص کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کوہلی کی جانب سے اداکارہ کی تصویر کو لائیک کئے جانے کے بعد اداکارہ کی برانڈ ویلیو میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔

  • انگلش گالفر ٹومی کی 23 سال بڑی اہلیہ نے انھیں بیوقوف کیوں قرار دیا؟

    انگلش گالفر ٹومی کی 23 سال بڑی اہلیہ نے انھیں بیوقوف کیوں قرار دیا؟

    انگلش گالفر فلیٹ ووڈ ٹومی نے حال ہی میں پی اے جی ٹور میں کامیابی حاصل کی لیکن اس موقع پر 23 سال بڑی ان کی اہلیہ موجود نہیں تھیں۔

    انگلینڈ کے پروفیشنل گولفر ٹومی فلیٹ ووڈ اور ان کی اہلیہ کی عمر میں 23 سال کا زبردست فرق ہے، ٹومی کی بیوی کلیئر 57 سال کی ہیں جبکہ وہ اس وقت محض 34 سال کہ ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ جوڑے نے محبت ہونے کے بعد 2017 میں شادی کی تھی اور ان کی جوڑی بے مثال ہے۔

    کھیلوں کی دنیا میں دونوں مشہور ہیں، کلیئر اپنے گولفر شوہر سے دو دہائیوں سے زیادہ بڑی ہیں، تاہم ان کی شادی کامیابی سے چل رہی ہے۔

    عمر کے فرق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کلیئر نے بتایا کہ ’’یہ ایک طرح کی ایسی چیز ہے جس کے بارے میں وہ نہیں سوچتے ہیں ہاں یہ شروع میں بہت زیادہ تھا اب ایسا نہیں ہے۔

    کلیئر نے کہا کہ ہماری شادی کی خبر ہمارے حلقے میں ایک قسم کی بڑی خبر تھی، اس لیے میں تھوڑا سا پریشان تھی لیکن ایک بار جب ہمیں پیار ہوگیا تو مجھے پورا بھروسہ تھا

    میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق کلیئر اور ٹومی کی ملاقات ان کے بھائی جو کے ذریعے 2015 میں ہوئی تھی کیونکہ جو اور کلیئر دونوں ہیمبرک اسپورٹس مینجمنٹ میں کام کرتے تھے۔

    پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ پہلے تو ٹومی سے ڈیٹنگ کے بارے میں یقین نہیں تھا، پہلے نے میں نے اسے منع کردیا تھا کیوں کہ ہماری عمر میں 23 سال کا فرق ہے۔

    میں نے یقیناً ٹومی کو اس وقت مسترد کر دیا تھا میں اسے کہا تھا کہ "بے وقوف مت بنو”، تاہم میں نے اس کے آگے ہار مان لی، میں نے تھوڑا سوچا اور پھر ہم ساتھ ہوگئے۔

    https://urdu.arynews.tv/golfer-hamna-amjad-ties-knot-with-syed-raza-ali/

  • گوتم گمبھیر کو سابق کھلاڑی نے ’منافق‘ قرار دے دیا

    گوتم گمبھیر کو سابق کھلاڑی نے ’منافق‘ قرار دے دیا

    سابق بھارتی کھلاڑی منوج تیواری نے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کی خواہش پر منافق قرار دے دیا۔

    ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 14 ستمبر کو یو اے ای میں شیڈول ہے جس کے لیے دونوں نے  اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

    اگر پاکستان اور بھارت فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیتے ہیں تو ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں مزید دو بار آمنے سامنے آسکتی ہیں۔

    تاہم منوج تیواری نے پاکستان کے خلاف کھیلنے کے بھارتی فیصلے پر سوال اٹھایا۔

    یہ پڑھیں: گوتم گمبھیر اوول گراؤنڈ کے چیف کیوریٹر سے الجھ پڑے

    گوتم گمبھیر کے مئی میں پاک بھارت کرکٹ تعلقات کو مکمل طور پر معطل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے تیواری نے انہیں منافق قرار دیا۔

    تیواری نے ایک ہندوستانی کرکٹ نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ وہ کوئی منافق ہے کیونکہ اس نے کہا تھا کہ جب وہ ٹیم انڈیا کا کوچ نہیں تھے تو کہا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کبھی میچ نہیں کھیلنا چاہئے، اب وہ کیا کرے گا؟ وہ اس ٹیم کا کوچ ہے جو ایشیا کپ میں پاکستان سے کھیلنے جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گمبھیر استعفیٰ کیوں نہیں دے سکتے وہ کہہ سکتے ہیں کہ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں بنوں گا کیونکہ آپ پاکستان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

  • دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی بھی شامل

    دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی بھی شامل

    کراچی (25 اگست 2025): کرکٹ کے معتبر رسالے وزڈن نے دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی جس میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

    وزڈن کی جانب سے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے منتخب 40 نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے چار کرکٹرز جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    وزڈن کی جانب سے اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کرکٹرز کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے اور یہ لسٹ 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے، جس میں کھلاڑیوں کی موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

    دنیا کے 40 بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں جن پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ حاصل کی ہے۔ ان میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، مڈل آرڈر میں تیز رفتاری سے رنز کرنے والے حسن نواز اور مخالف بلے بازوں کو اپنی گھومتی گیندوں سے پریشان کرنے والے علی رضا شامل ہیں۔

    ٹاپ ٹین فہرست میں ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔

    وزڈن نے اس فہرست میں بھارتی کرکٹر یشوی جیسوال کو پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیکب بیتھل، چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ول او رورکے، پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس ہیں۔

    پاکستان کے باصلاحیت فاسٹ بولر نسیم شاہ دنیا کے چھٹے بہترین نوجوان کرکٹر قرار دیے گئے ہیں۔ ساتویں پر افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، آٹھویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے کیونا میپھاکا، نویں نمبر پر بھارت کے سائی سدھارسن اور دسویں نمبر پر افغانستان کے ابرہیم زردان کو رکھا گیا ہے۔

    اس فہرست میں پاکستانی بلے باز صائم ایوب کی 11 ویں پوزیشن ہے، حسن نواز 26 ویں اور علی رضا 37 ویں نمبر پر ہیں۔

    وزڈن کی 40 بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں سب سے زیادہ بھارت کے 6 کھلاڑی شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے 6 کرکٹرز اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ انگلینڈ کے 5 کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

    پاکستان کے 4 کرکٹرز کو دنیا کے 40 بہترین کرکٹرز میں شمار کیا گیا ہے۔ افغانستان کے بھی چار کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے 3، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے 2، 2 جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کا ایک ایک کھلاڑی اس فہرست جگہ بنا سکے ہیں۔

     

    وزڈن کا تعارف

    ‘وزڈن کرکٹ المناک’ کرکٹ کا ایک سالانہ رسالہ ہے جس کا اجرا پہلی مرتبہ 1864 میں انگلینڈ سے ہوا. اسے کچھ لوگ کرکٹ کی بائبل بھی کہتے ہیں اور اس میں اپنا نام دیکھنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ اب تک اس کے 156 ایڈیشن آ چکے ہیں جن میں گزشتہ سال ہونے والے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میچز کے اسکور کارڈ، تجزیے اور فیچرز شامل کیے جاتے ہیں۔

    سن 1889 میں ‘وزڈن کرکٹرز المناک’ نے ‘وزڈن فائیو کرکٹرز آف دی ایئر’ کا آغاز کیا۔ اس لسٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان انگلش سیزن کے اختتام پر کیا جاتا ہے۔

    وزڈن بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے پاکستانی کرکٹرز:

    سب سے پہلے ‘وزڈن فائیو کرکٹرز آف دی ایئر’ میں جگہ بنانے والے پاکستانی کھلاڑی فضل محمود تھے، جنہوں نے یہ اعزاز 1955 میں حاصل کیا۔

    ان کے بعد 1963 میں مشتاق محمد، 1968 میں حنیف محمد اور آصف اقبال، 1970 میں ماجد خان اور 1972 میں ظہیر عباس نے یہ اعزاز حاصل کیا۔

    پاکستان کرکٹ کے لیجنڈز جاوید میاں داد اور عمران خان بالترتیب 1982 اور 1983 میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے۔ جب کہ سلیم ملک کو 1988 میں یہ اعزاز ملا۔

    ان کے علاوہ وسیم اکرم، وقار یونس، سعید انور، مشتاق احمد، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، مصباح الحق، یونس خان بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • نوجوان بیٹر کو چھکا مارتے ہی دل کا دورہ پڑ گیا، ویڈیو

    نوجوان بیٹر کو چھکا مارتے ہی دل کا دورہ پڑ گیا، ویڈیو

    ٹیپ بال کرکٹ میچ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، نوجوان بیٹر کو چھکا مارتے ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ گرکر ہلاک ہوگیا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ پر ایک چونکا دینے والا واقعہ زیرگردش ہے جس میں کرکٹ کے شائقین کے سامنے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک بلے باز مقامی میچ کے دوران چھکا لگانے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے وہیں پچ پر گر کر انتقال کرگیا۔

    میچ کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو کے آغاز میں مذکورہ کھلاڑی اعتماد کے ساتھ ایک زبردست چھکا لگاتا ہے جبکہ اسکا بیٹنگ پارٹنر اس آکر شاباش بھی دیتا ہے۔

    تاہم اسی دوران اچانک وہی بیٹر دھڑام سے زمین پر گرتا ہوا نظر آتا ہے، جس سے وہاں موجود کھلاڑی، امپائر اور تماشائی دنگ رہ جاتے ہیں۔

    اسے فوری طور قریبی اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں پہنچنے پر بیٹر کو مردہ قرار دے دیا گیا، اس دل دہلا دینے والی ویڈیو کلپ نے آن لائن صارفین میں اب نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

    انٹرنیٹ پر کچھ صارفین اس واقعے کو ویکسینیشن کے بعد کے ممکنہ ضمنی اثرات سے جوڑتے ہوئے بھی نظرآئے جبکہ کئی دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ واقعہ نوجوانوں میں تناؤ کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کو اجاگر کرتا ہے۔

    ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "آج کے نوجوان مسلسل دباؤ میں ہیں، کام، مالی صورتحال، خاندان، اور یہ عوامل، طرز زندگی کی عادات کے ساتھ مل کر، دل کی صحت کے لیے خطرناک بن رہے ہیں۔

    اسی طرح ایک اور صارف نے شیئر کیا کہ "کوئی چھکا کیسے مار سکتا ہے اور اگلے ہی منٹ میں مر سکتا ہے؟ چھکا لگانے کے لیے آپ کو بہت طاقت کی ضرورت ہوتی ہے، اگر اس میں اتنی طاقت ہے تو وہ کیسے مر گیا؟”

    ایک صارف نے لکھا کہ "زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ یہ کتنی غیر متوقع ہے، فٹنس کی سطح بہتر ہو رہی ہے، لیکن تناؤ، دباؤ اور مخفی طبی حالات کی وجہ سے دل کی صحت کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

  • جیسن گلیسپی نے پاکستان کے طویل مدتی کھلاڑی کا نام بتا دیا

    جیسن گلیسپی نے پاکستان کے طویل مدتی کھلاڑی کا نام بتا دیا

    پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے محمد عرفان خان کو پاکستان کا طویل مدتی کھلاڑی قرار دیا ہے۔

    جیسن گلیسپی نے 22 سالہ نوجوان کھلاڑی عرفان خان کو معیاری اور شاندار شخص کے طور پر سراہا جو پاکستان کے ساتھ طویل بین الاقوامی کیریئر کھیل سکتے ہیں۔

    گلیسپی نے لکھا کہ وہ پاکستان کے لیے طویل مدتی کھلاڑی ہوں گے، ٹی 20 لیگز میں بلائے جائیں گے، میں کسی بھی فرنچائز یا ٹیم کو ان کی سفارش کروں گا۔

    واضح رہے کہ ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستان شاہینز کو سیمی فائنل میں پرتھ اسکارچرز کے ہاتھوں شکست ہوئی، عرفان خان نے چھ اننگز میں 24 کی اوسط سے 127 رنز بنائے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 130.90 تھا۔

    یہ پڑھیں: جیسن گلیسپی کو صائم ایوب میں سعید انور کی جھلک دکھائی دینے لگی

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گلیسپی نے عرفان خان کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہو۔ اس سے قبل، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر کھل کر تنقید کی تھی جب انہیں چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    گلیسپی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عرفان خان نیازی پاکستان میں سب سے مشکل ہٹرز اور کلین اسٹرائیکرز میں سے ایک ہیں، وہ ملک کے بہترین فیلڈر بھی ہیں، میں یقین نہیں کر سکتا کہ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں اسکارچرز نے پاکستان شاہینز کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔

  • شاہین آفریدی نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

    شاہین آفریدی نے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

    پاکستانی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے عالیار کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے سرشار ہیں، اس موقع پر انہوں نے محبت سے بھرپور دل کو چھولینے والے جذباتی پیغام کے ساتھ اپنے لخت جگر کو ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔

    انسٹاگرام پر اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کی تصاویر کے ساتھ ایک محبت بھرا نوٹ لکھا جس میں باپ ہونے کی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔

    شاہین کا اپنے پیعام میں کہنا تھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے عالیار، ایک سال ہو گیا! وہ لمحہ کبھی نہیں بھلا سکتا جب پہلی بار تمہیں اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا، تمہاری مسکراہٹ، ننھے قدم اور بڑھتے ہوئے دن ہماری زندگی کا سب سے حسین سفر ہیں، تم ہماری سب سے بڑی رحمت اور سب سے بڑی خوشی ہو، ماما اور بابا تم سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔‘

    اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی بھی اپنے نواسے کی پہلی سالگرہ پر خوشی سے سرشار نظر آئے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں خصوصی پیغام شیئر کیا۔

    شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا

    شاہد آفریدی کا اپنے انسٹاگرام پر کہنا تھا کہ میرے عالیار کو پہلی سالگرہ مبارک ہو، صرف ایک سال میں تم نے ہمارے دلوں میں اتنی محبت اور رونق بھردی کہ لفظ کم پڑ جاتے ہیں۔ سابق کپتان نے اپنے نواسے کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ تمہیں صحت، خوشیوں اور مقصد بھری زندگی عطا کرے، تم بیحد پیارے اور چاہے جانے والے ہو۔

  • رونالڈو ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

    رونالڈو ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

    پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک اور اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    النصر کی جانب سے سعودی سپرکپ کے فائنل میچ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے الاہلی کے خلاف گول کیا، وہ اپنی ٹیم کو تو نہ جتواسکے تاہم انہوں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

    رپورٹس کے مطابق رونالڈو کا یہ النصرکلب کے لیے 100واں گول تھا۔ اس طرح رونالڈو نے 4 مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 یا زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    اُنہوں نے ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے145، یوونٹس کے لیے 101 اور النصر کے لیے 100 گول کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ رونالڈو بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 138 گولز کر رکھے ہیں۔

    رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے منگنی کر لی

    عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 8 سال ڈیٹنگ کے بعد اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے منگنی کر لی۔

    ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا

    رپورٹس کے مطابق اپنی ہسپانوی محبوبہ جارجینا کو 40 سالہ رونالڈو نے ایک قیمتی ہیرے کی انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی ہے، جس کو ان کی گرل فرینڈ نے قبول کرلیا ہے۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جارجینا نے انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور انہوں نے بڑے سائز کے ہیرے کی انگھوٹی پہن رکھی ہے۔

  • ایشیا کپ 2025، پاکستان اور بھارت میں سے کون فیورٹ؟ وسیم اکرم نے بتادیا

    ایشیا کپ 2025، پاکستان اور بھارت میں سے کون فیورٹ؟ وسیم اکرم نے بتادیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریفوں کے درمیان دبئی میں خاصی گرما گرمی ہوسکتی ہے، کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور اور حد پار کرنے سے گریز کریں۔

    عالمی شہرت یافتہ سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے خبردار کیا ہے کہ دبئی میں ایشیا کپ 2025 کے دوران فضا خاصی گرم ہوسکتی ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ نہ کھلاڑی اور نہ ہی شائقین حد سے تجاوز کریں۔

    سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں، یہ مقابلے ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں مگر ضروری ہے کہ کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد پار نہ کریں۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام اپنے اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں لیکن حب الوطنی کا مطلب یہ نہیں کہ کھیل کو کھیل کے دائرے سے باہر لے جایا جائے، اگر بھارتی عوام اپنی ٹیم کی حمایت کرتے ہیں تو پاکستانی شائقین بھی ایسا ہی کریں گے، یہ بالآخر کھیل ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

    پاکستانی سابق سپر اسٹار فاسٹ بولر کی جانب سے 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول روایتی حریفوں کے مقابلے میں بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں فیورٹ قرار دیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ برسوں میں بھارت کے خلاف مستقل کامیابیاں حاصل نہیں کرسکا تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں گرین شرٹس کے پاس مواقع رہے ہیں، پاکستان نے 2021 کے ورلڈ کپ اور 2022 کے ایشیا کپ میں بھارت کو ہرایا تھا۔

    کپتانوں کی تبدیلی، پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا

    سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی حالیہ عرصے کے دوران پرفارمنس بہترین رہی ہے اور فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گا، لیکن اصل فیصلہ اس دن ہوگا کہ کون سی ٹیم دباؤ کا بہتر طریقے سے سامنا کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

  • وفاقی حکومت نے قومی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے گرین سگنل دیدیا

    وفاقی حکومت نے قومی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے گرین سگنل دیدیا

    اسلام آباد(25 اگست 2025): وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کوپرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے 250 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کرلی ہے۔

    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی تھی جس کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں اس معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی۔

    سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی نے کہا کہ پرو لیگ میں شرکت کے لیے مجموعی طور پر 35 کروڑ روپے درکار ہیں، وفاقی حکومت نے پرو ہاکی لیگ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو فنڈنگ کی حامی بھرتے ہوئے 250 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔

    100ملین کی گرانٹ پی ایچ ایف خود اکٹھا کرے گی، پرولیگ میں شرکت کے حوالے سے آج  آخری دن ہے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پاکستان کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگی۔

    کمیٹی ممبران شہلا رضا اور مہرین رزاق بھٹو نے ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی اور آئینی معاملات پر سوالات اٹھائے، شہلا رضا نے کہا کہ پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی غیر آئینی ہے جبکہ پاکستان میرٹ پر کوالیفائی نہیں کر پایا اور نیوزی لینڈ کے دستبردار ہونے پر موقع ملا ہے۔

    سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے کمیٹی کو بتایا کہ پرو لیگ دنیا کا ایک بڑا ایونٹ ہے جس میں دنیا کی 10 بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، پاکستان کی شرکت ناگزیر ہے۔