Category: اہم ترین

پاکستان اور دنیا بھر سے اہم ترین خبریں جاننے کے لئے اے آر وائی نیوز کی اردو ویب سائٹ پر آئیں

Important Breaking News from Pakistan and World from ARY News Urdu

  • سیرت نبوی ﷺ زندگی کے ہر مسئلے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، ممنون حسین

    سیرت نبوی ﷺ زندگی کے ہر مسئلے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، ممنون حسین

    صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے اسوہ حسنہ کی پیروی کے زریعے ہی اسلام کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے۔ حکومت روز اول سے کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیر اہے۔

    جشن عید میلاالنبیﷺ کی مناسبت سے قومی سیرت النبی کانفرنس ہرسال کی طرح اس سال بھی ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جسمیں صدر مملکت ممنون حسین سمیت پارلیمینٹیرینزاور علماکرام نے شرکت کی، کانفرنس سےخطاب میں صدرممنون حسین نےکہا سیرت نبوی ﷺ زندگی کے ہر مسئلے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

    اسوةہ حسنہ کی پیروی کرکےہی اسلام کی اصل روح دنیا کے سامنے پیش کی جاسکتی ہے، انہوں نےحکومتی ذمہ داران کو عوام سے انصاف اور وسائل کے استعمال میں احتیاط کی ہدایت کی، صدرمملکت نے کانفرنس کے موقع پر سیرت النبی ﷺ پر بہترین کتب اور مقالات لکھنے والوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔
        

       

  • اے آروائی ڈیجیٹل کی جانب سے محفل میلاد النبی کا انعقاد

    اے آروائی ڈیجیٹل کی جانب سے محفل میلاد النبی کا انعقاد

    اے آروائی ڈیجیٹل نے شان مصطفیٰ عید میلاد النبی سجائی جس میں معروف علماء کرام اور نعت خواں شریک ہوئے۔ اے آروائی ڈیجیٹل نے شان مصطفیٰ عید میلاد النبی سجائی جسے اے آروائی کیوٹی وی نے بھی اپنی خصوصی نشریات میں شامل کیا ۔

    شان مصطفیٰ کی میزبانی کے فرائض معروف نعت خواں جنید جمشید اوروسیم بادامی نے ادا کیئےجبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محسن اورحمد باری تعالیٰ جنید جمشید اوروسیم بادامی نے حاصل کی۔

    شان مصطفیٰ میں مذہبی اسکالرزمفتی اسماعیل نورانی، مفتی سہیل رضا امجدی اورثناء خوانوں میں قاری وحید ظفر قاسمی، صدیق اسمٰعیل، فیصل حسن نقشبندی، حسن بن خورشید اوردیگر نے ہدیہ نعت پیش کئے۔ محفل شان مصطفیٰ کے اختتام پرصلواۃ والسلام کے بعد پاکستان اورعالم اسلام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا ئیں کی گئیں۔

     

  • ملک بھر میں جشن میلاد مصطفیٰ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے

    ملک بھر میں جشن میلاد مصطفیٰ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے

    جشن میلاد مصطفیٰ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے ملک کے طول وعرض میں میلاد اور درودو سلام کی محافل سے شمس وقمر اور قلب ونظر مہک اٹھے ہیں۔ کائنات کا ذرہ ذرہ نبی کریم  کی مداح سرائی اور ذکر کرتے نظر آرہے ہیں۔  بارہ بیع الاول کے حوالے سے ملک کے بڑے شہروں میں جلسے وجلوس نکالے جارہے ہیں۔ شمع رسالت کے پروانے جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منا کر محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    مساجد اور گلیاں روشنیوں سے منور ہوگئیں جبکہ شاہراؤں کو محرابیں، آرائشی دروازے اور مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے ماڈلز سے سجا دیا گیا ہے۔ کراچی نمائش چورنگی پر عاشقان رسول کی جانب سے دیئے جلانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا۔ صبح سے ہی شہر کے مختلف مقامات سے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ حیدرآباداور سکھر شہر کے مختلف مقامات سے ربیع الاول کی جلوس اور ریلیاں برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

    لاہورمیں عیدمیلادالنبی کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ لاہورمیں داتا دربارپر جشن عید میلاد النبی  کے سلسلے میں جلوس نکالے جارہے ہیں۔ ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جشن عید میلادالنبی منایا جارہا ہے۔

    عیدمیلاد النبی کےموقع پر مرکزی جلوس مسجد محدث جامعہ رضویہ سےبرآمد ہوا۔ جس میں بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی۔ ملتان میں جشن عید میلاد النبی کی ریلی اورجلوس نکالا گیا۔ جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ کوئٹہ میں بھی پرنُور محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے اور جلوس نکالے جارہے ہیں۔
       

  • پاک فوج سیزفائر کا مکمل احترام کرتی ہے، آئی ایس پی آر

    پاک فوج سیزفائر کا مکمل احترام کرتی ہے، آئی ایس پی آر

    پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کا مکمل احترام کیا، بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان کے منافی ہے، الزامات کبھی ثمر آور نہیں ہوتے۔

    پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی آرمی چیف جنرل بِکرم سنگھ کے بیان کو مسترد کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف کابیان حقائق کےمنافی اور الزامات اشتعال انگیزہیں، پاک فوج نے ہمیشہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائرکا مکمل احترام کیا، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزملاقات سے بھی کنٹرول لائن پرصورتحال بہتر ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے ایل اوسی پرسیزفائرکی خلاف ورزی کابیان مسترد کرتےہیں، ایسے بیانات کبھی فائدہ مندثابت نہیں ہوں گے، بھارتی آرمی چیف جنرل بِکرم سنگھ نے اپنے تازہ بیان پاکستان کے خلاف ایک مرتبہ پھر زہرافشانی کرتے ہوئے الزامات عائد کئے، اور دھمکی دی کہ کنٹرول لائن پرپاکستانی فوج کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔
       

  • جشن عید میلاد النبی،ملک بھر میں سیکورٹی سخت،ڈبل سواری پر پابندی

    جشن عید میلاد النبی،ملک بھر میں سیکورٹی سخت،ڈبل سواری پر پابندی

    عید میلاد النبی کے حوالے سے ملک بھر میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، کراچی کے بعد روالپنڈی اور پشاور میں بھی ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے ، ملک بھر میں موبائل فون بند کیئے جانے کا امکان بھی ہے۔

    عید میلاد النبی کے موقع پر کراچی ، راولپنڈی ،پشاور سمیت مختلف شہروں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے، پشاور کے شہری بارہ ربیع الاول جبکہ راولپنڈی میں شہری سولہ جنوری تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے محروم رہیں گے۔

    کراچی میں سیکیورٹی پلان کے تحت مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر پانچ ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے، جلوس میں خواتین اور بچوں کا داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ جلوس میں صرف خصوصی اسٹیکر والی گاڑیوں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔

    ملتان پولیس نے سیکیورٹی انتطامات کو حتمی شکل دے دی ہے، چار ہزار تین سو نو پولیس اہلکار مرکزی جلوس کے اطراف میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ جبکہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

    لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد،فیصل آباد، گجرات، گجرانوالہ، خانیوال، پیرمحل، ساہیوال،کوٹ مومن،سکھر،حیدرآباد،میرپورخاص،نوابشاہ، لاڑکانہ، خیرپور میرس اور آزاد کشمیر میرپور، کوٹلی، مظفرآباد شہروں میں بھی موثر سیکیورٹی کیلئے پولیس اوررینجرزکو الرٹ کردیا گیا ہے۔
       

  • چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات جاری

    چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات جاری

    چوہدری اسلم حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہے، عینی شاہدین کے مطابق دہشتگردوں نے ایک جیسی دو گاڑیاں استعمال کیں، ایک گاڑی کے اسی فیصد ٹکڑے مل گئے لیکن دوسری گاڑی کہاں غائب ہوگئی یہی بات معمہ بنی ہوئی ہے۔

    ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے قافلے پر حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے، اسکواڈ میں شامل انسپکٹر ملک عادل کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، چوکی انچارج اور ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔

    حملے میں استعمال ہوئی گاڑی کے ٹکڑے اور اسٹکر بھی مل گئے یہ ٹیکس اسٹیکر دو جون سنہ دو ہزار بارہ کو جاری کیا گیا تھا اس گاڑی کا مالک کون تھا ، اب تک کسی کو معلوم نہیں ہوسکا۔

    مبینہ حملہ آور کے باپ اور بھائی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی لے لیا گیا اور اب  تفتیشی ٹیم کو فارنسک رپورٹ کا انتظار ہے، افسران کا کہنا ہے کہ تفتیش کا صحیح رخ فارنسک رپورٹ ہی متعین کرے گی۔

    تفتیشی ٹیم نے چوہدری اسلم کے گھریلو ملازمین اور دفتری عملے کے موبائل فونز کا ڈیٹا لے کر بیانات قلمبند کرلئے ہیں، دہشتگردوں اور قاتلوں کی راہ میں چٹان کی طرح کھڑے رہنے والے چودھری اسلم کے قاتلوں کا سراغ اور انہیں سزا ملنی ضروری ہے اگر ایسا نہ ہو سکا تو پھر شائد کوئی پولیس افسر چودھری اسلم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش نہ کرے۔
        
       

  • جشن عید میلاد النبیﷺ کل مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

    جشن عید میلاد النبیﷺ کل مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

    جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کل مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جائےگا، گلی محلے سج گئے، میلاد جلوس اور محافل نعت کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ملک بھر میں عید میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، عاشقان رسول نے سرکاری و نجی عمارتیں، گلی کوچے برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیئے۔ قری قریہ وادی وادی عید میلاد النبی کے سلسلے میں ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، صبح بہاراں کے استقبال کے لئے آج عاشقان رسول رات بھر جاگیں گے اور تاجدار حرم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے، سندھ حکومت کی جانب سے پہلے ہی گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    عید میلاد النبی کے سلسلے میں پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع آج منہاج القرآن کی جانب سے مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوگا، جس میں لاکھوں عاشقان رسول کی شرکت متوقع ہے، لاہور میں آج داتا دربار سے بھی ریلی نکالی جائے گی، فیصل آباد میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں ریلی آج دھوبی گھاٹ سے نکالی جائے گی۔

    اسلام آباد میں بھی آج منہاج القرآن کی جانب سے میلاد کانفرنس منعقد ہوگی، جس سے علامہ طاہر القادری خطاب کریں گے، ملک کے مختلف شہروں میں سبز جھنڈیوں اوربرقی قمقموں کی خریداری میں اضافہ ہوگیا ہے، کوئٹہ میں بھی جشن عید میلاد کی تیاریاں اپنےعروج کو پہنچ چکی ہیں۔

    جشن آمد رسولﷺ کے موقع پر کوٹلی آزاد کشمیر کو رنگ برنگی لائٹوں، سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

  • سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول بنانے کی اجازت

    سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول بنانے کی اجازت

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا درد سر کم کر دیا، الیکشن کمیشن کو سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کی اجازت مل گئی۔

    سندھ اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دوسری بار منسوخ کر دیا گیا، سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حلقہ بندیاں غیر قانونی قرار دیئے جانے اور پرنٹنگ کارپوریشن کی جانب سے بیلٹ پیپر مقررہ وقت میں چھاپ کر دینے سے معذرت کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

    عدالت کو اپنی مشکلات بتائیں اور بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں میں توسیع کی درخواست کر ڈالی، سپریم کورٹ نے درخواست کو باوقار طریقے سے سنا اور الیکشن کمیشن کو اسکی سہولت کے مطابق نیا شیڈول جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

    درخواست کی سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، اب بلدیاتی امیدواروں کو نئے شیڈیول کا انتظار کرنا ہوگا۔
           

  • پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا 15جنوری سے آغاز

    پاک بھارت تجارتی مذاکرات کا 15جنوری سے آغاز

    پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سولہ مہینوں سے تعطل کا شکار ہنے والے تجاتی مزاکرات پندرہ جنوری سے شروع ہو رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیکریٹری سطح کے تجارتی مذاکرات پندرہ جنوری سے ایک مرتبہ پھر بحال ہو رہے ہیں۔

    اس ضمن میں سیکرٹیری تجارت کی سربراہی میں وفد کل سے نئی دہلی پہنچے گا، سولہ مہنیوں کے تعطل کے بعد منعقد ہونے والا یہ اجلاس جامع مذاکرات کو جاری رکھنے کا ایک حصہ ہے کیوں کہ دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات بھارت میں ہونے والے عام اتخابات کے بعد ہی ہوں گے ۔

    اس کے علاوہ کے وزیرِ تجارت خُرم دستگیر سارک بزنس کانفرنس میں شرکت کے لیے سولہ جنوری کو نئی دہلی پہنچیں گے اور اس موقع پر ان کے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے بھی ملاقات کے بھی امکانات ہیں ۔سیکریٹری سطح کی ملاقات کے بعد امکان ہے کہ دونوں ملکوں کے وزیر آزاد تجارت کے تسلسل کے لیے نئے ٹائم لائنز کا اعلان کریں۔

     

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین نادرا کی تقرری درست قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ،چیئرمین نادرا کی تقرری درست قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کی برطرفی کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے اُن کی تقرری کو درست قرار دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے چیئرمین نادرا تقرری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے طارق ملک کی برطرفی کا حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

    چیئرمین نادرا کی برطرفی کے خلاف تین دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا، حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے دلائل دیئے تھے۔

    اکرم شیخ نے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی درست نہیں ہے، عدالت نے کیس پر سماعت کے بعد تیرہ دسمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، طارق ملک چند روز پہلے اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم عدالت نے اُن کا موقف درست قرار دیا۔