Category: اہم ترین

پاکستان اور دنیا بھر سے اہم ترین خبریں جاننے کے لئے اے آر وائی نیوز کی اردو ویب سائٹ پر آئیں

Important Breaking News from Pakistan and World from ARY News Urdu

  • چمن ،قلعہ عبداللہ اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    چمن ،قلعہ عبداللہ اور گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    چمن، قلعہ عبداللہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے لوگوں کی نیندیں اڑا دیں۔

    زلزلے کے جھٹکے چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، گلستان اور گرد ونواح میں محسوس کئے گئے، جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کے بارے میں اب تک کچھ نہیں کہا جاسکا، آخری اطلاع آنے تک کسی جانی و مالی نقصان کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
       

  • طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات مسترد کردیئے

    طالبان نے حکومت سے امن مذاکرات مسترد کردیئے

     کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی کسی بھی پیشکش کومسترد نےکا اعلان کردیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کالعدم طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت سے امن مذاکرات بے معنی ہیں، وہ پاکستان میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے، ملا فضل اللہ نے الزام عائد کیا کہ حکومت در پردہ ان کیخلاف ایکشن کا منصوبہ بنارہی ہے۔

  • راولپنڈی: امام بارگاہ کے باہردھماکا، پولیس اہلکار سمیت 3 جاں بحق

    راولپنڈی: امام بارگاہ کے باہردھماکا، پولیس اہلکار سمیت 3 جاں بحق

    راولپنڈی کے علاقے گریسی لائن کی امام بارگاہ کے باہرخود کش بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے۔
    ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آورنے ایئرپورٹ کے قریبی علاقے گریسی لائن کی امام کے پارکنگ ایریا میں خود کواڑالیا جس سے ایک سب انسپکٹر اور دو شہری جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں ایس ایچ او سمبیت تین پولیس اہلکاربھی شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    دھماکے سے کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کونقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے وقت امام بار گاہ میں مجلس عزاجاری تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی عملہ اور پولیس حکام موقعے پرپہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ علاقے کا سرچ آپریشن بھی کر رہا ہے۔

  • پاک بھارت ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ملاقات 24 دسمبر کوہوگی

    پاک بھارت ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز ملاقات 24 دسمبر کوہوگی

    پاکستان اور بھارت کے ڈائرکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کی ملاقات چوبیس دسمبر کو ہوگی،اس ملاقات کی دعوت پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے بھارتی ہم منصب کو دی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض کی جانب سے چوبیس دسمبر کو اپنے بھارتی ہم منصب کو ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پاک بھارت سرحدی صورتحال سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال بالخصوص ماضی قریب میں ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے جس میں دونوں جانب سے جوانوں اور افسروں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات سامنے آئے اور املاک کو نقصان پہنچا ، یہ ملاقات پاک بھارت وزرائے اعظم کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات کے طے پانے والے فیصلوں کی روشنی میں ہو گی۔
       

  • فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست، الطاف حسین

    فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست، الطاف حسین

    ایم کیو ایم انٹر نیشنل سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے اب گومگوں کی کیفیت سے باہر نکل کر مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو لبرل ریاست بنانا ہے یا مذہبی ریاست ان کا کہنا تھا زندہ قومیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتی ہیں۔

    سقوط ڈھاکہ سے قبل بھی اجتماعی غفلت طاری تھی اور آج بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے ،خیبر پختونخواہ میں ڈیورنڈ لائن کا تنازع ہے۔

    اندرون سندھ سندھو دیش تحریک کے حمایتی موجود ہیں ماضی میں گریٹر پنجاب کے منصوبے کا انکشاف بھی ہوا ۔۔ الطاف حسین نے کہا اردو بولنے والوں میں بھی یہ احساس جنم لے رہا ہے کہ انکا مستقبل کیا ہوگا ، الطاف حسین کا کہنا تھا پاکستان بین الاقوامی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے پاکستان بچانے کیلئے اب فیصلے کرنا ہونگے۔

  • پولنگ اسٹیشن پرقبضے نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن

    پولنگ اسٹیشن پرقبضے نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس بار کسی کو پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائےگا، ترمیمی آرڈیننس پر اعتراض کرنے والوں نے شکست تسلیم کر لی۔
      

    سندھ کے وزیر اطلاعات نے اطلاع دی ہے کہ حکومت سندھ اپوزیشن کی درخواست پر سندھ اسمبلی کا اجلاس جلد بلوائے گی، اور اس میں سندھ لوکل باڈیز آرڈیننس دو ہزرا تیرہ پر بحث بھی کرائے ،گی ، انہوں نے کہا کہ آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں نے مشرف کے اقدامات پر لبیک کہا تھا ۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار صوبے میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہوں گے اور ان کے نتائج بھی عام انتخابات کے مقابلے میں بہتر ہوں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں دھاندلی اور پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کیے جاتے رہے اور عوامی مینڈیٹ چوری کیا جاتا رہا تاہم اس بارکسی کو بھی پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ نہیں کرنے دیاجائے گا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم جو اس آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے رہی ہے ان کے اپنے ہی گورنر نے 2 آرڈیننس پر دستخط کئے ہیں اور اب ایم کیو ایم کے ساتھی تیسرے آرڈیننس جاری کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔اور اپنی شکست کو چھپانے کے لئے واویلا کرہے ہیں۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نئی ضلعی حکومتیں بھی خودمختار ہوں گی۔

  • جعلی ڈگری اور غیر مصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں، جسٹس تصدق جیلانی

    جعلی ڈگری اور غیر مصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں، جسٹس تصدق جیلانی

        چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے جعلی ڈگری اور غیر مصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں،غیرمصدقہ ڈگری کااستعمال جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔
       

    مولوی آغا محمد کے خلاف انتخابی عذرداری کیس کی شنوائی سپریم کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس میں کہا کہ جعلی اورغیرمصدقہ ڈگری دو مختلف باتیں ہیں۔

    چیف جسٹس پاکستان کاکہنا تھا غیر مصدقہ ڈگری جعلی نہیں ہوتی اسکا استعمال جرم کے زمرے میں نہیں آتا،عدالت نےمولوی آغا محمدکی حلف نہ اٹھانے کی پابندی ختم کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا اور انتخابی عذرداری کا معاملہ فیصلے کے لئے الیکشن ٹریبونل کو بھجوا دیا۔

    حلقہ این اے دو سو اکسٹھ سےمولوی آٖغا محمدکی رکنیت کو ان کےمخالف امیدوار عیسیٰ روشان نےچیلنج کیا تھا۔

  • صوبوں کا بلدیاتی انتخابات کے اخراجات برداشت کرنے سےانکار

    صوبوں کا بلدیاتی انتخابات کے اخراجات برداشت کرنے سےانکار

    صوبوں نے مقامی حکومتوں کے انتخابات پر اُٹھنے والے مکمل اخراجات کو برداشت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتِ خزانہ نے صوبوں سے کہا کہ وہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے اخراجات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو رقم فراہم کریں لیکن چاروں صوبوں کی جانب سے مطلع کیا گیا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت انتخابات الیکشن کمیشن کے زیراہتمام منعقد کیے جاتے ہیں اور چونکہ الیکشن کمیشن ایک وفاقی ادارہ ہے، لہٰذا وفاق کو چاہئیے کہ وہ اس کے اخراجات کی ادائیگی کرے نہ کہ صوبے یہ کام کریں۔

    آئین کی متعلقہ شقوں پر بحث اور تفصیلی بات چیت کے بعد صوبائی وزرائے خزانہ اس ذمہ داری میں پچاس فیصد حصے کی شراکت پر رضا مند ہوگئے، مقامی حکومتوں کے انتخابات پر کل اخراجات کا تخمینہ ساڑھے چھ ارب روپے لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ صوبوں نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کی، جس کے تحت بجلی کے بلوں کی ادائیگی وفاق کے ذریعے کی جائے گی۔

    قومی مالیاتی کمیشن نے وزارت پانی وبجلی سے کہا ہے کہ وہ صوبائی وزراء کے ساتھ یە معاملە حل کرنے کے لئے کردار ادا کرے۔

     

  • وزیراعظم کی زیرصدارت دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس

    وزیراعظم کی زیرصدارت دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس

    کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں طالبان سے مذاکرات اور قومی سلامتی کے امور پر زیرغور ہیں جبکہ سیکیورٹی پالیسی کے مسودے کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں طالبان سے مذاکرات  اور قومی سلامتی کے امور زیرغور ہیں، اجلاس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں خواجہ آصف، چوہدری نثار، اسحاق ڈار، پرویز رشید، سرتاج عزیز، تینوں مسلح افواج کے سبراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور دیگر حکام شریک ہیں، ڈی جی ملٹری آپریشن اور سیکریٹری داخلہ شاہد خان کی جانب سے داخلی صورتحال اور قومی سلامتی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔
      

  • افتخارچوہدری کو اعلیٰ افسران کوعدالتوں میں کھڑا کرنےکا شوق تھا، فیصل عابدی

    افتخارچوہدری کو اعلیٰ افسران کوعدالتوں میں کھڑا کرنےکا شوق تھا، فیصل عابدی

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ آروائی نیوز کی محنت کی قدرکرتا ہوں، میڈیا کےذریعے بھارتی سوچ اور کلچرمسلط کیاجارہا ہے، میڈیا کو ہتھیاربناکر دشمن ہم پر حملے کررہے ہیں میرشکیل الرحمان سے درخواست کرتاہوں انڈین کلچرمتعارف نہ کرایا جائے، میرشکیل اورعلماکرام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ افغانستان میں امریکی فوج نظرآتی ہے پاکستان میں کیوں نظرنہیں آتی۔

    1989نواب  اکبرخان بگٹی نےافتخارچوہدری کواٹارنی جنرل بنایا، افتخارچوہدری نے نواب اکبربگٹی کےقاتلوں کوسزا نہیں دی، آج تک 12مئی کوکراچی واقعات کےذمہ داروں کوسزا نہیں دی گئی، بھارتی چیف جسٹس نے آج تک کسی قیدی کورہاکرنےکےاحکامات نہیں دیئے۔

    بنوں جیل توڑنےکے واقعے کا آج تک سوموٹونہیں لیا گیا وجہ کیا تھی، کراچی میں قتل و غارت گری کا فیصلہ آج تک نہیں ہوا، افتخارچوہدری خودفہمی کاشکارتھے بڑے بڑے افسران کو عدالتوں میں کھڑاکرنے کا شوق رکھتےتھے، افتخارچوہدری پاک افواج کی تذلیل کرکےعوام میں نفرتیں پروان چڑھاتے رہے، جوڈیشل مارشل لاایڈمنسٹریٹر کونشان عبرت بنائیں۔