Category: اہم ترین

پاکستان اور دنیا بھر سے اہم ترین خبریں جاننے کے لئے اے آر وائی نیوز کی اردو ویب سائٹ پر آئیں

Important Breaking News from Pakistan and World from ARY News Urdu

  • سرکاری افسران کے اثاثے، حکومت نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کر دی

    سرکاری افسران کے اثاثے، حکومت نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کر دی

    اسلام آباد: سرکاری افسران کے اثاثوں کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک بڑی شرط پوری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی یہ شرط پوری کر لی ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک ہوں گے۔

    سرکاری افسران کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ڈیجیٹل طور پر فائل کرنا ہوں گے، صدر کی منظوری سے سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گزٹ نوٹیفکیشن تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا، سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں سیکشن 15 کے بعد اے 15 کا اضافہ کیا گیا ہے۔


    آئی ایم ایف کی شرط: نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی عوام پر نئے ٹیکس عائد


    نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کے ذریعے پبلک کی جائیں گی، سرکاری افسران ملکی اور غیر ملکی اثاثوں اور مالی حیثیت سے آگاہ کریں گے، کسی بھی افسر کی ذاتی معلومات کی رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی آئی ایم ایف شرائط پر عوام پر نئے ٹیکس کا نفاذ بھی کیا گیا ہے، ایندھن کی قیمتوں میں پٹرولیم کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد کی گئی، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر اڑھائی روپے فی لیٹر نیا کلائمیٹ لیوی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

  • کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 26 واں یوم شہادت، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراج عقیدت

    کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 26 واں یوم شہادت، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراج عقیدت

    آج عزم و ہمت اور شجاعت میں بے مثال کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت ہے، ملک بھر کے عوام کارگل جنگ کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

    انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ میجر جنرل انجم ریاض نے صوابی میں شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظیم قربانی کو قوم کی طرف سے سلام بھیجا رہا ہے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا، فیلڈ مارشل نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیرخان کی قربانی مادر وطن سے غیر متزلزل وفاداری کی علامت ہے، ان کی شہادت پاک آرمی کی بہادری، جانثاری کی عظیم روایات کی عکاس ہے۔


    ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں 9 محرم کے مرکزی جلوس اور مجالس


    وزیر اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان کو 26 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور پیغام میں کہا انھوں نے کارگل کے محاذ پر بہادری، جرات اور شجاعت کا اس طرح مظاہرہ کیا کہ دشمن بھی کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری اور جرات کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔

    شہباز شریف نے کہا شہید نے فرض شناسی اور وطن کے دفاع کے لیے جان کی پرواہ نہ کی، اور ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، مجھ سمیت پوری قوم انھیں سلام پیش کرتی ہے۔

    یاد رہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو شیر کارگل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، وہ کارگل کے محاذ پر 5 جولائی 1999 کو شہید ہوئے، ان کا تعلق 90 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے تھا، اور سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا، شہادت کے وقت وہ 12 این ایل آئی میں تعینات تھے۔

    کارگل کے ہیرو کی جرأت، قیادت اور بہادری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، کرنل شیر خان شہید کو دلیری اور بہادری پر سب سے بڑے فوجی اعزاز سے نوازا گیا، ان کی بہادری کی تعریف دشمن نے خود کی، بھارتی بریگیڈیئر پرتاب سنگھ نے شہید کی بہادری کا اعتراف کیا، اور کہا کیپٹن کرنل شیر خان کو نشان حیدر دیا جانا خوشی کا باعث تھا۔

  • انڈیا کے خلاف پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کا مہارت سے استعمال کیا، بھارتی نائب آرمی چیف

    انڈیا کے خلاف پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کا مہارت سے استعمال کیا، بھارتی نائب آرمی چیف

    بھارت کے نائب آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ سے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی ٹیکنالوجی پر مہارت کا اعتراف کر لیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے نائب آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان سے شکست کا بڑا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارت پاکستان کے خلاف ناکام ہوا۔

    بھارتی نائب آرمی چیف کا پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف چینی ٹیکنالوجی کا مہارت سے استعمال کیا، جس کی وجہ سے پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل رہی۔

    جنرل راہول سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو چینی ٹیکنالوجی کا حصول حیرت کی بات نہیں، لیکن ہم مقابلہ نہیں کر سکے۔

    واضح رہے کہ جنگی جنون کا شکار مودی سرکار نے اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 7 مئی کو رات کی تاریکی میں پاکستان کے شہروں پر حملہ کیا تھا۔

    ان حملوں میں فرانسیسی ساختہ جدید رافیل طیارے اور اسرائیلی ڈرونز استعمال کیے گئے۔ ان حملوں میں متعدد پاکستانی شہری شہید بھی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہونے پر پاک فوج نے 10 مئی کی علی الصباح آپریشن بنیان مرصوص کے نام سے آپریشن شروع کیا اور صرف چند گھنٹے میں بھارت کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر کے اسے گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کی پیشکش کرنے پر مجبور کر دیا۔

    پاکستان کی اس فتح نے اس کو عالمی سطح پر ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھارا جب کہ بھارت کی سیاسی تنہائی میں اضافہ ہوا۔

    بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد دونوں ممالک میں جنگ بندی عمل میں آئی۔

    https://urdu.arynews.tv/audio-after-pahalgam-operation-banyan-marsus-pakistans-historic-victory-against-india/

  • کراچی میں 6  منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 11 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

    کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 11 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

    کراچی: لیاری بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 6 منزلہ عمارت گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں مکینوں کے دبے ہوئے ہیں تاہم موقع پرامدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ عمارت گرنے سے 11 افراد دب کر جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے تاہم مزید لوگ اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں ، جن کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔

    حکام کے مطابق متاثرہ عمارت سے متصل عمارت کوبھی نقصان پہنچا، جس سے ان عمارتوں کے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

    ترجمان چھیپا ویلفیئر کی جانب سے کہا گیا کہ علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت کے ملبےمیں اب بھی 20 سے 25 لوگ دبے ہیں، عمارت گرنے کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں۔

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا عمارت گرنے کا نوٹس

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کے اعلٰی افسران سے رابطہ کیا اور فوری طور پر ریسکیو کام سرانجام دینے کی ہدایات دی۔

    سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمارت میں پھنسے ہوئے تمام لوگوں کو جلد از جلد ریسکیو کیا جائے، عمارت کے اطراف رکاوٹوں کو دور کرکے ریسکیو آپریشن کو تیز سے تیز کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ ایس بی سی اےاوردیگراداروں کےافسران اپنی نگرانی میں ریسکیو کام سرانجام دیں ساتھ ہی عمارت گرنے کی وجوہات اور اس کے تمام اسباب کی فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: کھارادر میں 6 منزلہ رہائشی عمارت کی چھت گرگئی

    یاد رہے 4 روز قبل کھارادر میں 6 منزلہ رہائشی عمارت کی چھت گرگئی تھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر عمارتوں کے درمیان بنے کوریڈور کی چھت گری تو متعدد فلورز کی سیڑھیاں بھی گر گئیں تھیں ۔

    چھ منزلہ عمارت کی ٹنکی گرنے سے زینوں اور کوریڈور کو نقصان پہنچا، حادثے کے بعد بلڈنگ کی تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل پرلوگ پھنس گئے تھے ، جنہیں ریسکیو حکام ںے اسنارکل اورکرین کی مدد سے باہر نکالا گیا تھا۔

  • لاہور میں شیر کا شہریوں پر خوفناک حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور میں شیر کا شہریوں پر خوفناک حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے باہر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں شہریوں پر شیر نے اچانک حملہ کر دیا۔

    گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

    پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا جس سے نکل کر شیر نے فیملی پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

     

     

    تاہم اب اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر فارم ہاؤس کی دیوار سے پھلانگ لگا کر سڑک پر آجاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شپر پہلے خاتون پر حملہ کرتا ہے اور جب خاتون بھاگتی ہے تو شیر چھوٹے بچے کی طرف لپکتا ہے جس میں 2 بچے شدید زخمی ہوجاتے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شیر کے مالک سمیت تین ملزمان کو دھر لیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں ملک اعظم عرف شانی، اس کا بیٹا بہرام اور بھائی ملک ناظم شامل ہے۔

    اس کے علاوہ وائلڈ لائف حکام نے شیر کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، وائلڈ لائف کا کہنا ہے لائسنس اور حفاظتی تقاضوں کے بغیر شیر رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہے، خلاف ورزی پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہے۔

  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

    افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

    حسن خیل: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موثر کارروائی میں 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ہندوستانی اسپانسرڈ کے 30 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے یکم، 2 جولائی اور اور 3 جولائی کی درمیانی شب میں ہندوستانی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بنائی، سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ہندوستانی اسپانسرڈ کے تمام 30 خوارج مارے گئے۔

    آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، سیکورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممکنہ تباہی کو روکا۔

    ترجمان کے مطابق عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے "غیر ملکی پراکسیز” کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے۔

    سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • روس افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

    روس افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

    روس افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

    خبرایجنسی کے مطابق روس نے جمعرات کو کہا کہ اس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد کو قبول کر لیا ہے جس سے وہ ملک کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا عمل ہمارے ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز دوطرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔

    اپریل 2025 میں روس نے افغان طالبان کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

    روسی پارلیمنٹ نے افغان طالبان کو دہشتگردوں کی لسٹ سے نکالنے کا بل منظور کیا تھا اور روس کی سپریم کورٹ نے پابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔ روس کی ٹاس نیوز ایجنسی کے مطابق جج اولیگ نیفیدوف نے اعلان کیا کہ جمعرات کا فیصلہ – پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست کے ذریعے فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

    روس نے طالبان کو 2003 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

    2021 میں اقتدار میں آنے والے گروپ کے حق میں یہ اقدام 1990 کی دہائی کی افغان خانہ جنگی سے متعلق ہنگامہ خیز تاریخ کے باوجود، ماسکو کے ساتھ بتدریج تعلقات کے سالوں کے بعد اٹھایا گیا۔

    ابھی حال ہی میں، مشترکہ سیکورٹی مفادات – بشمول داعش (ISIS) کے علاقائی الحاق، ISKP کے خلاف لڑائی – نے روس اور طالبان کو قریب کیا ہے۔

  • ’اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے‘

    ’اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے‘

    مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایف ایم ہدف سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مالی سال 25-2024 کے اختتام پر مشیر خزانہ خرم شہزاد نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف کے ہدف سے بھی زائد ہو گئے ہیں۔

    مشیر خزانہ نے بتایا کہ گزرے مالی سال 25-2024 میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 14.51 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مالی سال 24-2023 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 39 کروڑ ڈالر تھے۔ اس سال پاکستان کے پاس 1.7 ماہ کے درآمدی بل سے کم ذخائر تھے۔ جب کہ اب ڈھائی ماہ کے درآمدی بل کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

    خرم شہزاد نے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کی وجہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کو قرار دیا اور کہا کہ ایکسپورٹ میں اضافے کے ساتھ آئی ٹی سروسز کی سرمایہ کاری نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا۔

    مشیر خزانہ نے کہا کہ ذخائر میں اضافہ قرض نہیں بلکہ ملکی معیشت کی بہتری کا نتیجہ ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور قرض کم ہو رہا ہے۔ قرض جی ڈی پی تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر 69 فیصد تک آ گیا ہے۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

    کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

    کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، تھرپارکر، ننگر پارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔

    شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

    مزید پڑھیں : موسم سے متعلق خبریں

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، آج اسلام آباد میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

      اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، راولپنڈی میں چکلالہ 21، پیرودھائی 08، اٹک میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش، تخت بائی میں 38 اور کاکول میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، مظفر آباد میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کے ژوب میں 18 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے استور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • "اپنی چھت  اپنا گھر” پروگرام  میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام میں درخواست دینے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں درخواست دیتے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شاندار منصوبہ "اپنی چھت، اپنا گھر” تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔

    اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون میں 50 ہزار سے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا ہوگیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم کردیا۔

    اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکان بنانے کیلئے 51911 سے زائد قرضے جاری کئے، پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے لون کا اجرا کیا۔

    پراجیکٹ کے تحت 5293 مکانوں کی تعمیر مکمل ہوگئی اور گھر آباد ہوگئے تاہم 41 ہزار 324 گھروں کے تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے قرضہ اسکیم متعارف کرنے کا اعلان

    پراجیکٹ کے تحت گھر بنانے والے مکینوں نے پراجیکٹ کو نعمت قرار دیا اور دفاتر کے چکر لگائے بغیر قرضوں کا اجرا جاری ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پراجیکٹ کامقصد عوام کیلئےآسانی اورسہولت پیدا کرنا ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہرم ستحق کوقرضہ مل رہاہے، "ہم نے ریکارڈ بنایا ہے، اپنا ہی ریکارڈ خود توڑیں گے، نواز شریف کاویژن "اپنی چھت، اپنا گھر” کے ذریعے حقیقت بن گیا۔