Category: اہم ترین

پاکستان اور دنیا بھر سے اہم ترین خبریں جاننے کے لئے اے آر وائی نیوز کی اردو ویب سائٹ پر آئیں

Important Breaking News from Pakistan and World from ARY News Urdu

  • بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے مجموعی طور پر کچھ دیر پہلے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جس میں 5 بیلسٹک میزائل امرتسر میں فائر کیے گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل آدم پور سے فائر کیے ہیں، ایک بیلسٹک میزائل آدم پور میں ہی فائر کیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے مذموم سازشوں کے ذریعے سکھوں کی آبادی کو ٹارگٹ کیا ہے، ہماری تمام تر ہمدردی سکھوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اب بیلسٹک میزائل فائر کرنے شروع کردیے ہیں، بھارت نے اپنی ہی آبادی پر بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، جس میں 5 میزائل امرتسر میں ہی فائر کیے گئے۔

  • ’بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے جب پاکستان کارروائی کرے گا تو سب دیکھیں گے‘

    ’بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے جب پاکستان کارروائی کرے گا تو سب دیکھیں گے‘

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے جب پاکستان کارروائی کرے گا تو سب دیکھیں گے۔

    ٹی آر ٹی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت سے پاکستان پر آرٹلری، مارٹر دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنارہا ہے، پاکستان کی جانب سے ڈرون یا راکٹ حملہ نہیں کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ڈرونز، راکٹوں سے حملہ کیا، بھارت کا من گھڑت پروپیگنڈا بالکل بے بنیاد ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کی جنگوں میں کسی ہدف کو نشانہ بنایا جائے تو واضح ثبوت ہوتے ہیں، بھارت دعویٰ کررہا ہے میزائلوں اور ڈرون سے حملہ کیا ہے تو ثبوت سامنے لائے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کررہا ہے تو اسے سامنے لائے، بھارتی میڈیا بغیر ثبوتوں کے مکمل طور پر جھوٹی کہانیاں بنا کر دنیا کو گمراہ کررہا ہے، ان کے پاس پہلگام حملے کے حوالے سے بھی پاکستان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

  • پاک فوج نے مزید 6 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون تباہ کردیئے

    پاک فوج نے مزید 6 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون تباہ کردیئے

    راولپنڈی : پاک فوج نے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کردیئے، اب تک دشمن کے پینتیس ڈرونز تباہ کیے جاچکے ہیں۔

    اے پی پی کے مطابق پاک فوج دراندازی کرنے والے بھارتی ڈرونز کو چن چن کر نشانہ بنارہی ہے، وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کردیے گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک ڈرون وہاڑی ، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا، اب تک دشمن کے پینتیس ڈرونز تباہ کیے جاچکے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےتمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہے تھے، پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملے مسلسل ناکام بنا رہا ہے، ہروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے پاکستان کادفاعی اور ایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔

    ہمارے ایئرڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ چھوٹے ڈرونز بھی ٹریک کرلیتا ہے، جب بھی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے،شہری علاقوں،کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مار گرانے کا آپریشنل طریقہ کارہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    یاد رہے گذشتہ روز بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کے ذریعے متعدد بار پاکستانی حدود کی خلاف ورزیاں کیں، جنہیں پاک فوج نے مؤثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنایا تھ۔ا۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ پاک فوج نے مجموعی طور پر 29 اسرائیلی ڈرون مار گرائے، جس میں سے ایک ڈرون ٹارگت پر پہنچا جس سے 4 فوجی زخمی ہوئے، بھارتی ڈرونز حملے میں تین سویلینز کی شہادت ہوئی اور 4 زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے سنیما سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہوگا، دنیا کو بے وقوف بنانا بند کرے، 18ویں نہیں 21ویں صدی ہے جہاں ہر پروجیکٹائل اپنی ڈیجیٹل پاتھ چھور جاتا ہے۔

  • امریکا کا پاک بھارت تنازع میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

    امریکا کا پاک بھارت تنازع میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: نائب امریکی صدر جے دی وینس نے واضح کہا ہے کہ امریکا پاک بھارت تنازع میں مداخلت نہیں کرے گا۔

    امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس سے اس کا کوئی سروکار نہیں۔

    امریکی نائب صدر نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب دیا، دونوں ممالک کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنا چاہیے، پاک بھارت جنگ ایٹمی جنگ نہیں بننی چاہیے، اگر ایسا ہوا تو بہت نقصان ہوگا۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    امریکی نائب صدر جے دی وینس نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کی جنگ میں مداخلت نہیں کر سکتے لیکن ہاں امریکا سفارتکاری کا راستہ اختیار کر سکتا ہے۔

    اس سے قبل جمعرات کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا تھا، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی حکام

    پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی حکام

    امریکا نے بھی پاکستان کی جانب سے بھارتی جنگی جہاز مارگرائے جانے کی تصدیق کر دی۔

    دو امریکی عہدیداروں نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے بدھ کے روز کم از کم دو ہندوستانی فوجی طیارے مار گرائے جو بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

    ایک امریکی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس بات کا بہت زیادہ اعتماد ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ J-10 طیارے کو بھارتی لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے استعمال کیا تھا جس میں کم از کم دو کو گرایا گیا ہے۔

    ایک اور اہلکار نے بتایا کہ مار گرایا گیا کم از کم ایک ہندوستانی طیارہ فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارہ تھا۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    دہلی نے اپنے کسی بھی طیارے کے نقصان کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اس کے بجائے کہا ہے کہ اس نے پاکستان کے اندر کامیاب حملے کیے ہیں۔

    عالمی میڈیا میں بھارتی رافیل طیاروں کے گرائے جانے کی تصدیق کا سلسلہ جاری جاری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے تصدیق کی ہے کہ مختلف ویڈیوز میں دکھائے گئے ملبے رافیل طیارے کے ہیں، ایک ملبے کی ویڈیو بٹھنڈا کےقریب کی ہے جو رافیل طیارے کی ہے جب کہ 2 مزید ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جو رافیل کی ہیں۔

    پاکستان نے مودی کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے اس کا گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان ایئر فورس کے شیر دل پائلٹس نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ شاہینوں نے بھارتی طیاروں کو بھارتی فضائی حدود میں ہی زمین بوس کیا، پاکستانی فوج چاہتی تو دس سے زائد بھارتی طیارے مار گراتی لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

    بھارتی میڈیا نے تین بھارتی طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ سی این این کا کہنا ہے تباہ ہونے والے بھارتی طیارے فرانسیسی ساختہ تھے۔

    جے ایف 17 تھنڈر اور جے ٹین سی بنانے والی چینی کمپنی چینگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے حصص کی قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

  • پاکستان جب مارے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی پوری دنیا کو پتا چل جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان جب مارے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی پوری دنیا کو پتا چل جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے امرتسرمیں خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنا کر الزام پاکستان پر لگایا۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ پریس بریفنگ میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے چار پروجیکٹائل فائر کیے جس میں سے ایک ڈنگا میں گرا، تین پروجیکٹائل اپنی سرزمین پر گراکر الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان جب مارے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی پوری دنیا کو پتا چل جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے 15 مقامات پر حملہ کیا، ہم 21ویں صدی میں رہ رہے ہیں اور اب ہر چیز مانیٹر ہورہی ہوتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی بھی کہانی گھڑ دیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بھارت سے آنے والی ہر شے کو مانیٹر کررہا ہے، گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز کا فرانزک معائنہ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 29 بھارتی ڈرونز کو گرایا جاچکا ہے جس میں سے ایک ڈرون ٹارگت پر پہنچا جس سے 4 فوجی زخمی ہوئے، بھارتی ڈرونز حملے میں تین سویلینز کی شہادت ہوئی اور 4 زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنے سنیما سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہوگا، دنیا کو بے وقوف بنانا بند کرے، 18ویں نہیں 21ویں صدی ہے جہاں ہر پروجیکٹائل اپنی ڈیجیٹل پاتھ چھور جاتا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی -7 مئی 2025

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں انجینئرڈ وار صورتحال پیش کی جارہی ہے، پاکستان میں صورتحال معمول کے مطابق ہے عوام مطمئن ہیں، ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے لوگ معمول کے مطابق وقت گزار رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو پریشان کرنے کے لیے بھارت نے سوچا شہروں کی طرف ڈرون بھیج دیتے ہیں لیکن عوام کا پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں، ہمیشہ حق کی فتح ہوتی ہے اور اس مرتبہ بھی حق کی ہی فتح ہوگی۔

  • بھارتی ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کا بدلہ لیا جائے گا، پاکستان کا اعلان

    بھارتی ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کا بدلہ لیا جائے گا، پاکستان کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیکیورٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کا بدلہ لیا جائے گا، ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، سیکیورٹی حکام کی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا بھارت کے 25 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے۔

    اجلاس میں بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    شرکا کو ڈرون حملوں اور پاکستانی ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا اور پاکستانی قیادت نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    فورم نے عزم کا اظہار کیا ڈرون حملوں میں شہیدہونےوالوں کا بدلہ لیا جائے گا، ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے بھارت کے ڈرونز اور جہاز مار گرائے ہیں۔

    پاکستان اپنے وقار اور عزت سےامن کیلئےپر عزم ہے، پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانےکی صلاحیت رکھتی ہے، دشمن کو خود ارادیت،علاقائی سالمیت پر حملے ،سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملےگا۔

  • ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کر دیے، عطا تارڑ

    ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کر دیے، عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کے 40 سے 50 فوجی ہلاک کیے ہیں جبکہ جہاز اور ملٹری انسٹالیشن کو بھی نقصان پہنچایا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارت ایل او سی پر ابھی بھی اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھا رہا ہے، اب بھارت سے معافی مانگی جا رہی ہے کہ بس کر دو ہمارا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اڑا دیا۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ رافیل طیارے دنیا کے بہترین فائٹر جیٹ اور بہترین ٹیکنالوجی مانے جاتے ہیں، بھارت کو ناز تھا کہ ہمارے پاس رافیل طیارے ہیں ہم پتا نہیں کیا کر دیں گے لیکن اس کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور شرمندگی بھی ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: ایسا سبق سکھائیں گے کہ مائیں بچوں سے کہیں گی پاکستان سے پنگا مت لینا، عطا تارڑ

    ’جس نیت سے بھارت پاکستان کو نقصان پہچانا چاہتا تھا اسے ہزیمت اٹھانا پڑی، اب شرمندگی کے باعث بھارت نے اپنی اسٹریٹجی تبدیل کی ہے، دوسری طرف پاکستان میں جذبہ، جوش اور اتحاد اتفاق پایا جاتا ہے، بھارت کے صرف طیارے نہیں گرے بلکہ پورے بھارت کا غرور گرا ہے۔‘

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ رافیل طیارے بنانے والی کمپنی بھی کہہ رہی ہے کہ بھارت نے ہماری اہمیت بھی گرا دی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو ایئر ڈیفنس سسٹم سے ہٹ کر کے گرایا ہے، بھارت بیک فٹ پر جا کر شرمندگی کو مٹانے کیلیے ڈرونز بھیجنا شروع کر دیے، بھارتی پائلٹ کہہ رہے ہوں گے کہ ہم مار کھانے کیوں جائیں ڈرونز بھیج دو۔

  • پاک فوج  نے  بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ  ہیروپ ڈرونز مار گرائے

    پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے

    راولپنڈی : افواج پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان نے اب تک 25اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مارگرائے، افواج پاکستان نےسافٹ اور ہارڈ کل کی بدولت ڈرونز مارگرائے.

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کے 7،6مئی کےبزدلانہ حملےمیں 5 جدید طیاروں، ڈرونز اور متعددپوسٹوں کو تباہ کیاگیا، بھارت بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پربھی بھارت کوبھرپور نقصان ہوااورمزید بھی اٹھا رہا ہے ، پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے اور افواج پاکستان دشمن کومنہ توڑ جواب اور اسکے تمام عزائم خاک میں ملا رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت کی ایک بار پھر جارحیت کی کوشش، 12 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا

    اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آرنے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی۔ جس پر بھارت کے بارہ ڈرون مار گرائے۔

    انھون نے بتایا کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، بہاولپوراورکراچی میں ڈرون حملے کیے،۔ سندھ کےعلاقے میانوں میں ڈرون حملے میں ایک شخص شہید اورایک زخمی ہوا جبکہ لاہورکے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے چارجوان زخمی ہوئے اور فوجی تنصیبات کومعمولی نقصان پہنچا۔

  • بھارت  کی ایک بار پھر جارحیت کی کوشش، 12  ڈرون حملوں کو  ناکام بنادیا گیا

    بھارت کی ایک بار پھر جارحیت کی کوشش، 12 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا ہے، ڈورن حملوں میں لاہور میں پاک فوج کے 4جوان زخمی اور سندھ میں ایک شخص شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بھارت نے ایک بار پھر پاکستان میں جارحیت کی کوشش کی، بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون مار گرائے گئے ، بھارت نے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور کراچی میں ڈرون حملے کیے ہیں۔

    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ 7اور8مئی کی شب بھارت نے ایک بارپھرجاحیت کی کوشش کی، پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں، بھارت نے مختلف شہروں میں ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی۔

    انھوں نے بتایا کہ بھارت کے 12 ڈرونز کو مختلف مقامات پر مار گرایا گیا، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، مختلف شہروں میں مار گرائے بھارتی ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ سندھ کے علاقے میانوں میں ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ،ایک زخمی ہوا، بھارت کی جانب سے انتہائی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے جبکہ فوجی تنصیبات کومعمولی نقصان پہنچا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ لائن آف کنٹرول پردشمن کوبھاری نقصان پہنچایاگیاہے، عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزی کی گواہ ہے، بھارت نے پاکستان کی فضائی حدودکی دوبارہ خلاف ورزی کی ہے، مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنے کیلئے مکمل طورپر تیار ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 6اور7مئی کی شب کو بھارت مساجد اور شہری آبادی پر حملوں کا مرتکب ہواہے، بھارت نے بچوں،خواتین، بزرگوں کو نشانہ بنایا ، جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5طیارے اور متعدد ڈرونز مارگرائےتھے۔

    انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دےرہی ہے، بھارت خطے سمیت پورے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہاہے، بھارتی جارحیت سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں اور نمٹ رہے ہیں۔